Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 74 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • دوسرا ٹی20؛ رضوان کی انجری سے متعلق بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

    دوسرا ٹی20؛ رضوان کی انجری سے متعلق بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے تی20 انٹرنیشنل میچ میں انجری کا شکار ہونے والے محمد رضوان سے متعلق کپتان بابراعظم بیان سامنے آگیا۔

    میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، ہوسکتا انہیں میچ کا آرام کروایا جائے جس کے بعد وہ ٹیم میں واپس آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سینچری بناکر بےحد خوش ہوں، پچ میں ابتدائی اوورز میں فاسٹ باؤلرز کو مدد مل رہی ہے لیکن پارٹنرشپ قائم کرکے میچ پر گرفت کو مضبوط کیا۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ساجد سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی بغیر آکسیجن سر کرلی

    ساجد سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی بغیر آکسیجن سر کرلی

    مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی اناپورنا کو بغیر آکسیجن سر کرلیا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیون سمیٹ ٹریک ٹیم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیپال کی مشکل ترین چوٹیوں میں شامل اناپورنا کو ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن کے سر کرلیا ہے، اناپورنا پہاڑ کی بلندی 8091 میٹر / 26545 فٹ ہے جبکہ یہ پہاڑ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔

    ساجد سدپارہ نے چوٹی سر کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ یہ ’’پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘۔

  • فخر زمان بھی نوجوان صائم ایوب کے مداح نکلے

    فخر زمان بھی نوجوان صائم ایوب کے مداح نکلے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی نوجوان بلےباز صائم ایوب کے مداح بن گئے۔

    جارح مزاج بلےباز فخر زمان کا کہنا تھا کہ کپتان بابراعظم کے بعد ایک ایسا بیٹر پاکستان کو ملا ہے جو لمبے عرصے تک ملک کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صائم کے شارٹس کی رینج بہت اعلیٰ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی میچز میں کسی کھلاڑی کے بارے میں کوئی رائے کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر صائم اس طرح محنت کرتا رہا اور اس نے اپنا خیال رکھا، تو وہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

  • جوڑی نمبر ون واپسی پر ناکام، بابر اعظم سنچری میچ کو یادگار نہ بناسکے

    جوڑی نمبر ون واپسی پر ناکام، بابر اعظم سنچری میچ کو یادگار نہ بناسکے

    لاہور: پاکستانی جوڑی نمبر ون ٹیم میں واپسی پر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی جب کہ بابر اعظم سنچری میچ کو یادگار نہ بناسکے۔

    نیوزی لینڈ سے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم 100 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں شرکت کرنے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے، ان سے قبل شعیب ملک 123 اور محمد حفیظ 119 میچز کھیل چکے ہیں۔

    شعیب ملک نے اس دوران 2423 اور محمد حفیظ نے 2514 رنز بنائے، بابر اعظم 100 واں میچ شروع ہونے سے قبل ہی 3300سے زائد رنز اسکور کر چکے تھے، وہ سنچری میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف 9 رنز پر رخصت ہو گئے۔

    میچ شروع ہونے سے قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو خصوصی جرسی بھی دی،وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے شاداب خان کو بولنگ کوچ عمرگل نے شرٹ پیش کی۔

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے

    دبئی: آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم ایک درجہ بہتری کیساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو اپڈیٹ کی گئی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم ایک درجہ بہتری کیساتھ 755 کی ریٹنگ کیساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارتی بلے باز سوریا کمار 906 کی ریٹنگ کیساتھ پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان 811 ریٹنگ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بابراعظم اور محمد رضوان کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بناکر سوریا کمار یادیو سے پہلی پوزیشن چھین لیں۔

    بابر اور محمد رضوان دونوں کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاہم اب دونوں کھلاڑی کیوی ٹیم کیخلاف اچھا اسکور کرنے کے خواہشمند ہوں گے تاکہ انکی آئی سی سی رینکنگ میں مزید بہتری آسکے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    سیریز کا دوسرا میچ 15 اور تیسرا 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ آخری دو میچز 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

  • پاکستانی ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں، سیریز چیلنجنگ ہوگی، ٹام لیتھم

    پاکستانی ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں، سیریز چیلنجنگ ہوگی، ٹام لیتھم

    لاہور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کئی میچ ونرز موجود ہیں، سیریز ہمارے لیے سخت چیلنجنگ ہوگی، کیویز کو بہترین پیسرز اور اسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

    کیوی کپتان نے مزید کہا ہے کہ ہمیں چند سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں مگر نوجوان کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، انہیں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

    ٹام لیتھم نے کہا کہ اسکواڈ کو تیاری کا زیادہ موقع نہیں مل سکا مگر چند کرکٹرز نے سری لنکا کے خلاف اچھا پرفارم کیا، چند ایک کو پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ ایڈم ملنے، ایش سوڈھی، جم نیشم اور ڈیرل مچل سے اچھی پرفارمنس کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں۔
    کیوی کپتان نے کہا کہ اپنے پلان کے مطابق کھیلتے ہوئے سیریز میں عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، بھارت کی کنڈیشنز کے پیش نظر پاکستان میں کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاری کا بھی اچھا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • محمد عامر 31 برس کے ہوگئے، پی سی بی کا نیک تمناؤں کا اظہار

    محمد عامر 31 برس کے ہوگئے، پی سی بی کا نیک تمناؤں کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر 31 برس کے ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بائیں ہاتھ کے پیسر کو جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی۔

    محمد عامر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 259 شکار کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی ٹی20 کی فاتح ٹیم جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت میں بھی فاسٹ بولر کا اہم کردار تھا۔
    قبل ازیں محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ ان دنوں لیگز کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی اونر کی پی ایس ایل میں دلچسپی

    بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی اونر کی پی ایس ایل میں دلچسپی

    بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی اونر نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لگ (پی ایس ایل) میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    بنگلہ دیشی صحافی فہیم رحمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پی ایس ایل میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

    نفیسہ کمال ماضی میں بھی بنگلہ دیش کے علاوہ اپنی فرنچائز کو دیگر ممالک میں بھی بڑھانا چاہتی ہیں۔

  • باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کے جوتے 2.2 ملین ڈالر میں نیلام

    باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کے جوتے 2.2 ملین ڈالر میں نیلام

    باسکٹ بال کے سپر اسٹار مائیکل جارڈن کے جوتے 2.2 ملین ڈالر میں نیلام ہوگئے۔

    غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی مائیکل جارڈن نے یہ جوتے سن 1998 کے این بی اے فائنل میں پہنے تھے جو کسی کھلاڑی کے فروخت ہونے والے اب تک کے مہنگے ترین جوتے ہیں، توقع تھی کہ نیلامی میں ان کی قیمت چار ملین ڈالر تک جا سکتی ہے تاہم عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے باوجود یہ توقع سے کافی کم قیمت پر فروخت ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 11 اپریل کو مائیکل جارڈن کے جوتے کے جوڑے کے لیے 2.2 ملین ڈالر کی بولی لگائی گئی، اس فروخت نے اس سابقہ ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے جب سن 2021 میں ‘ایئر جارڈنز’ سیریز کا ایک جوڑا ڈیڑھ ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
    نیلامی کے منتظمین کے مطابق مائیکل جارڈن نے کھیل کے بعد جوتوں کا جوڑا اپنے آٹوگراف کے بعد بال بوائے کو دے دیا تھا لیکن جوتے بیچنے والا وہ اصل شخص نہیں تھا جسے مائیکل جارڈن نے دیے تھے، منتظمین نے خریدار کے بارے میں بھی تفصیلات نہیں بتائیں۔

    باسکٹ بال کے سپر اسٹار نے انہیں سن 1998 میں این بی اے کے فائنل میں دوسرے گیم میں پہنا تھا جو ان کا چھٹا اور چیمپئن شپ کا کا آخری میچ تھا، جارڈن اب 60 برس کے ہو چکے ہیں، جنہوں نے اپنے باسکٹ بال کیریئر کا بیشتر حصہ شکاگو بلز نامی ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارا۔ اس ٹیم کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام چھ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتے۔
    جارڈن نے یہ جوتے سن 1998 میں یوٹاہ جاز کی ٹیم کے خلاف دوسرے ہاف میں پہنے تھے اور 88 کے مقابلے میں 93 پوائنٹ سے جیت حاصل کی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق جوتے بنانے ولی کمپنی نائیکی اب بھی باسکٹ بال کے اسٹار کھلاڑی کو اپنے ائیر جارڈن نامی جوتے کی سیریز کی فروخت کے لیے انہیں لاکھوں کی رائلٹی ادا کرتی ہے۔