Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 23 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • کے پی کے عوام خود بھی تبدیلی کے جال میں پھنسے اور ملک کو بھی پھنسادیا، نواز شریف

    کے پی کے عوام خود بھی تبدیلی کے جال میں پھنسے اور ملک کو بھی پھنسادیا، نواز شریف

    سوات: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے لوگ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا۔

    نواز شریف نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ کتنے لوگ ہیں یہاں جن کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر ملا ہو، خیبرپختونخواہ کے لوگ بہت سادے لوگ ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے شرم نہیں آئی؟ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے تھے؟ لوگوں کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں ان کو نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں پورا رستہ دیکھتے آیا ہوں مجھے تو کوئی ون بلین ٹری سونامی نظر نہیں آیا، اس نے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا، آپ ایک بندے کے جال میں پھنسے ، نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاتھا، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگ گئے، اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخوا سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا، میں نے آپ سے پوچھنا ہے آپ نے کیوں اسے موقع دیا، وہ اس صوبے سے پنجاب ایکسپورٹ ہوا ہے، آپ اس کے جال میں خود بھی پھنس گئے اور باقی ملک کو بھی پھنسادیا، اللہ سے معافی مانگیں اور اس رجوع کریں، جن کو آپ نے پہلے آزمایا ہے ان کو بار بار آزمانا ٹھیک نہیں ہے، پہلے تو آپ کو چکردیا گیا ہے 8 فروری کو مجھے نہ چکردے دینا۔

    قائد ن لیگ نے کہا کہ ہم نے تو حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی جن کی حکومت تھی مجھے بتاؤ انہوں نے کیا بنایا ، ٹنل ہم بنائیں اور ووٹ جائیں کسی اور کو، وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے، آپ مکر وفریب کی سازش میں آگئے آئندہ اس طرح کی سازش میں نہیں آنا، اگر آپ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے توخیبرپختونخواہ کی تقدیر بدل دیں گے۔

  • امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    واشنگٹن: امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے تیسرے بڑے شہر کی کونسل میں قرار داد منظور کی گئی جس میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اٹلانٹا، ڈیٹرائٹ اور سان فرانسسکو جیسے شہروں کے بعد شکاگو کی جانب سے بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات مسوری کانگریس کی خاتون رکن کوری بش کی “سیز فائر ناؤ” کی قرارداد کے بعد سامنے آئے جس میں قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد میں اضافے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جنگ بندی کی کم از کم 9 مطالبات ریاست مشی گن میں کیے گئے، جہاں عرب امریکیوں کا 5 فیصد ووٹ ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن کی 2020 میں ٹرمپ پر فتح کا مارجن 3 فیصد سے بھی کم تھا۔ اکتوبر کے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرب امریکیوں میں جوبائیڈن کی حمایت 2020 میں 59 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔

  • انتخابات کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

    انتخابات کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے ملک میں 8 فروری 2024 کو شیڈول انتخابات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 6 فروری سے 9 فروری 2024 تک بند رہیں گے۔

    وفاقی سیکریٹری تعلیم کی منظور ی کے بعد ڈی سی اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    اس سے قبل سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے بھی انتخابات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 4 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا۔

  • سندھ میں آئندہ تعلیمی سال کا آغازیکم اگست سے ہوگا

    سندھ میں آئندہ تعلیمی سال کا آغازیکم اگست سے ہوگا

    کراچی: سندھ میں آئندہ تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا، محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کی مشاورت کے بعد اسکولوں میں نئے تعلیمی سال 25-2024 کا آغازیکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے ہوگا۔

    اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

  • اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کی تلاش جاری

    اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کی تلاش جاری

    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے افغانستان و بیرون ملک سے آئی دو مختلف دھمکی آمیز کالوں اور تین دن میں جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کالرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سیکیورٹی ادارو نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ اڈیالہ جیل کے لائن آفیسر اے ایس آئی سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    متن مقدمہ کے مطابق جیل کے سرکاری نمبر پر کالیں کرنے والے نامعلوم کالر نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بول رہا ہے، کالر کی جانب سے پہلی کال دن اڑھائی بجے اور دوسری کال شام سوا چار بجے کی گئی، پہلی کال کا کوئی نمبر جیل کے فون کی سی ایل آئی پر ظاہر نہیں ہوا۔

    متن مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری مرتبہ والی کال کا نمبر 971 کوڈ کے ساتھ ظاہر ہوا، دھمکی آمیز کالوں سے جیل میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور دھمکیاں دینے والے کالرز کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

  • آزاد امیدوار آزاد رہ کر اپنا وزیراعظم بھی بناسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

    آزاد امیدوار آزاد رہ کر اپنا وزیراعظم بھی بناسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں۔

    میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد امیدوار 3 دن کے اندر پارٹی جوائن کرنے کے پابند ہیں اور اگر وہ مقررہ وقت میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو آزاد ارکان رہیں گے۔

    خیال رہے کہ سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اپنے بیان میں واضح کرچکے ہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن سے متعلق کسی قسم کے ابہام کی ضرورت نہیں ہے۔

  • عام انتخابات؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 6 تا 9 فروری تعطیلات کا اعلان

    عام انتخابات؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 6 تا 9 فروری تعطیلات کا اعلان

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے 6 تا 9 فروری تمام نجی و سرکاری اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

    نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے چھٹیوں کی سمری منظوری کرلی ہے جس کے بعد صوبے میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 6 تا 9 فروری بند رہیں گے۔

    تعلیمی اداروں میں چھٹیاں عام انتخابات کے پیش نظر دی گئی ہیں، انتخابات کے لیے سرکاری درس گاہوں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا اور عملے کی مختلف علاقوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی جس کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے اہلکار درس گاہوں کو پولنگ اسٹیشنز بنانے کے لیے ان کا کنٹرول سنبھالیں گے اورحساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات دی ہیں تاہم عملی طور نجی اسکول ہفتہ 3 تا اتوار 11 فروری تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ حکومت 5 فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی مہم کیلیے طیارے کی خدمات حاصل کرلیں

    ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی مہم کیلیے طیارے کی خدمات حاصل کرلیں

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےکراچی کی چارٹرفضائی کمپنی اسکائی ونگزکے چھوٹے ساخت کے سنگل انجن طیارے کی خدمات حاصل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2024کے دوران فضائی انتخابی مہم کے لیے پائپرساختہ سنگل انجن ہوائی جہازحاصل کرنے کے لیے ایم کیوایم پاکستان پہلی سیاسی جماعت بن گئی۔

    ایم کیوپاکستان نے الیکشن مہم کے لیے اسکائی ونگزکا جہازبک کروایا ہے، جوکراچی، حیدرآباد اورنواب شاہ کےامیدواروں کی الیکشن مہم میں استعمال کیا جائےگا، ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور 4 فروری کے لیے بک کرایا ہے۔

    انتخابی مہم کیلئے طیارے کی بکنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اسکائی ونگزکی جانب سےخط مراسلہ لکھا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں فلائی جناح کے سی ای او عمران اسلم خان نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم کیوایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نوابشاہ ائیرپورٹ جائے گا، 3 اور4 فروری کو طیارہ نوابشاہ ایئرپورٹ سے اندرون سندھ کی فضائی حدود میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں استعال ہوگا۔

  • ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے، شہباز شریف

    ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے، شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے جبکہ پولیٹیکل ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔

    لاہور میں مسیحی عمائدین سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ان کے خود کی وجہ سے ملی ہے، انہوں نے سستی شہرت کے لیے ریاست داؤ پر لگا دی، آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

    علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری کی تعلیم ، دفاع خدمات قابل تحسین ہیں، ملک میں مذہبی برادریوں کو امن و سکون سے رہنے کا حق حاصل ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مذہبی برادریوں سے شفقت و احترام کا رشتہ جوڑا، میرے دور میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ کچھ واقعات ہوئے اور ہم نے ان واقعات کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کا احترام تمام مکاتب فکر پر لازم ہے۔

  • حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

    اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہو گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر پاکستانی ماہرِ نفسیات محمد سلیم خان ترین کے لیے شعبہ نفسیات میں اُن کی خدمات کے اعزاز میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے ممبر آف برٹش ایمپائر کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکو اٹلی کی جانب سے دیئے گئے گولڈ میڈل فار ایروناٹیکل میرٹ کو وصول کرنے کی اجازت دے دی حکومت اٹلی نے یہ اعزاز ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں اٹلی اور پاکستان کی فضائیہ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کی خدمات کے اعتراف میں دیا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ قومی صحت کی سفارش پر ہارڈشپ کیٹگری کے تحت عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    وزارت قومی صحت اور ڈریپ کی جانب سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈریپ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسی پالیسیز مرتب کررہی ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو بھی ہو اور فارماسیوٹیکل کی صنعت بھی ترقی کرے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں۔

    انہوں نے تاکید کی کہ ادویات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے ضروری قانون سازی کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ آئیندہ منتخب حکومت ان سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کر سکے۔