Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 14 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • بارہ بجے تک انتخابی نتائج موصول نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر

    بارہ بجے تک انتخابی نتائج موصول نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بارہ بجے تک تمام انتخابی نتائج موصول نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے، آزاد امیدوار پارٹی کے وفادار ہیں جو کہیں نہیں جارہے، ہم اپنی حکومت الگ بنائیں گے۔

    یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے رؤف حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پاکستان کی ڈیمو کریٹک تاریخ کا اہم دن ہے کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھیں گے ہم تین پیٹیشنز سپریم کورٹ لے گئے اور سات پیٹیشنز ہائی کورٹ لے گئے ہم اس بات کو اجاگر کرتے رہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں بالاخر سپریم کورٹ کی دخل اندازی کرنے پر الیکشن کی تاریخ دے دی گئی۔

  • 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کررہا ہے؟ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عمران خان

    50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کررہا ہے؟ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عمران خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔

    عمران خان سے جیل میں ان کے وکلا عمیر نیازی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو الیکشن نتائج پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ قوم نظرئیے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا یہ 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔

    وکلا کے مطابق عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائے گی، بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں کیوں کہ جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہے، ووٹ چوری ہوگیا تو احتجاج کریں۔

  • خواہش ہے حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو، نگراں وزیراعظم

    خواہش ہے حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔

    ترک میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جو سادہ اکثریت ظاہر کرے گا وہ حکومت بنائے گا۔ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے۔ ملک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا موثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔

    وزیراعظم انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ دوصوبوں میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنےکا تناسب بہت اچھا رہا.غیر معمولی حالات میں بڑی تعداد کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے۔آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے.

    انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا.عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مزید فعال اور مضبوط ہوگی.خواہش ہے کہ حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو.اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے.سیاسی جماعتوں کو باہمی مذاکرات کے ذریعے ایک نئی حکومت کی تشکیل کرنی ہے.نئی حکومت کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

  • پاکستان میں الیکشن کا انعقاد اچھے طریقے سے کیا گیا، کامن ویلتھ مبصر گروپ

    پاکستان میں الیکشن کا انعقاد اچھے طریقے سے کیا گیا، کامن ویلتھ مبصر گروپ

    اسلام آباد: کامن ویلتھ مبصر گروپ نے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کو سراہا ہے۔

    کامن ویلتھ مبصر گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے وفد نے کراچی، ملتان، حیدآباد اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ پاکستان میں الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے۔ نوجوانوں بھی بڑی تعداد میں الیکشن مہم کے لیے نکلے۔

  • الیکشن 2024ء؛ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

    الیکشن 2024ء؛ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

    اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، چاروں اسمبلیوں کے تقریباً تمام نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد پارٹی پوزیشن بھی واضح ہوگئی ہے۔

    دیکھا جائے تو سندھ میں پیپلز پارٹی، کے پی میں پی ٹی آئی حمایت یافتگان اور پنجاب میں ن لیگ نے میدان مارا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

    پنجاب اسمبلی کے تمام نتائج، ایک حلقہ باقی
    پنجاب کے کل 296 حلقوں میں سے 295 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ حلقہ پی پی گجرات کا نتیجہ تاحال باقی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں کے 126 آزاد امیدواروں نے انتخابی میدان مار لیا ہے، جب کہ مسلم لیگ ن کے 137 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 10 اور مسلم لیگ کے 8 امیدوار صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے۔ ان کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیا ایک ایک نشست لینے میں کامیاب ہوئیں۔

    سندھ اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج

    سندھ اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کردیے ہیں۔ 130 نشستوں کے اعلان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 84 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ ایم کیو ایم کو 28 اور آزاد امیدواروں کو 14 نشستیں ملیں۔ اسی طرح جی ڈی اے اور جماعت اسلامی بھی 2،2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

    بلوچستان سے 45 حلقوں کے نتائج، 6 تاحال باقی

    بلوچستان اسمبلی کے 45 حلقوں پر نتائج کا اعلان کردیا گیا جب کہ 6 حلقوں پر نتائج کا اعلان باقی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 11نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ ن 9 نشستیں حاصل کر پائی جب کہ جے یو آئی کی 8 نشستیں ہیں اور 6آزاد امیدوار بھی بلوچستان اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی 4، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی 2، 2 نشستیں حاصل کر پائیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

    خیبر پختونخوا کی تمام 113نشستوں کے نتائج جاری

    خیبرپختونخوا کی تمام 113 نشستوں پر نتائج کا اعلان کردیا گیا۔غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی میں 91 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی کو 7، مسلم لیگ ن کو 5 نشستیں ملیں۔ پیپلزپارٹی 4،جماعت اسلامی 3 نشستیں حاصل کر پائی۔ اے این پی کے ایک امیدوار اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے 2 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

    سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن
    پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار

    تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے اب تک قومی اسمبلی سے 100 نشستیں جیتی ہیں تاہم صوبائی اسمبلیوں کا جائزہ لیں تو انہوں ںے پنجاب اسمبلی کی 117، کے پی اسمبلی کی 84 اور سندھ اسمبلی کی 11نشستیں حاصل کیں تاہم بلوچستان سے انہیں کوئی نشست نہیں ملی۔

    پاکستان مسلم لیگ ن

    مسلم لیگ ن جہاں ملک بھر سے قومی اسمبلی کی اب تک 74 نشستیں جیت چکی ہے وہیں اس نے پنجاب اسمبلی سے 137، کے پی اسملبی سے 5، بلوچستان اسملبی سے 9 نشستیں جیتی ہیں تاہم ن لیگ سندھ اسمبلی کی اب تک ایک بھی نشست حاصل نہیں کرسکی۔

    پاکستان پییپلز پارٹی

    پی پی پی کو قومی اسمبلی کی اب تک54 نشستیں مل چکی ہیں تاہم صوبائی اسمبلیوں دیکھیں تو پی پی کو پنجاب اسمبلی کی 10، ، سندھ اسمبلی کی 84، خیبر پختون اسمبلی کی 4 اور بلوچستان اسمبلی کی 11 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ

    ایم کیو ایم کو نیشنل اسمبلی کی 17 نشستیں ملی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کی اسے 27 نشستیں ملی ہیں۔

    جمیعت علمائے اسلام (ف)

    جے یو آئی اب تک قومی اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کرچکی ہے جبکہ اس نے پنجاب اور سندھ اسمبلی سے کی کوئی نشست نہیں جیتی، خیبر پختون اسمبلی کی سات اور بلوچستان اسمبلی کی 8 نشستیں اسے حاصل ہوئی ہیں۔

    آزاد امیدوار

    وہ امیدوار جنہوں نے کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں اور مکمل طور پر آزاد ہیں انہوں ںے قومی اسمبلی کی سات نشستیں حاصل کی ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی سے بیس، سندھ اسمبلی سے تین، بلوچستان اسمبلی سے چھ اور خیبرپختون خوا اسمبلی سے سات آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔

    دیگر جماعتیں

    جماعت اسلامی کو سندھ اسمبلی سے دو، کے پی اسمبلی سے تین اور بلوچستان اسمبلی سے ایک نشست ملی ہے، جی ڈے اے کو سندھ اسمبلی کی دو نشستیں ملی ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کو نیشنل کی ایک نشست اور بلوچستان اسمبلی سے چار نشستیں ملی ہیں، تحریک لبیک پاکستان کو پنجاب اسمبلی سے ایک نشست ملی ہے۔

  • مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں، نگراں وزیراعظم

    مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں تاہم اسے سیکیورٹی تناظر میں دیکھا جائے تو بہتر ہے، کامیاب الیکشن پر حکومت، مسلح افواج، الیکشن کمیشن و دیگر کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات 2024ء کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، میڈیا اور ان تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں ںے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اہم موقع ہے جہاں نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی، پاکستان کے عوام کی شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری مشق کا سنگ بنیاد رہا ہے، ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے، ووٹوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی آوازیں ہماری جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گی۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چند واقعات کے باوجود ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ایل ای اے، سویلین ایڈمنسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اپنے فرائض سے ان کی غیر متزلزل وابستگی انتخابات کے پُرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے غیر معمولی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد آپ کا عزم، انتخابی عمل میں شرکت جاری رکھنا، ان قوتوں کے خلاف ایک طاقتور بیان ہے جو ہماری قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں، یہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے، ایک بار پھر میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کیا مشکلات درپیش ہیں، تاہم اسے سیکورٹی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

    ماڈل اسکول فار بوائز جی سیس فور میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافی کی جانب سے موبائل فون سروس بند ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ابھی تک کیا مشکلات ہیں، لیکن ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے، بہت سی جگہوں پر سکیورٹی تناظر میں کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، اسے اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

    پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے ٹرن آؤٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

  • اسرائیلی فوج کی بمباری؛ غزہ میں 130 اور مغربی کنارے میں 3 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری؛ غزہ میں 130 اور مغربی کنارے میں 3 فلسطینی شہید

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ غزہ میں بمباری میں 130 افراد شہید ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک گھر کا گھیراؤ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گھر پر چھاپے کے دوران ایک مسلح شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کردی جسے جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا۔

  • وزیراعظم کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد

    وزیراعظم کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات کے انعقاد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم، الیکشن کمیشن، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے میڈیا اور تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ’ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا، یہ اہم موقع نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ہے، پاکستان کے عوام کی انتخابی عمل میں شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری مشق کا سنگ بنیاد رہا ہے، ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے۔‘

  • عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پرایرانی سفیر کی پاکستانی قوم کو مبارکباد

    عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پرایرانی سفیر کی پاکستانی قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    رضا امیری مقدم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی عمل کے اختتام پر، میں پاکستانی قوم اورحکومت پاکستان کوملک گیر انتخابات کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے حصول پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    اپنی ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ یہ پڑوسی، دوست اور برادر ملک کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ ہے۔

  • آذربائیجان؛ الہام علیوف 92 فیصد ووٹ لیکر دوسری مرتبہ صدر منتخب

    آذربائیجان؛ الہام علیوف 92 فیصد ووٹ لیکر دوسری مرتبہ صدر منتخب

    باکو: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں تقریباً 77 فیصد ووٹنگ کی شرح رہی جس میں صدر الہام علیوف 4 لاکھ 971 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوگئے۔

    صدر الہام علیوف کے مدمقابل امیدوار دور دور تک بھی ان کا مقابلہ نہ کرسکے۔ دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ملک میں جشن کا سماں ہے اور ہرجانب صدر الہام کی تصاویر اور پارٹی پرچم کی بہار ہے۔

    آذربائیجان کے صدر کی بھاری اکثریت سے اس شاندار فتح کی ایک وجہ حریف ملک آرمینیا سے متنازع علاقے میں ایک جنگ جیتنا اور آرمینیا سے اپنی زمین واپس لینا ہے۔

    ترک صدر طیب اردوان نے الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا اور شاندار کامیابی کی مبارک باد دی جس پر آذربائیجان کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔