Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 9 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • تحریک انصاف کا وفد حکومت سازی کیلیے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

    تحریک انصاف کا وفد حکومت سازی کیلیے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے جمیعت علائے اسلام سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جے یو آئی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔

  • اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بناناپاکستان یا جمہوریت کی خدمت نہیں، خالد مقبول صدیقی

    اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بناناپاکستان یا جمہوریت کی خدمت نہیں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈٓاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ یہ وقت ملک کو بدترین بحران سے نکالنے کے لیے اپنے اپنے حصے کی قربانی دینے کی ضرورت ہے اور اس موقع پر اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنایا کسی صورت پاکستان یا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات ایسی صورت حال میں ہوئے جب پاکستان ہر طرح کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، معاشی صورت حال، دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے تھے اور بعض صورتوں میں جن خطرات کی نشان دہی ہورہی تھی اور جو حالات بن رہے تھے اس پر بہت سے لوگوں کو خدشات تھے کہ شاید انتخابات وقت پر نہ ہوسکیں لیکن اداروں نے ذمہ داری لی اور کسی حد تک پرامن انتخابات ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کے لیے اپنے اپنے حصے کی قربانی دینی چاہیے اور ایم کیو ایم کو مینڈیٹ ملا ہے اور شکرکرنے، جشن منانے اور خوشی منانے کا سارا سامان موجود ہے لیکن ہم بھی پریشان ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ پریشانی پاکستان کی سیاسی قوتوں کی جانب سے ہے، اس مشکل وقت پر جو مشکل فیصلوں کا بھی وقت ہے، یہ سنگین حالات مشکل فیصلوں کے متقاضی ہیں، اپنے اپنے حصے کی قربانی دینے کا واحد راستہ یہی ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اس موقع پر بھی سیاست کرکے حالات کو مزید پیچیدہ کر رہے ہیں، ایک ایسے موقع پر جب پاکستان کو مشکل سے بحران سے بچانے کا وقت ہے اور آس پاس کے پڑوسی ملکوں کی نظریں ہمارے ملک پر ہے اور وہ کسی کمزور لمحے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح سے نہ جمہوریت کی خدمت ہے اور نہ ہی پاکستان کی، پاکستان کے امن، خوش حالی، استحکام اور نہ ہی تحفظ کی خدمت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جو آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں وہی کسی حد تک نشان دہی کر رہے ہیں کہ انتخابات کسی حد تک آزادانہ تھے اور 2018 سے ہر حالت میں بہتر انتخابات تھے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہمیں صوبائی انتخابات میں 40 سے زائد نشستوں کی توقعات تھی لیکن ہم نے اس پر واویلا نہیں مچایا بلکہ شکر ادا کیا حالانکہ یہ معاملات اٹھائے جاسکتے ہیں اور ایسے امکانات ہیں کہ بڑے زور سے بات کی جاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حصے کا نقصان برداشت اور قبول کرکے یہاں بیٹھ کر بات کر رہے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قوتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ تحمل اور صبر کے ساتھ ساتھ معاملہ فہمی کا وقت ہے، یہ آگ لگانے کا نہیں آگ بجھانے کا وقت ہے، مسائل پیدا کرنے کا نہیں مسائل حل کرنے کا وقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد بات چیت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہم اپنے درمیان بیٹھ کر طے کر لیں کہ ایک قومی ایجنڈے اور قومی مفاہمتی پیکیج تیار کریں، جس میں میثاق معیشت، میثاق جمہوریت، میثاق سیاست بھی ہو، امن اور خوش حالی کے بارے میں مل کر فیصلہ کریں لیکن جو بیانات سیاسی جماعتوں کے آرہے ہیں اور اس میں جو دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں، جس سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

    صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالات پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے وزیر اعظم بننے میں ان کے اپنوں نے بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہے، ایم کیو ایم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، ہم سے اچھے تعلقات ہوتے تو اس وقت بلاول بھٹو وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار ہوتے ہیں۔

    2018 میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا لیکن کوئی سڑک بند نہیں کی، مصطفی کمال

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیت گئے،2018 کے الیکشن میں پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں 21 ضمنی الیکشن ہوئے اور وہ 19 نشستیں ہار گئے، ایم کیو ایم کراچی اس الیکشن میں قومی اسمبلی کی 18 نشستیں جیت سکتی تھی لیکن ہمیں 15 نشستیں ملیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں مینڈیٹ کم ملا لیکن ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا،2018 میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا لیکن کوئی سڑک بند نہیں کی، ایم کیو ایم پاکستان جارحانہ رویے کی روش مسترد کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت 8 ماہ تک تو فیصلہ ہی نہیں کرسکی تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، عمران خان کی حکومت میں باتوں کا ٹورنامنٹ ہوتا تھا۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ایک کام ہوا ہے، کراچی کے لیے ایک پانی قطرہ نہیں دیا۔

  • چوہدری شجاعت کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات

    چوہدری شجاعت کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات

    راولپنڈی: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے پونے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت،چوہدری سالک،چوہدری شافع، منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
    ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پرویز الہیٰ کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    دو گھنٹے چالیس منٹ تک تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

  • جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    کراچی: جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

    توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔ درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی ،وجیہہ الحسن، نصرت اللہ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔

    توہین عدالت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کرتے ہوئے مخالف امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکشن جاری کئے، سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    اس حوالے سے جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 فروری کو چیف جسٹس نے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ ان سب کو سنا جائے اور پھر فیصلہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے حکم عدولی کرتے ہوئے اسی رات سب کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حکم عدولی پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • پی ٹی آئی نے پنجاب میں میاں اسلم اور بلوچستان میں سالار کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

    پی ٹی آئی نے پنجاب میں میاں اسلم اور بلوچستان میں سالار کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپنے رہنما میاں اسلم کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اور نوجوان رہنما سالار کو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کردیا۔

    اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو میں کیا۔

  • ن لیگ، پی پی سمیت کسی جماعت سے اتحاد نہیں کررہے، تحریک انصاف

    ن لیگ، پی پی سمیت کسی جماعت سے اتحاد نہیں کررہے، تحریک انصاف

    راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ن لیگ اور پی پی کے ساتھ اتحاد کے خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ عمران خان کا واضح موقف ہے کہ ان جماعتوں سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوگا، انہوں ںے ہفتے کو ملک بھر میں پُرامن احتجاج کا بھی اعلان کردیا۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ کسی کو بھی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت میں آنے کا حق نہیں، کہا گیا ہم پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور ایم کیو ایم سے مل کر حکومت بنا رہے ہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ ان جماعتوں کے ساتھ کسی صورت پاور شیئرنگ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت جلد اپنی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا، بلوچستان میں ہمارے وزیراعلیٰ کے امیدوار سالار ہوں گے اسی طرح خیبرپختونخوا میں اسپیکر کے لیے عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ عمر ایوب کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

  • عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

    عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نامزد کردیا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پوری مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی پورے ملک میں احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عمران خان نے مجھے اسائنمنٹ دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کروں، مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا۔
    عاقب اللہ امیدوار برائے اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد

    اس موقع پر بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔

  • آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید 67 فیصد مہنگی

    آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید 67 فیصد مہنگی

    اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید 67 فیصد مہنگی کردی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے۔

    علاوہ ازیں بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ، سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ ہو گا گیس کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل منتقلی کی منظوری

    وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان ٹرانزٹ /منتقلی کی منظوری دے دی۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی درآمدات اور ان کی افغانستان منتقلی کی ممانعت ہے تاہم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مذکورہ اسپئیر پارٹس اور ٹائروں اقوام متحدہ کے استعمال میں ہوں گے اور انہیں کاروباری استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔

    ملزم عرفان قادر بھٹی کو سلطنت ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری

    وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر دوہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو سلطنت ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ملزم پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو بطور انکوائری آفیسر تعینات کیا گیا تھا، جو بعد از تفتیش اس نتیجہ پر پہنچے کہ ملزم دہشتگردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ان معلومات کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے ملزم کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی سفارش پر مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی خالی آسامی پر سید طارق محمد الحسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی سفارش پر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے غیر ملکی براڈکاسٹرز کو کھیلوں کے مقابلوں کے نشریاتی حقوق کی مد میں ادائیگیوں کی اجازت دے دی۔

    منظوری اور توثیق

    وفاقی کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پر سیکریٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر جے ایس بینک کے اسپانسرنگ شئیر ہولڈر شبیر احمد رندیری کو بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن (IV)(1)14سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے دی۔ اس استثنیٰ کے تحت شبیر احمد 7.06 فیصداسپانسرنگ شئیر ہولڈر کی حیثیت سے جے ایس بینک لمیٹڈ میں اپنا ووٹنگ کا حق استعمال کر سکیں گے۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 6 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 7 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 فروری اور 14 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    سیاسی کشیدگی طول اختیار کرنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے سپلائی بہتر ہوتے ہی ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13 پیسے کی کمی سے 279 روپے 18 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

    غیر واضح فنانسنگ پلان مالیاتی اور ایکسٹرنل فنانشل گیپ، بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیوں کے بوجھ اور طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور اسکی قدر میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاو کے بعد اضافہ ہوا۔

    جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر صرف 1 پیسے کے اضافے سے 281روپے 60پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا فرق 2روپے 23 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا جبکہ جمعرات کو چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ نے بھی اوپن مارکیٹ کے رحجان کی پیروی کی۔

  • سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کے اضافے سے 2013ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت فی تولہ 300روپے کے اضافے سے 211100 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257روپے کے اضافے سے 180984روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
    اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔