جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارجی ہلاک

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 13 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 13 خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم رہنا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے عزائم کو اسی طرح خاک میں ملایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر جوانوں پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فورسز کے اس کامیاب آپریشن پر ان کی تعریف کی، اور کہا کہ فورسز نے بروقت آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں