Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 78 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر جیسن روئے کی شاندار 145 رنز ناٹ آؤٹ کے بدولت حاصل کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر طوفانی 145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ بھی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    وِل شمیڈ 26 اور مارٹن گپٹل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ٹٓاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سیچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    روومن پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری

    حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری

    کراچی: حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری ہو گئی۔

    گزشتہ دنوں پیسر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بابر سے کہہ رہے تھے کہ کسی میچ میں انھیں پویلین بھیجنا چاہتے ہیں۔

  • پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بار میچ میں 20 وکٹیں گریں

    پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بار میچ میں 20 وکٹیں گریں

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں دوسری بار ایک میچ میں 20 وکٹیں گریں۔

    پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں دوسری بار کسی میچ میں دونوں ٹیمیں آل آؤٹ ہوگئیں۔ پشاور زلمی نے 19.3 اوورز میں 207 رنز بنائے، قلندرز نے 19.4 اوورز میں172 رنز اسکور کیے۔

  • ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا، پیشکش ہوئی تو ایکٹنگ بھی کرسکتا ہوں، شعیب ملک

    ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا، پیشکش ہوئی تو ایکٹنگ بھی کرسکتا ہوں، شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر ہوئی تو ایکٹنگ بھی کرسکتا ہوں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ میں شو کیا تو کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا، کرکٹ پر تبصرے بھی چلتے رہتے ہیں تاہم پہلی ترجیع کرکٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس میں خود بھی لطف اندوز ہو سکوں، دوسروں کو دیکھ کر کچھ نہیں کیا، مجھے میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے۔
    مزید پڑھیں: ٹیم میں واپسی، بابر اعظم سے کوئی توقعات نہیں، شعیب ملک

    شعیب ملک نے ایکٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری مجھے کرنی نہیں آتی مگر کہتے ہیں کہ کرکٹر بڑے اداکار ہوتے ہیں، بہت اچھی پیشکش آئی اور وقت ہوا تو شاید کرلوں۔

  • بسمعہ معروف نے ویمن ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

    بسمعہ معروف نے ویمن ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والی بسمعہ معروف نےکپتانی سے استعفی دے دیا البتہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گی۔

    بسمہ کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم کی پرفارمنس کا گراف ملاجلا رہا، کمزور ٹیموں کے خلاف ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی جبکہ مضبوط ٹیموں کے خلاف کارکردگی غیر معیاری رہی۔

    اعداد شمار کے مطابق بسمہ معروف کی کپتانی میں 62 میں سے 27 ٹی20 میچز میں کامیابی پائی جبکہ 32 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں بطور کپتان بسمعہ سرخرو رہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بسمعہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ پر نجم سیٹھی نے بسمعہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ نئی کھلاڑی کو قیادت سونپنے کے حق میں پیں تاہم بسمعہ بطور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلتی رہیں گی۔

  • نجم سیٹھی نے 2 ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا

    نجم سیٹھی نے 2 ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں انتخابی عمل مکمل کر کے نہ صرف ریجنل ادارے بحال بلکہ گورننگ بورڈ بھی مکمل کر لیا جائیگا، آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈپارٹمنٹس بھی ایکشن میں ہونگے۔

    انھوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کا فیصلہ ہو گا، وہاں اپنا اصولی موقف اپنایا جائے گا تاہم اس سے قبل حکومتی اداروں سے بھی مشاورت کریں گے۔
    نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہوریوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آکرپی ایس ایل8 کے میچز میں رنگ بھر دیے، کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں، اسٹیڈیم کی گنجائش بھی بڑھانا چاہتے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلیے قریب ہی ہوٹل بنائیں گے، کراچی میں ہمارے پاس جگہ ہے، لاہور میں کمشنر سے میٹنگ ہوئی، ان سے ہوٹل کیلیے جگہ لیز پر دینے کی بات کہی ہے۔

  • ویمنز ورلڈکپ، بہترین الیون میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہ ہوسکی

    ویمنز ورلڈکپ، بہترین الیون میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہ ہوسکی

    دبئی: ویمنز ورلڈ کپ کی بہترین الیون میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہ ہو سکی۔

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کی بہترین علامتی الیون کا اعلان کردیا جب کہ پاکستانی پلیئرز جگہ پانے سے محروم رہیں۔

    چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرنیوالی آسٹریلوی ٹیم کی 4 کھلاڑی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، پلیئر آف دی ایونٹ ایشلیگ گارڈنر کے ہمراہ الیسا ہیلی، ڈیرسی براؤن اور میگن سشٹ کو چناگیا، انگلینڈ کی نٹالی اسکوایئر برنٹ بطور کپتان منتخب ہوئیں۔

    دیگر منتخب کرکٹرز میں تیزمین برٹز، لیورا وولڈورٹ، ریچا گھوش، سوفی ایکلیسٹون، کرشما ریماہارک، شبنم اسماعیل شامل ہیں، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ کو بطور 12 ویں پلیئر منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستانی منیبہ علی نے ایونٹ میں سنچری بنائی تھی۔

  • ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

    لاہور: لاہور قلندرز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے ہیں۔

    قذافی اسٹیٹیم لاہور میں جاری لیگ کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 36، سیم بِلنگز 33، مرزا بیگ 20، راشد خان 18، ڈیوڈ ویزے 12 اور حسین طلعت 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    سکندر رضا 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

  • شاہین کی تباہ کن بولنگ، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دے دی

    شاہین کی تباہ کن بولنگ، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندر نے فخر زمان کی شاندار بیٹنگ اور شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 40 رنز سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل تھیں، میچ کا ٹاس قلندرز کے حق میں آیا تو کپتان شاہین آفریدی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔

    پشاور زلمی اننگز
    پشاور زلمی نے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اُسے مایوس کن آغاز ملا، شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر محمد حارث کو کلین بولڈ کیا اور پھر 28 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

    پھر صائم ایوب اور ٹام کوہلر کیڈمور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 91 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا تاہم 119 کے مجموعی اسکور پر ٹام کوہلر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر صائم ایوب بھی 51 رنز کی اننگز کھیل کر 127 پر پویلین لوٹے۔

    نئے آنے والے کھلاڑی رومان نے 20، بھانوکا نے 24، وہاب ریاض صفر، شان مسعود 16، جیمز نیشم 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے یوں لاہور قلندرز کو 40 رنز سے فتح ملی۔

  • پشاور زلمی کی 242 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    پشاور زلمی کی 242 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندر نے فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا بڑا ہدف دے دیا، جس کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، میچ کا ٹاس قلندرز کے حق میں آیا تو کپتان شاہین آفریدی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔

    لاہور قلندرز اننگز
    لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا مگر اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ وہاب ریاض نے مرزا بیگ کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    بارہویں اوور میں عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوں 127 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی دوسری وکٹ گری۔ پھر فخر زمان صرف چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے اور 96 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

    پھر سیم بلنگ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 47 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو جبکہ رومان پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کیلیے 242 رنز کا ہدف دیا۔

    لاہور کی ٹیم میں آج کے میچ کیلیے دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، کامران غلام اور شائے پوپ کی جگہ سیم بلنگز اور عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اب تک چار میچز کھیلنے جن میں سے انہین دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا رہا جبکہ لاہور قلندرز اب تک لیگ کے تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک میں شکست کا سامنا رہا ہے۔