ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرنے لگتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں، سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتاہے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا، اس مرتبہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے طویل پلان ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں، جیسن گلیسپ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں