5 ہفتوں تک برفانی پہاڑیوں میں بھٹکنے والا شخص زندہ مل گیا
کینیڈا کے پہاڑوں میں گم ہونے والا شخص 5 ہفتوں کے بعد زندہ ڈھونڈ لیا گیاراکی ماؤنٹینز میں منفی 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا کرنے والے 20 سالہ سام بینیسٹک 19 اکتوبر کو غائب ہوئے تھےوہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے Redfern-Keily پارک کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس لوٹنے میں ناکام رہے تھےاکتوبر کے آخر میں ان کی تلاش کا کام رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے اس وقت شروع کی جب درجہ حرارت بہت زیادہ کم ہوگیا26 نومبر کو ریڈر فیرن لیک میں کام پر آنے والے 2 افراد نے ایک شخص کو دیکھا اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں پولیس نے اسے شناخت کرلیاآر سی ایم پی کے ترجمان نے کہا کہ سام بینیسٹک کو زندہ تلاش کرنا بہترین نتیجہ ہےترجمان نے بتایا کہ اتنے طویل وقت تک گمشدگی کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ اس شخص کا بچنا ممکن نہیں
سام بینیسٹک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کچھ دن گاڑی میں گزارے اور پھر ایک کریک میں 10 سے 15 دن تک مقیم رہااس نے بتایا کہ پھر وہ نیچے وادی میں منتقل ہوگیا اور ایک کیمپ تیار کیا، پھر اس علاقے میں پہنچا جہاں اسے تلاش کیا گیااتنی شدید سردی میں رہنے سے فروسٹ بائیٹ کا سامنا ہوا جبکہ عارضی شیلٹر جلنے سے بہت زیادہ مقدار میں دھواں جسم میں چلا گیا