Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 20 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • عوام ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں تو شیر پر مہر لگائیں، مریم نواز

    عوام ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں تو شیر پر مہر لگائیں، مریم نواز

    مری: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مری نواز نے کہا ہے کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں، اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے کہ وہ کہاں تھا؟

    مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی گھر بیٹھے دیکھا؟ نواز شریف عوام کی تکلیف کی خاطر اپنے فیصلے بدل لیتے ہیں وہ آج موسم کی خرابی کے سبب بائی روڈ پہنچے کیوں کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں، اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے کہ وہ کہاں تھا؟

    مریم نواز نے عوام سے پوچھا کہ جب نواز شریف آتے ہیں تو مزدوروں کا گھر کا چولہا جلتا ہے، لوگوں کو روزگار ملتا ہے، الیکشن میں چند دن رہ گئے ہیں، بزرگ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ووٹ کی پرچی کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں اسے سوچ سمجھ کر دیں یہ ملک کی ترقی اور آپ کی آئندہ آنے والی نسلوں کا فیصلہ ہے، اگر آپ مری کے مسائل اور لوگوں کے مسائل، روزگار، تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر شیر پر مہر لگائیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ شیر پر مہر لگاؤ اور پاکستان کو نواز دو، ہم مری کے مسائل حل کریں گے، یہاں گیس کا مسئلہ ہے اسے حل کیا جائے گا، میں وعدہ کرتی ہوں کہ اگر مری نے شیر کو منتخب کیا تو یہاں کسی بھی شہر سے زیادہ ترقی لائیں گے۔

    انہوں نے یوم کشمیر کی مناسبت سے نعرہ لگایا اور کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

  • بارش سے کراچی جیسی حالت لاہور کی ہوتی تو الیکشن سے دستبردار ہوجاتا، شہباز شریف

    بارش سے کراچی جیسی حالت لاہور کی ہوتی تو الیکشن سے دستبردار ہوجاتا، شہباز شریف

    لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے بجائے اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ووٹ دیں۔

    سابق وزیراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت عالمی ادارے بھی گواہی دے رہے ہیں، عمران خان کے دور میں کرپشن کا پیسہ ہر طرف چلا، پی ٹی آئی دور میں ایک اینٹ نہ لگی پھر بھی کر پشن انڈیکس بڑھ گیا، ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ چور کون ہے، تحریک انصاف والے اب اپنی پارٹی کے بجائے ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر ووٹ دیں۔

    تحریک انصاف کے کارکن پی ٹی آئی کے بجائے ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کو ووٹ دیں

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1997 میں موٹر وے بنایا، جس کی وجہ سے ہم پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، لیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے، چور ڈاکو کا ورد کرکے اس ملک میں وہ زہر گھولا گیا جسے سنبھالنا اب بہت مشکل ہے، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لوں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ثاقب نثار نے مجھے بلا کر کہا آپ نے بجلی کے لیے کیا کیا؟میں نے جوابا کہا آپ ٹھنڈے کمرے میں ایسے ہی بیٹھے ہیں؟۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے ہیں، عمران نیازی کہتا تھا میں ان کو چھوڑوں گا نہیں میں ان کو رلاؤں گا ایسی بات کبھی نواز شریف نے نہیں کی، اگر اللہ نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تو شور اور افراتفری کو دفن کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کروڑوں بچے اور بچیاں ووٹ ڈالنے جائیں گے، مستقبل اِس الیکشن سے جڑا ہے،ملک کا حکمران کون بنے گا، 8 فروری کو عوام فیصلہ کریں گے۔

    کراچی سمندر بنا ہوا تھا

    بارش میں کراچی زیر آب آنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سمندر بنا ہوا ہے، میں نے کہا تھا بلاول سے مناظرہ نہیں موازنہ ہونا چاہیے کل کراچی میں موازنہ ہوگیا، کل کراچی میں بارش کے پانی کا سمندر سے موازنہ ہوگیا، اگر بارش کے بعد یہ صورتحال لاہور کی ہوتی تو میں الیکشن سے دستبردار ہوکر بلاول سے کہتا میرے حلقے سے الیکشن لڑلیں۔

    پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے اچھے تعلقات رہے ہیں وہ جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں، الیکشن لڑنے کا ہر ایک کو حق حاصل ہے، کوئی بھی الیکشن لڑے اپنی مہم چلائے، بینرز لگائے اپنا مقدمہ پیش کرے، لیکن پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے۔

  • آئی ایم ایف صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کی تجاویز پرغورکرنے پر رضامند

    آئی ایم ایف صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کی تجاویز پرغورکرنے پر رضامند

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کیلیے سفک کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

    آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے پر سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے اور صنعتی شعبے کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل ( سفک) کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی، اس کے ذریعے صنعتی شعبے پر سبسڈی کے بوجھ میں 91 فیصد تک کمی ہوگی جبکہ صنعتی شعبوں کو بجلی کے بلوں کی مد میں 29 فیصد تک بچت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستانی اور آئی ایم ایف انتظامیہ کے درمیان اگلے ہفتے ورچوئل مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف اگلے ہفتے پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے تجارتی قرضے کے بندوبست سے متعلق حکومتی منصوبے اور انرجی سیکٹر کے 1.28 ہزار ارب روپے کے گردشی قرضوں کے خاتمے کے منصوبے کا جائزہ بھی لے گا۔

  • بلوچستان میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد

    بلوچستان میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد

    کوئٹہ: بلوچستان میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

    نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔

    جان اچکزئی نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

    جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔

  • لاہور میں ملک کے سب سے بڑے بایو گیس پلانٹ کا افتتاح

    لاہور میں ملک کے سب سے بڑے بایو گیس پلانٹ کا افتتاح

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجر کالونی میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بٹن دبا کر کمپریسڈ بایو گیس پلانٹ پروڈکشن کا آغاز کیا، انہوں نے نقاب کشائی کے بعد افتتاحی تختی پر دستخط ثبت کیے اور تاریخ بھی لکھی۔ وزیراعلیٰ نے بایو گیس پلانٹ کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔

    لاہور کی گجر کالونی میں قائم بایو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس بن سکے گی۔ بایو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600کلو گوبر استعمال ہوگا جس سے یومیہ اتنی ہی مقدار میں نامیاتی کھاد بھی پیدا ہوگی۔

    گجر کالونی بایو گیس پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گجر پورہ بایو گیس پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے کہاکہ گجر کالونی بایو گیس پلانٹ پراجیکٹ نہایت اہم تھا، پلانٹ مکمل ہونے سے سڑکوں پر نظر آنے والا گوبر ختم ہوجائے گا اوراسی گوبر سے نامیاتی کھاد بنائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گجرکالونی بایو گیس پلانٹ سے بنائی جانے والی نامیاتی کھاد عوام کو بھی فروخت کی جائے گی،جس سے پی ایچ اے کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔

    وزیراعلی نے کہا کہ گجر کالونی بایو گیس پلانٹ کا توسیعی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جس سے گجر کالونی سمیت پورے علاقے کو بہت فائدہ ہوگا۔

    محسن نقوی نے بایوگیس پلانٹ بنانے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کو جزا دے، پوری ٹیم نے بہت زبردست کام کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال افضل، سیکرٹری انرجی،سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • کراچی؛ انٹر سال اول کے متنازع نتائج، بورڈ کا امتحانی ریکارڈ سیل

    کراچی؛ انٹر سال اول کے متنازع نتائج، بورڈ کا امتحانی ریکارڈ سیل

    کراچی: انٹر سال اول کے متنازع نتائج کی چھان بین کے لیے قائم وزیر اعلیٰ سندھ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے انٹر بورڈ کراچی کے ریکارڈ رومز/ فیکلٹیز سیکشنز اور آئی ٹی سیکشن سیل کرادیااور بورڈ افسران و ملازمین کی انٹر سال اول کی جانچ شدہ کاپیوں اور آئی ٹی سیکشن تک رسائی روک دی ہے۔

    فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے سیکریٹری سے امتحانی قوانین سمیت دیگر متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ادھر بورڈ نے اپنے ملازمین کی پیر 5 فروری کی تعطیل منسوخ کرتے ہوئے انھیں ریکارڈ کی دستیابی کے لیے طلب کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے انٹر سال اول کے متنازع نتائج جاری ہونے کے 25 ویں روز این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی کی سربراہی میں ہفتہ 3 فروری کو ایک سہ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا ہے اور انٹر بورڈ کراچی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سروش لودھی نے اتوار کو کمیٹی کا پہلا اجلاس بورڈ میں منعقد کیا۔

    اجلاس میں بورڈ کے متعلقہ افسران کو بھی بلایا گیا تھا، کمیٹی کے ایک رکن سیکریٹری سندھ ایچ ای سی اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے جبکہ ایک تیسرے رکن آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی پہلے اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

    انٹر بورڈ کے ایک افسر نے ’’ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اجلاس کے دوران کمیٹی نے ہم سے امتحانی پرچوں کی ترتیب(پیپر سیٹر)، کاپیوں کی جانچ کے طریقہ کار ، بورڈ آف گورنرز کی تفصیلات اور چیئرمین ،سیکریٹری اور ناظم امتحانات کی ذمےداریوں کے حوالے سے قوانین کی دستاویزات مانگی ہیں لہذا اس سلسلے میں بورڈ کے تمام متعلقہ عملے و افسران کو پیر کے روز بلالیا گیا اور اس سلسلے میں ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے کنوینر کی جانب سے پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل سمیت وہ تمام متعلقہ سیکشنز سیل کرائے گئے ہیں جہاں انٹر سال اول کی جانچ شدہ کاپیاں موجود ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکشن بھی سیل کیا گیا ہے تاکہ کمپیوٹرائز ٹیبولیشن میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کی جاسکے۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی کنوینر نے تمام سیکشنز کا دورہ کرکے خود اس امر کی یقین دہانی کی کہ تمام سیکشن میں سیل لگی ہوئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ کمیٹی مزید کارروائی کے لیے جلد اپنا آئندہ اجلاس منعقد کرے گی۔

    یاد رہے کہ انٹر سال اول کے نتائج کا تناسب اس سال 34 سے 36 فیصد رہا ہے، اے ون اور اے گریڈ میں پاس ہونے والے طلبا کی تعداد دو ہندسوں میں ہے، طلبا اس نتیجے کو مسترد کرچکے ہیں اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

  • لاہور میں پولیس کی الیکشن اسمارٹ ایپ آپریشنل کردی گئی

    لاہور میں پولیس کی الیکشن اسمارٹ ایپ آپریشنل کردی گئی

    لاہور: ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل لاہور پولیس کی جانب سے الیکشن اسمارٹ پولیس ایپ مکمل طور پر آپریشنل کر دی گئی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز سید ناصر علی رضوی نے اس حوالے سے بتایا کہ اسٹیٹیک ڈیوٹی (STATIC DUTY)پر تعینات نفری کے موبائلز پر الیکشن اسمارٹ ایپ انسٹال کروا دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن اسمارٹ پولیس ایپ کے حوالے سے تمام نفری کو تربیت پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے، یہ ایپ عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں مددگار ثابت ہو گی۔

    سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈویژنل آفس رومز ایپ کو رئیل ٹائم میں مانیٹر کریں گے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پر عزم ہے، شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی۔

  • الیکشن مہم میں اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج

    الیکشن مہم میں اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج

    شیخوپورہ: پولیس نے الیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

    آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز کے مطابق الیکشن سے قبل ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں اور انکے حامیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے 226 کلاشنکوف سمیت 830 مختلف بور کے ہتھیار برآمد ہوئے۔ 770 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی ہے۔ الیکشن کو پرامن بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے جو ہم پوری کریں گے۔ کسی کو ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • عطا تارڑ، پی پی پی امیدوار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

    عطا تارڑ، پی پی پی امیدوار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

    لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کے حلقہ این-اے127 اور پی پی-160 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ووٹوں کی خریداری کے الزام پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطااللہ تارڑ اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مصباح الرحمان کو نوٹسز جاری کردیے۔

    لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے احکامات پر لاہور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے این اے-127 لاہور عطا اللہ تارڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے پی پی- 160 میاں مصباح الرحمن کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

  • لاہور کے غازی آباد چوک میں زوردار دھماکے سے 3 افراد زخمی

    لاہور کے غازی آباد چوک میں زوردار دھماکے سے 3 افراد زخمی

    لاہور: غازی آباد چوک میں زور دار دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    زوردار دھماکے غازی آباد چوک میں ہوا جہاں دھماکے سے قریب واقع دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ گیس غباروں کی ٹینکی پھٹنے سے ہوا تاہم دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور گیس غبارے کی ٹینکی کے مالک کو حراست میں لے لیا۔