کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے پرانی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ شروع
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کو پانی فراہم کرنے والی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق پہلے مرحلے میں 2.3 ارب روپے کی لاگت سے ساڑھے 4 کلو میٹر طویل نئی لائن ڈالی جا رہی جو ایک سال میں مکمل ہوگی، منصوبے کی تکمیل سے شہر کو پانی کی بلاتعطل فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی میئرکراچی نے جیونیوز کو بتایا کہ بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے کروڑوں گیلن پانی ضائع ہورہا تھا، ماضی کی شہری حکومتوں نے بنیادی سہولتوں سے متعلق زیر زمین انفرااسٹرکچر پر زیادہ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے سیوریج اور پانی کی فراہمی کا نظام شہریوں کیلئے دردِ سر بنا ہوا ہے
Load/Hide Comments