Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 33 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی میں مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔ ذکاء اشرف کا استعفیٰ منظور کرکے محسن نقوی کو پی سی بی کے پیٹرن وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات دو ہفتوں میں کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوسکتا ہے۔

    نامزد مینجمنٹ کمیٹی سربراہ اور ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی نے ذمہ داریاں ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ وہ ملکی کرکٹ درست سمت میں لانے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ 19 جنوری کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

  • مخالفین کو بددعا نہیں دینا چاہتی، جو بھگت رہے ہیں اعمال کا نتیجہ ہے،مریم نواز

    مخالفین کو بددعا نہیں دینا چاہتی، جو بھگت رہے ہیں اعمال کا نتیجہ ہے،مریم نواز

    مانسہرہ: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو بھگت رہے ہیں، انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی۔

    مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی بیچ کر چلتے بنے، ، خیبرپختو نخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے۔

    مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اس انسان نے آپ کا بھلا نہیں سوچا، پشاور میٹرو بس چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے گئے تو وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بدترین مخالفین صرف سیاسی مخالف نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، کیا یہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین پر آوازیں کسو، آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، میں انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی، لیکن اعمال انسان کو بہت دور تک چھوڑ کر آتے ہیں، ساری زندگی قبر تک پیچھا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے نواز شریف مانسہرہ اور ہزارہ سے محبت کرتے ہیں، نوازشریف کی مانسہرہ سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو آپ کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے، اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔

  • عالمی بینک سماجی تحفظ کےمنصوبے کیلیے مزید42 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا

    عالمی بینک سماجی تحفظ کےمنصوبے کیلیے مزید42 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا

    اسلام آباد: عالمی بینک نے سماجی تحفظ کے منصوبے کے لیے پاکستان کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیر کو وزارت خزانہ میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی، اس موقع پر عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے کرائسز سے نمٹنے کے لیے ”کرسپ “ پروگرام کی منظوری دی گئی۔

    اس منصوبے کے لیے عالمی بینک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ کرسپ پروگرام کا مقصد کرائسز کی صورت حال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے۔

    اس موقع پر پسماندہ طبقہ کے لیے 17 کروڑ ڈالر کا آر اے ایم پروگرام بھی منظور ہو گیا، آر اے ایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے۔

    وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کیلیے 25 کروڑمریکی ڈالر کی اضافی مالی اعانت سے جاری کرائسز ری سائلنٹ سوشل پروٹیکشن پروگرام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ پروگرام کا مقصد سماجی تحفظ کا ایسا نظام متعارف کروانا ہے جو غریب اور کمزور گھرانوں میں مستقبل کے کسی بھی بحران سے لچک پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    ملاقات میں مائیکرو کریڈٹ تک رسائی کو بڑھانے اور مائیکرو فنانس سیکٹر اور اس کے قرض دہندگان کی لچک کو بڑھانے میں مدد کے لیے ساڑھے سترہ کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے “لچکدار اور قابل رسائی مائیکرو فنانس پروگرام(آر اے ایم) کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

  • ماہ رنگ بلوچ کے دھرنے پر پریس کلب انتظامیہ اور تاجروں نے اعتراض اٹھادیا

    ماہ رنگ بلوچ کے دھرنے پر پریس کلب انتظامیہ اور تاجروں نے اعتراض اٹھادیا

    اسلام آباد: بلوچ یکجہتی کونسل کی جانب سے مسنگ پرسن کے حوالے سے پریس کلب کے باہر احتجاج کے خلاف نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ اور تاجروں نے شرکا کے خلاف پولیس کو درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب کی انتظامیہ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی زیر قیادت لاپتہ افراد کیلیے دیے جانے والے بلوچ یکجہتی کونسل دھرنے کیخلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کردی جس میں مظاہرین کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کے تاجروں نے بھی بلوچ مسنگ پرسن کے احتجاج کے خلاف آرمی چیف، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، ائی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کر دی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مظاہرے کی وجہ سے اُن کے کاروبار اور نظام زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

    تاجروں نے شکوہ کیا ہے کہ ہمارے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ایک دن کاروبار رکھنے سے لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ لہذا اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

    اسلام آباد پریس کلب کی طرف سے بلوچ مسنگ پرسن کے احتجاج کے خلاف درخواست ایس ایچ او کوہسار شفقت فیض کو دے دی گئی۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پریس کلب کا واحد زریعہ آمدن پریس کانفرسز اور سیمینارز ہیں، گزشتہ کچھ ہفتوں سے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کے باعث پریس کلب کے سامنے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے باعث اور سڑکیں بند کرنے کی وجہ سے پریس کلب آنے والے ممبران اور مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ پریس کلب کی انتظامیہ نے اس بات کا شکوہ کیا ہے کہ سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے پریس کلب میں تقریبات کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے۔ پریس کلب میں تقریبات سیاسی، سماجی ، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ ایسے حالات میں انہیں شدید سکیورٹی ایشوز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا پریس کلب کے باہر بلوچ احتجاجی مظاہرین کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔

  • شوکت عزیزصدیقی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں، فیض حمید نے جواب جمع کرادیا

    شوکت عزیزصدیقی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں، فیض حمید نے جواب جمع کرادیا

    اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کرا دیا، جواب میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

    جنرل ( ر ) فیض حمید کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، ان سے ملا اور نہ ہی نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی۔

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔
    فیض حمید کے مطابق ( انہوں نے ) کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اوربعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔

    دریں اثنا سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کانسی نے بھی جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ اپنے جواب میں جسٹس (ر) انور کانسی نے بھی شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

    علاوہ ازیں بریگیڈیئر (ر) عرفان رامے کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے جس میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی کے الزامات اور ان سے ملاقات کی تردید کی ہے۔

  • جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

    جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

    ملتان: سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے بطور امیدوار دستبردار ہونے اور اپنی پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے پلڑے میں جانے کا اعلان کررہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جو شخص پہلی صف میں کھڑا ہوگا میں اُس کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے اعلان کیا کہ میں الیکشنز کا بائیکاٹ نہیں کررہا بلکہ اب اپنے لیے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگوں گا۔

    جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ اب میں ووٹ مانگنے کی بجائے میں آواز بلند کروں گا۔

    واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

  • کیا اسرائیل کے نزدیک تمام فلسطینیوں کو قتل یا بیدخل کردینا ہی واحد حل ہے، یورپی یونین

    کیا اسرائیل کے نزدیک تمام فلسطینیوں کو قتل یا بیدخل کردینا ہی واحد حل ہے، یورپی یونین

    برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوج اور طاقت کے استعمال سے معاملہ حل نہیں کیا جا سکتا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے کو مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے فلسطین کے تنازع کو 2 ریاستوں کے قیام کے ذریعے حل کروانے کے لیے دوٹوک بات چیت وقت آگیا ہے۔

    جوزف بوریل نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر نیتن یاہو کے نزدیک یہ حل نہیں تو پھر ان کے ذہن میں دوسرا کون سا حل ہے؟ کیا تمام فلسطینیوں کو وہاں سے نکال دینا یا ان کو ماردینا ہی اسرائیل کے نزدیک حل ہے۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے یہ بھی کہا کہ یونین کے وزراء نے ایک “جامع نقطہ نظر” کے ساتھ فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حکمت عملی تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

  • آرمی چیف کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ فہم پر قائم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے جی ایچ کیو میں جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام موسمی تزویراتی شراکت دار ہیں۔ علاوہ ازیں چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

  • 2018 میں دھاندلی کا شور مچانے والے پی ٹی آئی سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

    2018 میں دھاندلی کا شور مچانے والے پی ٹی آئی سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

    ڈیرہ اسماعیل خان: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کھڑے ہونے والے آج اُسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

    کبیر اسٹیڈیم لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ایک مخصوص طبقے کا پیٹ بھراجا رہا ہے، ہمارے ملک میں سیاسی پارٹیاں ہیں لیکن جمعیت نے ناجائز کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور اس نتیجے میں حکومت آئی اور وہ لوگ جو دھاندلی کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے تھے آج وہی لوگ اسی دھاندلی والی پارٹی کا ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، ووٹ کی پرچی ایک آسان ترین جہادی فورم اور نظریاتی جنگ ہے مگر اس میں بھی ہم ادھر ادھر ہو جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہیں جو قرآن و حدیث سے متصادم بل پاس کرتے ہیں، اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ اسلامی قوانین سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے غلط قانون پاس کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

    سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ہم نے امریکا اور یورپ جیسی بڑی طاقتوں کے سامنے حق کی آواز بلند کی، کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں امریکا کے کہنے پر ہم سے کرسی چھینی گئی بعد میں کہتے ہیں کہ امریکا نہیں ہمارے ساتھ کچھ نہیں کیا، جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو اس وقت سڑکوں پر سوائے جمعیت علماء اسلام کے کوئی پارٹی نظر نہیں آتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان ایک اچھے پڑوسی کی مانند ہوں، اسرائیل ایک ناسور ہے جو فلسطین کی زمین پر زبردستی قابض ہے، اگر آپ دہشت گرد ملک سے واسطہ رکھیں گے تو لوگ آپ کو بھی دہشت گرد کہیں گے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطین میں عام لوگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور ان سب کے باوجود امریکا اور مغربی طاقتیں ہمیں انسانی حقوق کا درس دیتی ہیں، ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر حماس کی قیادت سے ملاقات کی اور دنیا کو بتایا کہ یہودی کے مقابلے میں ہم مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کو کوئی ناراض نہیں کرنا چاہتا اور فلسطین کے حق میں کوئی بول نہیں رہا، جو ہمارے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں کیا ان میں جرات ہے کہ وہ مسلمان بھائی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے؟ یہاں تو یہودیوں کی حمایت یافتہ سیاسی پارٹیاں بنی ہیں، یہودیوں کے ایجنٹ بن کر سیاست میں آئے ہیں تو یہودیوں کے ایجنٹ کا مقابلہ پہلے دن سے ہم نے کیا ہے۔

  • ن لیگ والے ہمیشہ ڈیل کر کے اقتدار میں آتے رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

    ن لیگ والے ہمیشہ ڈیل کر کے اقتدار میں آتے رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے ہمیشہ ڈیل کر کے اقتدار میں آتے رہے ہیں، لوگ اب ایک نئی سوچ کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

    دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نئی سوچ کا نعرہ دیا ہے، بلاول بھٹو سب سے بڑا نعرہ دے رہے ہیں کہ تمام پاکستانی اکٹھے ہوجائیں، پی پی چیئرمین کہہ رہے ہیں میرا ن لیگ اور پی ٹی آئی سے مقابلہ نہیں ہمارا مقابلہ غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے اداروں پر حملے نہیں کیے، جب بھی مسلم لیگ ن کو تکلیف آئی ہے تو انہوں نے سب کو نشانہ بنایا ہے، مسلم لیگ ن نے مخالف پارٹیوں اور اداروں کے خلاف مہم چلائی، پی ٹی آئی نے بھی اداروں کے خلاف گھٹیا سے گھٹیا حرکت کی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈران نے ملک کیلئے جان کے نذرانے دیئے، اس ملک کو نقصان منفی سوچ نے پہنچایا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو سب کو اپنی مثبت سوچ کی طرف راغب کر رہے ہیں، الیکشن 8فروری کو ہورہے ہیں اور 8 فروری کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے کل کے جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کبھی احسن اقبال اور کبھی کوئی اور ہمیں تڑیاں لگا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کبھی مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی طرح معاہدے کرکے ملک سے نہیں بھاگی، شہبازشریف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے، مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسیوں پر پوری دنیا نے تنقید کی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کوئی جھگڑا شروع نہیں کیا، ن لیگ نے خود سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنایا، شہبازشریف کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، ذاتی طور پر شہباز شریف کی عزت کرتا ہوں، جن کی ن لیگ میں چلتی ہے وہ شہبازشریف کو برداشت نہیں کرتے، شہبازشریف نے کام کیے ہیں برائی نہیں کرتا مگر صحت کی سہولیات سب سے زیادہ سندھ میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب ،کے پی یا بلوچستان میں کوئی ایک سرکاری ہسپتال کا نام بتادیں، نواز اور شہباز شریف وزیراعظم رہے، پاکستان بھر میں کیا کام کیا؟ ن لیگ والے ہمیشہ چور دروازے سے ڈیل کرکے اقتدار میں آتے رہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بنائی تھی، بانی پی ٹی آئی کا دور ملکی تاریخ کا بدترین دور تھا، آئینی اور قانونی طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کیا گیا۔