Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 79 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

    لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

    کراچی / لاہور: وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور پنڈی میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف نجم سیٹھی نے بتایا کہ لاہور اور پنڈی کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، روٹ کی لائیٹنگ کا خرچہ نگران حکومت اٹھائے گی۔

    نجم سیٹھی نے یہ خوشخبری سماجی رابطے کی سائٹ پر شئیر کی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے روٹ کی لائٹنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔

    نجم سیٹھی نے اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا اور شائقین کے لیے اس کو بڑی خوش خبری قرار دیا۔

    وزیر اعظم کی جانب سے یقین دہانی اور پی سی بی کے گرین سگنل کے بعد کراچی میں اتوار کو نوواں اور آخری میچ ہوا جس کے بعد براڈ کاسٹرز نے اپنا سامان باندھ لیا، میچ کے لیے لگائی جانے والی ڈیجیٹل باونڈری کو بھی نکال لیا۔

  • مجھے صبر کا پھل مل گیا، طیب طاہر

    مجھے صبر کا پھل مل گیا، طیب طاہر

    کراچی: پی ایس ایل 8 میں ڈیبیو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے خلاف 46 گیندوں پر 65 رنز کی اننگ کھیلنے والے 29 سالہ طیب طاہر نے کہا ہے کہ مجھے صبر کا پھل مل گیا، ٹیم کی فتح میں کردار پر خوشی ہے۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیب طاہر نے کہا کہ کراچی کی وکٹ آسان نہیں تھی، ٹرننگ وکٹ پر گیند ریسورس بھی ہورہی تھی، ہمارے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

    طیب طاہر نے کہا کہ آئندہ میچز میں فتح سے ہمکنار ہونے کی کوشش کریں گے، انسان کو اعتماد اور صبر کے ساتھ بھرپور محنت کرکے وقت کا انتظار کرنا چاہیے،غیر ملکی کھلاڑیوں کو مقامی وکٹوں پر اسپن بولنگ کا سامنا کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

  • لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کے 4 سابق کرکٹرز ایک پر پھر میدان پر نظر آئیں گے

    لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کے 4 سابق کرکٹرز ایک پر پھر میدان پر نظر آئیں گے

    دوحا: قومی کرکٹ ٹیم کے 4 سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، عبدالزاق اور شعیب اختر ایک بار پھر ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔

    دوحا میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 کا آغاز 10 مارچ سے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، قومی ٹیم کے چاروں کرکٹرز ٹورنامنٹ میں ایشیا لائنز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

    ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایشیا لائنز کا مقابلہ انڈیا مہاراجہ سے ہوگا جبکہ ورلڈ جائنٹس ایونٹ کی تیسری ٹیم ہوگی۔

  • شاہین پر شعیب اختر کی تنقید؛ شاہد آفریدی نے بھی خاموشی توڑ دی

    شاہین پر شعیب اختر کی تنقید؛ شاہد آفریدی نے بھی خاموشی توڑ دی

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی جانب سے شاہین آفریدی پر تنقید کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی خاموشی توڑ دی۔

    مقامی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کی کلاس الگ ہے، اگرچہ ہر کوئی شعیب اختر نہیں ہوسکتا، آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران کھیل سے چوٹ مزید بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے، میرے خیال میں انہیں کچھ دن اکیلا چھوڑ دیں!۔

    ٹی20 ورلڈکپ 2022؛ ’’گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل مکمل کرتا‘‘، شعیب اختر

    واضح رہے کہ سابق کپتان اور شعیب اختر طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرچکے ہیں۔

    قبل ازیں شعیب اختر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلیںڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں اگر شاہین اپنا اسپیل پورا کرتے تو وہ سُپر اسٹار بن سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔

  • بابراعظم سے متعلق شعیب اختر کا بیان؛ کامران اکمل دفاع میں سامنے آگئے

    بابراعظم سے متعلق شعیب اختر کا بیان؛ کامران اکمل دفاع میں سامنے آگئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    حال ہی میں بجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا تھا کہ پریزنٹیشن تقریب میں آنے والے پاکستانی کرکٹرز عجیب و غریب نظر آتے ہیں، انہیں بات کرنے کا طریقہ نہیں معلوم اور نہ ہی انگلش بولنا آتی ہے جبکہ سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے لیکن وہ پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ کیوں نہیں بن سکا؟، کامران اکمل نے سابق فاسٹ بولر کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے تبصرے پبلسٹی اسٹنٹ تھے کیونکہ انہیں سکرین پر زیادہ وقت نہیں ملتا اور شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے اسی باتیں کررہے ہیں۔

  • بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

    بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کپتانی فرائض نبھانے والے بابراعظم نے کہا کہ پہلے تمام ساتھیوں کی شادی ہو جائے پھر میں بھی کرلوں گا۔

    گزشتہ 2 ماہ کے دوران شان مسعود، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کی شادیاں ہوئیں، جس کے بعد قیاس آرئیاں کی جارہی تھی کہ شاید بابراعظم بھی جلد نکاح کرلیں۔
    انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، والدین کی دعائیں بھی ہیں، ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ وہیں رک جائیں۔

  • آئی سی سی رینکنگ؛ ٹیسٹ میں 40 سالہ جیمز اینڈرسن پہلی پوزیشن پر آگئے

    آئی سی سی رینکنگ؛ ٹیسٹ میں 40 سالہ جیمز اینڈرسن پہلی پوزیشن پر آگئے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ٹی20 انٹرنیشنلز میں محمد رضوان دوسرے جبکہ کپتان بابراعظم میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بالرز میں انگلیںڈ کے 40 سالہ جیمز اینڈرسن نے 866 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارت کے روی چندران ایشون 864 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 858 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی20 اور ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ ون ڈے میں کپتان بابراعظم پہلے جبکہ امام الحق کا پانچواں نمبر موجود ہیں۔

  • شاہد آفریدی نے شاہین کو کس غلطی کو درست کرنے کا مشورہ دیا؟ تصاویر وائرل

    شاہد آفریدی نے شاہین کو کس غلطی کو درست کرنے کا مشورہ دیا؟ تصاویر وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسٹمپ سے بہت دور بولنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں رنز پڑرہے ہیں۔

    مقامی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین کو گیند کی لائن اور لینتھ ٹھیک کرنا پڑے گی، وہ اسٹمپ سے دور گیندبازی کررہے ہیں، انہیں وسیم اکرم کی طرح اسٹمپ میں گیند کو اندر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    انہوں نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کی ضرورت ہے، وہ اننگز کے اختتامی اوورز میں یارکر کی کوشش میں فل ٹاس گیندیں کروا رہے ہیں جس سے حریف ٹیم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

  • میسی ’’ورلڈکپ 2026‘‘ کھیلنے کا فیصلہ خود کریں گے، کوچ

    میسی ’’ورلڈکپ 2026‘‘ کھیلنے کا فیصلہ خود کریں گے، کوچ

    قطر میں ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی نے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ میسی خود کریں گے۔

    ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے بتایا کہ اگلے ورلڈکپ میں شرکت کرنا میسی کا فیصلہ ہوگا، اگر انکی فٹنس برقرار رہتی ہے تو وہ ٹیم کا ہمراہ ہوں گے، ہمارے ٹائٹل جیتنے کے پیچھے شائقین، عملے اور کھلاڑیوں کی سپورٹ تھی جس سے ممکن ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے جو الفاظ میسی کیلئے ہیں وہیں اینجل ڈی ماریا کیلئے بھی ہیں جب تک فٹ رہیں گے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا، وہ ورلڈکپ میں کچھ مسائل کے ساتھ پہنچے تھے، لیکن جب ہمیں ان کی ضرورت پڑی تو وہ ہمیشہ موجود تھے۔

  • پی ایس ایل8؛ لنکن بورڈ کا ’ہسرنگا‘ کو این او سی جاری کرنے سے انکار

    پی ایس ایل8؛ لنکن بورڈ کا ’ہسرنگا‘ کو این او سی جاری کرنے سے انکار

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وینندو ہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلاٹینم پِک میں چنے گئے سری لنکن اسپنر وینندو ہسرنگا کو بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث وہ ایونٹ میں فرنچائز کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

    ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 ہار پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ لنکن اسپنر کی عدم شرکت سے ایونٹ میں انکا راستہ مزید دشوار ہوگیا ہے۔