جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ میں بھیجی گئی انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اب انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور اس کے تحت مزید ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا، تاہم اب جسٹس منصور علی شاہ نے اس عہدے سے متعلق ذمہ داریوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں