Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 38 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • کراچی میں جہانگیر اور کلینٹن کوارٹرز کی زمین پر بلند عمارتیں بنانے کا منصوبہ

    کراچی میں جہانگیر اور کلینٹن کوارٹرز کی زمین پر بلند عمارتیں بنانے کا منصوبہ

    کراچی: سندھ اور وفاقی حکومت نے کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند و عالی شان عمارتیں بنانے پر اتفاق کرلیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سیکریٹری پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور ایم سی کراچی افضل زیدی نے شرکت کی۔

    ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ اور وفاقی حکومت نے کوارٹرز کے پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، اس پراجیکٹ پر سندھ اور وفاقی حکومت ایم او یو پر دستخط کریں گے۔
    نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان پرانے کوارٹرز میں وفاقی حکومت کے ملازمین رہتے تھے، ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد بھی لوگ انہی کوارٹرز میں رہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان کوارٹرز کی خالی زمین پر ہائی رائزز بنائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، ہائی رائز بلڈنگ بنانے سے پرانے رہائشیوں کو بھی فلیٹس ملیں گے اور کچھ فروخت کیے جائیں گے۔

    وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی ان کوارٹرز کی جگہ ہائی رائزز عمارتیں بنانا چاہتی ہے۔

  • غزہ؛ حماس سے لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ؛ حماس سے لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

    تل ابيب: غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے مزید 2 فوجی مارے گئے جس کے بعد دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 188 ہوگئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی برّی فوج 27 اکتوبر کو غزہ میں داخل ہوئی تھی اور تب سے حماس کے ساتھ دوبدو معرکے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اُٹھا رہی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • کاغذات نامزدگی مسترد: عمران خان، شاہ محمود، پرویز الہی، فواد چوہدری کی اپیلیں خارج

    کاغذات نامزدگی مسترد: عمران خان، شاہ محمود، پرویز الہی، فواد چوہدری کی اپیلیں خارج

    لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی، حماد اظہر، فواد چوہدری، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔

    آر اوز اور اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

    ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی چار حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ پرویز الہٰی کے این اے 64،69 اور پی پی 32,34 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

    اسی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی اور آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 150 این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم اس بینچ نے حماد اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی اور آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

    لاہور ہاٸی کورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے خارج کردیا اور آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    اسی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی اور عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔ بینچ نے آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

    اسی طرح لارجر بینچ نے فواد احمد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ فواد چوہدری نے این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر درخواست بھی خارج کر دی، ایپلٹ ٹربیونل نے زرتاج گل کے این اے-185 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے این اے-50 سے ذوالفقار عباس بخاری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست بھی خارج کر دی۔

  • ہری پور میں نامعلوم افراد نے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کیا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

    ہری پور میں نامعلوم افراد نے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کیا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

    اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے افراد اور بچوں کو انتخابی مہم کے لیے ووٹرز کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟

    انہوں نے مزید بتایا کہ آج ہری پور میں ایک ویگو ڈالے نے میرے 16 سالہ بیٹے کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، میرا بیٹا میری انتخابی مہم کے لیے جا رہا تھا، میرے 18 سالہ بھتیجے کا نامعلوم افراد کی جانب سے پیچھا کیا گیا جو اپنے والد اور میرے لیے مہم چلا رہے ہیں۔

    عمرایوب نے کہا کہ یہ وہ حالات ہیں جن میں پی ٹی آئی کے کارکن اور امیدوار عام انتخابات 2024 کی مہم چلا رہے ہیں، ہم اپنے ووٹرز تک نہیں پہنچ سکتے، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں، توڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔
    رہنما پی ٹی آئی کے مطابق ہمارے کاغذات نامزدگی چھین کر پھاڑ دیے جاتے ہیں اور اہل خانہ کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

  • ڈیرہ بگٹی؛ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    ڈیرہ بگٹی؛ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    ڈیرہ بگٹی: حساس ادارے کی نشاندہی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سیکیورٹی فورسز نے نالے میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر ایف سی اور پولیس نے پٹوخ روڈ پوہلی نالے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    برآمد کیے گئے اسلحے میں بارودی سرنگ، ،5 پسٹل بمع راونڈز، 5 کلو ٹی این ٹی بارود اور ایک ایل ایم جی گن شامل ہے۔
    ذرائع کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی بڑی وارادت کے لیے چھپایا گیا تھا مگر حساس اداروں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

  • نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اگروہ ہار گیا تو لندن بھاگ جائیگا، عمران خان

    نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اگروہ ہار گیا تو لندن بھاگ جائیگا، عمران خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا، نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔

    اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قران پاک میں ہے کہ جو معاشرے امر باالمعروف و نہی عن المنکر پر نہیں چلتے وہ تباہ ہو جاتے ہیں، قرآن میں یہ بھی ہے کہ منافق بدی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اچھائی کے خلاف جاتے ہیں، انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

    ’’لوگوں کو اٹھا اٹھا کر سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جاتا ہے‘‘

    عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو اٹھا اٹھا کر سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جاتا ہے یہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کے اسپیشلسٹ بن چکے ہیں، ویگو ڈالا اٹھا کر لے جاتا ہے اس کے بعد پتا چلتا ہے کہ بندے کا سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ ہوگیا۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی تمام قیادت کو اڑا دیا انتخابی نشان تک لے لیا گیا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو گندے گندے نشانات دیے گئے لوگوں کو اٹھا اٹھا کر نو مئی میں ڈالا جا رہا ہے مریم کے فلیٹس کو کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ نواز شریف مریم نواز اور زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان سے کیوں نہیں پوچھا جا رہا؟

    ’’تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے‘‘

    عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا ہے ہمارے امیدوار انتخابی مہم کے لیے نکلتے ہیں تو ان پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہے ان کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کرلیے گئے ہیں خارجہ پالیسی پر کسی کی توجہ نہیں ہے، پلان سی نہیں بتاسکتے ورنہ پھر ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ مجھے ویل چیئر سے بایو میٹرک کراتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور نواز شریف کی بائو میٹرک ایئرپورٹ پر کی گئی، پاکستان کی بہتری سیاسی استحکام میں ہے۔

    ’’جیل میں ریلیکس ہونے کا ٹائم مل جاتا ہے‘‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں موبائل فون سے آزاد ہوگیا ہوں، ریلیکس ہونے کا ٹائم بھی مل جاتا ہے اور ورزش بھی کر لیتا ہوں، قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں غلام بننا ہے یا آزاد قوم، یہ جنگ آزادی کی جنگ ہے کیا ہم نے ہمیشہ طاقت ور کی غلامی کرنی ہے، جب تک زندہ ہوں لڑتا رہوں گا غلامی قبول نہیں کروں گا نواز شریف کیوں خاموش ہے کیونکہ اس نے غلامی قبول کرلی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ این آر او کے لیے یہ پی ڈی ایم میں اکٹھے ہوئے تھے ہمارا این آر او لینے والوں سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہوسکتا، میں پاناما پیپرز میں نہیں پکڑا گیا مجھ پر توشہ خانہ کا کیس بنایا گیا ہے، جیل میں بیٹھ کر بھی یہی کہتا ہوں کہ کڑے احتساب اور قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آٹھ فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا، نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔

    صحافی کا سوشل میڈیا پر وائرل کارٹون سے متعلق سوال

    علاوہ ازیں ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر وائرل کارٹون سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ ’’سوشل میڈیا پر کارٹون زیر گردش ہے جس میں آپ بطور وزیراعظم آپ لوگوں کو جیل بھیجنے اور انہیں رولا دینے کا کہہ رہے ہیں جبکہ کارٹون کے دوسرے حصے میں آپ بطور قیدی آیات کا ترجمہ پڑھ کرکے کہہ رہے ہیں کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کے انصاف نہ کرسکو۔

    صحافی نے اپنا سوال جاری رکھا اور پوچھا کہ ’’کیا کارٹون آج کی صورتحال کے مطابق ہے؟‘ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ میں کوئی پانامہ میں اندر نہیں آیا، میرے اوپر کوئی چوری کا کیس نہیں ہے، جیل میں کھڑے ہوکر کہہ رہاہوں جب تک کڑا احتساب نہیں ہوگا، ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا، یہ جو طاقتور ہیں کبھی قانون کی حکمرانی قائم ہونے نہیں دیں گے‘۔

  • 8 فروری کو انہیں جھٹکا لگے گا، ہمارے پاس پلان سی بھی موجود ہے، عمران خان

    8 فروری کو انہیں جھٹکا لگے گا، ہمارے پاس پلان سی بھی موجود ہے، عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پلان سی بھی موجود ہے اور8 فروری کو انہیں جھٹکا لگے گا، اسی لیے یہ ڈرے ہوئے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس مسلمان ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کہا ہےکہ دشمنوں سے اتنی بھی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو، قران سب کے لیے ہے اور ہمارا کام ہے یاد کروانا، انصاف کے نظام پر یقین نہیں، چاہتا ہوں کارروائی براہ راست دکھائی جائے تاکہ قوم کو پتا چلے کہ کیا ہو رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، 9 مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، کیپیٹل ہل واقعے میں سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس، اسلام اباد ہائی کورٹ اور جی ایچ کیو کی سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی، لوگ بے وقوف نہیں وہ جانتے ہیں کہ فوٹیج چوری کرنے کے وسائل کس کے پاس ہیں، 9 مئی لندن پلان معاہدے کا حصہ ہے۔

  • غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

    غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

    راولپنڈی: غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

    سینیئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    دوران سماعت، عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اس لیے وہ واپس نکل گئیں اور اسپتال بھی جانا تھا۔ عدالت نے بغیر اطلاع بشریٰ بی بی کے واپس جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمٹمنٹ جو کریں وہ پوری کریں، ملزمہ ابھی عدالت میں موجود تھیں۔
    جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ کل بھی وارنٹ جاری کر رہے تھے لیکن لطیف کھوسہ کے احترام میں وارنٹ جاری نہیں کیے۔ عدالت میں موجودگی کے بعد بغیر عدالتی اجازت نکل جانے پر استثنیٰ نہیں ہوتا بلکہ استثنیٰ اس کا ہوتا ہے جو عدالت موجود نہ ہو۔

    عدالت نے جیل حکام سے بشریٰ بی بی کی آمد اور روانگی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خود چل کر گئیں یا کوئی اٹھا کر لے گیا؟ جیل حکام نے بتایا کہ بشریٰ بی بی 11 بجکر 13 منٹ پر آئیں اور ایک بجکر 42 منٹ پر واپس گئیں، بشریٰ بی بی خود چل کر آئیں اور خود چل کر واپس گئیں۔

    دلائل کے بعد عدالت نے چارج شیٹ پڑھی اور ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ دوران سماعت، بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ سب لندن معاہدے کے تحت ہے اور 6 سال بعد اسے یاد آیا، جب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا۔

    گزشتہ روز، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی اور عدالت نے کارروائی آج تک مؤخر کی تھی۔

    دوران سماعت وکلاء صفائی نے عدالت کو بشریٰ بی بی کی آئندہ سماعت پر حاضری کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی۔

  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی

    اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی

    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں لڑنے والی اپنی فوج کی چار میں سے ایک ڈویژن کو واپس بلا لیا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے 4 مختلف ڈیوژن حماس کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں تاہم جنگ کے 102 ویں دن ان میں سے ایک ’’36 ویں ڈویژن‘‘ کو بغیر کوئی ٹھوس وجہ بتائے واپس بلا لیا گیا۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نیتن یاہو پر برس پڑے تھے اور غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار نیتن یاہو کی پالیسیوں کو ٹھہرایا تھا۔

  • پی ٹی آئی کیساتھ جو ہورہا ہے، وہ ملک میں پہلی بار نہیں ہورہا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کی قراردادوں سے ادارے کا چہرہ مسخ ہوتا ہے۔

    سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے 8 فروری کو ہر قیمت پر الیکشن ہو، افسوس ناک ہے سینیٹ میں قرارداد آتی ہے کہ الیکشن بروقت نہ ہوں، ایسی قراردادوں سے اس ادارے کا چہرہ مسخ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں جے یو آئی ، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی نے بھی عوام کو مایوس کیا، انہوں نے بس اتنا کیا کہ نیب کے دفاتر سے اپنے کیس ختم کیے، اپنے بینک اکاؤنٹ میں اضافہ کیا، ان سب جماعتوں نے مل کر عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا، ماضی میں انہوں نے کچھ لو اور کچھ دو کی بات کی، اسی وجہ سے پاکستان پر 80 ارب کا قرضہ ہے۔
    سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےساتھ جو ہورہا ہے یہ ملک میں پہلی بار نہیں ہورہا، اسی لیے جماعت اسلامی ہمیشہ کہتی ہے اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ آزاد اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں، ہمارا یہی مطالبہ ہے ہر سیاسی جماعت کو موقع ملنا چاہیے اور اصل فیصلہ عوام کریں، پی ٹی آئی کے پاس عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کا ایک اور موقع موجود ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عوام سے اپنے وعدہ پورا کرے کہ ہم غیر سیاسی ہوگئے ہیں، میڈیا بھی کسی کو لاڈلا نہ بنائے ، جماعت اسلامی ہر اس فیصلے کی مذمت کریگی جس کے نتیجے میں الیکشن بروقت نہ ہوں۔

    سراج الحق نے بلاول کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، اس کا مطلب ہے ہم دو ہی خاندان ہیں، صرف ہم دونوں میں سے کسی کی باری آئے گی، مگر اب نہ تیر نہ شیر کی باری بلکہ عوام کی باری ہے، اب ترازو کی باری ہے۔