جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف دھرنے کا اعلان

(سنگ میل نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال پر مشاورت جاری ہے،

دھرنا ٹیکسز، بجلی نرخ بڑھانے اور بلوں میں سلیب کے خلاف ہوگا، بجلی بل بھرنے کیلئے لوگ اپنی چیزیں بیچ رہے ہیں،

حکومت کو ظالمانہ بجٹ دینے پر کوئی شرمندگی نہیں، وزیراعظم فخر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بنایا۔

پیٹرولیم ڈیلرزکا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب گیا، لوگ بجلی بل بھرنے کیلئے اپنی چیزیں بیچ رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں