لاکھ کوششوں کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، رحیم یار خان آلودہ ترین شہر

لاکھ کوششوں کے باوجود پنجاب اسموگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پاکستان سمیت دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں سرفہرست ہے، لاہور میں ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 790 ہےائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں سب سے آلودہ شہر رحیم یار خان رہا جہاں 822 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے، اسی طرح لودھراں میں 722 جبکہ فیصل آباد میں 605 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے
دوسری جانب موٹر ویز اور شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے پر موٹروےایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، موٹر وےایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم4 ملتان سے عبد الحکیم تک، موٹروےایم 5 ملتان سےظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی شدید دھند اور اسموگ کے باعث بندکر دی گئی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں