Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 19 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف

    ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی / مظفر آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف وزری اور کسی بھی قسم کی جارحیت پر بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور جنرل سید عاصم منیرچیف آف آرمی سٹاف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے اور موثر ردعمل کی تعریف کی۔

    آرمی چیف و وزرائے اعظم پاکستان و آزاد کشمیر نے مظفر آباد میں قائم یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہدا کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

    اعلامیے کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بے دریغ ظلم و بربریت کے سامنے کشمیریوں کا استقامت غیر متزلزل ایمان مثالی ہے، IIOJK میں پیدا ہونے والے انسانی اور سلامتی کے بحران سے علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ’بھارت غیر قانونی انتظامی اور یکطرفہ طور پر مسلط کردہ سخت قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اس طرح کی سازشیں کشمیری عوام کے اپنے جائز مقاصد کے حصول کی خواہش اور حق خودارادیت کی تڑپ کو دبا نہیں سکتیں‘۔

  • پیپلز پارٹی کی کراچی میں طیارے سے فضائی تشہیری مہم

    پیپلز پارٹی کی کراچی میں طیارے سے فضائی تشہیری مہم

    کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے طیاروں کا استعمال شروع کردیا۔

    پیر کو تشہیری مہم کے دوران چیئرمین پاکستان یپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ریلی پر طیارے سے پمفلٹ گرائے گئے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے انتخابی مہم کے لیے اسکائی ونگز سے رجوع کیا تھا۔
    سول ایوی ایشن نے اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سیاسی انتخابی مہم کے لئے پرواز کی خصوصی اجازت دی تھی.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 میں ملک میں پہلی بار آسمان سے طیاروں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے انتخابی پمفلٹ گرانے کے لیے امیدواروں نے رابطے کیے ہیں۔

  • کراچی کے عوام موقع دیں 5 سال میں شہر بدل دیں گے، بلاول بھٹو

    کراچی کے عوام موقع دیں 5 سال میں شہر بدل دیں گے، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہر قائد کے لوگوں نے اگر ہمیں 20 (قومی اسمبلی) کی نشستیں جتوا دیں تو پانچ سال کے اندر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں آج کراچی میں موجود رہے اور وہ ریلی کی صورت میں مختلف علاقوں میں گئے جہاں انہوں نے عوام و کارکنان سے خطاب کیا۔

    کیماڑی میں کے پی ٹی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’اگر کراچی کے عوام میرے نمائندے منتخب کرائیں گے، پھر بلدیات کے بعد صوبائی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، آپ کے ووٹ سے وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگئی‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگ کراچی کی 20 نشستیں پیپلز پارٹی کو دلوا دیں پھر ہم پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، ہم وفاق میں اپنی حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے اور ہر جگہ شہر کی نمائندگی ویسے ہی ہوگی جیسے اس کا حق ہے‘۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ’سندھ کی صوبائی کابینہ میں کراچی کو اس کا حق دیا جائے گا اور ہم مل کر شہر کی خدمت کریں گے، اس شہر میں رہنے والوں کو جیالے سمجھائیں کہ وہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں کیونکہ کوئی اس شہر کو مذہب اور کوئی لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے‘۔

  • کراچی میں ایم کیو ایم اور پی پی کارکان میں فائرنگ سے زخمی بچہ دم توڑگیا

    کراچی میں ایم کیو ایم اور پی پی کارکان میں فائرنگ سے زخمی بچہ دم توڑگیا

    نیوکراچی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔

    جمعے کی شب سیکٹر الیون جے میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا12 سالہ عبدالرحمان ولدعبدالغفور4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیرکی دوپہرجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

  • قوم کو فیصلہ کرنا ہے شیر کی صحیح جگہ پنجرہ ہے، سراج الحق

    قوم کو فیصلہ کرنا ہے شیر کی صحیح جگہ پنجرہ ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے شیر کی صحیح جگہ پنجرہ ہے۔

    سراج الحق نے مال روڈ لاہور پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی بدقسمتی ہے دو ارب مسلمان، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک اور جہازوں کی موجودگی کے باوجود کشمیری بھائی گزشتہ 76 سال سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہیں، ہم اللہ کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو ووٹ دینا کشمیریوں اور فلسطینوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، انہوں نے حکومت میں ہوتے ہوئے کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے کیا کیا، تیر اور شیر کو ووٹ دینے کا مطلب کرپشن کو ووٹ دینا ہے۔
    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں آکر قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے اور سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، آئی ایم ایف کو الوداع کہیں گے، ہر بچے کو پڑھائیں گے اور ہر نوجوان کو روزگار دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج نواز شریف اور زرداری کے پاس ناجائز دولت نہ ہوتی تو یہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ کو تباہ و برباد کیا، قوم کو فیصلہ کرنا ہے شیر کی جگہ پنجرہ ہے یا کوئی اور جگہ ہے۔

  • ریٹائرڈ فوجی اور پولیس اہلکاروں کی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کا فیصلہ

    ریٹائرڈ فوجی اور پولیس اہلکاروں کی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں الیکشن کی سیکیورٹی ڈیوٹی کےحوالےسےاہم فیصلہ کرلیا گیا۔

    53ہزار سےزائد مختلف محکموں ،ریٹائرڈپولیس ملازمین اورریٹائرڈفوجی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 31ہزارکےقریب مرد ملازمین،22ہزارخواتین ملازمین پولیس کےشانہ بشانہ سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگی۔

    پنجاب بھرمیں متعلقہ ڈی سیزکی جانب سےریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کےملازمین کوآج متعلقہ ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
    گزشتہ الیکشن میں66ہزارکےقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئےعارضی بھرتی کیےجاتےتھے جبکہ اس بار الیکشن میں آئی جی پنجاب نےتمام سرکاری افسران سے سیکیورٹی ڈیوٹی لینےکافیصلہ کیا۔

  • قائداعظم نے قرار دیا تھا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، نگراں وزیراعظم

    قائداعظم نے قرار دیا تھا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، نگراں وزیراعظم

    مظفر آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کی رائے لینے سے ہی ممکن ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچے، جہاں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ان سے ملاقات کی۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر کا حتمی و منصفانہ حل صرف اور صرف اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزاد و غیر جانب دار استصوابِ رائے کے تحت ممکن ہے۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، نہتے و معصوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

    اسپیکر قانون ساز اسمبلی و وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کیلئے مظفر آباد آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو وزیر اعظم انوار الحق کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کیلئے مظفر آباد آمد سے واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری بہن بھائیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب

    بعد ازاں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قرار دیا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت برمبنی ہے، پاکستانیوں اور کشمیری اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں، جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور عقیدہ اس بندھن کے اہم عناصر ہیں، ہمارے تہوار ایک ہیں، دل ایک ہی تال پر دھڑکتے ہیں اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون رواں ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ اسی لیے جموں کشمیر میں ہونے والے مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، کوئی بھی یہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر یہاں کا کوئی بھی حل مسلط نہیں کرسکتا، کشمیر کاز کے لیے ہمارے عزم پختہ ہے، کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم رہا ہے، ہمارے معاشرے کے اہم طبقات اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم یو این او کی قرارداد کے مطابق کشمیر کے لیے ہر طرح کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اسی لیے عالمی فورم پر ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔

  • چور کی ڈاڑھی میں تنکا، اسی لیے چیف جسٹس بننے والا جج پہلے ہی مستعفی ہوگیا، نواز شریف

    چور کی ڈاڑھی میں تنکا، اسی لیے چیف جسٹس بننے والا جج پہلے ہی مستعفی ہوگیا، نواز شریف

    مری: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چور کی ڈاڑھی میں تنکا تھا اسی لیے آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا جج خود ہی استعفی دے کر چلا گیا، مجھے نااہل قرار دینے والا ساری زندگی کے لیے خود ہی ڈس کوالیفائی ہوگیا۔

    مری جی پی او چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کی خوبصورت سڑک بنی تو وہ 1985ء میں پنڈی تا مری کی سڑک تھی جب میں وزیراعلیٰ تھا، میں بہت برسوں بعد مری آیا کیوں کہ مجھے آپ سے دور کردیا گیا، مجھے افسوس ہے کہ میرے جانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم تھا تو ملک کی خدمت کررہا تھا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا، بجلی سستی کی، مہنگائی ختم کی، موٹر ویز بنائے، روٹی چار روپے کی کردی، آٹا، چینی، گھی، سبزیاں سستے تھے، ڈالر اور پیٹرول کے نرخ بھی کم تھے، ٹریکٹر، کھاد، کاریں، موٹر سائیکلیں سب کے نرخ کم تھے سونے کے نرخ کہاں پہنچ گئے عوام بتائیں یہ زمانہ اچھا ہے یا نواز شریف کا۔
    انہوں ںے کہا کہ جب سب کچھ اچھا تھا تو مجھے کیوں نکالا؟ عوام بتائیں مجھے نکال کر اچھا کیا یا برا؟آج وہ خود استعفی دے کر گھر چلا گیا کچھ دال میں کالا تھا چور کی ڈاڑھی میں تنکا تھا تب ہی تو استعفی دیا حالاں کہ وہ جج صاحب آٹھ ماہ بعد خود چیف جسٹس بننے والے تھے، خدا کی قدرت دیکھیں مجھے نکالنے والے کو ساری زندگی کے لیے ڈس کوالیفائی کردیا اور آج وہی نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے تو نکالا مگر میری جگہ کسے لائے؟ جس نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، وہ مرغیاں، وہ کٹے مرغے، بلین ٹری سب کہاں گئے؟ بلین ٹری کے نام پر بلین روپے خرچ ہوگئے، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، کسی کو نوکری یا گھر ملا بتائے؟ اس پر کہتے ہیں پاکستان کی یوتھ ان کے ساتھ ہے حالاں کہ اصل یوتھ اور اصلی قوم تو میرے ساتھ ہے۔

    قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ مری میں اسپتال، یونیورسٹی کیمپس، دانش اسکول، سڑک، موٹر وے بننے چاہئیں، میری خواہش ہے کہ پنڈی تا مری ٹرین لے کر آئیں گے جو مظفر آباد اور کشمیر تک جائے گی۔

    یوم کشمیر کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

  • بارش میں اموات کے ذمے دار کراچی کی انتظامیہ اور ادارے ہیں، حافظ نعیم

    بارش میں اموات کے ذمے دار کراچی کی انتظامیہ اور ادارے ہیں، حافظ نعیم

    کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بارش میں ہونے والی اموات کے ذمے دار شہر کی انتظامیہ اور ادارے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن گزشتہ روز بارش کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو نے والے فخر عالم کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ بہت ہی اندوہناک ہے۔ شہر کا المیہ ہے کہ یہاں بارش ہو جائے تو لاشیں برآمد ہوتی ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حالیہ بارش میں اب تک 4 لاشیں مل چکی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے پورا نظام تباہ ہوچکا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ بلدیہ اور سندھ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ سندھ حکومت کے پاس پیسے بھی ہیں اور اداروں پر قبضہ بھی ہے۔ابھی سب جماعتیں آکر سیاست کریں گی۔ مل کر وڈیروں اور جاگیرداروں کے ساتھ حکومت کرتے ہیں، کرپشن کرتے ہیں، لوٹ مار کرتے ہیں، قبضہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں نالوں پر قبضہ کیا جاتا ہے، چائنا کٹنگ کی جاتی ہے۔ نالوں پر تعمیرات ہونے سے پانی بلاک ہوجاتا ہے۔ قبضہ میئر صاحب جھوٹ بولتے ہیں۔ اس بارش میں بھی انتظامیہ نے عذاب بنا دیا ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ جو فخر عالم کے گھر پر قیامت ٹوٹی ہے، اسے کون ختم کر سکتا ہے؟۔ 5 بچوں کا باپ دنیا سے چلا گیا، کون ان کی تکلیف کا اندازہ کرسکتا ہے۔ یہ اسی طرح بارش اور کرنٹ سے ہمارے لوگوں کو مارتے رہیں گے۔ کے الیکٹرک مافیا ہے، ان کے کھمبوں میں کرنٹ آرہا ہے۔ شہر کے لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ ایسے لوگوں کو مسترد کریں۔ واقعے کے مقدمے کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔ انتظامیہ اور ادارے ایسے واقعات کے ذمے دار ہیں۔

    امیر جماعت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اس وقت جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں ہمارا راستہ نہ روکا جائے۔ زبردستی لوگوں کو مسلط نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سائٹ بی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2کی حدود میں 45 سالہ سید فخر عالم ولد سید محمد خورشید عالم کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ متوفی بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فائیو-ایل کے رہائشی اورسائٹ ایریا میں کوثر ڈائنگ نامی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔

  • باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

    باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ باتیں بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا آپ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا حق استعمال کریں۔

    بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “پورے ملک میں ہلچل ہے، الیکشن سر پر ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل سنور جائے اور اگلے پانچ سال کسی ایسی پارٹی کو دیے جائیں جو ہمارے ملک کو ترقی کی راہ کی جانب لے جائے”۔

    اداکارہ نے کہا کہ “آپ کو جس بھی اُمیدوار کے وعدوں پر بھروسہ ہے، اُس کو ووٹ ڈالیں، 8 فروری کو اُٹھیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، باتیں بنانا چھوڑ دیں کیونکہ باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا”۔