Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 35 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • عوام کو ریلیف دینے کیلیے صرف مہنگائی کا شکار کریں گے، مریم نواز

    عوام کو ریلیف دینے کیلیے صرف مہنگائی کا شکار کریں گے، مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم کسی اور کا نہیں بلکہ مہنگائی کا شکار کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مریم نواز کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر راہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ سمیت دیگر راہنما اور عہدیدار شریک ہوئے۔

    اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ مریم نواز نے رہنمائوں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے اور دن رات کی محنت کو سراہا۔

    شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے کیونکہ عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، انشاء اللہ ہم الیکشن اور پھر حکومت میں آنے کے بعد مہنگائی کا شکار کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ’بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے، عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو‘۔

    اُدھر پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں 22 جنوری کو مانسہرہ میں قائم ٹھاکرہ اسٹیڈیم عوامی پنڈال سجانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نواز شریف خطاب کریں گے۔

    پارٹی قیادت نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے امیدوار مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 22جنوری کو مانسہرہ میں جلسے سے خیبرپختونخوا میں پارٹی کی انتخابی مہم شروع کرینگے۔

    واضح رہے کہ مانسہرہ میں نواز شریف کا یہ دوسرا جلسہ ہوگا، اس سے قبل نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلہ میں حافظ آباد جلسہ سے خطاب کر چکے ہیں۔

  • آزاد امیدوار کی حمایت پر ن لیگ نے سینئر رہنما سردار مہتاب کو پارٹی سے نکال دیا

    آزاد امیدوار کی حمایت پر ن لیگ نے سینئر رہنما سردار مہتاب کو پارٹی سے نکال دیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی کی حمایت کرنے پر سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

    مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سردار مہتاب عباسی کی تنظیمی بنیادی رکنیت خارج کی اور انہیں جماعت سے نکالنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے فیصلے کے بعد جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
    واضح رہے کہ ایک روز قبل سرداری مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 میں اپنے 35 سالہ حریف اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر سردار مہتاب احمد خان نے مسلم لیگ ن چھوڑنے اور این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ انہوں نے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

  • ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن

    ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن

    ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی طور پر متاثر ہوگئے ہیں جس میں یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام شامل ہیں۔

    کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں 7 بجے سے پہلے ہی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور صارفین کو انٹرنیٹ بندش کی وجوہات کے بارے میں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ جولائی میں پاکستان کو 2023 کے نصف تک انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

  • چین کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    چین کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: چین کا اعلیٰ سطح کا وفد نائب وزیرخارجہ کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیرخارجہ سن وی ڈانگ وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور دورے کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سلامتی اور دفاعی امور پر مشاورت ہو گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ وفود کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی پاک-ایران کشیدگی کے موقع پر چین نے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

  • شام میں ایرانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ پر اسرائیلی حملہ، چار اہلکار جاں بحق

    شام میں ایرانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ پر اسرائیلی حملہ، چار اہلکار جاں بحق

    دمشق: شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایرانی فوج کے چار اہم کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دمشق میں قائم رہائشی عمارت پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں بلڈنگ زمین بوس ہوگئی۔

    شام کے نشریاتی ادارے صنعا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے ہفتے کی صبح کیا گیا۔ ایران نے پاسداران انقلاب کے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی اور واقعے کو جارحیت قرار دیا ہے۔
    الجزیرہ نے پاسداران انقلاب کے ذرائع کی بنیاد پر لکھا کہ ’عمارت میں ایک پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس یونٹ تھا اور اس میں اہلکار و معاونین رہائش پزیر تھے‘۔

    پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایرانی اور شامی فوج کے متعدد اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حجت اللہ، علی آغا زادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے ناموں سے ہوئی۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اسے اسرائیل کا “دہشت گرد” حملہ قرار دیا، جس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے عمارت پر کم از کم چار میزائل مارے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

  • ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے، عمران خان

    ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے، عمران خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ کیا ایران سے تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟ افغانستان کے تعاون کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔

    اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایران نے جو کیا اس کی مذمت کرتے ہیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ یہ بڑی خطرناک صورتحال ہے یہ کونسی عقل ہے کوئی اپنے ملک کو اس پوزیشن میں ڈالتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ افغانستان گئے تو انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا، بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو ایک مرتبہ بھی افغانستان نہیں گئے، دہشت گردی افغانستان کے تعاون کے بغیر ختم نہیں ہوسکتی، آج افغانستان بارڈر بند کرنے کا سوچ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں بطور وزیراعظم ایران گیا تھا اور سپریم لیڈر سے بھی ملا تھا، جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں وہ آج خوش ہیں لیکن سوچیں کیا ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟ بی جے پی کی پاکستان سے متعلق پالیسی اچھی نہیں ہے ہمیں ایران کے معاملے کو بڑھاوا دینے کے بجائے صورتحال کو ڈیفیوز کرنا چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے، اکتوبر میں انتخابات ہو جاتے تو استحکام آچکا ہوتا، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے انتخابات کو ملتوی کیا گیا، نگران وزیراعظم کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیوٹرل بھائی جان بھول گئے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، یہ 2002ء والی پلے بک نہیں ہے پاکستان کی صورتحال 1970ء کی ہے جب صرف پارٹی ٹکٹ جیتا تھا، ہماری انتخابی مہم میں امیدواروں کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا، جو لوٹوں کے ساتھ ہوچکا ہے کوئی اپنی جگہ سے ہلے گا نہیں ظلم کے باوجود پارٹی اس لیے نہیں ٹوٹی کیونکہ ہمارا ووٹ بینک ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلا نے زبردست کام کیا میں چاہتا ہوں انہیں ٹکٹ ملیں، مجھے ٹکٹس پر ان پٹ کم ملی اسی لیے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ٹکٹ فائنل کرنے کا کہا ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جیل میں صرف پی ٹی وی کی سہولت ہے جس پر پروپیگنڈا ہوتا ہے ٹی وی پر اسپورٹس دیکھ لیتا تھا اور ورلڈ کپ کے بعد اسپورٹس بھی دیکھنا چھوڑ دیا، صبح ایک ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کرتا ہوں جس کے بعد عدالت آجاتا ہوں، جیل میں رہتے ہوئے تین بار قران پاک کو پڑھا ہے قران کو پڑھ رہا ہوں اور ساتھ نوٹس بھی لے رہا ہوں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے جیل میں ڈالا جیل میں نہ ہوتا تو کتابیں پڑھنے کا موقع نہ ملتا اور عبادت بھی تنہائی میں ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل میں آدمی کو سوچنے اور پڑھنے کا موقع ملتا ہے جیل میں رہتے ہوئے سیرت النبی ﷺ کو بھی پڑھا ہے جب انسان خواہشوں پر قابو پا لیتا ہے تو کوئی مشکل نہیں ہوتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جسے کرپشن نہ کرنی ہو اسے اپنے امپائر نہیں کھلانے ہوتے سپریم کورٹ پر حملہ نواز شریف نے کیا تھا یہ ایمان دار جج کو ٹکنے نہیں دیں گے، نواز شریف کرکٹ میں بھی اپنے ایمپائرز کے بغیر نہیں کھیلتا تھا جب کہ میرا کوئی جج نہیں ہے، جسٹس اعجاز الحسن معیاری جج تھے ان کے استعفیٰ پر افسوس ہے۔

  • پانچ ججز مجھے نہ ہٹاتے تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

    پانچ ججز مجھے نہ ہٹاتے تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

    حافظ آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے نہ ہٹایا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا کوئی بے روزگار نہ ہوتا اور گھر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے۔

    حافظ آباد میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پانچ ججوں نے 25 کروڑ لوگوں کے نمائندے کو نکال دیا اگر نہ نکالتے نہ توآج حافظ آباد میں کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جو بے روزگار ہوتا حافظ آباد کا ہر گھرانہ خوشحال ہوتا گھر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے، ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہم نے کیا۔

    انہوں ںے کہا کہ اگر ہماری حکومت چلتی رہی تو آج ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، مجھے وزارت عظمی سے اگر نہ نکالا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا، ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ ہوتی، ہماری حکومت ہوتی تو آج نیا موٹر وے حافظ آباد سے گزر رہا ہوتا، میرا مشن ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، حافظ آباد میں بھی موٹر وے بنائیں گے حافظ آباد اور لاہور میں فرق نہیں کریں گے۔

  • پاک فوج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شامل؛ عالمی فہرست جاری

    پاک فوج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شامل؛ عالمی فہرست جاری

    واشنگٹن: دنیا کی طاقت ور ترین 145 ممالک کی افواج کی فہرست جاری کردی گئی جس میں اولین دس افواج میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ گلوبل فائر پاور دنیا کی طاقت ور ترین افواج کی فہرست جاری کرتی ہے۔ یہ فہرست مذکورہ ملک کے 60 عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔

    ان عناصر میں جغرافیائی اہمیت، ملٹری یونٹس کی تعداد اور معاشی حالات بھی شامل ہیں۔ ان عناصر کی مدد سے دنیا کی طاقت ور ترین افواج کا انڈیکس ریٹ تیار کیا جاتا ہے۔

    رواں برس جاری کی گئی فہرست میں پاک فوج دنیا کی 145 میں سے طاقت ور ترین افواج میں نویں نمبر پر ہے۔ پاک فوج کی انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔

    فہرست میں 0.0699 انڈیکس ریٹنگ کے ساتھ امریکا اوّل نمبر پر ہے جب کہ روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے جن کی انڈیکس ریٹنگ بالترتیب 0.0702 اور 0.0706 ہے۔

    اس انڈیکس میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بھارت اور جنوبی کوریا جب کہ برطانیہ، جاپان اور ترکیہ بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اٹلی دسویں نمبر پر ہے۔

    گلوبل فائر پاور کے مطابق کمزور ترین افواج میں بھوٹان، ملڈووا اور سرینیم شامل ہیں۔

  • عوام کا خون چوسنے والا شیر اپنی جیت کیلیے نشان چھنوا کر مخالفین کو گرفتار کروارہا ہے، بلاول

    عوام کا خون چوسنے والا شیر اپنی جیت کیلیے نشان چھنوا کر مخالفین کو گرفتار کروارہا ہے، بلاول

    دادو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والا شیر عوام کا خون چوستا ہے اور خود گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو بولتا ہے کہ میرے مخالف کو گرفتار کرو اور اُس کا نشان چھین کر میری جیت کا بندوبست کرو۔

    دادو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشنز میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، عوام مجھے بھاری اکثریت دیں اور تیر کے علاوہ کسی کو ووٹ دے کر اپنا قیمتی ووٹ ضائع نہیں کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی، عوام کو پی پی کے تمام امیدواروں کو جتوانا ہے، اگر موقع دیا گیا تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرے کو بڑھائیں گے، غریب خواتین کو کاروبار کیلیے بلا سود قرض دیں گے، حکومت میں آئے تو بے نظیر کسان کارڈ بنائیں گے، جس سے مفت بیچ، کھاد، یوریا، فصلوں کی بہترین قیمت دلوائی جاسکے گی جبکہ مزدوروں کیلیے مزدو کارڈ، یوتھ کارڈ کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو امداد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ کوئی شہری یا بچہ بھوکا نہ سوئے، یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، اگر مجھے جتوا دیا تو دس نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد ہوگا اور جیت کے بعد میں سب سے پہلے تنخواہیں دگنی کردوں گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ’الیکشن تیر اور شیر کے درمیان ہے، یہ شیر عوام ، کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کا خون چوستا ہے، ہم ملکر اس شیر کا شکار کریں گے‘۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ ’یہ کیسا شیر ہے، جو گھر میں چھپا ہوا ہے اور اپنے مخالف کو شکار بنانے کے لیے دوسروں کو بولتا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایسا شیر ہے کہ دوسروں کو بول کر اپنے مخالف کے بندوں کو گرفتار کرواتا اور نشان چھنوا لیتا ہے، پھر جب بندوبست ہوجاتا ہے تو پھر یہ شیر نکل جاتا ہے‘۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پہلی بار وہ شیر نظر آیا، کل میں واپس پنجاب جارہا ہوں جہاں شیر کا مقابلہ کروں گا، کل جنوبی پنجاب کے عوام کو پیغام پہنچاؤں گا، جیالے جانتے ہیں شیر کا شکار کیسے کیا جاتا ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ ’جو شخص تین بار وزیراعظم بن کر ناکام ہوا تو اُسے کس خوشی میں ہم چوتھی بار اپنا وزیراعظم مان لیں، ہم نہیں مانتے کہ چوتھی بار ایسے شخص کو وزیراعظم بنایا جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ آپ بلاول کو ایک موقع دیں میں ملک کی قسمت بدل دوں گا، شیر یا کسی اور جماعت کے پاس کوئی پلان یا منصوبہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شیر کو چوتھی بار حکومت ملی تو اُسے معلوم نہیں غربت کا مقابلہ کیسے کرنا ہے، انہوں نے ابھی تک اپنا منشور نہیں دکھایا کیونکہ یہ عوام کی مشکل، مہنگائی اور غربت کا علم نہیں رکھتے اور انہیں بس اپنی کرسی کی فکر ہے جو چوتھی بار دینے کی تیاری ہورہی ہے مگر ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے، اور 8 فروری کو اکثریت لے کر عوامی راج قائم کریں گے۔

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفےہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔