Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 22 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے، نواز شریف

    کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے، نواز شریف

    گوجرانوالا: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہے۔

    گوجرانوالہ میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہے۔

    ںواز شریف نے کہا کہ میرے دور حکومت میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، گیس، روٹی، پیٹرول، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم تھیں اور آج ان کی قیمتیں دیکھیں، یہ عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔

    سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا، جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، اسکول، اسپتال اور موٹر وے بنائیں گے، جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

  • پاکستان کا بہت نقصان کرنے والی وائرل بیماری ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی، مریم نواز

    پاکستان کا بہت نقصان کرنے والی وائرل بیماری ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی، مریم نواز

    گوجرانوالا: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت نقصان کرنے والی وائرل بیماری ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی۔

    گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وائرل بیماری کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے مار بھگایا تھا، جو لانگ مارچ لائے تھے وہ گوجرانوالہ سے بھاگ گئے۔

    مریم نے مزید کہا کہ کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا۔ نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا، انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

  • نواز شریف کے سہولت کار سُن لیں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

    نواز شریف کے سہولت کار سُن لیں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

    میر پور خاص: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دھاندلی کے لیے نگراں حکومت کے عہدیداران سے فارم 45 اور فارم 47 رائیونڈ بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، سہولت کار سُن لیں اگر چوتھی بار اس کو وزیراعظم بنایا گیا تو دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔

    میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میں پاکستان کے عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں جبکہ دوسرے سیاست دان ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں، میں نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور جنوبی پنجاب کے دورے کیے، یہ سارے علاقے ن لیگ کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اس لیے اب سارا ٹبر لاہور میں اپنا گھر بچانے کی کوشش کررہا ہے‘۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں ذاتی انتقام لے رہی ہیں، جو میاں صاحب اپنے آپ کو چوتھی بار مسلط کرنا چارہا ہے اُس کو وفاق، عوام اور جمہوریت کی نہیں بس اپنی کرسی کی فکر ہے‘۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتیں نام نہاد ہیں، کوئی مذہب، کوئی فرقہ واریت اور کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہم ان سب کو عوام کی حمایت سے 8 فروری کو جواب دیں گے، سندھ اور پورا پاکستان ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردے گا اور 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے میاں صاحب کو مباحثے کی پیش کش کی، مگر وہ خوفزدہ ہیں، یہ جو چوتھی بار وزیر بننے جارہا ہے یہ بزدل اور ڈرپوک ہے اور میرے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں، یہ شخص عوام سے خوفزدہ اور ڈرا ہوا ہے اور مطالبہ کررہا ہے کہ ویسے ہی دھاندلی کی جائے جیسے خانصاحب کیلیے 2018 میں انتظامات کیے گئے ہیں‘۔

    پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ’وہ (ن لیگ والے) جانتے ہیں کے پی، جنوبی پنجاب اُن کے ہاتھ سے نکل گیا، اب انہیں اپنا ہوم گراؤنڈ بھی جانے کا خوف ہے، تین بار وزیراعظم رہنے کے باوجود وہ سندھ میں ایک جلسہ نہیں کرسکے‘۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف اب نگراں حکومت کے لوگوں کو استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ میں فارم 45 اور فارم 47 پہنچائے جائیں تاکہ وہ پہلے سے دھاندلی کرسکیں، وہ ابھی سے ووٹوں پر ڈاکا مارنے کیلیے سازشیں کررے ہیں، عوام ایسے بزدل گیدڑ کا ساتھ نہیں دیں گے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’یہ ن لیگ کی بھول ہے کہ وہ دھاندلی کرلے اور ہم خاموش بیٹھ جائیں، یہ پی پی کے جیالے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ ضیا کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، انہوں نے جنرل مشرف کا مقابلہ کیا تھا، دھاندلی کی سازیں کرنے والا شیر نہیں بلکہ بلی ہے اور اس کا ہم بندوبست کریں گے‘۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے، یہ اپنے سہولت کار کو کہہ رہے ہیں دھاندلی کرو مگر نواز شریف کے سہولت کار سُن لیں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ بجلی فری کریں گے، ہر بچے کو مفت تعلیم دیں گے جبکہ نوجوانوں کو روزگاراور کسانوں کو حقوق دیں گے، میرپور خاص نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کا بھرپور ساتھ دیا اور آج یہاں لے لوگ بلاول کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

  • عمران خان کے خلاف اب قانون حرکت میں آیا تو خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں، فضل الرحمان

    عمران خان کے خلاف اب قانون حرکت میں آیا تو خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں، فضل الرحمان

    لکی مروت: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف اب قانون حرکت میں آیا ہے تو وہ خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں۔

    پشاور کے ضلع لکی مروت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک تحریک کا نام ہے اور جماعت نے ہمیشہ غریبوں کی نمائندگی کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہو کر تمام عبادتیں پوری کرتے ہیں جو ہم سب کے ذاتی معاملات ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ملک پاکستان دشمن ممالک سے لاکھوں ڈالر وصول کیے ہیں اور اب ایمان دار بن رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا روزگار ختم کرنے کے ایجنڈے پر کار بند رہی اور اعلان یہ کیا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، 50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے 50 لاکھ گھر مسمار کر دیے۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ عمران خان اب جیل میں پڑا ہے، ریاست مدینہ کے نعرے لگا کر اب ریاست کی بھی ان کو سمجھ نہیں آ رہی، ان سے کوئی پوچھے کہ ریاست مدینہ کسے کہتے ہیں۔

    عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف کچھ نہ ہو باقی سب کے خلاف قانون حرکت میں آئے، اب ان کے خلاف قانون حرکت میں آیا ہے تو کہتے ہیں ہم مظلوم ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ باہر سے پیسہ آئے گا اور ہم خیبر پختونخوا کو بنائیں گے اور مولانا پیسے تم خود تقسیم کرنا۔

  • ’’عمران خان، بشریٰ بی بی اکیلے میں گھنٹوں ملاقات کرتے‘‘، غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    ’’عمران خان، بشریٰ بی بی اکیلے میں گھنٹوں ملاقات کرتے‘‘، غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور: اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد عدالت کی جانب سے 51 صفحات پر مشمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تحریری فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا یکم جنوری 2018 کا نکاح غیر قانونی قرار دیا گیا جبکہ فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ خاور مانیکا یکم جنوری 2018 کا نکاح غیر قانونی ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق خاور مانیکا نے ثابت کیا کہ یکم جنوری 2018 کی شادی کی تقریب بدیانتی پر مبنی تھی اور درخواست گزار نے یہ بھی ثابت کیا کہ فراڈ کی نیت سے نکاح ہوا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خاور مانیکا نے حلفیہ بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے دھرنوں کے درمیان تعلقات استوار کئے، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی تنہائی ملاقاتوں سے متعلق خاور مانیکا کے بیان کی تردید نہیں کی گئی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں آپس میں رابطے کی تصدیق کی، تاہم دونوں کے آپس میں کسی بھی غلط تعلق کی تردید کی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا ایک دوسرے کے گھروں میں آنے جانے کا تسلیم شدہ حقیقت ہے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق چونکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی زیر حراست ہیں لہذا اس کیس میں وارنٹ آف کمٹمنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ، راولپنڈی کو جاری کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سنائی گئی سزا سے گزرنے کے لیے دونوں مدعا علیہان کو جیل میں رکھنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔

    عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف یکم جنوری 2018 کے نکاح سے پہلے بھی روابط کے شواہد بھی موجود ہیں، خاور مانیکا نہ صرف بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر، بلکہ 5 بچوں کے والد بھی ہیں۔

    تحریری فیصلے کے مطابق خاور مانیکا نے حلف لے کر بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے روابط 2014 کے دھرنے سے استوار ہونا شروع ہوئے، خاور مانیکا کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اکیلے میں گھنٹوں ملاقات کرتے تھے علاوہ ازیں پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بھی ملتے تھے۔

  • ہمارے بچوں کو تمام انگریزی نظمیں یاد ہیں اور اردو سے اُن کا رابطہ ختم ہوگیا، نگراں وفاقی وزیر

    ہمارے بچوں کو تمام انگریزی نظمیں یاد ہیں اور اردو سے اُن کا رابطہ ختم ہوگیا، نگراں وفاقی وزیر

    کراچی: نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے بچے خود سے بے گانے ہورہے ہیں، انہیں انگریزی کی تو تمام نظمیں یاد ہیں مگر اب اُن کا اردو سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل کے حسینہ معینہ ہال میں نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ اور نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و اقلیتی امور محمد احمد شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر وزیر بنا اور ایسی وزارت میرے پاس ہے جسے میں خود کمی کمین منسٹری کہتا ہوں۔

    انہوں نے ثقافت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تضادات سے معاشرے میں رہے رہے ہیں، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کی تاریخ صدیوں پرانی ہے مگر افسوس یہ ہے کہ ہم نے اس کی ثقافت کو اُس طرح اجاگر نہیں کیا جیسا اس کا حق تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم شروع سے اپنی ثقافت کو ٹھیک طریقے سے اجاگر کرتے تو حالات مختلف ہوتے، اب اس معاملے میں آرٹس کونسل اور اس کے صدر محمد احمد شاہ اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے بعد حالات میں تبدیلی بھی نظر اارہی ہے۔

    نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ ’ہمارے بچے خود سے بے گانے ہورہے ہیں، انہیں انگریزی کی ہر نظم یاد ہے لیکن اُن کا اردو اور اپنی مادری زبان سے رابطہ ختم ہورہا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کو اجاگر کرنے کیلیے ہم نے اپنے محکمے میں تمام زبانوں کے افراد کو جمع کرلیا ہے جس کے بعد اُن ہی زبانوں میں اینیمیٹڈ نظمیں بنائیں گے اور پھر ورثہ ٹی وی لانچ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مدارس میں خطاطی کی تعلیم شروع کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ کئی قدیم مساجد سمیت دیگر تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش بھی شروع کردی ہے اور امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت اس کام کو آگے بڑھائے گی۔

    جمال شاہ نے کہا کہ ’جب تک ہماری ثقافت مظبوط نہیں ہو گی ہم بین الاقوامی طور پر آگے نہیں جا سکتے، اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے آج تک کسی گورنمنٹ نے کوشش نہیں کی کہ وہاں پر میوزیم بنے اور ہم نے منظور بھی کروالیا ہے ہم یہ کوشش کر رہے ہیں جس میں امریکا فرانس بھی ہماری مدد کرے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ 150 سینیما ایسے ہیں جہاں عام لوگ نہیں جاسکتے اب ہم کوشش کریں گے کہ ایسے سینما بنائیں کہ جس میں عام عوام بھی آئے ۔نگراں وزیر قومی ورثہ جمال شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس میں قومی نصاب نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہمارے نصاب میں ہماری زبانوں کے بارے میں ہمارے ثقافت کے بارے بھر پور طریقے سے نہیں بتا یا گیا اب ہماری زبان کو قومی زبان کہہ کر دکھیل دیا گیا ہے ہمارا جو نصاب ہے اس میں اس کی چاشنی اور خوبصورتی کاجھلکنا بہت ضرورت ہے ہم آج کا مقابلہ پندرہ سال پہلے سے کریں تو کافی تبدیلی آ چکی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنا ورثہ واپس لیں روز ہمیں کلچر کو سیلبریٹ کرنا چاہیے۔

    قبل ازیں آرٹس کونسل پہنچنے پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور ،سماجی تحفظ وصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے نگراں وزیر قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ کو خوش آمدید کہا۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہاں آج دو لوگ موجود ہیں، ہماری ایک ہی شناخت ثقافت اور ادب ہے، اتفاق سے ہم دونوں ہی وزیر ہو گئے۔ جمال شاہ وفاقی وزیرثقافت اور قومی ورثے کے ہیں، میں صوبائی وزیر اطلاعات ہوں۔

    محمد احمد شاہ نے کہا کہ ’جمال شاہ کو آپ سب فلم میکر،اداکار اور فنون لطیفہ کی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں، وہ کراچی تشریف لائے، حیدرآباد کا دورہ کیا۔جمال شاہ کا آرٹس کونسل سے ثقافتی رشتہ ہے، ہمیں ساری دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا ہے۔ہم نے جمال شاہ سے ایک قریبی تعلق رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمال شاہ نے فلم کی پالیسی بنائی، جمال شاہ نے ثقافت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا ہے۔ہم ڈپلومیسی میں ناکام ہو گئے کلچر سب کو جوڑنے کاواحد ہتھیار ہے ہم اگر اپنی ثقافت کو ساتھ لے کر چلتے پوری دنیا میں تو حالات مختلف ہوتے۔کلچر کی قدر نہ ہونے سے جو نقصان ہوئے ہی وہ آپ کے سامنے ہے۔جمال شاہ نے فلم کی پالیسی اور گیلری بھی بنائی ہے۔

  • نگراں وزیراعلیٰ نے کراچی میں طلبا کو فیل کرنے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

    نگراں وزیراعلیٰ نے کراچی میں طلبا کو فیل کرنے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

    کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    انکوائری کمیٹی میں وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی (کنوینر)، ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی بی اے کراچی ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری ایچ ای سی معین الدین صدیقی اور ایک اور ممبر شامل ہوں گے۔

  • تربت کے سیلاب زدہ علاقے میں پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن

    تربت کے سیلاب زدہ علاقے میں پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن

    راولپنڈی / کوئٹہ: پاک فوج اور ایف سی نے تربت کے سیلاب زدہ علاقے سامی میں کامیاب ریسکیو آپریشن کر کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

    تربت کے علاقے سامی میں سیلاب کے بعد علاقہ مکین مشکل صورتحال میں پھنس گئے تھے، جس پر پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے انخلا کا بروقت فیصلہ کیا اور 3 فروری کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستوں نے تربت کے سیلاب زدہ علاقے سامی میں کامیاب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔

    آپریشن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے بچوں سمیت 9 افراد کو نکالنا تھا۔ ریسکیو کئے جانے افراد کو قریبی فرنٹیئر کور (جنوبی بلوچستان) کیمپ میں بروقت طبی امداد اورضروری ادویات فراہم کی گئی۔
    علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ایف سی کے بروقت اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔مسلح افواج قدرتی آفات میں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج کا جواب دینے کے لیے چوکس ہے۔

  • پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست مسترد

    راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) راولپنڈی نے دفعہ 144 کا جواز پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

    پی ٹی آئی نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری مہم کے دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

    راولپنڈی کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کو بھی جلسے سے روکتے ہوئے لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اور ان جلسوں سے امن و امان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر کے فیصلے پر دونوں جماعتوں نے انتظامیہ سے درخواست مسترد کرنے کا تحریری جواب طلب کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقامی رہنما شہریار ریاض نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شکست کا خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    خیال رہے کہ 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے سلسلے میں لیاقت باغ میں حال ہی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے جلسے کیے تھے جہاں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔

  • دہشت گرد سمجھتے ہیں میں بچہ ہوں اور ڈر جاؤں گا تو یہ ان کی بھول ہے، بلاول

    دہشت گرد سمجھتے ہیں میں بچہ ہوں اور ڈر جاؤں گا تو یہ ان کی بھول ہے، بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام جانتے ہیں لاپتا افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کرسکتا ہے تو وہ میں ہوں۔

    خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ میرے سوائے کوئی وفاقی سیاست دان ایسا نہیں جو بلوچستان کے دکھ درد کو سمجھتا ہو، عوام جانتے ہیں لاپتا افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کرسکتا ہے تو وہ میں ہوں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے، ہم تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں مگر عوام کے حقوق پر سودا نہیں کرسکتے۔

    انہوں ںے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پی پی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو اس کا حق دلاسکتی ہے، آصف زرداری کی بطور صدر اٹھارہویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد ہوتا، این ایف سی پر مکمل ہوتا تو آج بلوچستان میں سازشیں دم توڑ چکی ہوتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو بچہ ہے خوف زدہ ہوکر پیچھے ہٹ جائے گا یہ ان کی بھول ہے، سازشی ٹولے نے اور دہشت گردوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر کتنے حملے کیے، مستونگ، تربت، بولان اور خضدار میں حملے ہوئے ان کا خیال تھا جیالے گھبرا جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، پی پی شہیدوں کی، غیرت مندوں کی جماعت ہے جو کسی دہشت گرد کے سامنے جھک نہیں سکتی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو بلوچستان بھر میں تیروں کی بارش ہوگی، اگر میں پارلیمان میں پہنچ گیا تو عوام کو معلوم ہے کہ میں ان کی آواز بن کر اٹھوں گا، اگر میں وزیر خارجہ بنا تو دنیا بھر میں بلوچستان کی نمائندگی کروں گا۔

    انہوں ںے کہا کہ جس طرح میں سندھ میں تیس لاکھ گھر بناکر مستحق افراد کو دے رہا ہوں اسی طرح بلوچستان میں بھی تیس لاکھ گھر بناکر مالکانہ حقوق پر لوگوں کو دوں گا۔