Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 76 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • اگر سلیکٹرز نے بغیر کسی وجہ ڈراپ کیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا، عماد وسیم

    اگر سلیکٹرز نے بغیر کسی وجہ ڈراپ کیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا، عماد وسیم

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نظر انداز کیے گئے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اگر انہیں سلیکٹرز کی جانب سے بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

  • شاداب کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا

    شاداب کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا، نائب کپتانی بچ گئی۔ورلڈکپ سے قبل آرام نہ دینے کا بابر اعظم کا مشورہ بھی سلیکٹرز نے تسلیم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں شاداب خان کو آرام دینے کا ذہن بنا لیا تھا، انھیں افغانستان سے میچز میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن ٹیم سیریز میں شکست کھا بیٹھی،اس دوران ایک میڈیا کانفرنس میں شاداب نے یہ بھی کہا کہ اب لوگوں کو آرام کرنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔

    اس بیان کو اعلیٰ حلقوں نے پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا، شاداب کو آرام دینے اور نائب کپتانی سے محروم کرنے کی خبریں جب لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔

  • آئی پی ایل میں انجری، کین ولیمسن بیساکھی پر آ گئے

    آئی پی ایل میں انجری، کین ولیمسن بیساکھی پر آ گئے

    آکلینڈ: آئی پی ایل میں انجری کے بعد کین ولیمسن بیساکھیوں کے سہارے وطن واپس پہنچ گئے۔

    آئی پی ایل میں میچ کے دوران انجری کے باعث باہر ہونے والے کین ولیمسن بیساکھیوں کے سہارے وطن واپس پہنچ گئے، گزشتہ روز وہ آکلینڈ پہنچے، ان کے گھٹنے پر پٹیاں لپٹی ہوئی تھیں جبکہ وہ بیساکھی کے سہارے باہر آئے۔

    اس موقع پر 32 سالہ کرکٹر نے کہا کہ میرے گھٹنے میں زیادہ درد نہیں ہورہا مگر انجری کی نوعیت کا علم اسکین کے بعد ہی ہوگا، جس کے بعد اسپیشلسٹ سے معائنہ کراؤں گا۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بابراعظم کی بطور کپتان قومی ٹیم میں واپسی

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بابراعظم کی بطور کپتان قومی ٹیم میں واپسی

    کراچی: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بابراعظم کی قومی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہو گئی۔

    بابر اعظم کے کہنے پر شاداب خان کو آرام کرانے کا فیصلہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل ہوں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، افتخاراحمد،عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف،احسان ﷲ، زمان خان، محمد حارث، عباس آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ عبد ﷲ شفيق، شان مسعود اور حسیب میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔

    ممکنہ ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، احسان ﷲ، نسيم شاہ، عبدﷲ شفيق، شان مسعود اور ابرار احمد شامل ہوں گے جبکہ افتخار احمد اور سلمان علی آغا میں سے کوئی ایک منتخب ہوگا، حارث سہیل کے نام پر بھی غورجاری ہے۔

  • بھارت ایشیا کپ کیلئے نہیں آیا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے نہ جائے، معین خان

    بھارت ایشیا کپ کیلئے نہیں آیا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے نہ جائے، معین خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہوا تو ورلڈ کپ بھی بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر کروایا جائے، بھارت پیسے کی دھونس کے ذریعے دوسرے کرکٹ بورڈز پر اپنی مرضی نہیں تھونپ سکتا۔

    معین خان نے کہا کہ اگر بھارت ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کھیلے گا تو پاکستان کے ورلڈ کپ میچز بھی نیوٹرل مقام پر کرائے جائیں۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ ہونی چاہیے اور اس کیلئے دونوں ممالک کے بورڈز بات چیت کریں، وجوہات معلوم ہونی چاہئیں کہ کیوں بھارت پاکستان آنے سے کتراتا ہے؟۔

    معین خان نے 8 ویں کارپوریٹ رمضان ٹی 20 کپ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر کہا کہ 3 سال کے وقفے کے بعد یہ ایونٹ دوبارہ ہورہا ہے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش اور کورونا کی وجہ سے ایونٹ نہیں ہوسکا۔

    معین خان نے کہا کہ اس سال بدقسمتی سے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ایونٹ کا حصہ نہیں لیکن پاکستان کے ٹاپ اسٹارز اور نوجوان کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے، ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

    تقریب میں قومی اور سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ 7-15 اپریل تک جاری رہے گا۔

    ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 20 لاکھ روپے رکھی گٸی ہے، ونر کو 10 لاکھ جب کہ رنر اپ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے، ایونٹ کا پہلا میچ نماٸشی ہوگا جس میں فنکار جلوہ گر ہوں گے۔

  • سپر اوور میں قسمت نے کیویز کا ساتھ چھوڑ دیا

    سپر اوور میں قسمت نے کیویز کا ساتھ چھوڑ دیا

    کراچی: سری لنکا نے کیوی ٹور میں پہلی فتح کا ذائقہ چکھ لیا جب کہ سپر اوور میں قسمت کیویز کا ساتھ چھوڑ گئی۔

    سری لنکا نے اعصاب کی جنگ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز کا پہلا ٹی 20 نام کرلیا، آئی لینڈرز نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 196 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، چیراتھ ایسالینکا نے 41 بالز پر 67 کی بھرپور اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل رہے۔

    کوشل پریرا نے 53 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، انھوں نے 13 ویں ففٹی داغ کر مختصر فارمیٹ میں تلکارتنے دلشان کا ملکی ریکارڈ بھی برابر کرلیا، کوشل مینڈس 25، ونندو ہسارنگا 21 جبکہ کپتان ڈوسان شناکا 1 رن بناکر پویلین واپس ہوئے، دھننجایا ڈی سلوا 15 رنز بناسکے، جمی نیشم نے 30 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔

  • نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں

    نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں

    لاہور: وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان میں نئی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، جو 2022 سے 2027 تک لاگو ہوگی۔

    اولمپک چارٹر کے تحت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی آزدانہ حیثیت برقرار رہے گی جبکہ نئی اسپورٹس پالیسی میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) عہدیداروں کے لیے مدت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

    پی او اے انٹرنیشنل مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شرکت کو یقنی بنانے میں پہلے کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے صددو، سیکرٹری، خزانچی کی مدت دوٹرم تک محدود کردیا گیا ہے، 4 سال پر مشتمل ٹرم کو اب کم کرکے 3 سال کردیا گیا ہے۔

    عہدیدار پر عمر کی پابندی بھی لوگو کرتےہوئے واضح کیا گیا ہے کہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر والا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہوگا۔

  • شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    اذہان مرزا ملک کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبروں کے بعد سے بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اپنے صاحبزادے کے ساتھ تصاویر شیئر کررہی تھیں جس سے تاثر مل رہا تھا کہ اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کے ساتھ ہے۔

    شعیب ملک کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد علیحدگی کی تردید بھی ہوسکتا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کس ملک اور شہر میں اپنے بیٹے کے ساتھ ٹینس کھیل رہے ہیں۔
    ویڈیو کے پس منظر میں کچھ لوگوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں جو اذہان کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔

  • حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی

    حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی

    مکہ مکرمہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی جبکہ کپتان بابراعظم نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کردی۔

    بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی۔۔۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کرکے آقائے دو جہاںؐ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔

    ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائیگی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا تھا جبکہ بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔

    عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

  • ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی

    ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز بنگلہ دیش یا سری لنکا میں کھیلنا چاہتا ہے۔

    بھارتی نیوز ایجنسی (اے این آئی) کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر ایشیاکپ کیلئے بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی تو تو ہم ورلڈکپ کے میچز کے لیے ہندوستان نہیں جائیں گے البتہ ہم چاہتے ہیں کہ سری لنکا یا بنگلہ دیش ہمارے میچز کی میزبانی کریں۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کردیا ہے۔