Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 16 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • ہوشیار خبردار !!! زرا سی غلطی آپ کا ووٹ ضائع کرسکتی ہے

    ہوشیار خبردار !!! زرا سی غلطی آپ کا ووٹ ضائع کرسکتی ہے

    اسلام آباد: ہوشیار خبردار!!! زرا سے غلطی آپ کا ووٹ ضائع کرسکتی ہے۔

    انتخابی عمل میں شرکت کیلئے ضروری ہے عوام کو ووٹ ڈالنے کی اہلیت اور اپنے حلقوں کے بارے میں معلومات ہوں، الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹر کو کن مراحل سے گزرنا پڑے گا اور ووٹ کاسٹ کرنے کے دوارن کون سے طریقہ کار و احتیاطی تدابیر اپنانا ہونگی ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

    الیکشن کے دن ووٹ ڈالتے وقت ووٹرز کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ پولنگ بوتھ میں داخل ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں پولنگ افسر اصل قومی شناختی کارڈ اور انتخابی فہرست میں درج تفصیلات چیک کرے گا۔ ووٹ ڈالتے وقت زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا۔

    پولنگ آفیسر ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز سے پولنگ ایجنٹس کے سامنے پکارا جائے گااور انتخابی فہرست سے نام کاٹ دیا جائے گا۔ پولنگ آفیسر ووٹر لسٹ پر ووٹرز کے شناختی کارڈ کے عین سامنے سامنے متعلقہ ووٹر کے انگھوٹے کانشان لیکر انگھوٹے پر انمٹ سیاہی کا نشان لگائے گا۔

    اس کے بعد آتا ہے دوسرا مرحلہ جس میں اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران بیلٹ پیپرز کی پشت پر دستخط اور مہر ثبت کرنے کے بعد قومی اسمبلی کیلئے سبز رنگ اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر جاری کریں گے۔

    اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے جاری کردہ بیلٹ پیپرز پر ووٹر، ووٹنگ اسکرین کے پیچھے جا کر اپنی پسند کے کسی ایک امیدوار کے انتخابی نشان پر درست طریقے سے مہر لگائے گا۔ سبز رنگ کا بیلٹ پیپرسبز ڈھکن والے بیلٹ باکس اور سفید رنگ کا بیلٹ پیپر سفید ڈھکن والے بیلٹ باکس میں ڈالنا ہو گا۔

    پولنگ اسٹیشنز پر موجود ووٹرز قوائد ضوابط کا خاص خیال رکھنے کے پابند ہونگے۔ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرتے وقت وو ٹر کوووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھنا ہو گا۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون اور کیمرہ لانے پر پابندی ہوگی۔ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

  • خواجہ سرا ووٹرزکا الگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کا مطالبہ

    خواجہ سرا ووٹرزکا الگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کا مطالبہ

    لاہور: ملک بھر کے خواجہ سرا ووٹرز نے اپنے لیے الگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    ملک بھر میں خواجہ سرا ووٹرز کے لیے کوئی الگ پولنگ اسٹیشن نہیں بنائے گئے، اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ مردوں کے پولنگ اسٹیشن میں جائیں گے یا خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    ڈائریکٹرالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا ووٹرز کے اندارج کےلیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔

    ملک بھر میں خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد 3029 ہے، پنجاب میں خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد سب سے ز یادہ 2200 ہے جبکہ 2018کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں1116 کا اضافہ ہوا ہے۔

  • جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

    جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

    چمن: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھر حملہ ہوا تاہم محافظوں کی جوابی کارروائی میں وہ محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر چمن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔

    حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق حافظ حمد اللہ حملے میں مکمل محفوظ رہے۔
    ملک میں عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر آج دو بم دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔

    پشین خانوزئی دھماکے میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا۔

  • پنجاب کے مقابلے میں سندھ کے لوگ دیگر سہولیات میں بہتر ہیں، بلاول بھٹو

    پنجاب کے مقابلے میں سندھ کے لوگ دیگر سہولیات میں بہتر ہیں، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں انتخاب کی آزادی پنجاب سے بہتر ہے اور یہاں کے لوگ خوف سے بھی آزاد ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں حفیظ پاشا کی کتاب ’پاکستان میں انسانی‘ تحفظ کے چند اوراق کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ حقیقی معنوں میں افسوس ناک ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزرائے اعظم کے امیدواران مناظرے کے لئے تیار نہیں ہوئے‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’مسلم لیگ ن کی وجہ سے ایک افسانوی بات کہ پنجاب انتظامی کارکردگی میں دیگر صوبوں سے بہتر ہے کی اصلاح ضروری ہے کیونکہ حفیظ پاشا کی کتاب ’’پاکستان میں انسانی تحفظ‘‘ میں لکھا ہے کہ سندھ کی انتظامی کارکردگی پنجاب سے بہتر ہے‘۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ’کتاب کے حوالے سے کہا کہ ’’سندھ نہ صرف حکومت میں بلکہ کسی بھی انتخابی آزادی میں پنجاب سے بہتر ہے، سندھ کے لوگ پنجاب کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خوف اور ڈر سے آزاد اور اہل سندھ پنجاب کے مقابلے میں آمدنی کے اعتبار و انسانی تحفظ میں بھی آگے ہیں‘۔

  • عمران خان، پرویز الہیٰ نے ووٹ کاسٹ کردیا؛ شیخ رشید اورشاہ محمود محروم

    عمران خان، پرویز الہیٰ نے ووٹ کاسٹ کردیا؛ شیخ رشید اورشاہ محمود محروم

    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل ہوگئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جیل انتظامیہ کو ڈیمانڈ کیے گئے پوسٹل بلیٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل بلیٹ ارسال کیے گیے۔

    واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ سے مجموعی طور پر 145 اسیران نے پوسٹل بیلٹ پر حق رائے دہی کے استمال کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔
    ذرائع کے مطابق پوسٹل بلیٹ پر پولنگ کے لیے جیل میں ایک مقام کو باقائدہ پولنگ اسٹیشن قرار دیا اور عمران خان اور چوہدری پرویز الہی نے اپنا ووٹ اپنے سیل میں ہی کاسٹ کیا جبکہ دیگر اسیران نے پوسٹل بلیٹ پر اپنا حق رائے دہی جیل کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا۔

    زرائع کے مطابق کاسٹ شدہ ووٹ اسی طرح سر بمہر حالت میں ڈی آر او الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے گئے۔

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے، ہاورن شنواری

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے، ہاورن شنواری

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی مانیٹرنگ ٹیموں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیے، جس کے مطابق 595 امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون شنواری نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595 امیدواروں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز ارسال کیے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

    ہارون شنواری نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے 52 شکایات الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہیں، ملک بھر میں 144 ڈی آر اوز اور ایک ہزار 200 مانیٹرنگ افسران فیلڈ میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کل بھی تمام دن مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں گی، انتخابات سے متعلق شکایات کے لیے ہماری ٹیلی فون لائنز 24گھنٹے فعال ہیں۔

  • الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، ہیلپ لائن کا اجرا

    الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، ہیلپ لائن کا اجرا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی کیلئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ جہاں رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار الیکشن کمیشن سیکیورٹی پر تعینات رہیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکریٹریٹ کی بم ڈسپوزل نے تلاشی لی اور پھر عمارت کی سیکیورٹی رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے حوالے کردی۔

    الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی 10 فروری تک ہائی الرٹ رہے گی۔

    پولنگ صبح 8 بجے سے پانچ بجے تک جاری رہے گی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے پانج بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر 17ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

  • بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 27 افراد جاں بحق

    بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 27 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔

    بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 42 سے زائد زخمی ہوئے۔

    پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا، جس میں 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جاتی ہے۔

    پشین خانوزئی میں اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر دھماکہ ہوا ہے جس میں شہیادتوں کی اطلاعات ہیں

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشین خانوزئی دھماکے میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دھماکے کے بعد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں تباہ ہوئی ہیں جب کہ دھماکے کے وقت انتخابی دفتر کے قریب کافی لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کو بھی نواز شریف والی مشقت کی سزا مل گئی

    بانی پی ٹی آئی کو بھی نواز شریف والی مشقت کی سزا مل گئی

    راولپنڈی: قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی کو بھی میاں نواز شریف والی سزا مل گئی۔

    جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی بھی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔

    عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرامد کےلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔
    آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے، کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 2019 میں میاں نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں قید بامشقت کے طور پر کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی امیدوار ناصر راجہ آدھے گھنٹے کی مہلت پر بازیاب، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی امیدوار ناصر راجہ آدھے گھنٹے کی مہلت پر بازیاب، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت احکامات اور عدم بازیابی پر انتخابات ملتوی کرنے کے عندیے پر پولیس نے راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کی گرفتاری ظاہر کردی جبکہ عدالت نے پی پی 11 کے امیدوار کو ساڑھے 8 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی اور روالپنڈی اور ایس ایچ او کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں ایس ایس پی آپریشنز پیش ہوئے اور انہوں نے راجہ ناصر کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی پی 11 کے امیدوار ہمارے پاس نہیں البتہ ہمیں اُن کی گمشدگی کی اطلاع ون فائیو کے ذریعے ملی۔ عدالت نے پہلے آدھے گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عدم بازیابی کی صورت میں حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    بعد ازاں جج نے سماعت شام ساڑھے سات بجے تک ملتوی کی، جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ راجہ ناصر کو روالپنڈی کے تھانہ مورگاہ کی پولیس نے 10 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا ہے۔

    عدالت نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ ’آپ کے دائرہ اختیار میں یہ کاروائی کیوں ہوئی ؟ اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں، آپ نے تو اس حلقے کے الیکشن ، انتخابات ہونے سے پہلے متنازع کر دیے‘۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں اسلام آباد میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیئیں۔ اگر یہ امیدوار الیکشن میں نا ہو انتخابات ہو جائیں تو آپ کہہ سکتے ہیں صاف شفاف الیکشن ہو گئے ؟

    اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق 24 گھنٹے پہلے مہم کا وقت ختم ہو چکا ہے، اگر ایک امیدوار نہیں ہے تو اس کا الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    اسٹیٹ کونسل نے استدعا کی کہ عدالت ان راجہ ناصر کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرے۔ جس پر 9 ماہ پہلے کا مقدمہ ہے اب الیکشن سے دو روز پہلے گرفتاری کردی۔

    جسٹس ارباب محمد نے سی پی او راولپنڈی کو رات ساڑھے آٹھ بجے تک راجہ ناصر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او مورگاہ کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

    واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والے ناصر راجہ پی پی 11 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔