Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 41 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • عمران خان کیساتھ ہیں، صدر اپنے عہدے کی وجہ سے خاموش ہیں، علوی خاندان

    عمران خان کیساتھ ہیں، صدر اپنے عہدے کی وجہ سے خاموش ہیں، علوی خاندان

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اُن کے صاحبزادے عواب علوی کا کہنا ہے کہ علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی کو بزدل ، بھگوڑا قرار دیا اور بتایا کہ عواب علوی نے پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا جس پر میں نے شدید مخالفت کی تھی۔

    اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک طوفان آیا جس پر عواب علوی نے خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار صدر مملکت کی عمران خان کے ساتھ وابستگی پر کھل کر لکھا۔

    انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’علوی خاندان پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ڈاکٹر عارف علوی کے فیصلوں کے حوالے سے غلط فہمیوں پر حساسیت کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما اس کی دلیل جانتے اور سمجھتے ہیں‘۔

    عواب علوی نے کہا کہ ’بہت جلد عمران خان باہر آجائیں گے تو پھر ڈاکٹر عارف علوی انہیں ساری صورت حال اور اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور انہیں سچا مخلص پاکستانی سمجھتے ہوئے یہ مانتے ہیں کہ صدارت عمران خان کی امانت تھی اور ہے‘۔

    عواب علوی نے لکھا کہ ’عارف علوی عمران خان کے خلاف کسی بھی غیر آئینی کوشش کو روکنے کے لیے موجود رہے،عارف علوی کو ملک میں انتخابات کو روکنے کے کسی غیر آئینی اقدا م کو روکنے کا کام سونپا گیاتھا، اُن کی عدم موجودگی کی صورت میں پابند نگران صدر آرڈیننس کے بعد آرڈیننس پر دستخط کیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’بے ترتیب آرڈیننس کی بنیاد پر بے قابو طاقت کا امکان زیادہ تباہی مچا سکتا تھا، پی ڈی ایم، ای سی پی اور ان کے ساتھی اپنے پاوٴں میں گولی مارنے پر مجبور ہیں لیکن انتخابات کرانا پڑ رہے ہیں، مخالفین عمران خان کی مقبولیت کو ناکام بنانے کے لیے اپنی گھبراہٹ میں بار بار بے نقاب ہو رہے ہیں، آج صدر مملکت کو شیر افضل مروت کی ویڈیو شیئر کی تو انہوں نے بھاری دل سے جواب دیا‘۔

    بیٹے کے مطابق عارف علوی نے جواب دیا کہ ’اللہ مالک ہے، فکر نہ کرو ، اپنے اعمال کی ذمہ داری میں نے خود اٹھانی ہے، عمران خان جب باہر آئیں گے تو میں خو د انہیں جواب دوں گا، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اس بحران سے نکلے اور انشاء اللہ پاکستان نکلے گا‘۔

    عواب علوی نے لکھا کہ ’پی ٹی آئی کے بانی اور رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں، جسمانی اذیت اور زیادتی پر پر صدر مملکت کو شدید دھچکا پہنچا ہے، وہ پھر بھی خاموش رہ کر باوقار سربراہ مملکت کے طور پر برتاوٴ کررہے ہیں، ہم سب امید اور دعا کرتے ہیں کہ عمران خان جلد آزاد ہو کر ہمارے درمیان ہوں‘۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم سب امید اور دعا کرتے ہیں کہ عمران خان جلد آزاد ہو کر ہمارے درمیان ہوں‘۔ عواب علوی نے مزید لکھا کہ ’عوام ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلیں اور 8 فروری کو ہیرا پھیری کرنے والوں کو شکست دیں، صدر عارف علوی نے مسلسل کہا ہے کہ عمران خان سب سے زیادہ ایماندار اور وفادار پاکستانی ہیں‘۔

  • مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدہ

    مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدہ

    لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدہ ہوگئیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے۔

    سمیرا ملک نے ن لیگ سے خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ مانگا تھا اور ٹکٹ نہ ملنے پر آج سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ رانا ثنا اللہ کو بھیج دیا ہے۔
    سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان کے مطابق سمیرا ملک کو مسلم لیگ (ن) نے نظر انداز کیا، اب وہ الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔

  • زرمبادلہ ذخائراستحکام کی جانب گامزن ہونے سے روپیہ بھی تگڑا

    زرمبادلہ ذخائراستحکام کی جانب گامزن ہونے سے روپیہ بھی تگڑا

    کراچی: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 160 ملین ڈالر کی آمد سے 7.195ارب ڈالر تک پہنچنے اور نئے انفلوز کی آمد کی توقعات کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 700ملین ڈالر قسط کی منظور ہونے کے بعد عالمی بینک ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرل انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے نئے کثیرالجہتی انفلوز کی توقعات کے باعث کاروباری دورانیے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12پیسے کمی سے 280 روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین بیرونی ملک پڑھنے والے طالبعلموں کی فیسوں اور طبی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور طلب کی نسبت رسد بہتر ہونے سے ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 281روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی ایلڈ میں اضافے، دسمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں نئے انفلوز سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر استحکام کی جانب گامزن ہونے سے مارکیٹ میں سپلائی بہتر رہی جس سے روپے کی قدر کو سہارا ملا۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں 660ملین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کی گئیں لیکن انفلوز کی آمد کا تسلسل برقرار رہنے سے روپے کی قدر متاثر نہیں ہوئی۔

    یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف نے بھی یہ پیشگوئی کی ہے کہ جون 2024 کے اختتام تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مقررہ 9.1ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔

    دسمبر میں ترسیلاتِ زر کی قانونی چینلز سے آمد 5.4فیصد بڑھ کر 2ارب 40کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ ریکوڈک کے علاوہ دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے منصوبے پر ممکنہ عمل درآمد سے ڈالر کی نسبت روپیہ بتدریج تگڑا ہوگا۔

  • نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس؛ ’’بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے‘‘

    نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس؛ ’’بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے‘‘

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بھی شرکت کی اور ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی جس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات مرتب کرلئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق زرعی مقاصد کے لئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہیں جبکہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں۔

    علاوہ ازیں اجلاس میں قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق جبکہ معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیاگیا۔

  • خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اورعوام بیدار ہوچکے، سراج الحق

    خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اورعوام بیدار ہوچکے، سراج الحق

    تیمرگرہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔

    تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، ان قراردادوں سے ایوان کا وقار مجروح ہوا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔
    سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤ نے خواب کی طرح لگتی ہےمگر خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آکر مہنگائ کا ختمہ کرے گی اور سود پر پابندی لگا کر معیشت سنوارے گی۔

  • تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریںگے۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تین روز میں اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کرے گی، عمران خان کا ووٹرز کو یہ پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے۔

    ’’سپریم کورٹ کے ’’بلے‘‘ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے‘‘

    انہوں نے مزید کہا کہ جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائینگی، سپریم کورٹ کے ’’بلے‘‘ کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی، ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں، قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا، 8فروری کو جیت ہو گی پر امن رہنا ہے۔

  • پرویز خٹک نے اتنے چشمے نہیں بدلے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں، فیصل کریم کنڈی

    پرویز خٹک نے اتنے چشمے نہیں بدلے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد: سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے اتنے عینک نہیں بدلے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔

    ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک کی دن میں کئی بار ذہنی کیفیت تبدیل ہوتی ہے، جب خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا پرویز خٹک وزیراعلیٰ تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، دوسروں کو چور کہنے والے پرویز خٹک خود بڑے چور کے پہرے دار تھے۔

  • آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی ملاقات

    آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی ملاقات

    چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے ملاقات کرکے ایچ بی ایل PSL9 کے سکیورٹی اقدامات پر گفتگو کی۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر 17 فروری 2024 سے شروع ہونے والے ایچ بی ایل PSL9 سمیت پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونے والے میچز کے سکیورٹی اقدامات اور دیگر ضروری امور پر گفتگو کی۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کنٹی جینسی پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔ سندھ پولیس نے ہر اہم ایونٹ میں سیکیورٹی اقدامات کو مستعد رہتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
    آئی جی سندھ نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ہر لحاظ سے فول پروف اور غیر معمولی بنایا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی زکاء اشرف نے پی ایس ایل میچز کے لیے مجوزہ کنٹی جینسی پلانز اور اسکی ترجیحات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی اور پی ایس ایل انتظامیہ و عہدیداران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • پیاز کی ایکسپورٹ پرائس بڑھنے سے برآمد کنندگان کی چاندی، مقامی مارکیٹ میں پیاز نایاب

    پیاز کی ایکسپورٹ پرائس بڑھنے سے برآمد کنندگان کی چاندی، مقامی مارکیٹ میں پیاز نایاب

    کراچی: وزارت تجارت کی جانب سے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے بجائے ایکسپورٹ پرائس بڑھانے سے خوردہ سطح پر پیاز کی قیمت میں مزید 40روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، مقامی مارکیٹ میں پیاز 240روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

    بھارت کی جانب سے مقامی مارکیٹ میں پیاز کی دستیابی کو ممکن بنانے اور بھارتی عوام کو سستے داموں پیاز کی فراہمی کے لیے بھارت سے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ پاکستان میں معاشی بحران اور تاریخ کی بدترین مہنگائی کے باوجود ایکسپورٹرز کو پیاز کی ذخیرہ اندوزی اور ایکسپورٹ سے سرمایہ کمانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

    پاکستان ایک جانب دیسی پیاز ایکسپورٹ کررہا ہے وہیں مقامی طلب پوری کرنے کے لیے ترکی سے پیاز درآمد کی جارہی ہے جس سے زرمبادلہ ضایع ہورہا ہے، اس تمام صورتحال کافائدہ بڑے ایکسپورٹرز کو پہنچ رہا ہے جو کاشتکاروں کے نام پر پیاز ایکسپورٹ کرکے پیاز کی قلت پیدا کرکے ایکسپورٹ سے پیسہ کمارہے ہیں۔

    وزارت تجارت نے مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات پر ایکسپورٹرز کے مالی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پیاز کی ایکسپورٹ پرائس 750ڈالر سے بڑھا کر 1200ڈالر فی ٹن مقرر کردی ہے، اس فیصلے سے پیاز کی ذخیرہ اندوزی میں شدت آگئی ہے اور خوردہ مارکیٹ کے لیے پیاز کی سپلائی انتہائی محدود ہوگئی ہے۔

    سبزی منڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ سے پیاز کے کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا کیونکہ پیاز کی فصل کئی ہفتوں قبل ہی ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں میں منتقل کردی گئی ہے، کاشتکاروں سے اونے پونے خریدی جانے والی پیاز اب منہ مانگی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔

    مقامی سبزی منڈی میں پیاز نایاب ہے اور خوردہ فروش من مانی قیمتوں پر اکا دکا بوری پیاز ہی خرید کر شہر کے بازاروں میں فروخت کررہے ہیں۔

    پیاز کی ایکسپورٹ پرائس 1200ڈالر فی ٹن کیے جانے سے تمام فائدہ ان ایکسپورٹرز کو پہنچے گا جن کے پاس سرمایہ اور پیاز کی ایکسپورٹ کے آرڈرز موجود ہیں اور ذخیرہ کردہ پیاز بھی وہی ایکسپورٹرز خرید سکیں گے جو اس قیمت پر پیاز ایکسپورٹ کررہے ہیں جبکہ چھوٹے ایکسپورٹرز کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    ایکسپورٹرز کے درمیان پیاز کے حصول کے لیے مسابقت سے سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت گھنٹوں کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔ صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کی جائے اور مقامی مارکیٹ میں پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

  • غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، جان اچکزئی

    غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، جان اچکزئی

    کوئٹہ: بلوچستان كے نگران صوبائی وزير اطلاعات جان اچكزئی نے كہا ہے كہ غير ملکی ايجنڈے كو فروغ دينے والوں كو عوام نے مسترد کر کے بلوچستان كے شہدا كے لواحقين سے بھرپور يكجہتی كا اظہار كيا ہے۔

    ان خيالات كا اظہار انہوں نے پير كے روز سول سيكرٹريٹ ميں ایک پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كيا۔

    انہوں نے كہا كہ نگران حكومت نے 17 سال بعد سبی برنائی ريلوے لائن کو بحال كرديا ہے، جس کی بحالی سے معاشی سرگرميوں كو مزيد فروغ ملے گا۔
    نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاكستان نے سرحدوں پر ملک سے آنے اور جانے والوں كيلئے واضح پاليسی جاري كي ہے جس كے تحت چمن، چاغی اور ديگر سرحدوں پر قانونی دستاويزات پورے ركھنے والے افراد كيلئے كھلے ہيں جبكہ طورخم باڈر پر بھی قانونی تقاضے پورے كردئيے گئے ہیں۔

    انہوں نے كہا كہ كوئٹہ شہر كو محفوظ بنانے كيلئے سيف سٹی پروجیکٹ تکمیل تک پہنچ گیا ہے، جس کے تحت 14 شہر بھر میں 1400 كيمرے نصب كئے گئے ہيں، جو عوام كيلئے ناصرف ایک بڑا تحفہ ہے بلكہ اس سے امن و امان پر بھی مثبت فرق پڑے گا۔

    انہوں نے مزيد كہا كہ چمن پيكج كے تحت 20 ہزار نوجوانوں كيلئے 6 ارب روپے مختص كئے ہيں، جس كے تحت 1700 نوجوانوں كو 20 ہزار ماہانہ دئيے جارہے ہيں۔