الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عادل بازئی کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا 21 نومبر کا فیصلہ معطل کر دیا عدالت عظمیٰ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست پر عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی تھی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے قومی اسمبلی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے اپوزیشن بینچز میں جاکر بیٹھنے پر اسپیکر سردار ایاز صادق کو کارروائی کے لیے خط لکھا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں