Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 8 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • سیاسی جماعتیں انتخابی بے ضابطگیوں پر دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کریں، وزیراعظم

    سیاسی جماعتیں انتخابی بے ضابطگیوں پر دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کریں، وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ جماعتیں اور افراد جو انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کا اظہار کرتے ہیں وہ دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کریں۔

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف ایک قدم ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے نمایاں ٹرن آؤٹ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد، یہ ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ احساس ہو کہ جیت اور ہار جمہوری عمل ہے، پاکستان کی قانون سازی، عدالتی موجود ہیں، سب کو غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جب کہ پرامن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں، لیکن کسی بھی قسم کی تحریک، تشدد، کے لیے اکسانے کو معاف نہیں کیا جائے گا، قانون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا راستہ اختیار کرے گا، اس نازک وقت میں انتشار اور انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے،ملکی اور غیر ملکی،استحصال کرنے اور امن و امان کے سنگین چیلنجز پیدا کرنے کے لیے ہے، نگراں حکومت صبر و تحمل کی درخواست کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیونکہ سیاسی جماعتیں وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر جمہوری روایات اور اصولوں کے مطابق حکومتیں بنانے کے لیے مشاورت میں مصروف ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمل باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ساتھ جلد از جلد اختتام پذیر ہوگا۔

  • جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، شہباز شریف

    جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن کا ایجنڈا انتشار تھا وہ آج بھی یہی کام کررہے ہین جبکہ نواز شریف صرف عوام کا مفاد سوچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور 6 سیاسی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے نومنتخب ایک، پنجاب اسمبلی کی 3 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو امیدواروں نے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی کی شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس کے علاوہ خیبرپختون خوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 106 سے حشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان کا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    آزاد اراکین نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

    اراکین کی ن لیگ میں شمولیت پر شہباز شریف نے اُن کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک میں سیاس عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں، ہم نے پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی ذات اور سیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں، ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کی ترقی چاہتے ہیں کیونکہ دہشت گردی پر قابو پاکر صوبے کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

  • جب تک ایف آئی آر نہ ہو کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کرسکتے، پنڈی پولیس

    راولپنڈی: پولیس نے کہا ہے کہ مستعفی کمشنر راول پنڈی لیاقت چٹھہ کو ابھی گرفتار نہیں کیا، بغیر ایف آر آر انہیں گرفتار نہیں کرسکتے۔

    انتخابات میں دھاندلی سے متعلق انکشافات اور اعتراف کرنے والے کمشنر راول پنڈی سے متعلق پنڈی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کمشنر کو فی الوقت گرفتار نہ کرنے کا بیان دیا ہے۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے۔

  • کمشنر راولپنڈی جھوٹ بول رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی الزامات مسترد کردیے

    کمشنر راولپنڈی جھوٹ بول رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی الزامات مسترد کردیے

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جھوٹ بولا ہے میں ان کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔

  • کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں، بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ملک ریاض

    کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں، بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ملک ریاض

    اسلام آباد: مشہور بزنس ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، بغیر ثبوت مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ‘بہت افسوس ناک بات ہے جب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے تو ہر کوئی بغیر دلیل کے مجھ پر الزام لگاتا ہے، بغیر ثبوت کے مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کے لیے بھی تیار ہوں’۔

    ملک ریاض نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح پاکستان میں استحکام اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔

  • پی ٹی آئی کا دھاندلی کیخلاف احتجاج؛ سلمان اکرام راجہ گرفتاری کے بعد رہا

    پی ٹی آئی کا دھاندلی کیخلاف احتجاج؛ سلمان اکرام راجہ گرفتاری کے بعد رہا

    اسلام آباد / لاہور: انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

    احتجاج کرنے والوں میں مرد و خواتین اور بڑی تعداد میں نوجوان شامل تھے ۔ ریلیوں میں نوجوانوں نے پارٹی پرچم لہرائے اور دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

    لاہور میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور خواتین سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمہ پولیس انسپکٹر سہیل شوکت کے بیان پر درج کیا گیا جس میں سلمان اکرام سمیت 15 نامعلوم افراد شامل ہیں، مقدمہ میں سڑک بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ سلمان اکرام راجہ سمیت تمام افراد کو چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد سب کو رہا کردیا۔

    گرفتاری سے قبل سلمان اکرم راجہ کی گفتگو

    گرفتاری سے قبل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، یہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں۔

  • مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

    مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

    لاہور: ن لیگ کی جانب سے نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔

    مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چار اسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا دستہ لگا دیا گیا، انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

  • امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا استعفی مسترد

    لاہور: جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا استعفی مسترد کردیا۔

    منصورہ میں نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری شریک ہوئے۔

    اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استعفی پر غور کیا گیا۔ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر استعفی مسترد کرتے ہوئے سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وہ دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
    شوریٰ نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔

    واضح رہے کہ کچھ دن پہلے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابات میں مطلوب کامیابی نہ ملنے پر امارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اپنے استعفیٰ میں کارکنان کی محنت کو قابل تحسین قرار دیا تھا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ

    لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد وزارت ریلوے نے تمام ریل گاڑیوں کے کرایے میں اضافہ کردیا۔

    وزارت ریلوے کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریل ٹرینوں کے کرایے میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اضافہ فوری لاگو ہوگا۔ علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

  • پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے مستعفی

    پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے مستعفی

    پشاور: پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

    سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوادیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں جاری نہیں رکھ سکتا اس لیے مستعفی ہورہا ہوں۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انکی جگہ محمود خان کو پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ضیاء اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ محمود خان جلد عہدہ سنبھال کر پارٹی کے امور سرانجام دیں گے۔ سینٹرل کمیٹی نے نئے چیئرمین کی منظوری دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی تاہم عام انتخابات میں پرویز خٹک کو بری طرح شکست ہوئی اور انکی جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی کی صرف دو نشستیں حاصل کرسکی۔