Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 39 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • الیکشن کمیشن؛ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پی ٹی آئی بھی شامل

    الیکشن کمیشن؛ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پی ٹی آئی بھی شامل

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی، جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔

    انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار، پی ٹی آئی بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی
    الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہے۔ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے والی 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔

  • ’ان‘ کے مخالف کے ساتھ آج جو ہورہا ہے، کل ’ان‘ کے ساتھ بھی یہی ہوگا، بلاول

    ’ان‘ کے مخالف کے ساتھ آج جو ہورہا ہے، کل ’ان‘ کے ساتھ بھی یہی ہوگا، بلاول

    نوڈیرو: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا ہے کہ آج ’ان‘ کے مخالف کے ساتھ جو ہورہا ہے، کل ’ان‘ کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے شہر نوڈیرو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے سلیکٹڈ راج کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کیا، نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے ہم نے انہیں بھی ناکام بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے خراب حالات کا کسی کو کوئی احساس اور فکر نہیں ہے، دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں ،انہیں دعوت دی گئی ہے کہ کراچی میں آکر گھر بنائیں۔
    بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں نفرت اور ذاتی دشمنی کی سیاست کی وجہ سے جو ہورہا ہے بہت غلط ہورہا ہے، جو آج سمجھتا ہے کہ ان کے مخالف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، وہ جان لیں کل ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا، سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو نقصان ہوگا، اس سے ملک، وفاق اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا، تقسیم کی سیاست کا اثر ہر گھر تک پہنچ رہا ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ؛ ڈاکٹر یاسمین راشد، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت

    لاہور ہائیکورٹ؛ ڈاکٹر یاسمین راشد، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواستیں لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ میں زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    درخواست گزار تنویر احمد نے مؤقف اپنایا تھا کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں لہٰذا عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے تاہم عدالت ان کی استدعامسترد کردی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے مذکورہ تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بلال یاسین کی درخواست پر بھی سماعت کی اور ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    عدالت نے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

  • عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں نگراں وزیر اعظم کی جان کیری سے ملاقات

    عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں نگراں وزیر اعظم کی جان کیری سے ملاقات

    ڈیووس: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں امریکی صدر کے نمائندے جان کیری اور سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

    ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ہوئی۔ جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم ’’عالمی تنازعات کے دور سے بچاوٴ‘‘ کے موضوع پرعالمی اقتصادی فورم کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دنیا کے معروف پالیسی ساز، سرمایہ کار و کاروباری رہنما اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

    وزیرِ اعظم ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم سے ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کارگِل کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن سائیکس سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی طباعت شروع کردی

    الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی طباعت شروع کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت کا آغاز کردیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی طباعت شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طباعت کا کام گذشتہ کل ( 15 جنوری ) سے شروع کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں آئندہ عام اتنخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

  • عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

    عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

    آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا ایک نیا راستہ ڈھونڈ لیا۔

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات کے ایک معروف برانڈ کے ساتھ ملکر ’’آزادی اور مساوات‘‘ کے نام سے ٹی شرٹس اور جوتے لانچ کیے ہیں جس پر اسرائیلی دہشتگردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے مختلف نعرے تحریر ہیں۔

    یاد رہے کہ عثمان خواجہ اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اس سے پہلے بھی مختلف طریقے اپنا چکے ہیں۔

  • 2023 میں 60لاکھ مسافروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا استعمال کیا، سی اے اے

    2023 میں 60لاکھ مسافروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا استعمال کیا، سی اے اے

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال 2023کے دوران 60لاکھ مسافروں نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سفر کے دوران استعمال کیا۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے، سال 2023 کے دوران 60 لاکھ مسافروں نے اسلام آبادایئرپورٹ استعمال کیا، آپریشنل ہونے کے بعد ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق 11ہزار اندورن ملک پروازوں کے ذریعے 15 لاکھ مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گزرے جبکہ 20ہزار بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے45 لاکھ مسافروں نے ایئرپورٹ کو استعمال کیا۔

    مجموعی طور پر 2023 میں اسلام آباد ایئرپورٹ نے 31ہزار پروازیں اور 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کیا، ایئرپورٹ آنے والےملاقاتیوں کی تعداد مسافروں کی کل تعداد سے کم سےکم تین گنا زیادہ ہے۔

  • ویڈیو: انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکنان کا مریم نواز کو بھینس کا تحفہ

    ویڈیو: انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکنان کا مریم نواز کو بھینس کا تحفہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز کی انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکن ایک بھینس لے کر پہنچے، جسے قیمتی قرار دیا جارہا ہے۔

    لیگی کارکنان نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھامے مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔

    لیگی کارکنان نے کہا کہ وہ اپنی ہر دل عزیز لیڈر کے پی پی 159 کے حلقے سے کھڑے ہونے پر بہت زیادہ خوش اور اُن کی جیت کیلیے پُرامید ہیں۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقے گجومتہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔

  • امن و امان کی خراب صورتحال پر رینجرز اور پولیس خاموش کیوں ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ

    امن و امان کی خراب صورتحال پر رینجرز اور پولیس خاموش کیوں ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: صوبہ سندھ بالخصوص شہر قائد میں امن و امان کی خراب صورتحال پر نگران وزیراعلیٰ سندھ شدید برہم ہوگئے۔

    نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں؟ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

    نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں جرائم میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں روزانہ بڑھتی جارہی ہیں، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا تمام جرائم کی مسلسل نشاندہی کررہا ہے، انتخابی امیدواروں پر حملے اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ معاشرے میں خواتین، بچے و بوڑھوں کو ان جرائم سے کافی نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے، صحافیوں، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجرز اور دیگر پیشہ ور افراد کو جان و مال کے خطرات لاحق ہیں۔ صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مقبول باقر کے اظہار برہمی کے بعد کراچی پولیس نے بھتہ خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیں۔

    کراچی پولیس نے 50 سے زائد چھوٹے بڑے بھتہ خوروں کا ریکارڈ حاصل کرنا شروع کردیا ہے جبکہ بھتہ خوری کے کیسوں میں جیل کاٹنے والے بھتہ خوروں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

    کراچی پولیس نے لیاری گینگ وار، بھتہ خوروں کے ایران اور افغانستان کے نیٹ ورک سمیت علاقائی سطح پر بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور ان کے فون نمبر جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔

    سینٹرل پولیس آفس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے اسپیشل برانچ ، کرائم برانچ اور اضلاع میں تعینات انٹیلی جنس کے افسران کو چھوٹے اور بڑے بھتہ خوروں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    لیاری میں سراُٹھانے والے گینگ وار کے گروہ کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ ویسٹ ، لیاری ، ایسٹ ،کورنگی ،ملیر کے اضلاع میں بھتہ خوروں کے درج مقدمات کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    بھتہ خوری کے ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ، ان کے فون نمب، گھر کے ایڈریس سمیت دیگر معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں تاکہ ان کو گرفت میں لے کر بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی سنگین وارداتوں کو لگام ڈالا جاسکے۔

    دوسری اجنب کراچی پولیس بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں غیر سنجیدہ نظر آتی ہے اسی لیے رواں سال کے صرف 16 روز میں 6 افراد اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل اور 20 سے زائد افراد اسٹریٹ کرمنل کی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں۔

    نگراں حکومت میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے دعوے تو بہت کیے گئے اورکراچی پولیس کے اہم عہدوں پر میرٹ پر تعیناتیوں کا نام دیا گیا لیکن اس کے باوجود کراچی کے شہری غیر محفوظ ہیں۔

  • انٹربورڈ کراچی کے امتحانات میں فیل قرار دیے گئے طلبا کا دھرنا

    انٹربورڈ کراچی کے امتحانات میں فیل قرار دیے گئے طلبا کا دھرنا

    کراچی: انٹربورڈ کراچی کے فرسٹ ایئر پری میڈیکل اور پری انجیئنرنگ گروپس میں فیل ہونے والے طلبا نے کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سال اوّل کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں فیل ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین نے کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    مظاہرین نے کہا کہ ہم نے میٹرک میں 90 یا 80 فیصد سے بھی زائد نتائج حاصل کیے تھے،مگر اب ہمیں دو یا تین پرچوں میں فیل کرکے سپلی دینے پر مجبور کیا جارہا ہے، بہت سے لڑکے اور لڑکیوں نے تو خودکشی کی کوششیں بھی کیں مگر والدین نے امید دلائی‘۔ احتجاجی طلبہ نے وزیر اعلی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

    ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے درجنوں مظاہرین کی جانب سے سندھ بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی،مظاہرین نے دعوٰی کیا کہ ہم نے امتحانات میں پرچے مکمل تیاری سے دیئے تھے،بورڈ انتظامیہ اور والدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور والدین کے سامنے پیپر ری چیک کٸےجاٸیں۔

    ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلیے دھرنے میں پہنچے۔ بعد ازاں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ ’میں ان بچوں کو شاباشی دینے اور حوصلہ افزائی کرنے آیا ہوں،یہ بچے قسمت کا لکھا سمجھ کر حالات کے رحم و کرم پر نہیں ہیں،یہ طویل عرصے سے ہوتا رہا ہے،پہلے روزگار میں لوگوں کو کوٹہ سسٹم سے بے دخل کیا گیا،پھر یونیورسٹیز سے اور اب ثانوی تعلیمی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ جن بچوں نے میٹرک میں اچھی کارکردگی دکھائی ان کو فیل کرکے تعلیمی سفر میں خلل پیدا کیا جارہا ہے، منصوبہ بندی اور سازش کے تحت اندرون سندھ کے بچوں کو زیادہ موقع دیا جارہا ہے، جہاں کے اساتذہ کو بھی اسکول کی مکمل اسپیلنگ نہیں آتی، یہاں مزید اسکول اور کالج بنانے کے بجائے ان کو روکا جارہا ہے‘۔

    آفاق احمد نے کہا کہ ’ناکام ہونے والے بچوں میں سے بہت سے خودکشی کا ارادہ رکھتے تھے،ان کے والدین نے ان کو روکا،آئی بی کے اساتذہ جو کوٹے پر بھرتی ہوئے، ان کو آئی بی کی فل فارم تک نہیں پتا،قابل اور غیر جانبدار اساتذہ سے کاپیاں چیک کروائی جائیں،ان نتائج کو منسوخ کیا جائے،اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ،جس میں والدین بھی نمائندگی کرسکیں،یہ پورا شہر ریڈ زون ہی بن چکا ہے‘۔

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ اگر آپ ان بچوں کے لیئے احتجاج کے دروازے بند کررہے ہیں تو یہ درست فیصلہ نہیں ہوگا،میڈیا بھی ان کی مکمل کوریج کرکے اپنا فرض پورا کرے۔ طلبا نے کمشنرہاوس جانے کا اعلان کیا تواسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی زارا زاہد نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اوربتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    بعد ازاں یم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے بھی کمشنر ہاؤس میں اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئر مین سے ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم محمد حسین نے کہا کہ ’ہم نے کمشنر کراچی سے ملاقات کی اور انہیں 30 دسمبر کو انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے جاری رزلٹ کے حوالے سے بتایا، کراچی شہر پورے سندھ کو نہیں پاکستان کو لیڈ کرتا تھا،30 سے 32 فیصد نتائج ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے او لیول کے بچے بھی امتحان میں فیل ہوئے، اس معاملے پر طلبا اور والدین پریشان ہیں ،یہ رزلٹ ڈیزائن کے تحت بنایا گیا ہے، پروفیسر لیول کے لوگوں نے کاپیاں نہیں چیک کیں، امتحانات کی کاپیاں چیک نچلی سطح پر موجود لوگوں نے کی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نتائج خراب ہوئے ہیں۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ’ری ٹوٹلنگ فری کرنے کی آج درخوست کی ہے سلیم راجپوت سے،خصوصی ڈیسک بنانے کی بھی ہم نے درخواست کی ہے آج کراچی کے طلبہ و طالبات ایم کیو ایم پاکستان کے بچے ہیں ،کراچی کے تعلیمی اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا ہک طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،ہم نے سہیل راجپوت سے تشکیل دی گئی کمیٹی کو ایم کیو ایم سے رابطہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔