Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 19 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    (اویس کیانی )سنٹرل پاور پراجیکٹ ایجنسی ( سی پی پی اے )نےعوام پر ایک اور مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری کر لی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو  بجلی5 روپے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

     

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال سےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے،سی پی پی اے نے نئےمالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس  کے تعین کی درخواست کی ہے ،سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کئے ہیں،پاور پرچیز پرائس کے لیے 25روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے،نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

     

    منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کابوجھ3.58ٹریلین روپے تک پہنچ جائےگا۔

    https://sangemeelnews.com/2024/05/22/%d9%86%d8%a7%d8%b1%d9%88%db%92%d8%8c%d8%a2%d8%a6%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%be%db%8c%d9%86-%d9%86%db%92-%d9%81%d9%84%d8%b3%d8%b7%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a2%d8%b2/

  • پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ…

    پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ…

    راولپنڈی:(سنگ میل نیوز) پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔فتح ٹو کامیابی کے ساتھ 400 کلومیٹر فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربہ کا مقصد میزائل مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔

    فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے ۔ فتح II انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    الفتح ٹو کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو اپ گریڈ کرے گا۔

    پاک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف ، تینوں سروسز کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربہ کا مشاہدہ کیا۔

    صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

  • آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں کم ہو گئیں

    آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں کم ہو گئیں

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کے لیے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھاری کمی کر دی ہے ،اس میں  خاص طور پر ایپل آئی فون کے 14 پلس کی مختلف ماڈلز پر توجہ دی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کر کے 774 ڈالر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 910 ڈالر تھی جس میں واضح کمی لائی گئی ہے ۔

    256 جی بی آئی فون 14 پلس پر عائد ہونے والی کسٹم ویلیو کم کرتے ہوئے 859 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول کی جارہی تھی، اس بھاری کمی کو صارفین کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیاہے ۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کر دی
    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کر دی

    512 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو 1210 ڈالر سے کم کرتے ہوئے ایک ہزار 29 ڈالر مقر ر کر دی گئی ہے ۔

    یہ اقدام ملک میں موبائل فون کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ کسٹم ویلیو کو ہم آہنگ کرنے کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ان کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کا فیصلہ مختلف مارکیٹوں کے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا تاکہ ملک میں موبائل فون ڈیوائسز کی موجودہ قیمتوں کی زیادہ درست عکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے صارفین  کو فائدہ پہنچے گا ۔

  • سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ!!

    سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ!!

    (قمر عباس)مہنگی بجلی سے پریشان افراد کی سنی گئی،سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو گئی، فیصل آ باد سمیت ملک بھر کی سولر مارکیٹوں میں سولر پینلز کی فی واٹ قیمت 40 روپے سے بھی نیچے چلی گئی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 سال قبل تک ملک کی مارکیٹوں میں فی واٹ سولر کی اوسط قیمت 80 روپے تھی، جو اب کم ہو کر 37 روپے تک آ چکی ہے،

    یعنی 2 سالوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے،ملک میں مہنگی بجلی کی وجہ سے جہاں سولر پینلز کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے،
    وہیں سولر پینلز کی قیمتیں بھی کریش کر گئی ہیں، حیران کن طور پر مارکیٹ میں سولر پینلز کی طلب بڑھنے پر قیمتیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں۔
    ملک میں سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہوا تو اس کی امپورٹ میں طلب سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا،

    اسی باعث سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں،صرف چند ماہ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کے لیے تاریخ کی کم ترین سطح پر سولر پینلز کی دستیابی ممکن ہوگئی ہے،کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے گزشتہ چار ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت میں 7روپے سے 13روپے کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2023 کے دوران ملک میں 12ہزار کنٹینرز پر مشتمل 4 گیگاواٹ سولر پینل کی درآمدات ہوئی تھیں۔

    جنوری 2024 سے اپریل 2024 کے 4 ماہ کے دوران ملک میں یکدم 22 ہزار 500 کنٹینرز پر مشتمل 7.5 گیگاواٹ سولر پینلز درآمدات کی گئیں جس سے مقامی مارکیٹ میں مختلف اقسام کے سولر پینلز کی فی واٹ قیمتیں 45 روپے اور 53 روپے سے گھٹ کر 38 روپے سے 40روپے تک کی سطح پر آگئی ہیں،مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ چین سے امریکا یورپی ممالک اور بھارت کی سولر پینلز کی درآمدات روکنا اور چین کی جانب سے فی واٹ سولر پینل کی قیمت 1.5 سے 2سینٹس کی کمی بھی ہے۔

    چین اپنے تیار شدہ سولر پینلز کے ذخائر کو آف لوڈ کرنے کے ساتھ ایچ جے ٹی ٹیکنالوجی کے حامل نئے ورژن کے 610، 650 اور 670واٹ کے نئے پینلز کی مینوفیکچرنگ کر رہا ہے، چین کا یہ اقدام پاکستان سمیت دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں کے کریش ہونے کی بڑی وجہ بنا ہے۔دوسری جانب لیسکو نے سولر سسسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد کر دیں،ذرائع کے مطابق سولر پینلز سے بجلی کی بلنگ پر ” چیک کوڈ” لگا دیئے گئے ہیں، چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ ہو سکے گی۔ منظور شدہ لوڈ سسٹم کی بنیاد پر لیسکو میں صارفین ایک اعشاریہ 5 فیصد تک سولر سسٹم نصب کر سکتے ہیں،لیسکو کے صارفین نے منظور شدہ لوڈ سے زائد سسٹم نصب کر کے بجلی کی پیداوار شروع کر دیں۔

  • وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان…

    وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان…

    (سنگ میل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔
    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا.

    جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2029-2024 کا روڈ میپ پیش کیا گیا،
    اس موقع پر اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری کوالیفکیشن کا عمل مئی کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا،
    روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے،
    فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے،
    دوران بریفنگ کہا گیا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو پروگرام 2029-2024 میں شامل کر لیا گیا،

    خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا، نجکاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کیلئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل تعینات کیا جا رہا ہے۔
    اس موقع پر وزیراعظم نے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماسوائے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ملکیتی ادارے چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ان کو پرائیویٹائز کیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو اس حوالے سے ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کر دی،
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا اور اس حوالے سے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے،

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہوگی اور اسی پیسے سے سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔
    شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ سمیت دیگر اہم مراحل کو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

  • ایک بار پھر تیل سستا ہونے کا امکان،کتنی قیمت گرے گی؟

    ایک بار پھر تیل سستا ہونے کا امکان،کتنی قیمت گرے گی؟

    (سنگ میل نیوز)رواں ماہ پاکستانیوں کو دوسری بار خوشخبری ملے گی،16مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

    انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جیسا کہ عالمی قیمتیں بڑے پیمانے پر گر گئی ہیں جیساکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی کے بعد مشرق وسطیٰ میں استحکام لوٹ آیا ہے۔

    حکومت کی طرف سے یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا جیساکہ یکم مئی 2024سے حکام نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت کو 5.45روپے فی لیٹر کم کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 288.49روپے فی لیٹر کر دیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی یکم مئی سے 8.42 روپے فی لیٹر کم ہوکر290.38روپے سے کم ہوکر 281.96روپے ہو گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ امدادی منصوبوں پر ابتدائی تخمینوں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں پی او ایل مصنوعات کی گزشتہ 10دنوں کی تجارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا گیا ہے۔
    تاہم اگلے دو دنوں میں ریلیف کے بارے میں تخمینہ مزید پختہ ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کے طور پر 60روپے فی لیٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64فی لیٹر کا مارجن مل رہا ہے۔
    تاہم ضلعی مارجن (اضافی مارجن سمیت) پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 7.87روپے بھی وصول کیے جاتے ہیں۔

  • سمندری پرندوں کی متعدد اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار

    سمندری پرندوں کی متعدد اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار

    لندن: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ برٹش آئلس (برطانوی جزائر) کے اطراف بسنے والے سمندری پرندوں کی متعدد اقسام معدوم ہونے کے دہانے پر ہیں۔

    حال ہی میں برٹش ٹرسٹ فار اورنیتھولوجی (بی ٹی او) کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں سمندری پرندوں کی اقسام کے بڑے حصے کو موسمیاتی تغیر کے سبب طویل مدتی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    تحقیق میں لگائے گئے اندازے کے مطابق اگر 2050 تک زمین کا درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیئس تک بڑھتا ہے تو پفِن، فلمر اور آرٹک ٹرن کہ تعداد میں اس صدی کی ابتداء کی نسبت 70 فی صد کمی واقع ہوسکتی ہے۔
    جرنل مرین اِکولوجی پروگریس سیریز میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ سمندری پرندوں کی مخصوص اقسام جیسے کہ ٹرن، آکس اور پیٹریل کو گلز (مرغابیوں) جیسے عام اور ماحول میں ڈھل جانے والے پرندوں کی اقسام کے مقابلے میں زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

    ٹیم کے مطابق کچھ پرندے برطانیہ اور آئرلینڈ کے نئے علاقوں میں آباد ہو سکتے ہیں۔ البتہ، ان پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والوں نے تنبیہ کی ہے کہ ایسا ہونا ان پرندوں کے ان علاقوں سے کم ہونے جہاں ابھی ان کی افزائش نسل ہوتی ہے، کا ازالہ نہیں ہوگا۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ پرندے کی ہر قسم سمندری اور زمینی موسم کے مختلف پہلوؤں سے اپنے انداز میں نمٹتی ہے،سمندری پرندے عموماً اس وقت کم دِکھائی دیتے ہیں جب بریڈنگ سیزن کے دوران فضائی درجہ حرارت بلند ہوتا ہے۔

    واضح رہے پفن، فلمر اور آرٹک ٹرن سمیت متعدد اقسام کی تعداد میں گزشتہ دو سال کے دوران ایوین فلو کی وجہ سے واضح کمی آئی ہے۔

  • زمینی گہرائی میں ایورسٹ سے پانچ گنا بلند پہاڑ دریافت

    زمینی گہرائی میں ایورسٹ سے پانچ گنا بلند پہاڑ دریافت

    سوئزرلینڈ: ہم جانتے ہیں کہ پہاڑ محض سطح پر نہیں ہوتے بلکہ زمین کے اندر بھی ہوتے ہیں۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ زمین کے اندر گہرائی میں کئی پہاڑی سلسلے ایسے ہیں جو سب سے بلند پہاڑ’ایورسٹ‘ سے بھی چار پانچ گنا بلند ہوسکتے ہیں۔ لیکن ان پہاڑوں کا کوئی سر زمین سے باہر موجود نہیں۔

    برفیلے براعظم انٹارکٹیکا پر واقع زلزلہ پیما اسٹیشن سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ زمینی قشر(کرسٹ) کے نیچے اور مینٹل کے ساتھ یہ پہاڑ موجود ہیں۔ قشر وہ زمینی تہہ ہے جس پر ہم چلتے پھرتے ہیں اور اس کےنیچے کا ارضیاتی حصہ مینٹل کہلاتا ہے۔ یہ پہاڑ اس سے بھی نیچے ہیں جن کی حدود زمین کے اندر گول قلب (کور) تک جاپہنچتی ہیں۔

    1996 میں ارضیاتی ماہرین نے زلزلے کی امواج (سسمک ویوز) کی بدولت زمین کی اندرونی ساخت پر تحقیق کی تو ان پہاڑوں کا انکشاف ہوا۔ ہم جانتے ہیں کہ زلزلہ جاتی امواج جب مختلف مادوں سے گزرتی ہیں تو ان کی رفتار کم یا زیادہ ہوتی ہے۔ اسی بنا پر ماہرین ایک نقشہ بناتے ہیں کہ اندر کی جانب کیا کچھ موجود ہوسکتا ہے۔ اس طرح مادے کی مختلف اقسام کی کیفیت بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔

    ماہرین نے 25 لہروں سے مختلف نقشے بنائے اور اس بنا پر تحقیق کی۔ وہ حیران رہ گئے کہ زمین کے اندرونی مینٹل یا پگھلے ہوئے مادے پر اونچی چٹانیں تیررہی ہیں اور وہ زمینی پہاڑوں سے بھی غیرمعمولی طورپر کئی گنا بلند ہوسکتی ہیں۔

    ماہرین نے انٹارکٹیکا کے نیچے 1000 سیسمک ریکارڈنگ کی ہیں اور اعلیٰ ترین تصاویر جاری ہیں کی ہیں۔ ان کے مطابق ’کورمینٹل باؤنڈری‘ یا سی ایم بی پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وسیع پتھریلی چٹانیں موجود ہیں جو چند کلومیٹر سے دسیوں کلومیٹرچوڑی ہیں اور زمین کے بلند ترین پہاڑوں سےبھی بلند ہیں۔

  • پاکستان کی درخواست پر ایپل نے ایپ اسٹور سے 10 ایپس ہٹادیں

    پاکستان کی درخواست پر ایپل نے ایپ اسٹور سے 10 ایپس ہٹادیں

    کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان کی درخواست پر 10 ایپلی کیشنز ایپ اسٹور سے ہٹا دیں۔

    کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی 2022 کی ایپ اسٹور ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق ایپل نے مجموعی طور پر 1474 ایپلی کیشنز مختلف حکومتوں کی درخواستوں پر ایپ اسٹور سے ہٹائیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق ایپل نے چین کی درخواست پر 1435، بھارت کی درخواست پر 14، پاکستان کی درخواست پر10 اور روس کی درخواست پر سات ایپس کو ان ممالک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایپ اسٹور سے ہٹایا۔
    ایپل کو دنیا بھر سے ایپ ہٹائے جانے کے لیے 18 ہزار 412 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سب سے زیادہ چین کی جانب سے 5 ہزار 484 درخواستیں تھیں۔

    ایپ اسٹور پر رجسٹرڈ ایپل ڈیویلپرز کی کُل تعداد 3 کروڑ 69 لاکھ 74 ہزار 15 تھیں جبکہ 2022 میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایپل نے 4 لاکھ 28 ہزار 487 ڈیویلپرز اکاؤنٹ کو ختم کیاگیا۔

    گزشتہ ہفتے ایپل نے بتایا تھا کہ ایپ اسٹور نے 2022 میں 2.09 ارب ڈالر سے زائد کی ممکنہ دھوکا دہی کی ٹرانزیکشن کو روکا، 39 لاکھ چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کو بلاک کیا اور دوبارہ ٹرانزیکشن کرنے والے 7 لاکھ 14 ہزار اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی۔

    درخواست کرنے والے دیگر ممالک میں ترکیے، بلغاریہ، قبرص، ہانگ کانگ، اٹلی، لیٹویا اور نائجیریا شامل ہیں۔

  • لکڑی کے ڈبے میں بند سیٹلائٹ کی راہ ہموار

    لکڑی کے ڈبے میں بند سیٹلائٹ کی راہ ہموار

    ٹوکیو: سیٹلائٹ کا نام سنتے ہی ذہن میں چمکیلی دھات والے ایک بڑے ڈبے کی شکل ابھرتی ہے۔ لیکن جاپانی انجینیئروں نے ایک خاص قسم کےلکڑی سے بنے چوکور ڈبے میں برقی آلات رکھ کر اس کی آزمائش خلائی ماحول میں کی گئی ہے۔

    میگنولیا نامی لکڑی سے تجرباتی سیٹلائٹ بنایا گیا ہے جو حقیقت میں بالکل اصل اور قابلِ عمل سیٹلائٹ بھی ہے۔ اس منصوبے کو ’لگنوسیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ میگنولیا لکڑی ہلکی، مضبوط اور لچکدار ہوتی ہے جس سے مکانات بنائے جاتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دھات کی بجائے لکڑی کے سیٹلائٹ وزن میں ہلکے ہوتے ہیں۔

    دھاتی سیٹلائٹ ناکامی کی صورت میں مدار میں گھومتے رہتے ہیں اور مزید باریک ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر مدار میں کچرا بڑھارہے ہیں۔ اس خلائی کوڑے کی وجہ سے مستقبل کے خلائی منصوبے بھی شدید مشکلات کے شکار ہوسکتے ہیں۔
    جاپانی سائنسدانوں نے گزشتہ برس پہلے لکڑی کے کچھ نمونے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر بھیجے اور انہیں 290 دن تک اسٹیشن سے باہر خلا میں رکھا گیا۔ اس کا مقصد لکڑی پر خلا میں اشعاع (ریڈی ایشن) کا جائزہ لینا تھا۔ پھر ڈبے میں تجرباتی طور پر کچھ آلات رکھ کر بھی ان کی آزمائش کی گئی۔

    لکڑی نے خلائی ماحول کو برداشت کیا، اس میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی اشعاع سے لکڑی متاثر ہوئی اور توقع ہے کہ لکڑی سے بنے سیٹلائٹ ایک دن خلا میں اپنی جگہ بناسکیں گے۔