Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 37 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • ایران واقعہ پر ردعمل سوشل میڈیا کے تقاضوں پر نہیں دینا، نگراں وزیراطلاعات

    ایران واقعہ پر ردعمل سوشل میڈیا کے تقاضوں پر نہیں دینا، نگراں وزیراطلاعات

    اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ غیرمعمولی واقعہ ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ایران واقعہ پر رد عمل سوشل میڈیا کے تقاضوں پر نہیں دینا۔ یہ بچوں کا کھیل نہیں ریاستوں کے درمیان کا معاملہ ہے۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ایران کا حملہ غیر معمولی واقعہ ہے۔ وزارت خارجہ نے رد عمل دیا اورایرانی ناظم الامور کو طلب کیا۔ یہ ابتدائی رد عمل ہے مکمل ردعمل نہیں۔ متعلقہ حکام اس پر غور کر رہے ہیں۔
    مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں اچھے برے معاملات آتے رہتے ہیں۔ ایران کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ملک میں کئی قسم کے بحران ہیں ویژنری قیادت کی ضرورت ہے۔ دعا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کے بعد جو جماعت یا جماعتوں کا گروپ حکومت بنائے وہ سنجیدگی سے کام کرے۔ جو حکومت آئے وہ لوگوں کو جوڑے ، توڑے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک غیر معمولی تقسیم سے گزر رہا ہے۔ جمہوریت ، اظہار رائے کی ازادی کو خدشات ہیں۔ دہشت گردی نے سر اٹھایا ہے اور علاقائی ٹینشن ختم نہیں ہورہی ہے۔ ایک جماعت بتا دیں جس کو لیول پلینگ فیلڈ ملنے کی شکایت نہ ہو۔ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ افغانستان غیر سرکاری تھا۔ کوئی بھی جماعت دو ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرے تو اس کا خیر مقدم ہوتا ہے۔

  • پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، طے شدہ دورے بھی معطل

    پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، طے شدہ دورے بھی معطل

    اسلام آباد: پاکستان نے بلوچستان واقعے پر اپنے سفیر کو واپس بلا لیا جب کہ ایرانی سفیر کو بھی پاکستان واپس نہ آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزبریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے بلوچستان واقعے پر ردعمل پر اپنے سفیر کو واپس بلا لیا جب کہ ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر، جو اس وقت ایران ہی میں ہیں، ان کو پاکستان نہ آنے کا کہہ دیا ہے۔

  • ایران کی پاکستانی میں جارحیت کو جیش العدل پر حملہ قرار دینے کی ناکام کوشش

    ایران کی پاکستانی میں جارحیت کو جیش العدل پر حملہ قرار دینے کی ناکام کوشش

    اسلام آباد: ایران کی پاکستانی حدود میں جارحیت کی حقیقت سامنے آگئی، حملہ کرکے ایرانی فورسز نے اسے جیش العدل پر حملے کا نام دینے کی کوشش کی۔

    ایران کی طرف سے 16 جنوری کو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی بِلا اشتعال فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت ہے جسے چھپانے کے لیے جیش العدل کی فیک اور جھوٹی اسٹیٹمنٹس کا سہارا لیا گیا۔

    حملے کے فوری بعد آئی آر جی سی ( اسلامی انقلابی گارڈز کورپس) نے اس حملے کا جواز پیدا کرنے کے لیے جیش العدل سے منسوب ایک واٹس ایپ بیان ایشو کیا تاکہ یہ بیانیہ بنایا جاسکے کے یہ حملہ واقعی جیش العدل کے کیمپ پر ہوا ہے لیکن پاکستان کا ری ایکشن دیکھ کر ایران کو اپنے اِس غلط اور بے تکی حرکت کا اندازہ ہوگیا۔
    جیش العدل جسے آئی آر جی سی خود چلا رہی ہے اور اب وہ چاہتی ہے کہ کسی طرح اِس مسئلے سے جان چھڑائی جائے اِسی لیے جیش العدل سے دوبارہ جھوٹا بیان دلوایا گیا کے یہ راکٹس غلطی سے بارڈر کراس کر پاکستان چلے گئے جبکہ اصل میں نشانہ سستان، ایران کے اندر ہی واقع جیش العدل کے اپنے کیمپ تھے۔

    یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کے ایک دہشت گرد تنظیم خود آئی آر جی سی کی طرف سے فائر کیے جانے والے راکٹس غلطی سے بارڈر کراس کرنے کی وضاحتیں دے رہی ہے اِس سے صاف پتا چلتا ہے کے یہ جیش العدل سے منسوب اکاؤنٹس آئی آر جی سی اور ایرانی انٹیلی جنس خود چلا رہی ہے۔

    حقیقت تو یہ ہے کے بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کیمپس ایران میں موجود ہیں، کلبوشن یادیو بھی ایران سے نیٹ ورک آپریٹ کرتا رہا ہے ایران کا یہ خیال کے پاکستان اِس واقعہ کو کسی بھی صورت نظر انداز کرے گا اس کی بہت بڑی بھول ہے۔

  • بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیر اعظم بنوائیں گے، آصف زرداری

    بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیر اعظم بنوائیں گے، آصف زرداری

    کوٹ لکھپت: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیر اعظم بنوائیں گے۔

    کوٹ لکھپت میں حلقہ این اے 127 کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسے سے آصف زرداری نے کارکنان سے مختصر گفتگو کی۔

    اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے کارکنان کی خواہشات پر چلتے ہیں، کارکنوں اور پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے جس کو ہمیشہ پورا کروں گا‘۔
    آصف زرداری نے کہا کہ ’انشااللہ بلاول کو لاہور سے جتوائیں گے اور پھر اُسے وزیراعظم بنوائیں گے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’ہم چالیس سال سے سیاست کررہے ہیں مگر ابھی ہمارا سفر بہت لمبا ہے،میں نے جیل میں پودا لگا یاجو 7سال میں بڑا ہوا اور اس پودے کا پھل کھایا، لاہور کے تمام عہدیدار مجھ سے جیل میں ملنے آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں رہنے کا شوق نہیں تھا مگر میں نے صرف کارکنوں کی خاطرجیل کاٹی اور ڈیل نہیں کی جس کی وجہ سے میری پارٹی کے کارکن آج بھی سر اٹھا کر چلتے ہیں۔

  • حکومت کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

    حکومت کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

    اسلام آباد: حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن اور مستقبل کا تعین کرنے کیلٸے وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ فواد حسن فواد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نگران حکومت نے کرکٹ بورڈ کے الیکشن اور دیگر امور پر وزارت قانون سے رائے لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

    وزارت بین الصوباٸی رابطہ میں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف، سی او او سلمان نصیر سمیت وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے حکام نے شرکت کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن سمیت دیگر معاملات کا جاٸزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران حکومت پی سی بی کے الیکشن کیلٸے وزارت قانون کی معاونت لے گی جس کی روشنی میں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا جبکہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری سب چاہتے ہیں، طے کردہ طریقہ کار کے تحت مشاورت کے ذریعے آگ بڑھیں گے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کیلٸے 16 جنوری کو اجلاس بلایا تھا لیکن وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ہدایت پر پی سی بی اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ آٸین کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اختیار پی سی بی کو ہے۔

  • احتساب عدالت کے جج کا بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ

    احتساب عدالت کے جج کا بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق خاتون اول اور بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی نیب عدالت میں سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت میں بشریٰ بی بی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت کے جج نے اظہار برہمی کیا اور ملزمہ کی غیر موجودگی کے حوالے سے وکلا سے سوال کیا۔

    بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدالت کو طبیعت ناسازی کا بتاتے ہوئے حاضری سے اسشتنیٰ کی درخواست دائر کی۔

    اس درخواست پر منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ اگلی سماعت پر اگر بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی تو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔

    عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت فرد جرم عائد کرنے کے لیے 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

    قبل ازیں احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے نیب توشہ حانہ کیس کی سماعت کی، اس دوران دو گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ عدالت نے اگلی سماعت (19 جنوری) کو مزید گواہان کو بیان دینے کیلیے طلب کرلیا۔

  • پسنی؛ پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 8 ارب سے زائد کی چرس برآمد

    پسنی؛ پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 8 ارب سے زائد کی چرس برآمد

    پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کے دوران 8 ارب روپے سے زائد کی 1755 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدارمیں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور دوران تلاشی پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 1755 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار ڈالر (8 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کے لگ بھگ ہے۔

    ڈائریکٹرجنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو بےحد سراہا۔

  • ہم کامیاب نہیں ہوئے تو عوامی سیلاب سب کچھ بہاکر لے جائے گا،، شہباز شریف

    ہم کامیاب نہیں ہوئے تو عوامی سیلاب سب کچھ بہاکر لے جائے گا،، شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، اگر ہم نہ جیتے تو عوام کا سیلاب سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2018 میں شیر کا نشان چھینا گیا، جسٹس ثاقب نثار کے ذریعے نواز شریف حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو پاکستان آج مشکلات میں گھرانہ ہوتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف چند روز میں ن لیگ کے منشور سے متعلق آگاہ کریں گے، ہم ملک کر محنت کرکے ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، 8 فروری کا سفر جسے 2017 میں ڈنڈے اور بلے سے ختم کیا گیا دوبارہ شروع کریں گے۔
    صدر ن لیگ نے کہا کہ سیاست داؤ پر لگادی لیکن کوئی ملال نہیں، سیاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، اربوں ڈالر سے سالانہ گیس، تیل، منگواتے ہیں، نوجوان ملک کو ترقی دلاسکتے ہیں، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے بدقسمتی سے اس پر کوئی کام نہیں ہورہا۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے بہتر کام کریں گے، دیوالیہ ہوجاتے تو روٹی تو دور ادویات تک نہ مل پاتیں، الیکشن کی آمد آمد ہے 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، ملکی ترقی اور معاشی مسائل کے حل کیلیے میثاق معیشت کا معاہدہ ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اسٹیبلشمنٹ کا کاندھا استعمال کرنے کا الزام غلط ہے کیونکہ سب نے دیکھ لیا کہ لاڈلا کون تھا، اگر الیکشن میں ہم کامیاب نہیں ہوئے تو عوامی سیلاب سب کچھ بہاکر لے جائے گا۔

  • امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب؛ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قرارداد مسترد

    امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب؛ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قرارداد مسترد

    واشنگٹن: غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیل کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی جس پر آج رائے شماری کی گئی۔

    سینیٹر برنی سینڈر کی قرارداد میں امریکی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں۔

    تاہم رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100 میں سے صرف 11 ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جب کہ 72 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی

    زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی

    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔

    آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور ہونے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل، کوئلے کی گھٹتی ہوئی قیمتوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہونے لگا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 54 پیسے کم ہوکر 279 روپے 70 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی جو 11 ہفتوں کی کم ترین سطح تھی۔
    محدود پیمانے پر ڈیمانڈ آنے اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے ڈالر کی قدر 280 روپے سے نیچے نہ آسکی اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14 پیسے کی کمی سے 280 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    اوپن کرنسی مارکیٹ میں عازمین عمرہ، تعلیمی و طبی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باوجود سپلائی بہتر ہونے کے سبب ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر گھٹ کر 280 روپے 73 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق صرف 63 پیسے کا رہ گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت میں بھی ڈالر کی طلب موجود ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کی 1.5 فیصد کی نمو سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ مستقبل قریب میں ڈالر کی طلب بڑھنے کے امکانات ہیں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت کی ترسیلات زر اور برآمدی آمدنی حجم کے تناسب سے درآمدی ضروریات کے لیے ڈالر فراہم کرنے کی حکمت عملی روپے کی قدر کو تگڑا رکھنے میں کارگر ثابت ہورہی ہے۔