پی آئی اے نجکاری میں حکومت کو ناکامی، ریفرنس پرائس حقیقت سے قریب رکھنا تھی
عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو 400 دنوں کی محنت ضائع ہوجائے گی، آئندہ ایک سال میں پی آئی اے 100 ارب روپے کے خسارے کا کون ذمہ دار ہوگاسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حکومت کو کامیابی نہیں ملی، حکومت کو پی آئی اے کی ریفرنس پرائس کو حقیقت سے قریب رکھنا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو مزید خسارے ہوں گے، 400 دنوں کی محنت ضائع ہوجائے گی، نگران حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بہت محنت کی تھی، قوم پی آئی اے کی نجکاری میں ایک دن کی تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی، پی آئی اے کی نج کاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا، اس خسارے کا کون ذمہ دار ہوگا
Load/Hide Comments