Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 80 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری۔ کراچی کنگز نے 7 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    کپتان سرفراز احمد 5، عمر اکمل 4 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن روئے اور عبدالوحید بنگلزئی کوئی رن اسکور نہ کر سکے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل جاری رہے گا، نجم سیٹھی

    واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل جاری رہے گا، نجم سیٹھی

    کراچی: پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،لیگ کو برقرار رکھنا ایک چیلینج ہے، غیر معمولی تعاون پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، گراس روڈ پر اقدامات کے ساتھ ویمن لیگ کا بھی انعقاد کرائیں گے۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کی کتاب کی تقریب رونمائی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، کسٹمز کرکٹ جرنی کی رونمائی کراچی جمخانہ میں منعقد ہوئی۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ جب پی سی بی چھوڑ کر گیا تو ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر تھی،وزیراعظم نے مجھے بلا کر کہا کہ پی سی بی میں جائیں، وہاں سب کچھ گڑ بڑھ ہے،میں نے ان سے کہا کہ پہلے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کریں،اگست تک ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنی ہے،اگست، ستمبر تک نیا کرکٹ سیزن شروع ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آٹھ سے دس ڈیپارٹمنٹ بحال ہوجائیں گے،کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کو بورڈ میں بھی شامل کریں گے،میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ویمن کرکٹ کو بحال کرنا ہے اور ویمن لیگ کروانی ہے،جیسے ہی ہم نے ویمن لیگ کا اعلان کیا،بھارت اور آٸی پی ایل نے اپنی ویمن لیگ کا اعلان کردیا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سال ہم ویمن لیگ لانچ کرنے جارہے ہیں، پی ایس ایل 8میں ویمن کے کچھ میچز رکھے ہیں،منیبہ علی نے ورلڈکپ میں شاندار سینچری کی،منیبہ نے جسامت سےنہیں دماغ سے سینچری کی،منیبہ کا 50کلو بھی وزن نہیں ہوگا،اس میں دماغ کاکام ہوتا ہے،پی ایس ایل کو پاکستان لانا اور برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےسیکیورٹی کےلیے 80 کروڑ کا بل بھیج دیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ سے پیسے نہیں لیں گے، جب میں نے یہ بات پنجاب حکومت کو بتاٸی تو وہ بھی پیچھے ہٹ گٸے، ہم حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں۔

  • پاکستان نے کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    پاکستان نے کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    لاہور: پاکستان نے انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    ایران میں منعقد ہونے والے 6 ملکی انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل, 2 سلور اور 2 برانز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    نذر خان نے51 کلو گرام کے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ مڈل جیتا ۔محمد سہیل نے 63 کلو گرام میں ایرانی پلئیر کو ناک آؤٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
    پاکستانی کک باکسر اویس نے 57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایرانی باکسرپہلے نمبر پر رہے۔ حمید اللہ نے بھی 71 کلو گرام میں سلور میڈیا جیتا جبکہ خلیل الرحمان اور احسان اللہ برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    ایونٹ میں ایران نے پہلی، افغانستان نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

  • ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کریں، چھوٹی ٹیموں کا آئی سی سی سے مطالبہ

    ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کریں، چھوٹی ٹیموں کا آئی سی سی سے مطالبہ

    لاہور: زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی نے آئی سی سی سے چھوٹی ٹیموں کیلیے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ آئی سی سی ورکنگ گروپ سے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے میں معاونت کے خواہاں ہیں، افغانستان اور آئرلینڈ کو 2017میں ٹیسٹ اسٹیٹس ملا تھا مگر میچز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف23ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔

    زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی پہلے بھی میچز کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے رہے ہیں، اب ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگلے ماہ آئی سی سی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں تینوں ملکوں کو زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

  • لاہور قلندر فتوحات کا سفر جاری رکھنے کے خواہاں

    لاہور قلندر فتوحات کا سفر جاری رکھنے کے خواہاں

    لاہور قلندرز اعصاب شکن جنگ میں فتوحات کا سفر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

    پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم ملتان سلطانز کیخلاف فتح کے ساتھ پی ایس ایل 8کا اچھا آغاز کرنے میں کامیاب ہوئے،دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ہمارے بولرز نے بہترین کم بیک کیا، جو ٹیم پریشر کو برداشت کرتے ہوئے صورتحال کے مطابق بہتر فیصلے کرے اس کو ہی کامیابی ملتی ہے،ہم جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلیے پْرعزم ہیں۔

  • عامرکو بابر سے کیا مسئلہ ہے؟

    عامرکو بابر سے کیا مسئلہ ہے؟

    اگر آپ کسی بڑی پوزیشن پر پہنچ کر کوئی سنگین غلطی کریں تو اسے سدھارنے کا موقع بہت کم ملتا ہے، بیشتر مشہور شخصیات گمنامی کے اندھیروں میں کھو کر بھولی بسری داستان بن جاتی ہیں،پھر انھیں پچھتاوا ہوتا ہے کہ کاش ایسا نہ کیا ہوتا،البتہ بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں زندگی سیکنڈ چانس دیتی ہے، وہ کھویا ہوا مقام دوبارہ پا لیتے ہیں لیکن پھر ہر وقت تنقیدی نگاہوں کے سامنے ہوتے ہیں، ایسے میں پھونک پھونک کر باقی زندگی گذارنا پڑتی ہے۔

    محمد عامر ان چند گنے چنے خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنھیں دوسرا موقع ملا، اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث محمد آصف اب امریکا میں کوچنگ کر رہے ہیں، اگر وہ غلطی نہ کرتے تو شاید عظیم پاکستانی بولرز میں ان کا شمار ہوتا، اسی طرح سلمان بٹ سوشل میڈیا اور ٹی وی پر بطور مبصر نظر آتے رہتے ہیں، شاید وہ بھی اگر فکسنگ نہ کرتے تو پاکستان کے بہترین کپتانوں میں ان کا شمار ہوتا، ان دونوں کو شائقین نے اب بھی معاف نہیں کیا اور ہر بات پر ماضی یاد دلایا جاتا ہے،البتہ عامر کا معاملہ الگ رہا، انھیں شروع سے ہی ’’معصوم‘‘ بنا کر پیش کیا گیا۔

    بچے کو سلمان نے ورغلا دیا، اس کا کوئی قصور نہ تھا،اس قسم کی باتیں سامنے آتی رہیں،حالانکہ اس ’’معصوم بچے‘‘ کے کارناموں سے تمام ساتھی کرکٹرز اچھی طرح واقف تھے،انھیں اس عوامی ہمدردی کا فائدہ ہوا اور قومی ٹیم میں واپس آ گئے، گوکہ بہت سارے لوگوں نے مخالفت کی لیکن ارباب اختیار کس کی سنتے ہیں،عامر نے پھر کھویا ہوا مقام دوبارہ پا لیا۔
    اب ہونا یہ چاہیے تھا کہ وہ غلطیوں سے بچتے ہوئے باقی کیریئر اچھے انداز میں مکمل کرتے مگر انھوں نے ایسا نہ کیا، وہ اونچی ہوائوں میں اڑنے لگے، اگر کوئی کھیل سے خود کو بڑا سمجھے تو بہت زوردار ٹھوکر کھاتا ہے، ہر دور میں بڑے بڑے کرکٹرز سامنے آتے رہتے ہیں، سب کا اپنا ٹائم ہوتا ہے، کرکٹ سمیت ہر شعبے میں آپ کا کام بولتا ہے،کوئی کچھ اچھا کر رہا ہو تو اسے ڈھنڈورا پیٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی، کام نظر آ جاتا ہے، تب ہی عزت بھی ملتی ہے۔

    عامر نے بدقسمتی سے اپنے دوسرے چانس سے فائدہ نہیں اٹھایا، اس بار انھوں نے مختلف قسم کی غلطیاں کیں، انھیں لگا وہ پاکستان ٹیم کیلیے ناگزیر ہیں،حالانکہ کوئی ناگزیر نہیں ہوتا، چہرے بدلتے اور کام چلتا رہتا ہے یہی نظام زندگی ہے،مجھے یاد ہے چند برس قبل جب میں اپنے ویب شو میں کہا کہ عامر برطانوی شہریت حاصل کرنے والے ہیں اور پاکستان کرکٹ میں ان کی دلچسپی کم ہو گئی ہے،شاید جلد ہی اسے چھوڑ دیں تو اس کے بعد عامر کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر مجھے بہت بْرابھلا کہا۔

    وہ وقت یاد آ گیا جب عامر کی واپسی پر مخالفت کے سبب مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، پھر وقت نے میری بات درست ثابت کر دی، عامر نے ٹیسٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی ، پھر بہانہ بناکر ریٹائرمنٹ کا ہی اعلان کر دیا، پاکستانی سرزمین کرکٹنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے بہت زرخیز ہے، ایک ڈھونڈو تو کئی اچھے کھلاڑی بن جاتے ہیں، بس تراشنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، محمد حسنین، نسیم شاہ سمیت کئی ایسے پیسرز مل گئے کہ اب عامر کی یاد نہیں آتی، ایسے میں وہ فرسٹریشن کا شکار ہو گئے اور میڈیا پر منفی باتیں شروع کر دیں۔

    کسی کرکٹر کے پاس تنقید کا جواب دینے کا ہتھیار گیند یا بیٹ ہوتا ہے، اگر آپ بیٹسمین ہیں تو اتنے رنز بنائیں کہ لوگ خود کہیں کہ اسے ٹیم میں ہونا چاہیے، اسی طرح بولر ہیں تو خوب وکٹیں لیں، اگر ماضی کے کارناموں پر ہی کسی کو کھلانا ہے تو مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو بھی واپس لے آئیں،ہر کسی کا اپنا وقت ہوتا ہے، عامر نے خود کو کھیل سے بڑا سمجھا تو گیند بھی ان سے خفا ہو گئی، بولنگ میں پہلے جیسی کاٹ نہ رہی اور وہ آہستہ آہستہ بہت پیچھے چلے گئے۔

    رمیز راجہ سے ان کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے ،ان کی جگہ جب نجم سیٹھی واپس پی سی بی میں آئے تو عامر کو آس ملی کہ شاید کم بیک کا موقع مل جائے کیونکہ پہلے بھی انھیں ٹیم میں دوبارہ لانے میں نجم سیٹھی کا اہم کردار تھا، البتہ اگر کارکردگی اچھی نہ ہو تو آپ صدر مملکت سے بھی سفارش کرا لیں نہیں کھیل سکتے، بدقسمتی سے عامر نے اپنی کارکردگی پر توجہ نہ دی، وہ پنجابی فلم کے کسی اداکار کی طرح بھڑکیں مارنے لگے، بابر اعظم کو پوری دنیا مانتی ہے۔

    عامر کو یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ ’’ میرے لیے بابر بھی ویسے ہے جیسے کوئی ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو‘‘ کپتان نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ان کی یہی خاصیت ہے لیکن پھر میچ میں جو کور ڈرائیو لگائے اس نے عامر کو خاموش کرا دیا پھر وہ اتنے غصے میں آ گئے کہ ایک موقع پر گیند اٹھا کر بابر کی طرف تھرو کر دی۔

    اب وہ وقت آ گیا ہے جب شائقین بھی عامر سے روٹھ گئے، ان کے حق میں آوازیں نہیں اٹھتیں، عامر عامر کے نعرے نہیں سنائی دیتے، اس میں قصور بھی ان کا ہے، کاش وہ دوسرے موقع سے فائدہ اٹھاتے، اپنے قدم زمین پر رکھتے ،خود کو کھیل سے بڑا نہیں سمجھتے ،صرف بولنگ پر توجہ دیتے باتیں کم کرتے ،شاید پھر سلیکٹرز انھیں ٹیم کی نمائندگی کا موقع دینے کا سوچتے۔

    آج میں سوشل میڈیا پر جب عامر کیخلاف تبصروں کی بھرمار دیکھتا ہوں تو افسوس بھی ہوتا ہے کہ کتنا زبردست ٹیلنٹ ضائع ہو گیا، اب بھی وقت ہے وہ منفی سوچ ترک کر کے کھیل پر توجہ دیں بولنگ میں پرانی والی کاٹ اور سوئنگ واپس لائیں، اتنی وکٹیں لیں کہ پی ایس ایل کے بہترین بولر کا ایوارڈ مل جائے، پھر دیکھتے ہیں کون ان کا راستہ روک پاتا ہے، فی الحال ان کیلیے ایک ہی مشورہ ہے ’’محنت کر حسد نہ کر‘‘۔

  • ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی

    ملتان: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 37 گیندوں میں 53 اور محمد حارث 23 گیندوں میں 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رومن پاول 23، جیمز نیشم 12 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3، عباس آفریدی نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 36 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 23 اور کیرون پولارڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    کپتان محمد رضوان 66 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

    کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کے خلاف 174 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز اسکور کیے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شرجیل خان 34، عرفان خان نیازی 19، شعیب ملک 18، میتھیو ویڈ 18، جیمز ونس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جیمز فلر 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
    کپتان عماد وسیم کوئی رنز اسکور نہ کر سکے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونیئر، ٹام کرن اور رمان رئیس نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • پی سی بی نے کراچی کے 18 سال سے کم عمر شائقین کیلیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی

    پی سی بی نے کراچی کے 18 سال سے کم عمر شائقین کیلیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے کم عمر شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان کردیا۔

    پی ایس ایل 8 میں کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں اہلیان کراچی کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں خالی اسٹینڈ منہ چڑانے لگے جس پر پی سی بی نے فکرمند ہوکر کا بڑا اعلان کر دیا۔
    بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ کراچی میں ہونے والے اگلے سات میچز میں 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے خصوصی رعایت کا فیصلہ کرلیا، میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین ب فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

  • منیبہ علی ٹی20 ورلڈکپ میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر بن گئیں

    منیبہ علی ٹی20 ورلڈکپ میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر بن گئیں

    کیپ ٹاﺅن: قومی ٹیم کی بیٹر منیبہ علی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والی دنیا کی چھٹی خاتون کھلاڑی ہیں۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے آئرلینڈ کے خلاف ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے باعث پاکستان 70 رنز فتحیاب ہوا۔

    قومی ویمنز ٹیم کی بیٹر ندا ڈار اور منیبہ علی نے تیسری وکٹ کیلیے 101 رنز کی شراکت داری بنائی تھی۔

    پلئیر آف دی میچ کا اعزاز پانے والی منیبہ علی نے کہا کہ جب مجھے اچھا آغاز ملا اور ندا باجی کے ساتھ شراکت قائم ہوئی تو وہ مجھے کہتی رہیں کہ بڑا سکور بناؤ، 13ویں اوور میں مجھے پتا چل گیا تھا کہ میں سنچری بنا سکتی ہوں جس کیلئے انہوں نے بہت سپورٹ کیا۔