Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 21 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت سامنے آ گئے

    پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت سامنے آ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔

    افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے ٹی ٹی پی کے خلاف دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔ بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • پختونخوا؛ سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کردیا

    پختونخوا؛ سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کردیا

    پشاور: پختونخوا کے علاقے کرک میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکن پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کررہے ہیں، جس کے نتیجے میں پولیس ٹرکوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کارکنوں نے سرکاری گاڑیوں پر حملے کے دوران دروازے بھی توڑ دیے۔

    دوسری جانب آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔

  • ایک بارش سے ثابت ہوگیا شہر پر کراچی دشمن حکومت کا قبضہ ہے، خالد مقبول

    ایک بارش سے ثابت ہوگیا شہر پر کراچی دشمن حکومت کا قبضہ ہے، خالد مقبول

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بارش کے بعد کراچی چیخ چیخ کر بول رہا تھا کہ کراچی پر دشمنوں کی حکومت ہے۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں سندھ حکومت صرف پیپلزپارٹی کی نگرانی کررہی ہے، مرتضی وہاب جھرلو الیکشن کے بعد مئیر کراچی منتخب ہوئے، 15 سال سے یہ لوگ سندھ میں مسلط ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بارش نے پورے سسٹم کو بے نقاب کردیا، بارش کے بعد کراچی چلا کر بول رہا تھا کہ کراچی پر دشمنوں کی حکومت ہے، پندرہ سال سے قابض حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔
    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی پر میئر مرتضی وہاب قابض ہیں اور پیپلز پارٹی کا ایوانوں پر قبضہ ہے، اسے بائیس ہزارارب روپے وفاق سے ملے، کل بارش میں پندرہ سے بیس منٹ کا سفر تین گھنٹوں میں طے کیا ہے۔

  • پاکستان کے پہلے دو منزلہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد لاہور میں رکھ دیا گیا

    پاکستان کے پہلے دو منزلہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد لاہور میں رکھ دیا گیا

    لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 2 اسٹوری انڈر پاس بنیں گے۔

    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کے قریب اپنی نوعیت کے پہلے منفرد میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 2 اسٹوری انڈرپاس پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا انڈر پاس ہوگا جس سے برکت مارکیٹ، کینال روڈ، جناح ہسپتال اور اقبال ٹاؤن کی طرف جانے والی ٹریفک مستفید ہوگی۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میگاپراجیکٹ کا نام رستم زماں دی گریٹ گاما کراسنگ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو ورلڈ چیمپئن گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

    لیول ون پرانڈر پاس برکت مارکیٹ سے کینال روڈ کی طرف جائیگا۔ لیول ٹوانڈر پاس جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طر ف جائیگا۔

    یہ انڈر پاس700میٹر طویل ہوگا، لیول ٹو انڈرپاس 1.4کلومیٹر طویل ہوگا۔ بھیکے وال موڑ پر ایک یوٹرن اور کینال روڈ پر بھی ایک یو ٹرن بنایا جائیگا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اس منصوبے کی مدت تکمیل 6ماہ رکھی گئی ہے لیکن امید ہے یہ منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہو گا۔ چاہتا ہوں کہ یہ منصوبہ تین سے چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس بڑے منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم پہلی بار دہرا (Dual) یعنی کہ ایک ساتھ دو انڈرپاسز بنا رہی ہے۔ نیسپاک کی ٹیم بھی تعریف کی مستحق ہے جنہوں نے ایک خوبصورت ڈیزائن تیار کیا ہے۔

  • چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی؛ 50 سے زائد افراد ہلاک

    چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی؛ 50 سے زائد افراد ہلاک

    سانتیاگو: چلی میں ویلڈنگ کی دکان والے کی زرا سی لاپرواہی سے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں اب تک 51 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک چلی کے ساحلی شہروں وینا دیل مار اور والپاریسو کے کئی ایکڑوں پر محیط جنگلات میں 92 مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

    جس نے جنگلات کے قریب واقع کئی گھروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ درجنوں گاڑیاں اور 1100 مکانات جل گئے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
    خوفناک آتشزدگی میں دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ کے جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔امدادی کاموں کے دوران اب تک 51 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 2 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ چلی کے صدر پہلے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر چکے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ، مبینہ طور پر ویلڈر کی دکان سے چنگاریوں کے گھاس پھوس میں گرنے سے لگی تھی۔

  • پنجاب کے ایک اور حلقے میں انتخابی عمل منسوخ کردیا گیا

    پنجاب کے ایک اور حلقے میں انتخابی عمل منسوخ کردیا گیا

    لاہور: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے ایک اور حلقے میں انتخابی عمل منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 رحیم یار خان میں انتخابی عمل منسوخ کیا گیا ہے۔ آر او کی جانب سے صوبائی حلقے میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن مؤخر کیا گیا۔ پی پی 266 میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

    حلقے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  • غیر شرعی نکاح کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

    غیر شرعی نکاح کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

    راولپنڈی: دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، جس میں معزز جج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

    عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت کے جج قدرت اللھ نے سزا میں دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

    عدالت مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر شرعی نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    قبل ازیں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی 14 گھنٹے طویل سماعت کرنے کے بعد دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    دوران سماعت استغاثہ کے چاروں گواہوں پر جرح مکمل کی گئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجا نے گواہوں سے جرح کی جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے گواہوں پر جرح کی۔ گواہوں میں خاور مانیکا، عون چوپدری، نکاح خواں مفتی سعید اور ملازم لطیف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 342 کا بیان جمع کرایا، جس میں 13، 13 سوالات کے جوابات دیے گئے تھے۔ دونوں ملزمان کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے جوابات تحریر کرائے۔عدالت میں 342 کے بیانات کے بعد شکایت کنندہ کے وکیل راجا رضوان عباسی نے حتمی دلائل دیے جب کہ ملزمان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے شہادت صفائی اور دلائل پیش کیے اور ایک گواہ کو پیش کرنے کی اجازت مانگی۔

    سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ’گواہ بشریٰ بی بی کے گھر کا ایک فرد ہے، اُس کا نام نہیں بتاؤں گا البتہ اُسے عدالت لانے کی اجازت دی جائے‘۔ عدالت نے شہادت صفائی میں گواہ پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے آج مختصراً جاری کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 5 دنوں میں تین بڑے عدالتی فیصلوں میں سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر 31 سال اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 19 سال کی سزا سنائی ہے۔

  • عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا، عمران خان

    عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا، عمران خان

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور اس میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذلیل کیا جائے، میں آج بھی کہتا ہوں نہ ڈیل کی اور نہ کروں گا مرجاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔

    غیر شرعی نکاح کیس میں سزا ملنے کے بعد صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی آج تک کسی کو نہ دی گئی جب کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور اس میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذلیل کیا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ مجھ پر 200 کیسز بنائے گئے آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے، میں آج بھی کہتا ہوں نہ ڈیل کی اور نہ کروں گا میں مرجاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔

  • شیخ رشید کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جیل سے انتخابات لڑنے کا امکان

    شیخ رشید کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جیل سے انتخابات لڑنے کا امکان

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جس کی و جہ سے ان کے جیل ہی سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دائر کردیے۔ عدالت نے تمام اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے وکیل صفائی کو اعتراضات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست پر اعتراضات اور سماعت ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث شیخ رشید احمد کے جیل ہی سے انتخابات لڑنے کے ساتھ ساتھ اڈیالہ جیل ہی سے ووٹ ڈالنے کا بھی امکان ہے۔

    شیخ رشید احمد کی درخواستوں پر دائر اعتراضات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کی بابت عدالت اور ہائی کورٹ کا کوئی آرڈر درخواست ضمانت ساتھ منسلک نہیں۔ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے جو فیصلے دیے، ان کی مصدقہ نقول بھی درخواست کے ساتھ لف نہیں کی گئیں۔

    سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سے عائد اعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ جو ضمانتیں منظور اور جو مسترد ہوئیں ان میں سے کسی کا فیصلہ لف نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی،صداقت عباسی،کرنل اجمل صابر کے وعدہ معاف گواہ بننے کا بھی کوئی تذکرہ نہیں ہے، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے تمام اعتراضات درست قرار دےدیے۔

    واضح رہے کہ 5 فروری کو ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہونے کی وجہ سے نقول کا حصول ممکن نہیں، تاہم 6 فروری کو مصدقہ نقول کے حصول کی درخواستیں دینے پر الیکشن میں صرف ایک ہی دن باقی رہ جائے گا۔

  • یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے فیصلہ عوام کو کرنا ہے، بشریٰ بی بی

    یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے فیصلہ عوام کو کرنا ہے، بشریٰ بی بی

    راولپنڈی: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

    غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کا ردعمل سامنے آگیا، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں واضح ہے میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے آج کا فیصلہ ابلیس کا فیصلہ ہے۔