Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 31 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • بلند شرح سود سے صنعتکاری کا عمل منجمد ہو گیا، سابق صدر کاٹی

    بلند شرح سود سے صنعتکاری کا عمل منجمد ہو گیا، سابق صدر کاٹی

    کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے بلند ترین شرح سود کو کم کرے کیونکہ ملک میں پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری مسابقت میں اپنی جگہ نہیں بنا پارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے بلا سود بینکاری ہی وہ واحد راستہ ہے جو کہ اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود کی وجہ سے صنعتی پھیلاؤ کا عمل رک گیا ہے، نئی صنعتوں کے قیام کی لاگت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ملک میں معاشی نمو پہلے ہی منفی ریکارڈ کی جارہی ہے خاص طور پر صنعتی شعبے شدید مشکلات کا شکار ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ بلند شرح سود کی وجہ سے خصوصاً صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے۔صنعتوں کی پیدواری لاگت میں اضافے کے مسائل تو اپنی جگہ موجود ہیں تاہم نئی صنعتیں قائم کرنے کے اخراجات بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ بلند شرح سود، صنعتی اراضی کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور دیگر مسائل کے سبب ملک میں انڈسٹرلائزینش کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار ترقی اور شرح نمو کے لیے صنعتوں کے قیام اور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے درآمدات کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کئے تاہم ہمیں برآمدات کے فروغ کیلئے انڈسٹریلائزیشن کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں روزگار کی فراہمی اور بڑھتی مہنگائی سے مقابلے کے لیے حکومت کو اپنی بنیادی معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

  • 2013-18 میں ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، شہباز شریف

    منڈی بہاؤالدین: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2013 سے 18 تک ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

    منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جب نواز شریف کو آپ لوگوں نے 2013 میں اکثریت دی تو دھرنا شروع ہوگیا پھر سازش کے ذریعے 2017 میں نواز شریف کی حکومت ختم کردی گئی، ہم نے آپ کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی اور موٹر وے دانش اسکول جیسے لاتعداد منصوبہ دیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 2014 میں وہ پہلا یوم آزادی 14 اگست تھا جب پاکستان اور نواز شریف کیخلاف لانگ مارچ کروایا گیا اور پھر اسلام آباد میں جو گالی گلوچ اور دھرنے ہوئے پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں اور چینی صدر کا دورہ منسوخ کروادیا گیا اس سب کو قوم نہیں بھولی۔
    شہباز شریف نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان کہتے ہیں اگر حکومت ملی تو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردینگے، ان کو مشورہ ہے کہ ذاتی جیلوں کے خاتمے کا بھی اعلان کریں جہاں پر بچوں بچیوں اور لوگوں پر تشدد ہوتا ہے اور قید رکھا جاتا ہے۔ ان کو یہ بھی بتادوں کہ نواز شریف کے 2013 سے 2018 کے دور میں پنجاب اور اسلام آباد میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

  • عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، بلوم برگ

    عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، بلوم برگ

    نیویارک: معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔

    پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے بلوم برگ نے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے وہیں بلوم برگ نے اس وقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔

    بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔

  • ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم  اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

    ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔

    ماہ رنگ بلوچ کے دھرنے پر پریس کلب انتظامیہ اور تاجروں نے اعتراض اٹھادیا

    وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم اپنی تحریک کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اپنی تحریک کی آواز کو مزید اجاگر کریں گے۔

  • حکومت نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

    حکومت نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

    اسلام آباد: حکومت نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

    حکومت نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی روکے جانے کے سپریم کورٹ کے عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    وفاقی حکومت نے اپیل میں جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ اصول طے کرے کسی جج کے مستعفی ہونے کے باوجود کونسل کارروائی جاری رکھ سکتی ہے

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق جج اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عافیہ شہر بانو ضیا کیس کا فیصلہ دیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کوئی جج مستعفی ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو کونسل کارروائی نہیں کرسکتی، 27 جون 2023ء کے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • امریکی سائفر باجوہ کیلیے آیا تھا جس کا شاہ محمود کو اتفاقاً علم ہوا، عمران خان

    امریکی سائفر باجوہ کیلیے آیا تھا جس کا شاہ محمود کو اتفاقاً علم ہوا، عمران خان

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود کو امریکی سائفر کا بائی چانس پتا چل گیا ورنہ وہ سائفر جنرل (ر) باجوہ کے لیے آیا تھا جسے دبانے کے لیے پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ ڈو ایکسپوز ہوگیا تھا اگر وہ انہونی نہیں تھا تو ڈی مارش کیوں کیا گیا؟

    اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے امیدوار آئندہ اتوار سے پُرامن انتخابی مہم کے لیے باہر نکلیں، جو امیدوار انتخابی مہم کے لیے باہر نہ نکلے ان کے ٹکٹ تبدیل کردیے جائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو بات کی اس پر پاکستانی سفیراسد مجید نے آفیشل میٹنگ میں ڈی مارش کرنے کی سفارش کی، سفیر کی سفارش پر ڈی مارش کیا گیا اور کہا جا رہا ہے کہ سازش نہیں ہوئی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا سائفر نہیں آیا، شاہ محمود کو بائی چانس اس سائفر کا پتا چلا ورنہ وہ سائفر جنرل (ر) باجوہ کے لیے تھا جسے دبانے کے لیے پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ ڈو ایکسپوز ہوگیا۔

  • عام انتخابات: پنجاب بھر میں 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ

    عام انتخابات: پنجاب بھر میں 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق انتخابی مہم اور الیکشن کے دوران بھی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں اور اُن کے حامیوں کے درمیان تصادم کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کا فوری نفاذ کیا ہے جو 12 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

  • نوازشریف چوتھی بار وزیراعطم بنے تو پی ٹی آئی سے انتقام لیں گے، بلاول بھٹو

    نوازشریف چوتھی بار وزیراعطم بنے تو پی ٹی آئی سے انتقام لیں گے، بلاول بھٹو

    چنیوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست تشدد کی سیاست ہے، وہ اگر چوتھی بار وزیراعظم بنا تو پی ٹی آئی کارکنوں سے بدترین انتقام لے گا۔

    چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ میں یہ حالات نہیں دیکھے ، ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف ہمارے پورے معاشرے میں ایک بحران پیدا کیا گیا ہے، اس لیے کہ پرانے سیاستداں عوام کی خدمت کے بجائے انتقام لینے کے لیے سیاست کررہے ہیں، اور اس کا نقصان ملک، عوام اور معیشت کو ہورہا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ہمارے کاموں کا اس شخص سے موازنہ کریں جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے سے پوچھیں کہ اپنے پچھلے ادوار میں تعلیم اور صحت کے لیے کیا کام کیا۔

    بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چوتھی بار بھی وہی کام کرنا ہے، انہی سے لڑنا ہے جو انہیں لے کر آتے ہیں، پھر آپ کےسامنے آکر انہوں نے رونا دھونا شروع کرنا ہے کہ مجھے کیوں بلایا، مجھے کیوں نکالا۔ انہیں چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے اور ہمیں عوام کی فکر ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اورغربت کی فکر ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی سازش کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر چوتھی بار وزیراعظم بنے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جو انتقام لیں گے اس کا انہیں اندازہ نہیں ہے۔ ان کی سیاست تشدد اور انتقام کی سیاست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس لیے الیکشن لڑ رہا ہوں کہ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے عوام کا ساتھ چاہیے تاکہ ہم پرانے سیاست دانوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں، ہم ایک نئی سیاست لانا چاہتے ہیں، اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر ہم سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرسکتے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو انتقامی سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں گے، بہنوں بیٹیوں کو گرفتار کرنا نہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور نہ ہی یہ ہماری سیاست کا حصہ ہوگا، ہم اپنے دس نکاتی معاشی منشور پر عمل درآمد کرکے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے۔ عوام کی آمدن کو دگنا کریں گے اور مستحق لوگوں کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے 20 لاکھ گھر بنارہے ہیں، موقع ملا تو پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے اور ان کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام ہوں گے، تمام کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے اور وہاں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ملنےو الی رقم میں اضافہ کریں گے، خواتین کو بلاسود قرضے بھی فراہم کریں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی امداد کے لیے بے نظیر کسان کارڈ بنائیں گے، وفاقی حکومت اشرافیہ کو 1500 ارب روپے سبسڈی دیتی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے اشرافیہ سے لے کر چھوٹے کسانوں کی مالی مدد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے تاکہ برسرروزگار ہونےتک ان کی مالی مدد کی جاسکے۔

  • شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر

    شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر

    لاہور: الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔

    ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کل صبح قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ کے انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔

    نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کریں گے۔

    مقام چئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور اب متوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کریں گے۔

    ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے، محسن نقوی تین سال کی مدت کیلئے چئیرمین رہنے کے اہل ہوں گے۔

  • پولیس گھر سے کاریں، ڈالر اورسونا لوٹ کر لے گئی، فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا کا الزام

    پولیس گھر سے کاریں، ڈالر اورسونا لوٹ کر لے گئی، فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا کا الزام

    لاہور: پاکستانی فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا نے الزام لگایا ہے کہ ماڈل ٹاؤن اے وی ایل ایس پولیس ان کے گھر سے ڈالر اور سونا لوٹ کر لے گئی ہے۔

    لاہور پریس کلب میں سینئر اداکار راشد محمود اور صدر اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر رفعت نے اس چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

    ڈاکٹر رفعت کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں ان کی والدہ اکیلی تھیں اور ان کی بوڑھی والدہ کو چھاپے کے دوران زدوکوب کیا گیا۔
    انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے گھر کا قیمتی سامان بھی لوٹا ہے اور اس غیر قانونی چھاپے سے ان کی والدہ پر بہت نفسیاتی اثر پڑا ہے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی چھاپے پر نوٹس لیا جائے اور ان کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک بند کیا جائے۔

    سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ وہ اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان کا بھی اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔