Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 20 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • اماراتی خلائی جہاز نے مریخی چاند کی شاندار تصاویر جاری کردیں

    اماراتی خلائی جہاز نے مریخی چاند کی شاندار تصاویر جاری کردیں

    ایریزونا: متحدہ عرب امارات کے مشہورمریخی خلائی جہاز، امل نے مریخ کے آلو نما چاند ڈیموس کی انتہائی صاف اور قریب سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔

    یہ تصاویر صرف 100 کلومیٹر کی دوری سے لی گئی ہیں جن میں مریخ کا ننھا سا چاند ڈیموس بہت واضح دکھائی دے رہا۔ اس خلائی جہاز کا نام امل رکھا گیا ہے جس کے عربی میں ’امید‘ کے معنی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 50 برس میں امل دنیا کا واحد خلائی جہاز ہے جو ڈیموس کے اتنے قریب سے گزرا ہے۔

    ڈیموس ایک آڑھی ترچھی ساخت والا چاند ہے جس کی لمبائی 15، چوڑائی 12 اور موٹائی بھی 12 کلومیٹر ہے۔ مریخ کا دوسرا چاند فوبوس ہے جو مریخ سے قریب ہوکر چکرکاٹ رہا ہے اور اس کا رقبہ 6000 کلومیٹر ہے۔
    امل کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیموس درحقیقت کوئی آوارہ شہابی پتھر نہیں جو کسی طرح مریخ کی کشش میں پھنس کر اس کا اسیر ہوچکا ہے بلکہ شاید یہ مریخ کا ہی ایک حصہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح ڈیموس کے متعلق ہماری تحقیق کو نئے سرے سے دیکھنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ امل خلائی جہاز ڈیموس کے قریب مزید چکر کاٹے گا اور یوں ہماری معلومات بڑھائے گا۔

  • واٹس ایپ صارفین ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں گے

    واٹس ایپ صارفین ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں گے

    کیلیفونیا:واٹس ایپ صارفین جلد ہی بڑی مشکل سے چھٹکارہ پا لیں گے اور اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فون میں استعمال کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے اعلان کے مطابق اب انسٹینٹ میسجنگ ایپ کے صارفین متعدد فونز میں اپنا مرکزی اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

    دوسرے فون میں اپنا واٹس ایپ اکاؤٹ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن فریش انسٹال کرنی پڑے گی۔عمومی طریقے سے لاگ اِن کرنے کے بجائے صارف کو نیا ’لِنک ٹو ایگزسٹنگ اکاؤنٹ‘ آپشن دبانا ہوگا۔ ایسا کرنے سے ایک کیو آر کوڈ ظاہر ہوگا جس کو مرکزی اکاؤنٹ والا فون ’لنک اے ڈیوائس‘ آپشن کے تحت اسکین کرے گا۔ یہ نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسز میں کام کرے گا۔
    واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ فیچر ان تمام افراد کے لیے سود مند ثابت ہوگا جو روزانہ کی بنیادوں پر ایک سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے تمام فون ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ سے جڑے رہیں۔

    وہ فون جس میں اصل میں واٹسیپ اکاؤنٹ لاگ ان ہے وہ ’پرائمری‘ ڈیوائس کہلائے گا اور دوسرے فونز، اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر پیغام موصول کرنے کے لیے اس کا آن ہونا بھی ضروری نہیں ہوگا۔ البتہ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر پرائمری ڈیوائس 14 دنوں تک غیر فعال رہی تو دیگر ڈیوائسز کو لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا۔

  • سُپر مارکیٹوں میں موجود گوشت میں مہلک سُپر بگ کی موجودگی کا انکشاف

    سُپر مارکیٹوں میں موجود گوشت میں مہلک سُپر بگ کی موجودگی کا انکشاف

    بارسیلونا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اسپین میں تقریباً نصف سپر مارکٹوں میں موجود گوشت ادوایات کی مزاحمت کرنے والے مہلک ’سپر بگ‘ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    اسپین میں سیل پر موجود 40 فی صد چکن، ٹرکی، بیف اور دیگر گوشت میں ای کولی نامی ادویات کی مزاحمت کرنے والا سُپر بگ موجود ہے جو لوگوں میں شدید انفیکشن کا سبب بننے کے ساتھ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    سائنس دانوں کے مطابق اینٹی بائیوٹک کی مزاحمت خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اینٹی بائیوٹک مزاحمت کو عالمی سطح پر انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیتا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق ہر سال عالمی سطح پر تقریباً 7 لاکھ افراد کی اموات ادویات کی مزاحمت کرنے والے انفیکشن کے سبب ہوتی ہے۔ اگر اس کے متعلق سنجیدہ نوعیت کے اقدامات نہیں کیے گے تو 2050 تک یہ تعداد 1 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

    یہ مزاحمتی بیکٹیریا غذائی کڑی کے ذریعے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتے ہیں۔

    اسپینش سائنس دانوں نے سیل پر موجود گوشت میں سیپسز اور یورینیری ٹریکٹ انفیکشنز کا سبب بننے والے ای کولی اور دیگر بیکٹیریا کی درست پیمائش کے لیے تجربوں کی ایک سیریز مرتب کی۔

    سائنس دانوں نے 2020 کے دوران اسپین کے شہر اوییڈو کی مختلف سپر مارکیٹوں سے گوشت سے بنی 100 اشیاء کا تجزیہ کیا۔ جن میں سے 73 فی صد اشیاء میں ای کولی بیکٹیریا غذائی حفاظتی حدود کے اندر پایا گیا۔

  • مشتری کے چاند کی جانب نیا خلائی مشن رواں دواں

    مشتری کے چاند کی جانب نیا خلائی مشن رواں دواں

    برسلز: یورپی خلائی یونین نے مشتری کے چاندوں کی خبرگیری کے لیے اپنا جدید ترین مشن زمین سے دور روانہ کردیا ہے جو آٹھ سال بعد مشتری بلکہ نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے پر تحقیق کرے گا۔

    جوپیٹر آئسی مون ایکسپلورر(جوس) کا نام دیا گیا ہے جو ایک جدید روبوٹک خلائی جہاز ہے۔ اسے فرنچ گیانا کے خلائی مرکز سے بھیجا گیا ہے اور زمین چھوڑنے کے 27 اور 36 منٹ بعد اس نے اپنے تمام آلات کی درستگی اور کام کے کئی سگنل زمین پر بھیجے ہیں۔

    اگست 2024 میں یہ بالترتیب زمین، (زمینی) چاند اور سیارہ وینس کے قریب سے گزر کر ثقلی جھونگے (گریویٹی فلائے بائے) لے گا اور اپنی رفتار بڑھاتے ہوئے 2031 میں مشتری کے قریب پہنچے گا اس کے بعد وہ مشتری کے مزید چاندوں کیلسٹو، یوروپا، جینی میڈ وغیرہ سے بھی فلائے بائے کرے گا۔ آخرکار وہ جینی میڈ کے مدار میں پہنچ کر گھومنے لگے گا۔

    جدید ترین جوس خلائی جہاز مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا جس کے لیے دس اہم ترین آلات نصب کئے گئے ہیں۔ ان میں اسپیکٹرومیٹر، جدید کیمرے، لیزر سینسر اور مقنا پیما وغیرہ مل کر اس عظیم دنیا کے بارے میں ہماری معلومات میں اضافہ کریں گے۔

    تمام مشن کی طرح یہ بھی مشتری کے چاندوں پر پانی کی تلاش کرے گا اور ہماری معلومات میں اضافہ کرے گا۔

  • ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپ لوڈ ہونے والی 1 کروڑ 27 ہزار کے قریب ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپ لوڈ ہونے والی 1 کروڑ 27 ہزار کے قریب ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    بیجنگ: مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022ء کے درمیان کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار کے قریب پاکستان سے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز حذف کردیں۔

    ٹک ٹاک کی جانب سے سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر2022ء) کی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ٹک ٹاک کے کثیرالجہتی نقطہ نظر سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔علاوہ ازیں، یہ رپورٹ کام کے دوران محفوظ اور خوش آئند رہنے کے لیے جوابدہی کے ذریعے اعتماد کے حصول کے لیے پلیٹ فارم کے جاری عزم کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار 819 اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا جو شرح کے اعتبار سے 6 فیصد بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک کے خود کار طریقے سے 4 کروڑ 68 لاکھ 36 ہزار 47 ویڈیو ڈیلیٹ کی گئیں جبکہ 5 کروڑ 47 لاکھ 75 ہزار 49 ویڈیوز کو دوبارہ پلیٹ فارم پر بحال کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان میں سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر12,628,267 ویڈیوز حذف کی گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم نے سپیم قرار پانے والے اکاؤنٹس اور اْن کے ذریعے پوسٹ کی گئیں ویڈیوز بھی حذف کیا جبکہ خود کار طریقے سے اکاؤنٹس کو بننے سے روکنے کے لیے فعال اقدامات کیے گئے۔

    مذکورہ سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 89.7 فیصد ویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں جبکہ 95.5 فیصد ایسی ویڈیوز ایک دن کے اندر حذف کی گئیں۔ سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فعال رہتے ہوئے حذف کی جانے والی ویڈیوز کی شرح 98.8 فیصد تھی۔

    عالمی سطح پر، 17,877,316 ایسے اکاونٹس بھی حذف کیے گئے جن کے بنانے والوں پر 13 برس سے کم عمر ہونے کا شبہ تھا۔ مزید یہ کہ 54,453,610 ایسی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں جن کا تعلق جعلی اکاؤنٹس سے تھا۔

    ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے حوالے سے وضاحت

    ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئیں ہیں جو تحفظ، شمولیت اور مستند ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔ ٹک ٹاک کی پالیسیاں ہر شخص پر اور تمام اقسام کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں اور اپنے نفاذ کے حوالے سے مستقل اورمساوی طور پر نافذ رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب مواد کی شناخت کرنے، جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانوں کا یکساں استعمال کرتا ہے۔

  • سیارہ مریخ کا سب سے تفصیلی تھری ڈی نقشہ تیار

    سیارہ مریخ کا سب سے تفصیلی تھری ڈی نقشہ تیار

    برکلے، کیلیفورنیا: امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک لاکھ سے زائد تصاویر پر سیارہ مریخ کا نہایت تفصیلی نقشہ جاری کیا ہے جو اب تک سرخ سیارے کی سطح کا سب سے تفیصلی نقشہ بھی ہے۔

    ناسا کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کیل ٹیک) کے ماہرین نے استعمال کیا ہے۔ اس میں ایک پکسل 16 فٹ یا 5 میٹر کو دکھاتا ہے اور اسے قریباً مکمل نقشہ قرار دیا گیا ہے۔

    ناسا کے شاندار مارس ریکونیسنس آربٹر(ایم آراو) کا شکریہ جس نے مسلسل 17 برس تک مریخی نچلے مدار میں رہ کر 99.5 سیارے کی تفصیلی نقشہ کشی کی ہے۔ جب ڈجیٹل تصاویر کو جوڑا گیا تو کل 5.7 ٹریلیئن پکسل بنے جس میں مریخی سطح کی 5 میٹر سطح یا کسی بھی نقش کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے

    دوسری جانب یہ مریخ کا سب سے واضح اور صاف سطحی نقشہ بھی ہے۔ نقشہ ایک گھومتے ہوئے گولے سے شروع ہوتا ہے لیکن زوم کرتے وقت کبھی کبھی تصاویر پھٹ جاتی ہے۔ لیکن زوم ان کرتے ہوئے آپ پہاڑیاں، گھاٹیاں، گڑھے اور ہموار میدان بہت تفصیل سے دیکھ سکتے ہیں۔

    ایک مقام پر یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ گویا مریخ پر کھڑے ہیں اور اطراف میں ناہموار خدوخال موجود ہیں۔ لیکن اگرآپ صرف اہم مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے شارٹ کٹ نیچے کی جانب موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ کیوروسٹی، اوپرچیونٹی، اسپرٹ اور پریزرورینس روور (مریخی گاڑیوں) کے مقامات کو دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں سے یہ خلائی گاڑیاں گزری ہیں وہ راستے بھی نوٹ کئے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں مریخ کا مشہور پہاڑ اولمپس بھی آپ کا منتظر ہے۔

    واضح رہے کہ اس نقشے کی تیاری میں کسی ممکنہ غلطی سے بچنے کے لیے بطورِ خاص الگورتھم بنایا گیا ہے۔ اسی الگورتھم نے تصاویر کو جوڑ کو ایک کرے کی شکل دی ہے۔ بلاشبہ یہ ایک شاندار کاوش ہے۔

  • انسانی دماغ روبوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے زیادہ مشقت کرتا ہے

    انسانی دماغ روبوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے زیادہ مشقت کرتا ہے

    فلوریڈا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روبوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے انسانی دماغ زیادہ مشقت کر رہا ہوتا ہے۔

    یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محققین نے انسان بمقابلہ انسان اور انسان بمقابلہ روبوٹ کے درمیان ٹیبل ٹینس میچز کا جائزہ لیا۔ تجزیے میں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران الیکٹروڈ لگی ٹوپیاں پہنیں جس سے ان کے دماغ کی سرگرمی کی نگرانی کی گئی۔

    تجزیے میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ جب انسان ایک دوسرے کے خلاف کھیلے تب ان کے دماغ ایک ہی طرح کام کر رہے تھے لیکن جب ان کھلاڑیوں کا سامنا گیند پھینکنے والی مشین سے ہوا تو ان کے دماغ کے نیورونز پہلے جیسی ترتیب میں نہیں تھے۔ اس مظہر کو ’دی سِنکرونائزیشن‘ کہا جاتا ہے۔

    یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور تحقیق کے مصنفین میں سے ایک ڈینئل فیرس کا کہنا تھا کہ اگر ایک فٹبال اسٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد موجود ہوں اور سب ایک ساتھ نعرے لگا رہے ہوں، دماغ میں ’سِنکرونائزیشن‘ کا عمل ایسا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ دماغ پُر سکون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہی ایک لاکھ افراد اپنے دوستوں سے بات کر رہے ہوں یا کسی اور کام میں مصروف ہوں تو یہ سِنک نہیں ہوں گے۔ متعدد کیسز میں ڈِی سنکرونائزیشن اس بات کا اشارہ ہوتی ہے کہ دماغ میں حساب کتاب کے بہت ساے عمل چل رہے ہیں۔

    جرنل ای نیورو میں شائع ہونے والی تحقیق کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ان کے مطالعے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جب کھلاڑی روبوٹ کے خلاف کھیلتے ہیں تو ان کے دماغ زیادہ مشقت کرتے ہیں کیوں کہ مشین ایسا کوئی اشارہ فراہم نہیں کرتی جس یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ وہ اگلی چال کیا چلیں گی۔

    پروفیسر کا کہنا تھا کہ جب انسان روبوٹ کا سامنا کرتے ہیں تو یہ اس صورتحال سے مختلف ہوتا ہے جب انسانوں کا سامنا انسان سے ہوتا ہے۔

  • واٹس ایپ ’زومبی‘ گروپس ختم کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرائے گا

    واٹس ایپ ’زومبی‘ گروپس ختم کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرائے گا

    کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے تحت صارفین اپنے گروپ چیٹ کی معیاد کے اختتام کا تعین کر سکیں گے۔

    ایپ کے حوالے سے لیک ہونے والی معلومات کے مطابق گروپ کے اختتام کے لیے متعین کردہ تاریخ کو گروپ ممبران سے پرانے میسجز یا مکمل چیٹ ختم کرنے کے متعلق کہا جائے گا۔

    اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کا مقصد میموری کے مسئلے کو حل کرنا ہے کیونکہ پچھلے پیغامات کو محفوظ رکھنے کی وجہ سے ایپ موبائل کی میموری کا بڑا حصہ استعمال میں لے لیتی ہے۔

    یہ فیچر صارفین کو ’زومبی‘ چیٹس کو ختم کر کے ان کا واٹس ایپ مزید بہتر انداز میں مرتب رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صرف اس صارف کی ڈیوائس سے پیغامات ڈیلیٹ ہوں گے جس نے گروپ کی چیٹ کی معیاد کے اختتام کا تعین کیا ہوگا۔ دیگر ممبران کو تب تک ان پیغامات تک رسائی ہوگی جب تک وہ خود ان کو ڈیلیٹ نہ کردیں۔

    ایک صارف نے گوگل پلے بِیٹا پروگرام میں فی الحال آزمائے جانے والی اس واٹس ایپ اپ ڈیٹ کی نشان دہی کی۔

    ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو پر شائع ہونے والے اسکرین شاٹس میں ’ایکسپائرنگ گروپ‘ کے اسکرین کو دیکھا جاسکتا ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ظاہر ہوگا۔

    اس اسکرین میں مختلف دورانیے پر مشتمل آپشن موجود ہوں گے جن میں ایک ماہ، ایک ہفتہ یا ابھی کا آپشن شامل ہیں۔

  • آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار

    آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار

    کیلیفورنیا: آئی فون صارفین ایپل کی جانب سے تازہ ترین اپ ڈیٹ متعارف کرائے جانے کے بعد سے بیٹری کے تیزی سے ختم ہونے کے مسئلے کا شکار ہیں۔ صارفین کے مطابق سسٹم میں موجود ایک بگ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہا ہے۔

    آئی فون صارفین نے ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پیش آنے والے مسئلے کے حوالے سے بتایاکہ تازہ ترین آئی او ایس 16.4 نے ان کے فون سے بیٹری چارج رکھنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔

  • چاند کے ساتھ 5 سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت نظارہ

    چاند کے ساتھ 5 سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت نظارہ

    لندن: فلک بینوں نے چاند کے قریب نظام کے شمسی کے پانچ سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت مشاہدہ کیا ہے۔

    پیر کی شب فلک بینوں نے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کا آسمان پر بغیر کسی ٹیلی اسکوپ کے مشاہدہ کیا۔

    رائل آبزرویٹری گرینج کی ماہرِ فلکیات اینا گیمن-روس کا کہنا تھا کہ عطارد اور زہرہ کا آسمان پر کچھ وقت اور مشاہدہ کیا جا سکے گا کیوں کہ دونوں سیارے سورج سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود ہوں گے۔
    عطارد کا 11 اپریل جبکہ زہرہ کا 4 جون تک آسمان پر باآسانی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

    اینا گیمن-روس کا کہنا تھا کہ عطارد کا مدار سورج کے قریب ترین ہے اور سورج کے اتنی قریب موجودگی پر اس کا مشاہدہ آپ کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عطارد سورج سے جتنا دور ہوگا اس کی نشان دہی اتنی آسان ہوگی۔