Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 32 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • کابینہ نے عام انتخابات کیلیے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    کابینہ نے عام انتخابات کیلیے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے فوج اور آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ، معاشی اور انتخابی صورت حال سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے الیکشن کے دوران سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ حساس علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر آرمڈ فورسز فرائض سرانجام دیں گی۔
    علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات کیلیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں وزیر انفارمشن اینڈ ٹیکنالوجی اور نجکاری بطور ممبران شامل ہوں گے۔

  • خیبرپختونخوا میں خواتین کے ووٹ کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے پر حلقے میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا میں خواتین کے ووٹ کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے پر حلقے میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ

    پشاور: انتخابات کے حوالے سے ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والی 37 خواتین پرایزائیڈنگ افسران کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ جس حلقے میں خواتین کے ووٹوں کی شرح 10 فیصد سے کم ہوئی وہاں دوبارہ الیکشن ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے پریزائیڈنگ افسران کی تربیت کا عمل ملک بھر میں جاری ہے۔

    پشاور میں ہونے والی پولنگ عملے کی ٹریننگ سے غیر حاضری پر صوبائی الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے اس متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا اور قبائلی ضلع کرم میں 37 خواتین پرئیذائیڈنگ افسران کی تنخواہیں بند کرنیکے احکامات جاری کردیے۔

    دریں اثنا پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر عزیز بہادر نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، سیکورٹی اہلکاروں سمیت تمام پولنگ عملے کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں رولز و قوانین پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، اگر کسی نے بھی اپنی ذمہ داری سے تجاوز کیا قانون حرکت میں آئے گا، کسی بھی حلقے بھی خواتین ووٹوں کی شرح دس فیصد سے کم ہوئی وہاں الیکشن دوبارہ ہوگا اور اگر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا یا کوئی ایسا معاہدہ سامنے آیا تو اُس حلقے میں کارروائی کریں گے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گا، نتائج پولنگ اسٹیشن سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس اورالیکشن کمیشن کے پاس آتا ہے، رزلٹ مکمل ہونے کے بعد فارم 45 کوئی بھی لے سکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار ہے تاہم حتمی فہرست ایک دو روز میں جاری ہوجائے گی، صوبے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 15 ہزار 7سو اور پولنگ بوتھ 47 ہزار 5سو ہیں۔

  • کراچی؛ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، رہائشی علاقوں میں فراہمی آب شدید متاثر

    کراچی؛ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، رہائشی علاقوں میں فراہمی آب شدید متاثر

    کراچی: کراچی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے خاموشی سے پانی کے نرخوں میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ کیاجا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے، خصوصاً فلیٹوں کے مکینوں کو شد ید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی میں 70فیصد فلیٹوں میں بورنگ کر کے پانی حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ فلیٹوں میں پانی کے بل باقاعدگی کے ساتھ آر ہے ہیں اور شہری پانی کا بل دینے پر مجبور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے محکمہ بلک کے اعلی افسران کی جانب سے مبینہ طور پر پانی کی تقسیم اس طر ح کی گئی ہے کہ رہائشی مکانات کے بجائے تجارتی مراکز پر پانی کی فراہمی جا رہی ہے۔

    شہر میں ناغہ سسٹم کے تحت پانی فراہم کیا جاتا ہے مختلف علاقوں میں چار دن بعد، کئی علاقوں میں 8سے10دن بعد اور متعدد د رہائشی علاقوں میں 15سے 20دن کے بعد پانی فراہم کیاجا تا ہے جبکہ بعض علاقوں میں پانی کی لائنیں ہونے کے باوجود کئی سالوں سے پانی کی فراہمی بند ہے۔

    اس صورتحال میں مختلف علاقوں کے شہری ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ اطلا عات کے مطابق اس میں بیشتر شہری پانی کا بل بھی ادا کرر ہے ہیں اور دوسری جانب ٹینکروں کے ذریعے پانی لینے پر بھی مجبور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹرکارپوریشن کے بلک کے افسر سکندر زرداری کے ماتحت پانی کا مبینہ سسٹم چل رہا ہے جس کو ضلع شرقی میں واصف فاروقی نامی افسر چلار رہا ہے۔

    مبینہ سسٹم کی وجہ سے گلشن اقبال، بہادر آباد ، محمود آباد ، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ پہلے یہاں پانی کی فراہمی بہتر تھی۔

    محکمہ بلک میں مبینہ کرپٹ افسران نے شہریوں کا پانی تجارتی مراکز کو دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جبکہ غیرقانونی طور پر بلک کی لائنوں میں سے واٹر کارپوریشن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کیاجا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلک میں مبینہ کرپٹ سسٹم نے شہر میں پانی کے مسائل کھڑے کردیے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کر اچی میں 30سے 40فیصد واٹر کارپوریشن کے ایسے صارفین ہیں جن کے گھروں میں پانی آتا ہی نہیں ہے لیکن پانی کے بل ضرور آتے ہیں جن کی شہری ادائیگی بھی کرتے ہیں۔

    کر اچی کے شہری لاکھوں نہیں کروڑوں روپے پانی کے بلوں کی مد میں ادا کرتے ہیں لیکن پانی ان کے گھروں تک نہیں پہنچ رہا، دوسری جانب واٹر کارپوریشن تیزی کے ساتھ پانی کے بلوں میں اضافہ کیاجا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بجلی ، گیس کے بعد پانی کے بلوں میں بھی خطیر رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نینشل ہائی وے سے منسلک آبادیوں میں سیکڑوں کی تعداد میں مرکزی لائنوں سے پانی چوری کیاجارہا ہے اور ان علاقوں میں پانی کے بل بھی نہیں دیے جاتے لیکن اس کو روکنے والا کو ئی نہیں ہے، واٹر کارپوریشن نے اس حوالے موقف نہیں دیا۔

  • پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی: پاکستان پیپلزپارٹی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت مل گئی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے 28 جنوری کو جلسے کی اجازت دے دی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 28 جنوری کو عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی ومقامی قائدین اہم خطاب کریں گے۔
    ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق جلسہ 28 جنوری دن ایک بجے ہوگا تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

  • امریکا بلوچستان کے ثقافتی ورثے کی اہمت کو اجاگر کرنے کیلیے پُرعزم ہے، ڈونلڈ بلوم

    امریکا بلوچستان کے ثقافتی ورثے کی اہمت کو اجاگر کرنے کیلیے پُرعزم ہے، ڈونلڈ بلوم

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان میں امریکا کی جانب سے فنڈ برائے بحالی تاریخی وثقافتی ورثہ کے پہلےمنصوبے کا آغاز کردیا۔

    امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس منصوبے کے آغاز سے یہ کوشش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکا بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو اہمیت دیتا ہے اور اسکی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا ہمارے عزم کا ثبوت ہے‘۔

    انہوں نے کاہ کہ امریکی حکومت کیجانب سے پاکستان بھر میں ثقافتی ورثہ سے متعلق 33 منصوبوں کے لیے امریکا نے 80 لاکھ ڈالرز سے زائد فنڈز خرچ کیے ہیں۔ مذکورہ منصوبوں میں صوبہ سندھ کے ورن دیومندر، فریئرہال،نسروانجی بلڈنگ اوریونیسکوورلڈ ہیریٹیج کے مقام مکلی کے تاریخی قبرستان میں واقع سلطان ابراہیم اورامیرسلطان محمد کے مقبروں کی بحالی شامل ہے۔

    منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کراچی میں مقرر امریکی قونصل جنرل کانریڈ ٹربل، بلوچستان حکومت کے محکمہ ثقافت کے اعلیٰ حکام، سیز کے شریک بانی ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری اور ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم نے شرکت کی۔

    تقریب میں مہرگڑھ کی تاریخ اور مہر گڑھ میوزیم آف بلوچستان پر روشنی ڈالی گئی۔

    مہر گڑھ میوزیم آف بلوچستان کا قیام ستمبر 2022 کوعمل میں آیا، جو خطے کی ابتدائی تاریخ کے متعلق آگاہی دیتا ہے۔ مہر گڑھ کے نوادرات کو عالمی سطح پربھی پزیرآئی ملی ہے جو کہ نیو یارک میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور پیرس کے میوسی گیمے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

    نیویارک کے میوزم میں رکھے گئے نواردات دنیا بھر میں پاکستان کے آثار قدیمہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

    منصوبے کے تحت امریکی گرانٹ سے ملنے والی مالی اعانت سے میوزیم کی تزئین و آرائش کی بہتری اور بلوچستان ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی کے عملے کی تربیت اور انکی آبادی تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔

    اے ایف سی پی کا یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کے محکمہ ثقافت اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈایڈونچرسوسائٹی کے اشتراک سے نافذ العمل ہوا ہے، جبکہ یہ منصوبہ خطے کے ثقافتی منظرنامے کو محفوظ رکھنے کی کاوشوں میں معاونت فراہم کرے گا۔

    اس تاریخی منصوبے کیلیے امریکا نے تین لاکھ بیس ہزار ڈالرز سے زائد رقم مختص کی ہے، جس کے ذریعے مہر گڑھ تہذیب کے نیئولیتھک دور کے آثار اور دیگر تاریخی نوادرات کی حفاظت کے علاوہ کوئٹہ میں قائم مہرگڑھ میوزیم آف بلوچستان کی انتظام کاری کو مزید بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

  • میانمار کا فوجی طیارہ بھارت میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

    میانمار کا فوجی طیارہ بھارت میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

    نئی دہلی: میانمار کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق میانمار کا فوجی طیارہ بھارتی ریاست میزورم کے مرکزی ہوائی اڈے لینگپوئی کے رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

    یہ طیارہ اُن آخری 92 فوجیوں کو لینے بھارت پہنچا تھا جو مارشل لا کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے گروپ سے لڑتے ہوئے سرحد پار کرکے بھارت آگئے تھے۔
    میانمار کا چینی ساختہ شانکسی Y-8 ٹربو پروپ طیارہ بھارتی ایئرپورٹ کے پر درست طریقے سے لینڈنگ نہ کرسکا اور ٹریک سے آگے نکل کر کھیت میں جا گرا جس سے طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

    ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طیارہ حادثے میں عملے کے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

    یاد رہے کہ میانمار میں مارشل لا حکومت کی مخالف اور علیحدگی پسند مسلح جماعت اراکان آرمی نے بھارتی سرحد کے نزدیک ایک بڑے قصبے پیلتوا اور 6 فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

    جس کے باعث میانمار کے 292 سے زائد فوجی جانیں بچانے کے لیے بھارت میں داخل ہوگئے تھے جن میں سے 92 فوجیوں پر مشتمل آخری دستے کو لینے ہی یہ طیارہ بھارت پہنچا تھا۔

    قبل ازیں 2021 میں بھی میانمار کا ایک فوجی طیارہ وسطی قصبے میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 12 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

  • الیکشن کی کوریج کیلیے 49 غیرملکی صحافیوں کو ویزوں کا اجرا، بھارت کی درخواست پر غور جاری

    الیکشن کی کوریج کیلیے 49 غیرملکی صحافیوں کو ویزوں کا اجرا، بھارت کی درخواست پر غور جاری

    اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے 49 غیر ملکی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو ویزے جاری کردیے جبکہ 32 بھارتی صحافیوں اور چینلز کی درخواستوں پر غور جاری ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’انتخابات کی کوریج کے لئے متعدد بین الاقوامی صحافیوں نے ویزوں کی درخواستیں دیں، اب تک 49 ویزے (اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے لئے) جاری کئے گئے ہیں اور 32 درخواستیں زیر غور ہیں جبکہ دنیا کے مختلف حصوں سے اب بھی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کو الیکشن کی کوریج کے لئے 32 درخواستیں موصول ہوئیں جن پر کارروائی جاری ہے کیونکہ انڈیا میں ویزا جاری کرنے کے لئے مینوئل سسٹم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی پی ایکریڈیٹیشن کارڈز کے حصول کے لئے پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا نمائندوں اور ان سے منسلک پاکستانی اسٹاف کی جانب سے اب تک 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عالمی مبصرین کی کیٹیگری کے تحت برطانیہ سے 25، روس سے 8، جاپان سے 13، جنوبی افریقہ سے 2 جبکہ دولت مشترکہ سے 5 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان کے مقامی میڈیا ہاﺅسز کو ایکریڈیٹیشن کارڈز بھی جاری کئے جا رہے ہیں، اب تک 6065 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کئے گئے جن میں لاہور سے 1200، کراچی سے 1470، پشاور سے 1050، کوئٹہ سے 600، حیدر آباد سے 355، فیصل آباد سے 250 اور ملتان سے 290 صحافی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو بین الاقوامی صحافی اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں کوریج کے لئے جانا چاہیں، ان کی درخواستوں کا متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کوریج کے لئے ویزوں کے حصول کی درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 20 جنوری تھی لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت اطلاعات کے متعلقہ اداروں کو اب بھی ویزا کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جن پر کیس ٹو کیس کارروائی کی جائے گی۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان نے کہا کہ انتخابات کی کوریج کے لئے 14 ممالک سے ویزوں کی درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 81 غیر ملکی صحافیوں نے ویزوں کے لئے درخواستیں دیں جن میں سے 49 ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر پر کارروائی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ انتخابات کیلئے عالمی مبصرین کی تعداد 55 ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ الیکشن کی کوریج کے لئے میڈیا سیل قائم کرے گا جہاں میڈیا کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ صحافیوں کی سہولت کے لئے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ میں بھی الیکشن سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔

  • سائفر میں خطرہ یا سازش کے الفاظ نہیں تھے لیکن یہ خط پاک امریکا تعلقات کیلئے دھچکا تھا، سابق سفیر

    سائفر میں خطرہ یا سازش کے الفاظ نہیں تھے لیکن یہ خط پاک امریکا تعلقات کیلئے دھچکا تھا، سابق سفیر

    اسلام آباد: سائفر کیس میں سابق سفیر اسد مجید نے بیان قلم بند کرادیا جس میں کہا ہے کہ خفیہ سائفر ٹیلی گرام میں خطرہ یا سازش کے الفاظ کا کوئی حوالہ نہیں تھا، سائفر پاکستان اور امریکا تعلقات کیلئے ایک دھچکا تھا، دوران سماعت شاہ محمود اور پراسیکیوٹر میں تلخی کلامی بھی ہوئی۔

    خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو سائفر کیس پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے، سائفر کیس میں استغاثہ کے مزید 6 گواہوں کے بیان قلم بند کر لیے گئے، مجموعی طور پر تمام 25 گواہوں کے بیان قلم بند ہوگئے جن میں سابق سفیر اسد مجید سمیت فیصل ترمذی، فرخ عباس، اکبر درانی شامل ہیں۔

    امریکا میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے بیان میں کہا کہ جنوری 2019ء تا مارچ 2022ء امریکا میں سفیر تھا، 7 مارچ 2022ء کو امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور مسٹر ڈونلڈ لو کو ورکنگ لنچ پرمدعو کیا تھا، یہ ایک پہلے سے طے شدہ ملاقات تھی جس کی میزبانی واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس میں کی گئی۔

  • ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن اس وقت تو مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، عمران خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساڑھے تین سال سلیکٹڈ کہا گیا لیکن جس طرح نواز شریف کو لایا گیا یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں ایسی سلیکشن کبھی نہیں ہوئی، ایک سرٹیفائیڈ منی لانڈرر کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اس مجرم کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور تو سرٹیفائیڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے، یہ ہمیں غلام بنا رہے ہیں، ساری پارٹی کو کہتا ہوں اتوار کو باہر نکلے۔
    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب غلامی نامنظور اور آزادی ہے، ہماری مہم قانون کی حکمرانی کے لیے ہے اور قانون کی حکمرانی بھی آزادی کی ضمانت دیتی ہے، لیکن یہ چور کبھی اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا نہیں ہونے دیں گے۔

  • سائفر کیس میں شاہ محمود اور پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی، جج کی مداخلت

    سائفر کیس میں شاہ محمود اور پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی، جج کی مداخلت

    اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، سابق سیکرٹری خارجہ، سابق سیکرٹری داخلہ سمیت چار گواہان کے بیانات قلم بند ہوئے۔

    خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےِ سائفر کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم، اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد سمیت چار گواہوں نے اپنے بیانات قلم بند کرائے۔

    سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بتایا کہ ان کی ریٹائرمنٹ تک سائفر کاپی وزارت خارجہ واپس نہیں آئی تھی۔ اس دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے مداخلت کی جس پر شاہ محمود نے اعتراض اٹھایا کہ سامنے لکھا ہوا بیان ان کے سامنے ہے، گواہ کو معلوم ہے کیا بیان دینا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق سیکرٹری خارجہ دیانت دار آدمی ہیں احترام کرتا ہوں، میں جانتا ہوں پراسیکیوٹر کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اگر آپ کو ایسے ہی کرنا ہے تو لکھا ہوا فیصلہ لائیں اور سنا دیں، پراسیکیوشن کا گواہ کے بیان کے دوران مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے، پراسیکیوٹر گواہ کو لقمے دینے سے گریز کرے۔

    اس پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے جواب دیا کہ کیا میں نے کوئی گمراہ کن سوال کیا ہے؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر پراسیکیوشن متوازن انداز سے چل رہی ہوتی، تو کیا دو بار ہائیکورٹ کیس کی کارروائی کو کالعدم قرار دیتی؟

    شاہ محمود قریشی کے بار بار کارروائی میں مداخلت کرنے پر فاضل عدالت کے جج نے سابق زیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ ایسا نہ کریں آپ کا یہ طرز عمل مناسب نہیں۔

    شاہ محمود قریشی بولے اگر پراسیکیوٹر بولے گا تو میں بھی ضرور بولوں گا میں خاموش نہیں رہوں گا۔

    شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ سے گزارش ہے کہ گواہ کا بیان آپ خود لکھوائیں۔

    جج اور شاہ محمود قریشی کے مکالمے کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی روسٹروم پر آئے اور بولے یہاں صرف ڈونلڈ لو کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    فاضل عدالت کے جج نے دوبارہ شاہ محمود قریشی کو مخاطب کیا کہ شاہ صاحب! ایسا اچھا نہیں لگتا کارروائی بہتر انداز میں چل رہی ہے تو اس کو آگے بڑھنے دیں۔

    شاہ محمود قریشی بولے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ اگر سیکرٹری خارجہ پر اعتماد کر رہے ہیں تو پراسیکیوشن مداخلت کیوں کر رہی ہے؟

    عدالت نے شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو گواہ کے بیان قلم بند کرانے کے دوران انہیں مداخلت سے روک دیا۔

    عدالت نے چار گواہان کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔