Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 81 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

    ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

    کیپ ٹاﺅن: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 16.3 اوورز میں محض 95 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جارحانہ بالنگ کے سامنے آئرلینڈ کی 3 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں۔

  • ُپی ایس ایل 8؛ اسلام آباد یونائیٹڈ دھاک بٹھانے کیلیے تیار

    ُپی ایس ایل 8؛ اسلام آباد یونائیٹڈ دھاک بٹھانے کیلیے تیار

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 8میں دھاک بٹھانے کی تیاری کرلی۔

    پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہم پی ایس ایل 8کی تیاری کیلیے طویل تربیتی کیمپ تو نہیں لگاسکتے تھے مگر تمام کھلاڑی چیلنج کیلیے تیار ہیں، مثبت بات یہ ہے کہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کی وجہ سے سب کی میچ پریکٹس مکمل ہے، ٹیم اچھی فارم میں ہے، ہم تیسری بار ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں، جیت کا تسلسل برقرار رکھنا اہم ہوگا، ہم جدید دور کی کرکٹ کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں، میں ڈیٹا اور میچ کیلیے تیاری دونوں کو اہمیت دیتا ہوں، گذشتہ سال کرکٹرز کی انجریز کی وجہ سے مسائل رہے،بینچ پاور بھی مضبوط نہیں تھی، ہمیں 8کے قریب تبدیلیاں کرنا پڑیں، اس بار ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش کی ہے، بینچ پاور پر بھی توجہ دی تاکہ متبادل موجود ہوں، ہمارے پاس حسن نواز، ذیشان ضمیر اور مبصر خان جیسے اْبھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کے ستارے بن سکتے ہیں۔

    شاداب خان نے کہا کہ میری انفرادی اہداف پر نظر نہیں ہوتی، ذاتی کارکردگی اچھی ہو یا نہیں کپتان کے طور پر میں ہمیشہ چاہتا ہوں کہ ٹیم جیتے،کپتانی کرتے ہوئے کھیل پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتا ہوں کیونکہ جب آپ قیادت کرتے ہیں تو خود سے زیادہ پوری ٹیم کے بارے میں سوچتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی لیجنڈ تھے،مجھے ان کی طرح پرفارم کرنے میں وقت لگے گا، میں صرف چھکے لگانے کی کوشش نہیں کرتا، میچ کی ضرورت کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے،کپتانی کا اضافی دباؤ نہیں لیتا، اس ذمہ داری سے لطف اندوز ہوتا اور اس دوران خود کو اور کھلاڑیوں کو پْر سکون رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، دوستی میدان سے باہر ہوتی ہے،میں ساتھی کھلاڑیوں سے پروفیشنل رویے کی توقع رکھتا ہوں،کپتانی کرتے ہوئے ابتدا میں غصہ آتا تھا، اب اعصاب پر قابو پانا سیکھ لیا ہے۔

  • ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی فکسرز نقب لگانے لگے

    ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی فکسرز نقب لگانے لگے

    کراچی: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی فکسرز نقب لگانے لگے جب کہ بنگلہ دیشی خاتون کھلاڑی سے اسپاٹ فکسنگ کیلیے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

    جنوبی افریقہ میں جاری ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی مہم ناکامیوں کے بعد اب فکسنگ رابطے کے الزامات کی زد میں آگئی ہے، بنگلہ دیش کے ہی ایک ٹی وی چینل کی جانب سے 2 پلیئرز کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو افشا کی گئی، جس میں سے ایک کھلاڑی جنوبی افریقہ میں موجود ٹیم میں شامل ہے۔

    ملک میں موجود دوسری پلیئر کسی تیسرے شخص کیلیے سہولت کار کا فریضہ انجام دے رہی ہیں، وہ ایونٹ میں شریک کھلاڑی کو میچ کھیلنے کا موقع ملنے کی صورت میں اپنے لیے کام کرنے کی آفر دیتی ہیں تاہم دوسری جانب سے کھلاڑی انکار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں دوست، میں ایسی چیزوں میں شامل نہیں ہوسکتی، برائے مہربانی مجھ سے آئندہ اس بارے میں بات مت کرنا، میں کبھی ایسا نہیں کروں گی۔ میں تم سے درخواست کرتی ہوں کہ ایسی چیزوں کے بارے میں بات نہ کرو‘۔
    اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہا کہ یہ معاملہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ دیکھے گا، ہماری پلیئرز اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ انھیں کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا، وہ جانتی ہیں کہ مشکوک رابطے کی صورت میں اینٹی کرپشن یونٹ حکام سے رابطہ کرنا ہے، مذکورہ کھلاڑی ایسا کریں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بی سی بی اس حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کرے گا اور نہ ہی ہم اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرسکتے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد

    بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد

    کراچی: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ پر مبارک باد دی جس پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    نسیم شاہ نے پانچ روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کی اور نوبیاہتا جوڑے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جرمانے کو ’’صدقہ‘‘ قرار دیدیا

    پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جرمانے کو ’’صدقہ‘‘ قرار دیدیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر لگائے گئے جرمانے پر سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹ کردیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، جہاں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 2 رنز سے شکست دی۔

    تاہم میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے کپتان بابراعظم سمیت ہر کھلاڑی پر میچ کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جسے اونر جاوید آفریدی نے صدقہ قرار دیا۔

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ویمن ٹیم کا ’’مینٹور‘‘ بنادیا گیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ویمن ٹیم کا ’’مینٹور‘‘ بنادیا گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی کرکٹ کے میدان میں نئی جاب مل گئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ویمن پرئمیر لیگ 2023 کیلئے ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا۔

    6 گرینڈ سلیم ٹائٹل اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ مرزا کی بطور مینٹور تقرری پررائل چیلنجرز بنگلور کے سربراہ اور نائب صدر راجیش وی مینن انکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کھیل کے کیریئر میں بہت سے چیلنجوں کے باوجود کامیابی سمیٹنا کسی اعزاز سے کم نہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ منسلک ہوئیں۔

  • پی ایس ایل 8؛ اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی

    پی ایس ایل 8؛ اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی

    کراچی: پی ایس ایل سیزن 8 میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی جب کہ کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

    پی ایس ایل 8میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگر نواحی شہروں سے بھی شائقین میچ دیکھنے پہنچے، سخت چیکنگ کی وجہ سے داخلی دروازے پر تماشائیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔

    سیکڑوں افراد بغیر ٹکٹ افراد اسٹیڈیم کے اطراف میں منڈلاتے اور داخلے کے منتظر رہے، اسٹینڈز میں موجود کئی تماشائی اپنے ہمراہ قومی جھنڈے اور بینرز لائے تھے، وہ دوران میچ اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے،ساتھ روایتی انداز میں موبائل ٹارچ روشن کرکے ماحول بھی بنایا۔

    شائقین نے اس میچ کو بابر اعظم بمقابلہ محمدعامر قرار دیا، ٹام کوہلر کیڈمور نے عماد وسیم کو مسلسل 3چھکے لگائے تو’’کیا افتخار کی روح آگئی‘‘ کی صدائیں بلند ہوئیں۔

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،کھانے کے اسٹالز پر خریداروں کا رش رہا تاہم زائد نرخ وصول کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

    دونوں ٹیموں کو وی وی آئی پی کا درجہ دے کر سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستعد نظر آئے، اسٹیڈیم میں طبی عملہ اور ایمبولینس موجود رہیں۔

  • چیف کوچ کے لیے مکی آرتھر سے تقریباً معاملات طے ہوچکے، نجم سیٹھی

    چیف کوچ کے لیے مکی آرتھر سے تقریباً معاملات طے ہوچکے، نجم سیٹھی

    کراچی: پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے میرے ہونٹ سلے ہوئے ہیں مارچ میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے بعد حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ایشیا کپ حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے۔جلدہی میگا ایونٹ کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ بحرین میں منعقدہ اجلاس کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کے لیے مکی آرتھر سے 80 فیصد معاملات حل ہو چکے۔ سابق ہیڈ کوچ اگلے 10 سے 12 دن میں پاکستان آ رہے ہیں۔سپورٹنگ اسٹاف بھی ان کی مرضی کاہوگا۔ ان کے فیصلے کے بعد ہی نام سامنے آئیں گے۔
    پاکستان سپر لیگ کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں چار وینیوز کا انتخاب کیا ہے۔اس حوالے سے کام جاری ہے،اگلے سال کوشش کریں گے کہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی لیگ کے میچز ہوں۔ کوئٹہ بگٹی اسٹیڈیم میں مزیدکام کریں گے۔کوئٹہ سے بہت ہی اچھا ردعمل سامنے آیا۔ میری خواہش ہے کہ اگلے سال کوئٹہ میں پی ایس ایل کا میچ ہو،پشاور میں بھی پی ایس کے میچز کا انعقاد ہوگا۔کے پی کے کی صوبائی حکومت اگراسٹیڈیم ہمارے حوالے کردیتی تو اس کی حالت بہت بہتر ہوتی۔

  • لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا

    لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر لاہور قلندرز انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔

    لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان سلطانز کے خلاف مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے فخر زمان کےلئے قلندرز سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا۔

    لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعامات کا اعلان کیا۔

  • پی ایس ایل8؛ فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا

    پی ایس ایل8؛ فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پریکٹس سیشن کے دوران جارحانہ شارٹ کھیلا جس کے باعث اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) پولیس کی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

    ایس ایس یو کی مانیٹرنگ بس کو اب اسٹیڈیم کے پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ نیشنل اسیٹیڈیم میں آج ہوم سائیڈ کراچی کنگز کی ٹیم کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔