Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 28 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پی ڈی ایم حکومت ختم کرنے والے تھے لیکن پی ٹی آئی کے الٹی میٹم پر فیصلہ واپس لے لیا، نواز شریف

    پی ڈی ایم حکومت ختم کرنے والے تھے لیکن پی ٹی آئی کے الٹی میٹم پر فیصلہ واپس لے لیا، نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم اگر اپوزیشن میں آئے تب بھی وہ کام کبھی نہیں کریں گے جو پی ٹی آئی والوں نے کیا، یہ ہے ہمارا منشور ہے، 2018ء میں اگر آر ٹی ایس بند نہ ہوتا تو پنجاب کی طرح مرکز میں بھی ہماری حکومت ہوتی۔

    لاہور میں منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آناً فاناً حکومت سے نکال دینا تکلیف دہ ہوتا ہے بندے کو وجہ تو پتا چلے کہ اسے کیوں نکالا گیا، اسے یہ تو پتا ہونا چاہیے کہ غلطی کیا ہوئی؟ میں آج یہ باتیں کرنے نہیں آیا منشور پر بات کروں گا، سابقہ حکمران کی جگہ ہوتا میں ایسا کبھی نہ کرتا جو اس نے کیا، ایک بار 2008ء تا 2013ء پی پی کی حکومت رہی جس میں ہمیں پی پی سے ججز کے معاملے پر کچھ اختلافات تھے، سب نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے اور اس شخص نے بھی کیے جو سابق حکمران رہا، پی پی نے وعدہ کرنے کے باوجود عمل نہیں کیا جس پر ہمیں لانگ مارچ کرنا پڑا۔

    نواز شریف نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد گوجرانوالہ میں ہی پورا ہوگیا تھا کیوں کہ ججز بحال ہوگئے تھے لوگوں نے کہا کہ مارچ کو اسلام آباد لے جائیں اور شہباز حکومت بحال کرائیں لیکن میں نے منع کردیا ہم نے اصول پر عمل کیا، چارٹر آف ڈیموکریسی کی بہت خلاف ورزی ہوئی مگر ہم نے برداشت کیا۔

  • سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی جج سے شدید تلخ کلامی، فائل ہوا میں اچھال دی

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی جج سے شدید تلخ کلامی، فائل ہوا میں اچھال دی

    اسلام آباد: سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی وکالت کے لیے سرکاری وکلا کو مقرر کردیا گیا، اس پر شاہ محمود نے غصے میں فائل ہوا میں اچھال دی، عمران خان برہم ہوئے کہ جج صاحب یہ کیا مذاق ہے! جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں اب کیا وہ ہماری نمائندگی کریں گے۔

    سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جو کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین کے روبرو ہوئی۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث سائفر کیس میں گواہوں کے بیانات پر جرح شروع نہ ہوسکی۔ عدالت کے احکامات پر سرکار کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری وکلا بھی پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل ایڈووکیٹ عبد الرحمن عمران خان کی طرف سے اور حضرت یونس، شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش ہوئے۔

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سرکاری وکلائے صفائی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین اور عمران خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری وکیل صفائی کی دی گئی کیس کی فائل ہوا میں اچھال دی۔

    عمران خان نے کہا کہ جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں وہ کیا ہماری نمائندگی کریں گے جج صاحب یہ کیا مذاق چل رہا ہے؟ میں تین ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ سماعت سے پہلے مجھے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے، بارہا درخواست کے باوجود وکلا سے مشاورت نہیں کرنے دی جاتی مشاورت نہیں کرنے دی جائے گی تو کیس کیسے چلے گا۔

  • تعلیم کا منشور دینے والے کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز

    تعلیم کا منشور دینے والے کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز

    ایبٹ آباد: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہی وہ شخص تعلیم کا منشور پیش کرے اور اس کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہوں تو یہ کیسا منشور ہے؟

    ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بہت عرق ریزی سے اپنا منشور بنایا ہے اور اسے آج جاری کیا ہے جس کے ذریعے عوام کی تکالیف کا خاتمہ کردیں گے، منشور اگر وہ شخص پیش کرے جس کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہے اور وہ تعلیم کا منشور کرے جس کے صوبے میں آج بھی اسکولوں میں بھینیس بندھی ہوں تو وہ کیسا منشور ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ ایک اور شخص ہے جس کی کے پی میں دس سال حکومت رہی جس کے منشور میں لکھا ہے گھڑی چوری، وہ پٹرول بم لکھا ہے جو اس نے پولیس جوانوں پر چلایا، عمران خان نے دوسروں کے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ڈنڈے دے کر ریاست پر حملے کرائے، شہدا کی یاد گاریں تباہ کرائیں آج اس کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں پڑے ہیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف نے ایسا کوئی وعدہ کیا جو اس نے پورا نہیں کیا؟ ن لیگ نے تو لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھیار کے بجائے لیپ ٹاپ دیے،

  • مہنگائی میں کمی، نیب کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، ن لیگ کا انتخابی منشور پیش

    مہنگائی میں کمی، نیب کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، ن لیگ کا انتخابی منشور پیش

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن 2024 کے لیے ’پاکستان کو نواز دو‘ کے عنوان سے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب ہوئی جس میں منشور پیش کیا گیا۔

    کسان کی خوشحالی
    منشور کے چیدہ چیدہ نکات میں زراعت کی جدت کے ذریعے کسان کی خوشحالی شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ملک کو محفوظ بنایا جائے گا۔ تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنایا جائے گا۔

    منشور میں زراعت کو اہمیت دی گئی ہے چھوٹے کسانوں کے لیے سود سے پاک قرضوں کی فراہمی، فصل کے نقصان میں کمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔

    نیب کا خاتمہ

    آئینی، قانونی، عدالتی و انتظامی اصلاحات کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ آئینی اصلاحات کے ضمن میں یہ بھی شامل ہے کہ آرٹیکل 62/63 کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ نیب کا خاتمہ کیا جائے گا اور پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائے گا۔

    عدالتی اصلاحات

    بر وقت اور مؤثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائےگا۔ مؤثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہوگی۔ یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر جبکہ چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے۔

    مہنگائی میں کمی

    پی ایم ایل ن نے منشور 2024-2029 میں بجلی کے بلز میں 20 سے 30 فیصد کمی لانے جبکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ بھی کیا۔ ن لیگ نے سرحدوں کے پار امن کا پیغام دینے کا عزم کیا۔

    عملدر آمد کونسل کا قیام

    منشور پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی عملدر آمد کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جو حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ مرتب کرے گی۔

    ن لیگ کا تفصیلی منشور ملاحظہ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

  • لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا

    لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا

    لاہور: لاہور کے علاقے ترنم سینیما چوک کے قریب ایک نوجوان نے ریلی میں خطاب کے دوران حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 118 کے امیدوار حمزہ شہباز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے گزری اور اس دوران انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔

    ریلی لاہور کے اندرون شہر ترنم سینیما چوک کے قریب پہنچی تو وہاں پر شرکا میں موجود ایک نوجوان نے حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا جس کے بعد لیگی کارکنان نے اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    لیگی کارکنان نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھالنے والا نوجوان تحریک انصاف کا کارکن ہے۔

    مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جوتا پھینکنے پر نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کی اور اُسے کافی دیر تک تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس کے بعد ن لیگ کے ہی مقامی رہنماؤں نے نوجوان کو لیگی کارکنان کے چنگل سے چھڑایا اور اُسے ایک مکان میں لے گئے۔

    اس کے بعد حمزہ شہباز کی ریلی کو شیڈول کے مطابق ترنم سینیما چوک پر ختم کردیا گیا۔

  • ایران میں 9 شہریوں کا قتل قابل نفرت ہے، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، پاکستان

    ایران میں 9 شہریوں کا قتل قابل نفرت ہے، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے اریان میں 9 پاکستانیوں کے قتل کو دہشت گردی اور قابل نفرت واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے‘۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ’ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے‘۔

  • خیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں پرجرمانے

    خیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں پرجرمانے

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف حلقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری کیے اور جرمانے بھی عائد کردیے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر کی کارروائی پر پی کے- 15 لوئر دیر میں آزاد امیدوار ہمایوں خان پر 50 ہزار روپے، پی کے-7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے اور چئیرمین ویلیج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

    ان امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کی کارروائی پر حلقہ پی کے-79 پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جلال خان کو 5 ہزار روپے، پی کے- 73 پشاور میں پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 5 ہزار روپے، پی کے-73 پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار عبدالحسیب کو 5 ہزار روپے اور چئیرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی حاجی محمد اسماعیل پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جرمانہ 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے متعدد امیدواروں پر جرمانے عائد کیے اور نوٹسز بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے اپر دیر میں کارروائی کے بعد چئیرمین ویلیج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے، ضلع کرم میں کارروائی پرحلقہ پی کے-95 کرم میں چئیرمین تحصیل کونسل سینٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے اور پی کے-96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور انہیں 29 جنوری تک جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ادھر سندھ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر دادو نے پی ایس-82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

  • حمزہ شہباز کی انتخابی مہم، لیگی کارکنان نے نواز شریف کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

    حمزہ شہباز کی انتخابی مہم، لیگی کارکنان نے نواز شریف کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں پارٹی قائد نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے اپنے حلقے این اے 118 میں انتخابی ریلی نکالی اور جب قافلہ دہلی گیٹ سے ہوتا ہوا کوتوالی چوک پہنچا تو لیگی کارکنان اسٹیج پر اصلی شیر لے آئے۔

    اسٹیج پر شیر کو لانے کے بعد دیگر کارکنان نے اُن کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں جبکہ شیر بے بسی کی تصویر بنا رہا۔
    واضح رہے کہ نواز شریف نے تین روز قبل سختی سے ہدایت کی تھی کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے۔

    نوازشریف نے ہدایت کی تھی کہ دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔

  • گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پر بدترین تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پر بدترین تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ذاتی ملازم پربدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    موسیقی کی زبان میں بات کرنے والے گلوکار کا نیا روپ سامنے آ گیا جنہوں نے اپنے ہی گھریلو ملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔

    ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری بوتل کہاں ہے؟۔
    ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتا رہا اور موقع پرموجود دیگرملازمین بھی گلوکار کو روک نہ پائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کے مبینہ استعمال کے بعد گلوکار اکثر تشدد کرتے ہیں۔

  • ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدور قتل کردیے

    ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدور قتل کردیے

    ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 پاکستانی مزدوروں کو گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔

    ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا، زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کر چکے ہیں۔

    شہید ہونے والے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے، لواحقین

    انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کی لاشیں پاکستان منتقل کرانے کے لئے لواحقین اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے لواحقین کو مکمل تعاون کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    لواحقین نے بتایا کہ یہ لوگ گزشتہ 8 -10 برس سے ایران میں محنت مزدوری کرتے تھے، دہشت گردوں نے گھر میں داخل ہو کر ایک ایک کو چن چن کر گولیاں مار کر شہید کیا۔

    مسلح افراد نے کوارٹر کے مختلف کمروں میں سوئے ہوئے مزدوروں کو اکٹھا کرکے قتل کیا

    واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات کے مطابق ایران میں مسلح افراد نے کوارٹر کے مختلف کمروں میں سوئے ہوئے پاکستانی مزدوروں کو اکٹھا کیا اور فائرنگ کرکے 9 مزدوروں کو قتل اور3 کو شدید زخمی کردیا۔

    علاہ ازیں جاں بحق افراد میں سے 2 کا تعلق لودھراں کے علاقے گیلے وال سے تھا، جاں بحق افراد میں زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر شامل ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔

    مقتول زبیر کا بھائی محسن نے بتایا کہ بھائی اور بھانجا کئی برس سے بغیر ویزے کے بارڈر کراس کرکے ایران کے علاقے سراوان آتے جاتے رہتے تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھائی اور بھانجے کی لاشیں فوری طور پر ہمارے گھر پہنچائی جائیں۔