پولیس اسٹیشن اور چوکی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی، ملزمان فرار
بنوں میں رات گئے مسلح حملہ آوروں نے احمد زئی پولیس اسٹیشن اور مزنگہ پولیس چوکی پر حملہ کردیا پولیس کے مطابق پہلے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور دوسرے حملے میں پولیس چوکی پر لگے تھرمل کیمرے کو نقصان پہنچا پولیس کا بتانا ہے کہ احمد زئی پولیس اسٹیشن پرنامعلوم مسلح افراد نےحملہ کیا لیکن پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا تاہم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیاجسےاسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کا کہناہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی گئی تاہم وہ رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے
Load/Hide Comments