Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 42 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان کی تیسری کھیپ غزہ بھجوادی

    الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان کی تیسری کھیپ غزہ بھجوادی

    لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کیلئے 20 ٹن امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کردی۔

    نور خان بیس پر نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد ربیعی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ائیر مارشل (ر) فاروق حبیب، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری سمیت پاک فوج، پاک فضائیہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

    اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن پہلے دن سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کے تعاون اور مصر میں قائم کیمپ آفس سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    وقاص جعفری نے کہا مجموعی طور پر اب تک ادویات، خوراک، ہائی جین کٹس پر مشتمل 57 ٹن امدادی سامان پاک فضائیہ کی مدد سے غزہ متاثرین تک پہنچایا جا چکا ہے اور حالیہ بھجوائے گئے سامان میں 13 ٹن ادویات اور 7 ٹن خوراک شامل ہے جو پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ اردن لیکر پہنچے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اردن میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے جس کے بعد یہ امدادی سامان غزہ متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ سید وقاص جعفری نے اس موقع پر مخیر حضرات سمیت این ڈی ایم اے، پاک فوج اور فضائیہ کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے وہ غزہ کے متاثرین تک مدد پہنچانے میں کامیاب ہو سکے۔

  • سرکاری ہائیڈرنٹس پر بے ضباطگیاں؛ ٹھیکیداراور واٹرکارپوریشن کی ملی بھگت سے کروڑوں کا نقصان

    سرکاری ہائیڈرنٹس پر بے ضباطگیاں؛ ٹھیکیداراور واٹرکارپوریشن کی ملی بھگت سے کروڑوں کا نقصان

    کر اچی: شہر میں سرکاری ہائیڈرنٹس سےلاکھوں گیلن پانی غیرقانونی طریقے سے شہرمیں فروخت کیاجا رہا ہے جس سے یومیہ لاکھوں روپے کا سرکارکو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    سرکا ری ہائیڈرنٹس پر ٹھیکدار یہ تمام عمل واٹرکارپوریشن کے اعلی افسران کی ملی بھگت سے کرر ہے ہیں، شہریوں کو گھروں پر پانی کے بل بھی بھیجے جا ر ہے ہیں لیکن پانی گھروں میں آتا نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے 7 سرکاری ہائیدرنٹس ہیں جہاں بڑے پیمانے پربے ضباطگیوں کا انکشاف ہوا جس میں لاکھوں گیلن پانی خاموشی سے فروخت کیاجا رہا ہے جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ زرائع نے بتایا کہ کر اچی کے 3 سرکاری ہائیدرنٹس نیپا ، سخی حسن اور کرش 2 ہائیڈرنٹس اس وقت مبینہ طور پرکرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق ’’ان تینوں ہا ئیڈرنٹس پررات 12بجے سے صبح 6بجے تک واٹر بورڈ کی جانب سے لگائے میٹرز کوبند کردیا جا تا اور اس دوران جتنا بھی پانی سرکا ری لائنوں سے لیا جا تا ہے اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ اس عمل سے یومیہ لاکھوں گیلن کا پانی مبینہ طور پرغیرقانونی طور پر فروخت کیاجا تا ہے، اس کار روائی میں ہائیڈرنٹس انتظا میہ کے ساتھ واٹر کارپویشن کے اعلی افسران بھی مبینہ طور پر ملوث بتائے جا تے ہیں۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ نیپا ہائیڈرنٹ کا ٹھیکہ غلام نبی نامی شخص کے پاس ہے اس شخص کے پاس یہ ٹھیکہ کئی برس سے ہے جہاں اس کی مکمل اجاراداری قائم ہے اور واٹر کارپویشن کے اہم افسران اس شخص سے مل کر پانی کو غیرقانونی طور پر فروخت کرتے ہیں۔

  • پنجاب میں پیپلزپارٹی کے 7 امیدوار ’ تیر ‘ کے انتخابی نشان سے محروم

    پنجاب میں پیپلزپارٹی کے 7 امیدوار ’ تیر ‘ کے انتخابی نشان سے محروم

    لاہور: پنجاب میں پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان تیر الاٹ نہ کرنے پر پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

    پنجاب سے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے 3 اور پنجاب اسمبلی کے 4 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد قرار دے دیا، ان امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان’ تیر ‘ الاٹ نہیں کیا گیا۔

    این اے 58 چکوال سے ذوالفقار علی خان کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا، این اے 59 تلاگنگ/چکوال سے حسن سردار بھی تیر کا انتخابی نشان حاصل کرنے سے محروم رہ گئے۔

    اسی طرح این اے 122 لاہور سے چوہدری عاطف رفیق بھی تیر کا انتخابی نشان حاصل نہ کرسکے۔

    صوبائی نشستوں پر پی پی 20 چکوال سے چوہدری نوشاد خان، پی پی 21 چکوال سے راجہ امجد نور کو ’ تیر ‘ کا نشان جاری نہیں کیا گیا۔

    پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام اور پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو بھی ’ تیر ‘ کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا۔

    7 امیدواروں کو تیر کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کردیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما تیر کا انتخابی نشان الاٹ نہ کیے جانے پر احتجاجی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • ڈونلڈ لو اور باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،سپریم کورٹ لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے،عمران خان

    ڈونلڈ لو اور باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،سپریم کورٹ لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے،عمران خان

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا۔

    بانی پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارے کی 8 ویں آیت پڑھ لیں، قران میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کرسکو۔ انہوں نے کہا کہ بلے کے کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، عمران خان کا جیل میں ہونا، پی ٹی ائی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے، سب کچھ یہ بتانے کے لیے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ انہیں ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے۔

    عمران خان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا، ابھی بھی دو امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں جن میں سے ایک امپائر نے نو بال دے دی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے 6 لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی اور مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، ان کے سارے کیسز بند ہیں، ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا، ان کو عوام کے غصے کا اندازہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی،انہیں لوگوں کا غصہ 8 فروری کو نظر آئے گا اور لوٹوں کی حالت بھی 8 فروری کو نظر آئے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ اج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی اس وجہ سے کرش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 850 ٹکٹ تھے مگر مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل میں نہیں آنے دیا گیا۔

  • بلا تو رہا نہیں، اب صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، بلاول

    بلا تو رہا نہیں، اب صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، بلاول

    ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کے کردار سے خوش نہیں۔

    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص کو آپ نے تین بار وزیر اعظم بنایا ، آج اس شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر اب یہ آپ کا وزیر اعظم بن گیا تو 5 سال بلوچستان میں ترقی نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی بار اس شخص کو مسلط کیا گیا تو اس نے بلوچستان کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا، جب دوسری بار اس شخص کو مسلط کیا تو پھر بلوچستان کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا، جب تیسری بار اس شخص کو مسلط کیا گیا تو پوچھیں کیا اس نے وفا کی؟،3 بار ناکام شخص کو چوتھی بار کس خوشی میں قبول کریں۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر کھڑے ہو کر اسلام آباد کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کے کردار سے خوش نہیں، پاکستان کے عوام کسی کے غلام نہیں، عوام کسی کے آگے نہیں جھکتے کسی سے ڈرتے نہیں، ہم اپنا حق چھینیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تو صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، ایک پیپلز پارٹی اور دوسری ن لیگ ہے، بلا رہا نہیں، شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا۔

  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛عالمی عدالت میں اسرائیل نے فلسطینی نسل کشی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرا دیا

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛عالمی عدالت میں اسرائیل نے فلسطینی نسل کشی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرا دیا

    تل ابیب: عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوسرے روز اسرائیل نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حماس ہے جس کی وجہ سے فلسطینی عتاب کا شکار ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے دائر درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی پر سماعت میں اسرائیل اپنی ڈھٹائی پر قائم رہا۔

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں ہونے والی معصوم خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار جدوجہدِ آزادیٔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو ٹھہراتے ہوئے جنگ جاری رہنے کا عندیہ دیا۔
    بعد ازاں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی ادارہ انصاف میں جنوبی افریقا کی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شیطانی چکر یا عالمی طاقت ہمیں جنگ میں فتح تک غزہ میں کارروائی سے نہیں روک سکتی۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں کامیابی اور اپنے مقاصد کے حصول تک غزہ میں کارروائی جاری رہے گی۔

    عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق سماعت کا سامنا کرنے کے باوجود وزیراعظم نیتن یاہو کی ڈھٹائی سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ قابض ریاست اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلےسے غزہ پر حملوں سے باز نہیں آئے گی۔

  • عام انتخابات ملتوی کروانے کیلیے سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع

    عام انتخابات ملتوی کروانے کیلیے سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع

    اسلام آباد: عام انتخابات 2024 ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروا دی گئی۔

    سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔

    قرارداد میں سینیٹر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے جبکہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔
    سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانا مشکل ہو رہا ہے۔

    قرارداد جمع کروانے والے ہلال الرحمان فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں۔

    انتخابات سے متعلق سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع قراردادوں کی تعداد اب تک 3ہوگئی ہیں جس میں انتخابات ملتوی کروانے سے متعلق دو قرارداد جبکہ وقت پر انتخابات کروانے کی قرارداد جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کراوئی گئی۔

  • پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے بکری، کھسہ سمیت مختلف انتخابی نشانات الاٹ

    پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے بکری، کھسہ سمیت مختلف انتخابی نشانات الاٹ

    لاہور: الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی لسٹیں جاری کر دیں۔

    لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے۔

    این اے 121 سے تحریک انصاف کے وسیم قادر وکٹ اور این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ ایلفابیٹ k کے نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    این اے 123 سے تحریک انصاف کے امیدوار افضل عظیم ریڈیو اور این اے 124 سے ضمیر ایڈووکیٹ ڈولفن کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے۔

    این اے 127 سے ظہیر عباس کو کلاک دیا گیا اور این اے 128 سے سلمان اکرم ریکٹ کے میدان سے قسمت آزمائی کریں گے۔

    این اے 129 سے میاں اظہرکو وکٹ اور این اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان دیا گیا۔ این اے 119 پر ندیم شیروانی کو کرکٹ اسٹمپ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا۔

    دوسری جانب سوات میں این اے 4 پر سہیل سلطان کو بکری، پی کے 4 پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے پانچ پر اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر کا نشان ملا۔

  • کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی، بعض رہنماؤں کی عدم شرکت پر شیرافضل مروت برہم

    کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی، بعض رہنماؤں کی عدم شرکت پر شیرافضل مروت برہم

    کراچی: سی ویو پر پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی میں بعض رہنماؤں کی عدم شرکت پر شیر افضل مروت برہم ہوگئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیر افضل مروت نے کراچی میں بلاول ہاؤس تا نشان پاکستان پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر خرم شیر زمان، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، راجا اظہر، سعید آفریدی، ایڈووکیٹ علی پلھ، ایڈوکیٹ رحمان مہیسر سمیت دیگر قیادت سی ویو پر موجود تھی۔

    شیر افضل مروت نے ریلی میں بعض رہنماوں کی عدم موجودگی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران سندھ کی قیادت کے علاوہ اسلام آباد میں کسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن آج کے جلسہ میں سندھ کی قیادت ڈھونڈنے پر نہیں مل رہی، جتنے ٹکٹ ہولڈر آئے ان کو سلام جو نہیں آئے ان پر لعنت بھیجتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری صفوں میں بزدلوں کی کوئی جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتاؤں گا جو امیدوار بزدلی سے گھروں میں بیٹھے رہے، ہمت نہیں تھی نکلنے کی تو ٹکٹ کیوں مانگا۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ کراچی کے عوام باشعور پڑھے لکھے ہیں کراچی والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کراچی کے عوام ساتھ نہ دیں تو فتح ممکن نہیں، یہاں انتخابی مہم کے لیے آیا ہوں، آج کی ریلی کیلئے سندھ کی قیادت نے ناقص انتظامات کیے، کوئی کسی کو لیکر نہیں آیا بلکہ عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں، آج جو لوگ نکلے وہ غیور ہیں۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ کل عدالتوں میں انصاف کے منہ پر کالک مل دی، عدالتوں نے بلا چھینا، ہمارے امیدوار گرفتار ہوئے،ہمیں ایسے نشان الاٹ کیے گئے جو ہمارے پہچان نہیں ہمارے کاغذات چھینے گئے۔ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا گیا۔پاکستان میں پاکستانیوں کیخلاف ہی سازش ہوئی، پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھینا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کی پی ٹی آئی سے محبت کا اندازہ ہے۔ ۔پی ٹی آئی کیلئے ہر سطح پر زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میں کراچی والوں کا پیغام عمران خان کو دوں گا۔ بانی پی ٹی آئی کو بتاؤں گا سندھ کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ صبح سے رکاوٹیں لگائی گئیں پولیس کے ڈالے گھوم رہے تھے۔ جس طرح ورکرز نکلے انہیں سلام، ہم 8 فروری تک اپنی جمہوری جنگ لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر ہتھکنڈے کا جواب 8 فروری کو دیں گے۔ کراچی کے لوگوں 15 سال سے پیپلز پارٹی سندھ میں اقتدار میں ہے۔ بحیثیت پاکستانی تسلیم کرتا ہوں کراچی پاکستان کی داتا کی نگری ہے، کراچی نے پورے پاکستان کو پالا ہے۔ 15 سال سے پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچھ نہیں دیا۔ کراچی کیلئے عمران خان کا تصور تعصب قومیت لسانیت سے پاک ہے۔

    شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اڈیالہ میں عمران خان آپ کی جنگ لڑرہا ہے، خان کہتا ہے پاکستانیوں یہ آپ کو ڈرائیں گے لیکن آپ نے مایوس نہیں ہونا۔ ہمارا یقین ہے ہر انسان کی موت کا وقت مقرر ہے۔ زندگی موت دینے والا اللہ ہے۔ جب آپ کا لیڈر نہیں ڈرا تو آپ بھی مت ڈریں۔ عوام سے اپیل ہے کہ 15جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ میں بھی بھرپور شرکت کریں۔

  • دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، احسن اقبال

    دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، احسن اقبال

    نارووال: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانیال عزیر اندرونی طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے اور قیادت کو ان پر اعتبار نہیں تھا۔

    نارووال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 میں الیکشن ہال کے افتتاح کے موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی قیادت 2013 کے انتخابات میں دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی لیکن میں نے دانیال عزیز کے لیے 20 منٹ دلائل دیے اور وفاداری کی ضمانت بھی دی۔

    انھوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے مسلم لیگ (ن) پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے اس کا ذمہ دار قرار دیا حالانکہ مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز میرے خلاف پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں،

    احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے لیکن پی ٹی آئی نے گھاس نہیں ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے اور اسی چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہیں دی تھی۔

    نورکوٹ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ 8 فروری کو شکرگڑھ اور ملک بھرسے بے مٹال کامیابی حاصل کریں گے، میں نےسیاست کا آغاز 1990 میں شکرگڑھ شہر سے کیا تھا، نارووال کی ترقی دیکھ کر لوگ حیران ہوتے ہیں، نارووال کی تین یونیورسٹیوں میں 7 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔