حکومت تنہا کرپشن کےخلاف جنگ نہیں جیت سکتی- وزیراعظم

اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طاقت کاغلط استعمال کرنے والے عوام کی محنت سےکمائی آمدنی لوٹتے ہیں مگر انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہےانسدادکرپشن کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو، آنے والی نسلوں کے لیے شفاف معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن اوربدعنوانی گھناؤنا عنصر ہے، کرپشن ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے اور سماجی تانے بانےکو تباہ کردیتا ہے جب کہ کرپشن اوربدعنوانی منصفانہ حکمرانی اور مساوی مواقع کے فوائد سے لطف اندوز ہونے سے روکتا ہے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی عوامی خدمات کی فراہمی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، بدعنوانی حکومتوں اور اس کے شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی بڑی وجہ ہے، طاقت کا غلط استعمال کرنے والے عوام کی محنت سےکمائی آمدنی لوٹتے ہیں، انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہےوزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارے اس بات کو یقینی بنانے کےلیے انتھک محنت کر رہے ہیں، ہم اپنے اداروں کی محنت کی ستائش کرتے ہیں اور معاشرے سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ان کے ساتھ ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں