Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 27 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پولنگ سے متعلق شکایات کیلیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف

    پولنگ سے متعلق شکایات کیلیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےدوران پولنگ سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرادی۔

    ای سی پی کے مطابق شہری پولنگ سے متعلق شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر 5050610-0327 کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد ویڈیو کے ذریعے اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔

    ای سی پی نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سینٹر (ای ایم سی سی ) قائم کیا ہے جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے علاوہ complaints@ecp.gov.pk ای میل ایڈرس پر بھی اپنی شکایت ارسال کرسکتے ہیں۔

  • انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری، ملک میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم

    انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری، ملک میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کردی، جس کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں قائم 90 ہزار 975 پولنگ اسٹشنز میں 522 غیر مستقل عمارات میں بنائے گئے ہیں، ملک بھر میں مردوں کے لیے 25 ہزار 320، خواتین کے لیے 23 ہزار 950 اور 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    پولنگ اسکیم میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں اور 35 پولنگ اسٹیشنز غیرمستقل عمارات میں قائم کیے جائیں گے، اسی طرح صوبے میں مردوں کے لیے 14 ہزار 556، خواتین کے لیے 14 ہزار 36 اور 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں۔
    سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز میں سے 344 غیرمستقل عمارات میں ہیں، مردوں کے لیے 4 ہزار439، خواتین کے لیے 4 ہزار 308 اور 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔

    اسی طرح خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور 73 پولنگ اسٹیشنز غیرمستقل عمارات میں بنائے گئے ہیں، صوبے بھر میں مردوں کے 4 ہزار 814، خواتین کے لیے 4 ہزار 289 اور 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    بلوچستان میں عام انتخابات کے لیے 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں، جو 70 غیرمستقل عمارات میں بنائے گئے ہیں، بلوچستان میں مردوں کے ایک ہزار 511 اور خواتین کے ایک ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں اور 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں دو لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے مردوں کے لیے ایک لاکھ 47 ہزار 560 اور خواتین کے لیے ایک لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہیں۔

    پنجاب میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 49 ہزار 434، سندھ میں 65 ہزار 5، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 81 اور بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ قائم کردیے گئے ہیں۔

  • بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں کو سمجھائیں آپ کی بقا جمہوریت میں ہے،آصف زرداری

    بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں کو سمجھائیں آپ کی بقا جمہوریت میں ہے،آصف زرداری

    حب: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے حب میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ جو ہتھیار اٹھاتے ہیں اور بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں کہ آپ کی بقا جمہوریت میں ہے۔

    حب میں انتخابی جلسے سےخطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، حب میں بھی ہسپتال ہونے چاہئیں، پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیاراٹھاتے ہیں، امن وامان بہتر کریں توکراچی کےسرمایہ کار حب آئیں گے، آپ کی بقا جمہوریت میں ہے، حب کا بجٹ یہاں نظرنہیں آتا، شاید دوستوں کی جیب میں نظرآتا ہے۔
    سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو اسلام آباد والے سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہے، ہر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے مسائل کا حل جانتا ہے حالانکہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف سیاسی قوتیں جانتی ہیں، یہ آّپ کی بڑی سیاسی طاقتیں جو بنائی گئیں یا جو ابھی بنائی جا رہی ہیں وہ یہ سمجھ پائیں گی۔

    آصف زردار کا کہنا تھا کہ میں نے لوگوں کو جیلوں سے چھڑوایا اور کوشش کی وہ ہمارے دوستی کریں اور پاکستان کو اپنا ملک سمجھ کر واپس آئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آج بھی اس پر کام کرنا اور دوستوں کو واپس لانا ضروری ہے۔

  • کراچی، لاہور، پشاور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کی ریلیاں، درجنوں کارکن گرفتار

    کراچی، لاہور، پشاور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کی ریلیاں، درجنوں کارکن گرفتار

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے دس کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔

    راولپنڈی میں این اے 56 میں ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے ہوتی ہوئی ریلی سید پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے ایک ریاست دو دستور نامنظور کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
    پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کو رنگ روڈ پر روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے کئی پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کے لئے این او سی نہیں لیا جس کے بغیر جو بھی روڈ پہ آئے گا گرفتار کیا جائے گا۔

    کراچی میں تحریک انصاف نے کلفٹن میں ریلی نکالی جہاں پولیس نے 50 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

    لاہور میں علامہ اقبال روڈ بانی چیرمین کے نعروں سے گونج اٹھا۔ این اے 119میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں شہزاد فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مردوں ، عورتوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لیکن کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے پر راستے سے ہٹ گئی۔

  • 8فروری کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی سازش کو ناکام بنائیں، بلاول بھٹو

    8فروری کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی سازش کو ناکام بنائیں، بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے شخص کی سازش کو ناکام بنائیں۔

    راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ والے آپ کو گمراہ کرنا چاہتے اس لیے آپ نے سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا ہے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے کی سازش ناکام بنانی ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست شروع کی ہے اور سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح سے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے لیکن وہ جانتے نہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نظریاتی کارکنان کو سمجھائیں کہ یہ اب وہ ن لیگ نہیں رہی اس لیے شیر پر ٹھپہ لگانے کے بجائے تیر پر ٹھپہ لگائیں کیونکہ ہم تین نسلوں سے حکومت کرتے آ رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک اس وقت خطرے میں ہے، معاشی اور جمہوری بحران ہے جبکہ دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں لیکن صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے، اب کوئی گڈ طالبان اور بیڈ طالبان نہیں ہوگا، جو ہمارے آئین کو نہیں مانتے تو پاکستان انکو منہ توڑ جواب دے گا اور یہ سب پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ تحریک انصاف کو جو نشان نہیں ملا اس میں ان کے وکلاء کا ہی قصور ہے کیونکہ انکے وکلاء ہی بغیر تیاری سپریم کورٹ گئے، اس لیے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے جائیں۔ پی ٹی آئی کو پلانٹڈ لوگوں کی وجہ سے نقصان ہوا۔

  • اپنے ساتھ ظلم برداشت کرلوں گا، جو ظلم عوام کیساتھ ہوا وہ برداشت نہیں، نواز شریف

    اپنے ساتھ ظلم برداشت کرلوں گا، جو ظلم عوام کیساتھ ہوا وہ برداشت نہیں، نواز شریف

    سیالکوٹ: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں، لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا۔

    سیالکوٹ میں میاں محمد نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو روٹی میں چار روپے کی چھوڑ کر گیا آج پچیس روپے کی ملتی ہے، پٹرول 65 روپے لیٹر پر چھوڑ کر گیا تھا آج کتنا مہنگا ہوگیا ہے، پچاس روپے کلو والی چینی آج 150 پر پہنچ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قوم پر کتنا ظلم ہوا جس کا کون ذمہ دار ہے، یہ ملک کا حال کردیا، بجلی کے بل مہنگے، گیس ناپید ہوچکی ہے۔
    نواز شریف نے کہا کہ نہ بجلی نہ گیس، روٹی نہ پٹرول، سب چیزیں عوام کے بس سے باہر ہوگئیں، 2017 بہتر تھا یا 2023-24، جنہوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ان سے پوچھیں ایسا کیوں کیا، یہ ظلم مجھے پر نہیں قوم پر کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں، لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا انشااللہ خوشحالی جو ہم سے دور ہوگئی ہے اسکو واپس لوں گا، مجھے آپ کا ساتھ چاہیے۔

  • اسرائیل اور حماس تحریری معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا

    اسرائیل اور حماس تحریری معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں ایک تحریری معاہدے کے قریب آگئے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک تحریری معاہدے کے مسودے پر کام جاری ہے جو دو ہفتوں میں منظر عام پر آسکتا ہے۔

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے اس معاہدے کے تحت حماس 100 سے زائد یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کردے گا جب کہ اسرائیل دوماہ کے لیے فوجی کارروائیاں روک دے گا۔
    یہ تحریر معاہدہ دو ہفتوں میں منظر عام پر آجائے گا جس کے بعد فلسطین کے تنازع کے حل اور غزہ میں مکمل امن کی امید کی جا سکتی ہے۔ اس معاہدے کے لیے امریکا کے علاوہ مصر اور قطر نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ انھوں نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کو معاہدے میں رکاوٹ بننے والے اختلافات کو کم کرنے کے لیے مصر اور قطر کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے بھیجا ہے۔

    اگر یہ دورہ کامیاب رہتا ہے تو امریکی صدر جوبائیڈن اپنے مشرق وسطیٰ کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک کو معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد کے لیے مشرق وسطیٰ بھیج سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں امریکا، قطر اور مصر کی کوششوں سے طے پانے والے ایک ایسے ہی معاہدے کے نتیجے میں تقریبا 7 روز کی جنگ بندی ہوئی تھی جس کے دوران 100 سے زائد اسرائیلی یرغمالیوں اور 240 فلسطینی قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی تھی۔

    اب بھی حماس کے پاس 136 یرغمالی موجود ہیں جن میں سے 6 امریکی شہری ہیں تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے 2 درجن یرغمالی اسرائیل کی ہی بمباری میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کے دعوے کے بقول تازہ معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 30 دن تک لڑائی رکے گی اور دوسرے مرحلے میں مزید ایک ماہ کے لیے سیز فائر کیا جائے گا۔

  • 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، شہباز شریف

    8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، شہباز شریف

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا اور آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

    سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کے لیے نکلے گا، مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کرتی کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں بیٹھے ہیں؟

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ایک سیاسی مہربان آج کل جلسوں میں کبھی مزدور کارڈ، کبھی کسان کارڈ اور کبھی کوئی کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں جیسے یہ کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو لیکن یہ جو مرضی کارڈ نکال لیں لیکن ان شا اللہ 8 فروری کو عوام ان کو یلو (پیلا) کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیں گے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ 2017میں نواز شریف کا تختہ الٹ کر خوشحالی کے سفر کو ختم کر دیا تھا، نواز شریف کے پہلے دور میں ملک نے ترقی شروع کی اور ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے تھے، نواز شریف کو 5 ارب ڈالر کی آفر ہوئی لیکن نواز شریف نے پھر بھی دھماکے کیے۔

    ن لیگ کے صدر نے کہا کہ آپ کو یاد ہے کہ نواز شریف نے لاکھوں لیپ ٹاپ دیے، 20 ارب روپے کے تعلیمی وظیفے دیے، لاکھوں بچوں کے روزگار اسکیم کے تحت اربوں روپے دیے اور دوبارہ موقع ملا تو سیالکوٹ میں عرفہ کریم کی طرز پر آئی ٹی انڈسٹری بنا کر دیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ تیر اور شیر میں فرق کیا ہے، تو سنیں تیر پر ایک اور نکتہ لگا دیں تو شیر بن جائے گا تو جب شیر بنے گا اور آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگے گا تو پھر شیر دھاڑے گا، دشمنوں کو بھگائے گا اور پاکستان کے اندر ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

    صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ وہ خواجہ آصف ہیں جو نواز شریف کے کلاس فیلو اور ساتھی ہیں جنہوں نے ہر اچھے برے حالات میں نواز شریف کا جھنڈا تھاما اور اونچا رکھا۔

  • وزیراعظم کو براہ راست عوام سے منتخب کرائیں گے، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور پیش کردیا

    وزیراعظم کو براہ راست عوام سے منتخب کرائیں گے، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور پیش کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن 2024 کے لیے انتخابی منشور پیش کردیا۔

    گوہر علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی تھیں کہ کیس کس طرح چلے گا، خصوصی عدالت کے جج ان ہدایات کو نظرانداز کرکے ٹرائل کی کارروائی چلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، ایسے کیس میں جس میں سزائے موت ہو، اس میں ملزم کو اپنی مرضی کا وکیل نہ کرنے دینا خلاف قانون ہے، انہیں اپنے دفاع کا اور دوسرے فریق پر جرح کا موقع نہیں دیا جارہا۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے روزانہ کی بنیاد پر جیل میں بہت سے غیرقانونی کیسز چل رہے ہیں، صبح 8 بجے سے 4 بجے تک مسلسل ٹرائلز ہورہے ہیں، اتنی جلدی کس چیز کی ہے، سائفر کیس میں عمران خان کے وکلا مقرر ہیں، اس کے باوجود جج صاحب کو اتنی جلدی ہے کہ انہوں نے عمران خان کےلیے ان کی مرضی کے خلاف وکیل مقرر کردیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی ملزم کی مرضی کے خلاف وکیل مقرر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس پر کیا نوٹس لیتے ہیں، اس مرتبہ جو وکلا مقرر کئے گئے وہ پہلے ہی پراسیکیوشن کی جانب سے پیش ہوچکے ہیں ، ہم اس طریقہ کار کوبنیادی حقوق کے خلاف سمجھتے ہیں۔

    انتخابی منشور

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کاعمل شروع ہے، ہم نوے دن میں الیکشن مانگ رہے تھے ، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، جہاں بھی ہمارے امیدوار ریلی کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت نہیں دی جاتی۔

    بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ہدایت تھی کہ آج کے دن سب ریلی نکالیں ،آج جن ریلیوں کو روکا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں ، ہم ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں اور ہمیں انتخابی مہم کی اجازت ہی نہیں، ہماری پارٹی اور امیدواروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔

    اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی نے انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر آئینی ترامیم کروائیں گے، جس کے تحت وزیراعظم کو براہ راست عوام منتخب کریں گے، اسمبلی کی مدت پانچ سال سے کم کر کے چار سال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار اگرچہ آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن وہ آزاد نہیں پارٹی کے ساتھ ہیں، شاندار پاکستان ، شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارا ہمارا نیا منشور ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایک اور ٹرتھ ری کنسیلیئیشن کمیشن قائم کریگی، ہمارا منشور ہے ایک قوم ایک جیسا قانون، سب ہونگے برابر، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے ، ہم رول آف لاء پر زور دیتے ہیں، فوجداری ہو یا سول ہمارے کچھ قوانین فرسودہ ہوچکے ہیں، عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر فوجداری قوانین میں تبدیلیاں لیکر آئیں گے، نیا پاکستان اور نیا تفتیش کانظام کے تحت ہم آئینی ترامیم لائیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کرکے وزیراعظم کو عوام سے براہ راست منتخب کرانے کا طریقہ لائیں گے، اسمبلی کی مدت پانچ سال سے کم کرکے چار سال کریں گے، سینیٹ کی مدت چھ سال سے کم کرکے پانچ سال کردیں گے، پچاس فیصد سینیٹ کو براہ راست عوام سے منتخب کرنےکا طریقہ اپنائیں گے۔

  • بھٹو کی بیٹی پر جعلی مقدمات بنانے والے کی اپنی بیٹی پر مقدمات بنے، بلاول بھٹو زرداری

    بھٹو کی بیٹی پر جعلی مقدمات بنانے والے کی اپنی بیٹی پر مقدمات بنے، بلاول بھٹو زرداری

    پشاور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل جس نے بھٹو کی بیٹی پر مقدمات بنائے خود اس کی بیٹی کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا، میں مخالفوں کی بیٹیوں کو جیلوں میں نہیں ڈالوں گا، آج جو کچھ آپ کررہے ہیں کل وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔

    پشاور حیات آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واحد جماعت ہے جو غریبوں، پسماندہ طبقے کی جماعت ہے، ہم ایسے مفت اور معیاری ہسپتال قائم کریں گے جہاں رقم کی پریشانی نہیں ہوگی وہاں ہر مرض کا مفت علاج ہوگا اور یہ کام میں نے سندھ میں کرکے دکھایا ہے جہاں دوا، چیک اپ، علاج اور ٹیسٹ سب کچھ مفت ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لیے یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا،

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے انہیں الیکشن لڑنا پڑرہا ہے ہم ملک کے کونے کونے میں الیکشن مہم چلارہے ہیں دوسرے بھی مہم چلارہے ہیں مگر فرق اتنا ہے کہ ہم گھبرائے ہوئے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست نہیں کروں گا، سیاسی مخالفوں بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں نہیں ڈالوں گا، سیاسی مخالفین سن لیں آج جو کچھ آپ کررہے ہیں وہی کل آپ کے ساتھ ہوگا، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری پر جعلی مقدمات بنائے گئے کارکنوں پرتشدد کیا گیا، کہا گیا عورت کی حکمرانی نامنظور، پھر اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا جو انہوں ںے کیا، جنہوں نے بھٹو کی بیٹی پر ظلم کیا خود اس کی بیٹی کے ساتھ وہی ہوا۔