پاکستان کی فلاح کیلئے جو بھی کرنا ہوا کریں گے-سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سیاسی عمل اور گفتگو جاری ہے، ملک کی فلاح کے لیے جو بہتر ہوا وہ کریں گے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا سیاسی عمل میں رکاوٹ نہیں آتی، گفتگو ہو رہی ہے اور تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا، ملک میں امن اور فلاح کے لیے جو بھی کرنا ہوا کریں گے دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری، ان کا پیغام ہے ہم ڈٹے رہیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے انہوں نےکہا کہ حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی ہے مگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں