Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 10 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مجموعی قومی ذخائر کی سطح 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آمد کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

  • انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں،نہ حکومت کا حصہ بنیں گے نہ ہی وزیراعظم کو ووٹ دینگے، فضل الرحمان

    انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں،نہ حکومت کا حصہ بنیں گے نہ ہی وزیراعظم کو ووٹ دینگے، فضل الرحمان

    اسلام آباد: جے یو آئی نے الیکشن کے انتخابی نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے نتائج مسترد کردیے، احتجاجی تحریک چلانے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کو بھی اپوزیشن میں آنے کی دعوت دے دی۔

    پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہماری مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن جے یو آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے گی اور تحفظات کے ساتھ شرکت کرے گی۔

    انہوں ںے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ دھاندلی اسلام دشمن قوتوں کے ایما پر کی گئی، ہم نے افغانستان اور پاکستان کے باہم تعلقات کے لیے کام کیا یہی جرم ہے ہمارا جسے امریکا اور اسرائیل نے قبول نہیں کیا، جے یو آئی ایک نظریاتی قوت ہے جو ملکی معاملات پر سمجھوتے کا شکار نہیں ہوگی، ہم اپنے عظیم تر مقاصد کے لیے تحریک چلائیں گے، الیکشن کمیشن کا روز اول سے ہی کردار مشکوک رہا ہے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ اگر سمجھتی ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں ووٹ کا بیانیہ ختم ہوگیا، نتائج اشارہ دے رہے ہیں کہ بڑی بڑی رشوتیں لی گئیں، میں نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور ہم مل کر اپوزیشن میں بیٹھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، کئی دیہات میں پولیس تک کو یرغمال بنایا گیا، ایسے کشیدہ حالات میں انتخابات کرائے گئے ہم نے انتخابات ملتوی کرنے کا کہا تھا لیکن ہماری نہیں سنی گئی اور اب ہم بھی کسی کی بات نہیں سنیں گے، ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

    ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جسموں کا نہیں دماغی جھگڑا ہے اگر ان کے دماغ ٹھیک ہوجائیں تو صلح ہوسکتی ہے، ہم کسی جماعت کے اتحادی نہیں ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ بنے، 2018ء کے الیکشن سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا، اسٹیبلمشنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے تو نو مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا، میری گفتگو ایک یا دو نشستوں کے حوالے سے نہیں میں پورے ملک کے مجموعی الیکشن پر بات کررہا ہوں، پشاور میں ایک افغانی کو جتوادیا گیا، انتخابی عمل کو یرغمال بنایا گیا، جیتنے اور ہارنے کے لیے رشوتیں دی گئیں، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک دم میدان میں نہیں آئے ہم نے تیاری کی ہوئی ہے، ہم کسی جماعت کے اتحادی نہیں ن لیگ کے بھی نہیں، ہم شہباز شریف کو بھی ووٹ نہیں دیں گے، ہماری جماعت نے حکومت سازی کی اجازت نہیں دی اس لیے ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو سمجھتا ہے اس کے ساتھ دھاندلی ہوئی وہ ہمارے ساتھ آجائے جو نہیں سمجھتا وہ مزے کرے۔

  • نواز شریف سیاست نہیں چھوڑ رہے، 5 سال حکومتی سرپرستی اور بھرپور سیاست کرینگے، مریم

    نواز شریف سیاست نہیں چھوڑ رہے، 5 سال حکومتی سرپرستی اور بھرپور سیاست کرینگے، مریم

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کشی کی خبر میں کوئی سچائی نہیں۔

    مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ ‏وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سال وہ نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے ان شاءاللّہ۔
    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے- اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

  • جماعت اسلامی کا حکومت سازی کیلیے پی ٹی آئی کیساتھ تعاون سے انکار

    جماعت اسلامی کا حکومت سازی کیلیے پی ٹی آئی کیساتھ تعاون سے انکار

    لاہور: جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے تعاون سے انکار کر دیا۔

    ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ قومی اور صوبائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی تھی صرف ایک صوبے میں اشتراک نہیں کر سکتے۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8فروری 2024ء کے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نئی صورت حال میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کرے۔ اس کے فوری بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مرکزی قیادت اور ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کی اور لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پروفیسر محمد ابراہیم صاحب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا اور عنایت اللہ خان صاحب نائب امیر صوبہ خیبر پختونخوا پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کمیٹی ارکان کا تحریک انصاف کے قائدین بیرسٹرگوہر خان چیئرمین پی ٹی آئی، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب خان اور محمد اعظم خان سواتی سے رابطہ ہوا اور ملکی انتخابی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    بیا نکے مطابق جماعت اسلامی کی طرف سے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا کہ جماعت اسلامی کے انتخابات 2024ء پر بڑے تحفظات ہیں۔ انتخابی نتائج کی تبدیلی اور زور زبردستی، سینہ زوری سے نتائج کو پلٹنا مکروہ اور جمہوریت کے لیے سیاہ گھناؤنا کھیل ہے جس کا نقصان ملک اور جمہوریت کو ہوگا۔ تاہم جماعت اسلامی عوامی مینڈیٹ سے جیتنے والے ممبران اسمبلی کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تحریک انصاف کو اپنے آزاد اُمیدواران اور جو اُن کی حمایت سے جیتے ہیں انہیں پارٹی، آئینی، پارلیمانی تحفظ، عوامی مینڈیٹ کے احترام، پی ٹی آئی کے کارکنان کی مشکل حالات میں ثابت قدمی، محنت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے لیے تیار ہے جس کا پی ٹی آئی قیادت نے خیرمقدم کیا۔

    آخری مرحلے میں تحریک انصاف کی قیادت نے پیغام دیا کہ وہ صرف خیبر پختونخوا کی حد تک تعاون چاہتے ہیں جبکہ قومی سطح پر وہ جماعت اسلامی کے ساتھ اشتراک عمل نہیں کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے قائدین کو آگاہ کیا کہ اُن کی طرف سے بدلے ہوئے دوسرے موقف پر مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ مشاورت کے بعد جماعت اسلامی نے طے کیا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا قومی سطح پر اشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے موقف کو تبدیل کیا ہے تو وہ خیبر پختونخوا میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔

  • فوج نے دی گئی زمینوں پر کاروبار شروع کر رکھا ہے، آرمی اپنا کام کرے عدالتیں اپنا، چیف جسٹس

    فوج نے دی گئی زمینوں پر کاروبار شروع کر رکھا ہے، آرمی اپنا کام کرے عدالتیں اپنا، چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ فوج نے ملی ہوئی زمینوں پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں، سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے، یقین دہانی کرائیں فوج صرف دفاع کا کام کرے گی کاروبار نہیں، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ فوج نے دی گئی زمینوں پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ یقین دہانی کرائیں کہ دھندے نہیں کریں گے تو ٹھیک ہے، سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے، یقین دہانی کرائیں فوج صرف دفاع کا کام کرے گی کاروبار نہیں، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ اصول تو یہی ہے کہ سب اپنا اپنا کام کریں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کو ایسی ہدایات ہیں تو عدالت کو یقین دہانی کرا دیں۔ وکیل ای ٹی پی بی نے کہا کہ جس بلڈنگ سے تنازع شروع ہوا وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہے، الاٹیز نے جعلی دستاویزات پر زمین اپنے نام کرکے فروخت دی اب وہاں پانچ منزلہ عمارت کھڑی ہے۔

  • 9 مئی؛ علی امین سمیت اشتہاری نومنتخب ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ

    9 مئی؛ علی امین سمیت اشتہاری نومنتخب ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ

    لاہور: عام انتخابات 2024 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی۔

    نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔ مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنماء 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔

    حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔ عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

    جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیوفینسنگ ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے۔ انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

    ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔ اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔

  • آئی ایم ایف کی شرط : آج ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمت بڑھانے جانے کا امکان

    آئی ایم ایف کی شرط : آج ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمت بڑھانے جانے کا امکان

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا اور وہ گیس کی قیمت میں اضافے کا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر رواں برس بھی رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر رواں برس بھی رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اس سال بھی رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 19 بنیادی اشیا رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔

    نگراں وفاقی حکومت ہر سال کی طرح اس سال بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر وزارت صنعت و پیداوار کے ذریعے عوام کی سہولت کے لیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے جس کے لیے خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء خوردونوش پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی جس میں آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مسالہ جات شامل ہیں۔

    رمضان ریلیف پیکیج سے صرف بی آئی ایس پی پر رجسٹرڈ وہ خاندان مستفید ہوسکیں گے جن کا غربت انڈیکس پر اسکور PMT-60 یا اس سے کم ہو، جو خاندان بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ نہیں ہے وہ بی آئی ایس پی کے قریبی دفاتر سے رابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کروالیں۔

    ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ جنرل صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

  • حکومت تشکیل پانے کی خبروں سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    حکومت تشکیل پانے کی خبروں سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے اثرات اور پی ڈی ایم کی طرز پر مخلوط حکومت قائم ہونے کے امکانات پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 62000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی بحال ہوگئی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق تیزی کے سبب 78 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1 کھرب 25 ارب 87 کروڑ 96 لاکھ 56 ہزار 747 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے گردشی قرضوں سے متعلق ’’ڈیویڈنڈ پلگ بیک ان اسکیم‘‘ مسترد ہونے سے گذشتہ تین سیشنز میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے حصص میں بڑھتی ہوئی سے ان کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی تھی لیکن بدھ کو انہی حصص میں نچلی قیمتوں پر خریداری دیکھی گئی جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا۔

    کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جو تمام دورانیے میں برقرار رہی اور ایک موقع پر 1205پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران فوری منافع کے حصول پر رجحان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔

    نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 926.92 پوائنٹس کے اضافے سے 62153.84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    کے ایس ای 30 انڈیکس 269.59 پوائنٹس کے اضافے سے 20954.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 1635.74 پوائنٹس کے اضافے سے 103461.55 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 457.58پوائنٹس کے اضافے سے 30254.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    کاروباری حجم منگل کی بہ نسبت 43.32فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 30کروڑ 38لاکھ 86ہزار 073 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 342 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 267 کے بھاؤ میں اضافہ ہوا، 56 کے داموں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں فلپس موریس پاکستان کے بھاؤ 38.50 روپے بڑھ کر 728.50 روپے اور انڈس موٹرز کے بھاؤ 38.17 روپے بڑھ کر 1518.26 روپے ہوگئے جبکہ اسماعیل انڈسٹری کے 93.70 روپے گھٹ کر 1155.63 روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ 26.76روپے گھٹ کر 8276.25 روپے ہوگئے۔

  • 25رکنی وفاقی کابینہ کا امکان، ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے پر غور

    25رکنی وفاقی کابینہ کا امکان، ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے پر غور

    لاہور: عام انتخابات کے بعد ملک میں بننے والی نئی وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کو 5 وزاتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔

    ملاقات میں متوقع وفاقی کابینہ کے لیے اہم افراد کے نام زیر غور آئے ہیں۔ وفاق میں پہلے مرحلے میں 25رکنی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے جس کے اندر ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے نام زیر غور آئے ہیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے 15 سینیئر رہنماؤں کے نام وفاقی وزیر کے لیے زیر غور آئے۔

    اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، شزا خواجہ، ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ قمر السلام اور رانا تنویر حسین کے نام وفاقی وزیر کے لیے زیر غور ہیں۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔