ماورا حسین اور امیر گیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئی، ماورا حسین اور امیر گیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، نکاح کی پہلی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئی۔معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جانب سے گزشتہ روز 5 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں، دونوں نے فوٹو شوٹ شیئر کیا جو لاہور کے شاہی قلعہ میں ہوا۔تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ ’’دنیا کی بھاگ دوڑ کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘‘، ساتھ ہی ماورا نے ’’ماورا امیر ہوگئی‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
Load/Hide Comments