Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 36 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارت کاری سے معاملات حل کریں، افغان طالبان

    پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارت کاری سے معاملات حل کریں، افغان طالبان

    کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورت حال پر پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل مسلط کردہ جنگوں اور عدم استحکام کے بعد طالبان حکومت کے قیام سے خطے میں امن قائم ہوا ہے۔

  • کوئی بھی ملک پاکستان کیطرف دیکھے گا تواسی طرح موثرجواب ملےگا، آصف زرداری

    کوئی بھی ملک پاکستان کیطرف دیکھے گا تواسی طرح موثرجواب ملےگا، آصف زرداری

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے ایران میں جوابی آپریشن کے تناظر میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح موثر جواب دیا جائے گا۔

    سابق صدر نے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب سو دفعہ پہلے سوچیں گے، ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کام کیا ہے۔

  • پاکستان اور ایران خطے میں کشیدگی کے خواہشمندوں کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں؛ روس

    پاکستان اور ایران خطے میں کشیدگی کے خواہشمندوں کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں؛ روس

    ماسکو: روس نے ایران اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستان اور ایران کشیدگی کو طول دیکر ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنیں جو خطے میں امن نہیں چاہتے۔

    ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی، خطے کے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے لیے سود مند ہوگی۔

  • کندھ کوٹ؛ آئس فیکٹری میں دھماکا، زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد افراد بیہوش

    کندھ کوٹ؛ آئس فیکٹری میں دھماکا، زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد افراد بیہوش

    کندھ کوٹ: آئس فیکٹری میں دھماکے کے بعد زہریلی گیس کے اخراج سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

    کندھ کوٹ میں عید گاہ محلے کے قریب واقع آئس فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے بعد فیکٹری سے زہریلی امونیا گیس کا اخراج ہونے لگا، زہریلی گیس علاقے میں پھیلنے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے بے ہوش ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔

    زہریلی گیس کےا خراج کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق 7 سے زائد افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ مقامی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سزایافتہ مجرمان کی نااہلی 10 سال کرنے کی نیب کی اپیل پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سزایافتہ مجرمان کی نااہلی 10 سال کرنے کی نیب کی اپیل پر نوٹس جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کےسزا یافتہ مجرمان کی نااہلی 5 سال سے بڑھا کر 10سال کرنے کی اپیل پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے سزایافتہ مجرم کی نااہلی کی مدت 10سال سے کم کر کے 5 سال کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف نیب کی دائر کردہ دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

    ججوں نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور نیب آرڈینینس کی سیکشن 15- اے کو ہم کیسے چھیڑ سکتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اس کیس میں عدالتی معاونین بھی مقرر کر سکتے ہیں۔
    اس موقع پر عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے فائق علی جمالی کی سزا سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا اور بتایا کہ نیب آرڈینینس میں سزا یافتہ شخص کی نااہلی کی مدت 10 سال لکھی گئی اور یہ خصوصی قانون ہے۔

    پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے نااہلی مدت 10 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی ہے، اس فیصلے کاالعدم قرار دیا جائے۔

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا اور سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی اور کہا کہ حتمی تاریخ بعد میں مقرر ہوگی۔

  • لاہور میں سرگرم نوسرباز گینگ گرفتار؛ سیف سٹی نے ویڈیو جاری کردی

    لاہور میں سرگرم نوسرباز گینگ گرفتار؛ سیف سٹی نے ویڈیو جاری کردی

    لاہور: پولیس نے سیف سٹی ٹیم کی مدد سے نو سرباز گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں 6 رکنی گینگ نے شہری کی بینک سے نکلوائی 15 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی تھی۔ سیف سٹی کی جانب سے نوسر بازوں کی واردات کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔

    جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوسر باز گینگ کے سرغنہ نے بینک میں شہری کی ریکی کی جبکہ نوسربازوں نے باتوں میں الجھا کر شہری کی گاڑی سے رقم نکال لی۔

    سیف سٹی ٹیم نے تمام شواہد اور ملزمان کی ویڈیو پولیس کے حوالے کی جس کے بعد پولیس نے فراہم کردہ ویڈیو کی مدد سے گینگ کے سرغنہ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بعدازاں پولیس نے لوٹی رقم برآمد کرکے شہری کے حوالے کر دی۔

    اس حوالے سے ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ شہری محتاط رہیں اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔

  • تین مہینے بعد ڈالر کے ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے

    تین مہینے بعد ڈالر کے ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے

    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ بدستور تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 11ہفتے بعد 280روپے سے نیچے آگئے۔

    آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کے تخمینے، دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوکر 6ماہ کی بلند سطح پر آنے اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

    ایک موقع پر ڈالر کا انٹربینک ریٹ 55پیسے کی کمی سے 279روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن اس دوران وقفے وقفے سے درآمدی ادائیگیوں کی ضروریات کے لیے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 279روپے 97پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
    اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں محدود پیمانے پر ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کی قدر صرف 2پیسے کے اضافے سے 280روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے 2ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور ہونے سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ گھٹ گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم بڑھنے اور عالمی سطح پر معیشت کی بہتر ہوتی ساکھ کو دیکھتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے علاوہ اپنے کاروبار کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی جیسے عوامل روپیہ کو مستحکم کرنے باعث بن رہے ہیں۔

  • ایرانی جارحیت پر ردعمل، تہران سے پاکستانی سفیر واپس اسلام آباد پہنچ گئے

    ایرانی جارحیت پر ردعمل، تہران سے پاکستانی سفیر واپس اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملے کے ردعمل میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا اور تہران میں تعینات سفیر مدثر ٹیپو واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

    حکومت پاکستان نے گزشتہ روز بلوچستان میں ایران کے حملے کے بعد پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو تہران سے اسلام آباد آنے سے روک دیا تھا۔

    ایرانی جارحیت کے جواب میں حکومت پاکستان نے ایران سے تمام سرکاری مشترکہ اقدامات فوری معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی سے بلا چھننے کے قصور وار ہم نہیں، شہباز شریف

    پی ٹی آئی سے بلا چھننے کے قصور وار ہم نہیں، شہباز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں پوچھا گیا تو کہوں گا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    ن لیگ کے رہنما شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ اگر سیاست نہ بچی ریاست بچ گئی تو کوئی افسوس نہیں۔ اگر اللہ کی بارگاہ میں پوچھا گیا تو کہوں گا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا اس کےلئے سیاست کی قربانی دیدی۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 16 ماہ دن رات محنت کرکے دیوالیہ سے بچا لیا ورنہ پیٹرول دور کی بات ایک وقت کی روٹی نہ مل پاتی۔ مہنگائی کا طوفان آیا آئی ایم ایف کے معاہدے کو توڑا گیا۔ ثاقب نثار جو مہرہ تھا اس کے ذریعے نوازشریف حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو آج پاکستان شدید معاشی چیلنجز میں گھرا نہ ہوتا۔
    انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات مجروح ہوئے معاشرے میں زہر گھول کر تقسیم در تقسیم کر دی گئی۔ تقسیم ایک دو سال میں ختم نہیں ہوگی ہم نفرت کو ختم کرکے قوم کو اکٹھا کریں گے۔ آٹھ فروری کو وہ سفر جسے 2017 میں ڈنڈے اور بلے سے ختم کیا گیا دوبارہ شروع کریں گے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ماضی میں بدقسمتی سے حکومت جانے کے واقعات ہوئے، انشاء اللہ مجھے یقین ہے ماضی کے برعکس اس مرتبہ دور دور تک کوئی سازش نہیں ہوگی، ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلا چھن گیا تو اس کے قصور وار ہم نہیں ہیں، کیا بلا میں نے اور نواز شریف نے واپس لیا ہے، انھوں نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، پوری قوم نے دیکھا کہ دس گھنٹے سپریم کورٹ کی سماعت چلی، وہاں پر دلائل پیش کرتے، شیر تو ن لیگ سے چھینا گیا تھا ، آج بلا ہوتا تو مقابلہ کرتے۔

  • عمران خان کی شیر افضل  مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت

    عمران خان کی شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت

    اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کردی۔