Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 25 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پی پی پی کے سوا دیگرجماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، بلاول بھٹو

    پی پی پی کے سوا دیگرجماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، بلاول بھٹو

    ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم میں شریک دیگر جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کے علاوہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایک بار پھر ڈی ائی خان میں موجود ہوں، یہاں کے عوام جس جوش اور جذبے سے ہمارا استقبال کرتے ہیں اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلتا آرہا ہے، بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید نے بھی یہاں سے الیکشن لڑا تھا، آج ایک بار پھر میں ڈیرہ کی سرزمین پر اپنی وفادار بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں انتخابات کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں، جو ٹھنڈ اور برف باری کی وجہ سے الیکشن لڑنا نہیں چاہتے تھے ان کا کیا بنے گا، 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے انتخابی مہم نہ چلائیں لیکن میں اپنے جیالوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، جیالے وفادار اور بہادر لوگ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا ملک خطرے میں ہے، آج عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں، دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، معاشی بحران بھی سامنے ہے کوئی ملک کے سیاست دان ہوتے تو سمجھتے کہ عوام کو ریلیف چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی عوام کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں اور امیروں کوفائدہ پہنچاتی ہیں، ہم نے غریب کومدنظررکھ کرعوامی معاشی معاہدہ تیارکرلیا ہے۔

    بلاول بھٹونے کہا کہ ہمارا ایجنڈا 10 نکاتی ہے اور اسی طریقے سے ہی عوام کو ریلیف دیں گے، میں وزیراعظم بنا توعوام کی آمدنی دوگنا کروں گا۔

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اشرافیہ اوردیگرکو سبسڈی دی جاتی ہے اور17 وزارتوں پر300 ارب روپے خرچ کیے جاتے ہیں لیکن میں ان وزارتوں کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا۔

    انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، انتخابی مقابلے میں کوئی اور نہیں رہا، خان صاحب موجودہ انتخابات سے باہر ہیں اور مولانا عوام سے ووٹ مانگنے بھی نہیں آئے تو وہ بھی آؤٹ ہیں، اس لیے مقابلہ صرف شیر اور تیر کا ہوگا۔

  • عمران خان کیساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشتگردوں کیساتھ ہوتا ہے، مریم نواز

    عمران خان کیساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشتگردوں کیساتھ ہوتا ہے، مریم نواز

    ہارون آباد: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

    عام انتخابات سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اپنے کارکنوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتی ہے؟ کیا وہ قومی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کی تربیت دیتی ہے؟

    انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب روٹی مہنگی ہے تو نواز شریف یاد آتا ہے، بے روزگاری ہو تو نواز شریف یاد آتا ہے۔ چار سال کی دُوری کے باوجود بھی عوام کی نواز شریف سے محبت میں کوئی کمی نہیں آئی، بلکہ یہ محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ مجھے کسی نے تصویر دکھائی کہ جب نواز شریف کو پاناما جیسے ڈراما کیس میں سزا ہوئی تو عمران خان لوگوں کو مٹھائی کھلا رہا تھا، آج عمران خان کو دس سال کی سزا ہوئی ہے، لیکن نواز شریف نے نہ کوئی خوشی منائی نہ کسی کو مٹھائی کھلائی۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو سزا اس بات پہ ہوئی تھی کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ اس مذاق کا تماشا پوری دنیا نے دیکھا اور رہتی دنیا تک لوگ پاناما جیسے بدنام زمانہ فیصلے کا مذاق اڑاتی رہے گی۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا ، مگر اس کا جرم کوئی مذاق نہیں تھا، اس نے سنگین جرم کیا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ اقتدار جا رہا تھا کہ تو وزیراعظم ہوتے ہوئے اس نے جھوٹا کاغذ لہراتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، اس نے قومی سلامتی کے ساتھ کھیلا۔ آپ بتائیں عمران خان کو سزا ٹھیک ہوئی ہے یا غلط ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار عوام کی طاقت سے وزیر اعظم بنے، مگر ایک انہوں نے کبھی قومی سلامتی کے ساتھ نہیں کھیلا۔ تین بار کے وزیراعظم کے دل میں سیکڑوں راز ہوتے ہیں لیکن آفرین ہے اس قوم کے بیٹے پر کہ اس کے خلاف سازشیں ہوئیں، جیلوں میں ڈالا گیا، جھوٹے مقدمے بنائے گئے مگر انہوں نے کبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ یہی فرق ہے نواز شریف میں اور ان کے دشمنوں میں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اپنا پرنسپل سیکرٹری جو تھا، اس نے قرآن پر حلف لے لے کر کہا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر جھوٹ بولا اور کہا کہ ہمیں سائفر سے کھیلنا ہے۔ اس گھناؤنے جرم پر اس کے اپنے آج اس کو چھوڑ کر چلے گئے مگر دوسری طرف دیکھیں کیا کسی نے نواز شریف کو چھوڑا؟۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سزا سے متعلق لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ سیاسی سزا ہے، یا سیاسی مقدمہ ہے۔ نہیں، یہ نہ سیاسی سزا ہے نہ سیاسی مقدمہ ہے بلکہ یہ تو خود سیاسی جماعت بھی نہیں ہے؟۔ کیا سیاسی جماعتیں یہ ہوتی ہیں جو اپنے ہی ملک پر حملہ کردیں؟ کیا سیاسی جماعتیں جلاؤ گھیراؤ کرتی ہیں؟ شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرتی ہیں؟ پولیس پر پیٹرول بم پھینکتی ہیں؟؟ کیا سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کو دہشت گردی کی تعلیم دلواتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ سلوک بھی وہی ہونا چاہیے جو آپ دہشت گردوں کی جماعت کے ساتھ کرتے ہیں۔

    اس (عمران خان) نے اپنی سیاست کا آغاز ہی چور چور کہہ کر کیا، اس کے پاس الزامات کے سوا کرنے کو کوئی دوسری بات ہی نہیں تھی مگر اللہ کا کرنا دیکھو کہ آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جیسی تنظیم نے کہا ہے کہ سب سے کرپٹ دور عمران خان کا تھا۔

  • عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد

    عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواستیں مسترد کردیں۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان دونوں مقدمات کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں کہ یہ سماعتیں جیل سے باہر عدالتی کمپلیکس میں کی جائیں تاہم بانی پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اس حوالے سے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنادیا تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔ بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے۔

  • عمران خان کو اقتدار جاتا نظر آیا تو اس نے پاکستان پر حملہ کردیا، نواز شریف

    عمران خان کو اقتدار جاتا نظر آیا تو اس نے پاکستان پر حملہ کردیا، نواز شریف

    ہارون آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا عمران خان پھر کشکول لے کر پہنچ گیا۔

    ہارون آباد، ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے نعرے سن کر میرا 5 کلو خون بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج پوچھو کتنے کا ہے، میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتاؤ نوازشریف یاد آتا ہے کہ نہیں آتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل والو کار والو بس والو ٹرک والو نواز شریف کے دور میں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا اور آج 250 روپے لیٹر ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آج آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے دور میں ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوچکا تھا، کیا نواز شریف یاد آتا ہے، ثاقب نثار بتاؤ جس کو عالمی دنیا کرپٹ ترین کہہ رہی ہے اس کو تم نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافط کہا تھا اور ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تھا، عمران خان پھر کشکول لے کر مانگنے نکل پڑا، دوسرے ملکوں سے مانگتے پھرتے تھے، انہوں نے پھر ملک کو بھیک مانگنے پر لگادیا، ہم ایٹمی دھماکے کرتے اور یہ شہدا کے مجسمے جلاتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں.

    نواز شریف نے پوچھا کہ مجھے جیل میں کیوں ڈالا، جن ججز نے مجھے جیل ڈالا اور آج وہ مستعفی ہوکر گھر جارہے ہیں، انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن کروانے پرغور

    پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن کروانے پرغور

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ طور پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے قبل کروائے جائیں گے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر ہی امیدوار ہوں گے اور چار سے پانچ روز میں انٹرا پارٹی الیکشن متوقع ہیں۔

  • سراج الحق کا عمران خان، شاہ محمود کی سزا پر شدید افسوس کا اظہار

    سراج الحق کا عمران خان، شاہ محمود کی سزا پر شدید افسوس کا اظہار

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا پر بے حد افسوس ہے۔

    اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تاکہ عدل کے تقاضے پورے ہوتے، ہم سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہئیں، ملکی معاملات میں امریکی مداخلت چھہتر برسوں سے جاری ہے، پہلی بار ہوا ہے امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں زیر بحث آئی۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈران کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، فیصلے آئین، قوائد و ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں ، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

  • ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان

    ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان

    کراچی: ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے بعد کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے مقامی آرٹسٹس، ڈیزائنرز اور طلبہ کو نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کا انتخابات کے نتائج موبائل ایپ EMS کے ذریعے ترسیل پر تحفظات کا اظہار

    پیپلز پارٹی کا انتخابات کے نتائج موبائل ایپ EMS کے ذریعے ترسیل پر تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج موبائل ایپ EMSکے ذریعے ٹرانسمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    انچارج سنٹرل الیکشن سیل پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر نے موبائل ایپ پر تحفظات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نتائج آف کاؤنٹ (فارم 45) کی الیکٹرانک ٹرانسمیشن کے لیے ایک بالکل نئی اور غیر مانوس ایپلی کیشن ‏ موبائل ایپ کے اجراء پر انتہائی سنگین اعتراضات نوٹس میں لاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی جیسی صورتحال سامنے آئے گی، یہ 2018 کی طرح نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے لیے استعمال ہوگی، ریٹرننگ افسران کی جانب سے عارضی نتائج مرتب کرنے میں طویل تاخیر کا سبب بنے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ای ایم ایس ایپلیکیشن کو الیکشن کمیشن نے ڈیزائن کیا ہے جو پہلی بار انتخابات میں استعمال ہو رہی ہے، جس کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو ایک مخصوص زمرے کے موبائل فونز سے لیس ہونا ضروری ہے، ‏EMS ایپ صرف منتخب کیٹیگری کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے نہ کہ ہر اسمارٹ فون کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کو EMS موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ہدایات دینی ہوں گی، اپنے فونز پر کیمروں کو آپریشنل بنانے کے لیے کو کافی اقدامات کرنے ہوں گے، جس سے الیکشن نتائج متاثر ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ EMS کی جگہ واقف واٹس ایپ استعمال کرنا چاہیے، ہر حلقے کے امیدواروں اور ان کے انتخابی ایجنٹوں کے واٹس ایپ نمبر حلقے کے ہر پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ افسران کو دیے جائیں، ان افراد کے گروپس واٹس ایپ پر بنائے جاسکتے ہیں، جن میں امیدوار بھی شکایات درج کر سکتے ہیں جس پر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر فوری کارروائی کر سکتا ہے۔

  • چولستان کو پانی کا این او سی دینے پر سندھ حکومت کے تحفظات، نگراں وزیراعظم کو خط

    چولستان کو پانی کا این او سی دینے پر سندھ حکومت کے تحفظات، نگراں وزیراعظم کو خط

    اسلام آباد: سندھ حکومت نے نگراں وزیراعظم وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس میں چولستان کیلیے پانی کا این او سی جاری کرنے کے معاملات پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط میں لکھا ہے کہ سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی فیصلہ مستقبل میں کسی بھی حکومت کے لیے بہت مشکل ہوگا، ارسا کی جانب سے پنجاب کے چولستان کے لیے پانی کی این او سی جاری کرنے پر سنگین خدشات ہیں۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ارسا نے 17 جنوری 2024ء کو پانی سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی، اسلام آباد میں محکمہ آب پاشی پنجاب نے چھوٹے چولستان میں زراعت کی توسیع کے لیے پانی کا این او سی جاری کرنے کی تجویز پیش کی، لنک کینال پروجیکٹ کے ذریعے پانی کی منتقلی کی اس تجویز میں 4122 ای ایف ایس کی ڈیزائن کی گئی ہے، فیڈر چینل کی تعمیرسے سلیمانکی ہیڈ ورکس تا بہاولنگر اور بہاولپور اضلاع کے فیڈ ایریاز کو بند کرنا شامل ہے جس کا مجموعی کمانڈ ایریا 696,651 ایکڑ ہے اور قابل کاشت کمانڈ ایریا 610,237 ایکڑ ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں چھوٹے چولستان کو پانی کی فراہمی کے لیے این او سی جاری کرنے پر شدید خدشات ہیں، اس متعلق کوئی معلومات شیئر کیے بغیر خفیہ اور اچانک این او سی جاری کردیا گیا، پانی معاہدے کے تحت پنجاب کا حصہ پہلے ہی موجودہ نہری نظام کے لیے زیادہ مختص ہے، خریف کے دوران پنجاب کا 2007ء کے دوران 37.07 ایم اے ایف پانی معاہدے کے مقابلے میں 37.7 ایم اے ایف زیادہ استعمال ہے اس کا مطلب ہے کہ صوبہ پنجاب کی موجودہ نہری گنجائش اس کے پانی کے معاہدے سے زیادہ ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ واٹر ایکارڈ کے پیرا 4 کے مطابق پانی کی دستیابی کا اس وقت تک تعین نہیں کیا جاسکتا جب تک کوٹری بیراج کے نیچے پانی کو معاہدے کے پیرا 7 کے مطابق حتمی شکل نہیں دی جاتی، اس لیے واٹر ایکارڈ 1991ء کے پیرا 4 کے تحت پروجیکٹ کو پانی فراہم نہیں کیا جا سکتا، مجوزہ منصوبے کے لیے پنجاب حکومت کی پیشکش سال 1976-2022 کے دوران کوٹری بیراج کے نیچے اوسطاً 27.091 MAF کے لیے پانی کی دستیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم گزشتہ 22 برس 2000-2022 کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اوسطاً پانی کے اخراج کی شرح سمندری بہاؤ کوٹری بیراج تقریباً 14.02 ایم اے ایف رہ گئی ہے، پانی کی کمی کا رجحان اَپ اسٹریم میگا واٹر پروجیکٹس کی ترقی اور ہندوستان کے ذریعے مشرقی دریاؤں پر آبی منصوبوں کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے ساتھ جاری رہے گا۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ارسا کے این او سی جاری کرنے سے سندھ کے پانی کے حقوق کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، سندھ کے عوام کی جانب سے اپیل کرتا ہوں کہ منتخب حکومت آنے تک اس فیصلے کو مؤخر کیا جائے، یہ این او سی جاری کرنا نگراں حکومت کے مینڈیٹ سے باہر ہے، سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی فیصلہ مستقبل میں کسی بھی حکومت کے لیے بہت مشکل ہوگا۔

  • کوہستان میں علما نے خواتین کو انتخابی مہم روکنے کا کوئی فتویٰ جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن

    کوہستان میں علما نے خواتین کو انتخابی مہم روکنے کا کوئی فتویٰ جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں علما کے گروپ کی جانب سے خواتین کی انتخابی مہم پر مبینہ پابندی کیخلاف جاری فتوے کی خبر کو الیکشن کمیشن نے بے بنیاد قرار دے دیا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف چینلز پر خبر نشر کی گئی کہ کوہستان میں علما کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے خواتین کی انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کی، اس پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اپر کوہستان سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ افسر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خبر درست نہیں اور نہ ہی مقامی علما نے کوئی ایسا فتویٰ جاری کیا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات کے دوران کسی خاتون کو متعلقہ انتخابی حلقے میں انتخابی مہم چلانے سے یا ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت کاروائی کرے گا اور اس حلقے میں انتخابات کے عمل کو کالعدم بھی قرار دیا جائے گا۔