Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 82 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔

  • فٹبال فیڈریشن کا تربیتی کیمپ کیلئے 36 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    فٹبال فیڈریشن کا تربیتی کیمپ کیلئے 36 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تربیتی کیمپ کیلئے 36 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، ٹریننگ کا سلسلہ 16 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

    سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبدالباسط، ثاقب حنیف، سلمان الحق، حسن علی اور عثمان شوکت، ڈیفینڈرز راؤ عمر حیات، راحیل نواز، قربان علی، عبدالقدیر خان، علی خان نیازی، مامون موسیٰ خان، سردار ولی، عبداللہ شاہ، حسیب احمد خان، سید جنید شاہ، سعید خان، عبدالرحمن اور فیصل علی،مڈفیلڈرز علی عزیر، عمیر علی، زین العابدین اسحاق، عمر سعید، نائیک اسلم، محمد ریاض، فہیم اللہ، عالمگیر غازی، طحہٰ، توقیر اور محمد سفیان،فارورڈز ولید خان، معین، محمد وحید، شائق دوست، عیسیٰ بہادر، محمد افضل اور فرید شامل ہیں۔

    تربیتی کیمپ میں فٹبالرز فیفا دوستانہ میچز کے علاوہ ساف چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کیلئے تیاری کریں گے۔
    واضح رہے کہ کھیل میں مہارت بہتر بنانے کے ساتھ فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق لانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

  • ٹی20 ویمنز ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی

    ٹی20 ویمنز ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم عالمی ٹی20 کپ کیلئے اتوار (کل) بھارت کیخلاف میچ سے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

    گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں کیپ ٹاؤن میں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 ٹی20 مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں ہندوستان 10 جبکہ قومی ٹیم محض 3 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے۔
    دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث تمام مقابلے ملٹی ٹیم ٹورنامنٹس میں ہوئے ہیں۔
    قبل ازیں روایتی حریف اکتوبر 2022 میں بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں ہونے والے ایشیاکپ میں ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم ٹائٹل بھارت کے نام رہا تھا۔

  • بابراعظم نے ورلڈکپ کا خواب آنکھوں میں سجالیا

    بابراعظم نے ورلڈکپ کا خواب آنکھوں میں سجالیا

    لاہور: قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کا خواب آنکھوں میں سجالیا۔

    قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون اور مسلسل 2 بار سال کے بہتر پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام درج کرواچکے ہیں۔

    آئی سی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں نہ صرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے پْر عزم ہوں بلکہ ٹائٹل بھی جیت کر عمران خان کی طرح تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔

  • پی ایس ایل8؛ عامر، عماد کی واپسی کی راہیں ہموار کرسکتا ہے، آفریدی

    پی ایس ایل8؛ عامر، عماد کی واپسی کی راہیں ہموار کرسکتا ہے، آفریدی

    کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سیلکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں محمد عامر اور عماد وسیم غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پلئینگ الیون میں واپسی کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل دونوں کھلاڑیوں کیلئے قومی ٹیم میں کم بیک کا بہترین آپشن ہے تاہم یہ انکی ذہنیت پر منحصر ہے کہ انہوں نے اہداف کیا مقرر کیے ہیں۔

  • پی ایس ایل8؛ نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض ایکشن میں دیکھائی دینگے

    پی ایس ایل8؛ نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض ایکشن میں دیکھائی دینگے

    نگراں پنجاب حکومت کے وزیر کھیل اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے، وہ 12 فروری کو پنجاب کے وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

    قبل ازیں وہاب کے وزیر کے طور پر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے بوجھ کی وجہ پی ایس ایل 8 کھیلنے کے حوالے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا تھا۔

  • امید ہے میں اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان

    امید ہے میں اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کیلیے اچھے شوہر ثابت ہوں گے۔

    واضح رہے کہ شاداب خان آج اپنی دلہنیا لینے راولپنڈی پہنچے، اُن کی شریک حیات سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ہیں۔

    شاداب خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر دلہا بننے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری بارات ہے، جو میرے اور اہل خانہ کیلیے شاندار دن ہے‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوں گا‘۔ اسی کے ساتھ شاداب خان نے اہل خانہ کی پرائیوسی کا خیال رکھنے پر تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

    شاداب خان کی تصاویر پر مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے تبصرے کیے اور انہیں مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ صارفین نے لکھا کہ ’شاداب دلہا بن کر نواب لگ رہے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے گزشتہ ماہ نکاح ہوا تھا۔ ایک روز قبل شاداب خان کے گھر مہندی کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سمیعہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

  • گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اپنے پریکٹس سیشن اچانک منسوخ کردئیے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمز کو ایک بجے پریکٹس سیشن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچنا تھا تاہم پریکٹس کو منسوخ کردیا گیا جس کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔

  • شین وارن کی جائیداد کی تقسیم کیسے ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    شین وارن کی جائیداد کی تقسیم کیسے ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    لندن: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔

    آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی، اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا، سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔

    وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31 فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، 9 فیصد فیملی کے دیگر افراد کو ملے گا، 7 فیصد بھائی جیسون کو ملے گا، 2 فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔

  • فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

    فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

    لاہور: فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

    وہاب ریاض کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر کا حلف 12 فروری کو اٹھانے کا امکان ہے۔ وہاب ریاض وزیر بننے کے بعد پی ایس ایل 8 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے وہاب ریاض سے رابطہ کیا ہے اور انہیں 12 فروری کی شب گورنر ہاؤس لاہور میں نگران صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے کی دعوت دی گئی ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اُن سے حلف لیں گے۔

    وہاب ریاض کے قریبی حلقوں کے مطابق نگران وزیر کھیل کا حلف اٹھانے اور مصروفیات بڑھنے کے بعد بائیں ہاتھ کے پیسر کا پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے، منسٹری کے بہت سے ایسے معاملات ہیں جو ان کی فوری توجہ کے متقاضی ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو کھیلنے کی اجازت ملنے کا انحصار نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی صوابدید پر ہے، بظاہر اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ وہاب ریاض نے حال ہی میں بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے کھائے تھے۔