Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 18 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • برطانیہ کا روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ

    برطانیہ کا روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ

    (سنگ میل نیوز)برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے ا ہدا ف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

    برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی ممکن ہے۔

    برطانوی حکام کہنا ہے کہ لیزر ہتھیار کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے،تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت سندھ کے کن علاقوں میں بادل برسیں گے

  • اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی…

    اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی…

    (سنگ میل نیوز)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا،

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا،پولیس کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا

    اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا یہاں سے کروایا جاتا تھا، ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

    پولیس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہِ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے،

    روف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا جس کے بعد رؤف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی نے رؤف حسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر کی بھی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

    پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کرلیا ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ،لاہور جل تھل،مزید بارشوں کا الرٹ جاری ،انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ،لاہور جل تھل،مزید بارشوں کا الرٹ جاری ،انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم

    (سنگ میل نیوز)لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، صوبائی دارالحکومت میں جل تھل ایک ہو گیا،

    قصور،گوجرانوالہ، اٹک، ٹیکسلا اور دیگر شہروں میں بھی ابر کرم برس پڑے، اسلام آباد، راولپنڈی میں بادل کھل کر برسے،کراچی میں بھی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا،

    این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز تک بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔

    لاہور شہر اور گردونواح میں بارش ہونے سے موسم خوشگوارہوگیا،بارش سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،لاہور کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے،انتظامیہ پانی نکالنے میں مصروف نظر آئی ۔

    محکمہ موسمیات کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکار ڈکیاگیا،

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش متوقع ہے۔ ادھر لاہورکے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی،لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

    بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارش ہوگی۔

    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے،

    پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،1122سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں،

    شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔ کراچی کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، دستگیر،کریم آباد، لیاقت آباد میں بوندا باندی ہوئی۔

    یہ بھی پرھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی پوزیشن تبدیل،حکمران اتحاد کی دوتہائی اکثریت چھن گئی.

    شہر میں تیز سمندری ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    البتہ خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  • حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز ٹریس کرنے کی اجازت دیدی

    حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز ٹریس کرنے کی اجازت دیدی

    (24 نیوز)وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت دیدی۔ کابینہ نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی، سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے،

    آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

    کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا،

    ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی، کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کو شہر بھر سے ریونیو جمع کرنے کا ٹاسک دیدیا خفیہ ادارے کو مشتبہ افراد کی فون کالزمیں مداخلت کا اختیار دینے

    کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی اے نے حکم نامے پر عمل درآمد شروع کردیا ، پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو نوٹیفکیشن کی کاپی جاری کردی،

    پی ٹی اے نے تمام لائسنس ہولڈرز کو بھی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

  • 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

    200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

    (سنگ میل نیوز )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،

    تھر کول سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا،

    پروگرام کے دوران اویس لغاری کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الیکشن مہم کے دوران 200 یونٹ تک بجلی مفت دیئے جانے کے وعدے یاد دلائے گئے،

    اس کے جواب میں وزیر توانائی بولے کہ اگر 200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیئے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے،

    آئندہ سال جنوری میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے.علاوہ ازیں غریب بجلی صارفین کی سنی گئی ، حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی تیاری شروع کر دی ،ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ،

    نان پروٹیکیڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز آئی ،وزیراعظم نےہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی،

    جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،

    وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا،اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکیٹڈ،نان پروٹیکٹیڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا،

    ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

    ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکیٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،

    بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،

    ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

  • (سنگ میل نیوز)لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔
  • کنٹرولربورڈ کےمطابق 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے ، 1 لاکھ 74 ہزارطلبا میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے،میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا،سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 55 فیصد طلبا پاس ہوئے،267 نقل کےکیسز، 60 سےزائد ایف آئی آر درج ہوئیں۔

    سائنس گروپ میں 80 فیصد لڑکیاں، 67 فیصد لڑکےپاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 63 فیصد لڑکیاں، 38 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔ چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق دانش سکول سے ہے،میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی،

    صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ٹاپ پوزیشن ہولڈر نے محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کیے، طلبہ کو اچھے انداز میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، بچوں کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔

    لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ میٹرک میں مجموعی طور پر ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی،

    دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور بورڈ کے مطابق دانش سکول سے محمد آیان کاشف 1190نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہے، ماہین سجاد 1186 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ عبیرہ اصغر, عبیداللہ عثمان، زینب آصف اور سحر شکیل 1185 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں، پہلی 2 پوزیشنز سرکاری سکول کے بچے لے گئے،

    ٹاپ پوزیشن پر رواں سال لڑکے بازی لے گئے۔ آرٹس گروپ بوائز میں غلام محی الدین 1073 نمبر لے کر پہلے ، اہتشام الحق 1071 نمبر لے کر دوسرے اور محمد فرحان 1061 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ آرٹس گروپ گرلز میں حفصہ اور مائرہ عمران 1152 نمبروں کے ساتھ پہلی، حافظہ کائنات عامر 1147 نمبروں کے ساتھ دوسری اور مائرہ خرم 1137 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    تعلیمی بورڈ ملتان کا میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا، ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن انس نوید کی ہے انہوں نے 1191 نمبر حاصل کۓ، محمد فیضان شوکت نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بورے والہ سے رانیہ شاہد نے 1188 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    بہاولپور بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سٹی گرائمر ہائی سکول کے طالبِ علم عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، بہاولپور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کی طالبہ منعم شاہد نے بورڈ میں 1190 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے محمد وقار اور خانپور کے علی حیدر طالب علموں نے بورڈ میں تیسری پوزیشن 1187 نمبرز لیکر حاصل کی۔

    سائنس گروپ میں بہاولنگر کے عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد وقار اور علی حیدر نے سائنس گروپ میں بھی اکٹھے 1187 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے زین الرحمن نے 1183 نمبر لیکر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس اور ہومینیٹی گروپ میں منچن آباد کے عبدالروف نے 1056نمبرز لیکر طالبعلموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فورٹ عباس کی ماریہ رفیق نے 1120 نمبرز لیکر طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

  • حکومت کا 200 یونٹ تک بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ …

    حکومت کا 200 یونٹ تک بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ …

    (سنگ میل نیوز)غریب بجلی صارفین کی سنی گئی ، حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی تیاری شروع کر دی ،

    ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز آئی ،وزیراعظم نےہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی،

    جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،

    وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا،اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکیٹڈ،نان پروٹیکٹیڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا،

    ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

    ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکیٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،

    بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،

    ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی میں صفحہ اول کا کردار کے پی حکومت کا ہے ،بلاول بھٹو

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    (سنگ میل نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

    انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی,

    علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔

    دوران سماعت وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔

  • عوام کو ایک اورجھٹکا، بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی

    عوام کو ایک اورجھٹکا، بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی

    (سنگ میل نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟،حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے

    قیمتوں میں 3 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

  • تیز ہوائیں،جھکڑ، اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    تیز ہوائیں،جھکڑ، اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    (سنگ میل نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر میں شام اور رات کے وقت تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق  آج ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے تاہم شام اوررات کے وقت  با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو ، جیکب آباد اور دادو  میں 49،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن اور نور پور تھل میں 48،  مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
    دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہنا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے، 27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، کچھ سال پہلے تک مئی کے مہینے میں 37 ایک نارمل درجہ حرارت مانا جاتا تھا،اس گرم موسم سے چرند پرند انسان سب متاثر ہو سکتے ہیں، نارمل ڈگری سے چار یا پانچ ڈگری درجہ حرارت ہو تو وہ ہیٹ ویو کہلاتا ہے،نارمل سے زیادہ درجہ حرارت 3 یا 5 دن رہے تو اسے ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے،ہیٹ ویو سے زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو جاتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا ہائی پریشر ایریا میں آسمان صاف ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں زیادہ تیز ہوتی ہیں،میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔
    گرم مشروبات اور مصالحہ دار اشیاء کھانے سے گریز کریں،دوپہر 12 سے 3 تک درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہے،دھوپ میں نکلتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں، پودے لو سے اپنی خوراک پوری کرتے ہیں لیکن دھوپ کی وجہ سے پودوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،اسلام آباد میں شدت سے ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد میں اب تک زیادہ درجہ حرارت 47 تک گیا ہے۔درجہ حرارت 50 تک جائے گا،اس سال گرمی کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔