Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 43 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل، جماعت اسلامی کا کراچی میں ”غزہ ملین مارچ“

    اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل، جماعت اسلامی کا کراچی میں ”غزہ ملین مارچ“

    کراچی: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر ”غزہ ملین مارچ“ کا انعقاد کیا گیا۔

    ’’غزہ ملین مارچ“ میں شہر بھر سے خواتین و بچوں سمیت ہر طبقہ زندگی سے وابستہ لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل کراچی نے زبردست مارچ منعقد کر کے پیغام دیا ہے کہ وہ جاگ رہے ہیں۔ تاریخی غزہ ملین مارچ کے انعقاد پر کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین ییش کرتا ہوں۔

    سراج الحق نے کہا کہ عوام اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انتخابات میں بزدل حکمرانوں کو مسترد کریں اور 8 فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔ جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے اور پوری دنیا میں امت کی آواز بن سکتی ہے۔

    سراج الحق نے کہا اسرائیل نے امریکا، برطانیہ اور یورپ کی سرپرستی اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بزدلی کے باعث غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ غزہ وفلسطین میں بچوں اور خواتین کو بے دریغ شہید کیا جارہا ہے لیکن عالم اسلام کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اپنائی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا جب امریکا اور یورپ اسرائیل کا ساتھ دے سکتے ہیں تو عالم اسلام کے حکمرانوں اور ان کی افواج فلسطین کا ساتھ دینے اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے کوئی پیش قدمی کیوں نہیں کرتے؟، مسلم حکمرانوں اور ان کی 74 لاکھ افواج نے فلسطینی مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ جماعت اسلامی نے عالمی سطح پر بھی اہل فلسطین کے لیے آواز اٹھائی ہے، جماعت اسلامی اب تک ایک ارب چالیس کروڑ کی رقم فلسطینی مسلمانوں کو بھجوا چکی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں آنے والے لاکھوں مردو خواتین اور بچوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم یہاں رہ کر جو کچھ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے، ہم امریکا اور اسرائیل مردہ باد کہیں گے اور حماس کی حمایت کریں گے، ہم اسرائیل اور امریکا کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم نے حماس کے مجاہدوں، القسام بریگیڈ اور اہل غزہ کو بھلایا نہیں ہے، ہم انتخابات میں بھی اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں، عوام اپنے حکمرانوں اور حکمران پارٹیوں سے کہہ دیں کہ اگر ووٹ لینا ہے تو حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ کی حمایت کریں اور امریکا اور اسرائیل کی مذمت کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کسی بھی کارنر میٹنگز اور انتخابی مہم میں اہل غزہ اور فسلطینی مسلمانوں کو نہیں بھولیں گے۔ امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائیں گے۔ افسوس ہے کہ وہ جماعتیں جو خود کو قومی جماعتیں کہتی ہیں وہ اسرائیل کی مذمت نہیں کررہیں اور اقتدار کے لیے امریکا طرف دیکھ رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام نظریاتی ہیں اور عوام ان پارٹیوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے جنہوں نے اسرائیل اور امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت نہیں کی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل و امریکا کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پاکستانی برانڈ کی تشہیر کے لیے 20 اور 21 جنوری کو ایکسپو سینٹر میں نمائش منعقد کی جائے گی۔ ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے پاکستانی برانڈ کی تشہیر کریں گے۔ کراچی کے عوام ایکسپو سینٹر میں پاکستانی برانڈ کی نمائش میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں۔ نمائش میں ہونے والا فائدہ اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی امداد کے لیے مختص کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم سن لیں کہ مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل نہیں بلکہ صرف فلسطین کی ریاست ہے۔ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل کہنے والا امریکی ایجنٹ کہلایا جائے گا۔ ہم بانی پاکستان کے فرمان سے روگردانی نہیں کرنے دیں گے۔ مارچ کے شرکاء سے معروف شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی، ڈاکٹر اسامہ رضی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

  • عمران خان کا کوئی نظریہ نہیں، اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا، پرویز خٹک

    عمران خان کا کوئی نظریہ نہیں، اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا، پرویز خٹک

    نوشہرہ: چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ غلط پالیسوں کی وجہ سے پاکستان اور تحریک انصاف اس نہج پر پہنچی، عمران خان کا کوئی نظریہ نہیں، وہ اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا۔

    تاروجبہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس نہ پلان ’’اے‘‘ ہے نہ پلان ’’بی یا سی‘‘، ان کا بیڑا غرق اور قصہ ختم ہوگیا، اب آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گے، فیصد مخصوص نشستیں بھی گئیں، آزاد امیدوار کا کیا پتہ جیت کر کل کسی کا ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوگئی ہے اور آئندہ 5 سال تک ان کی کوئی نمائندگی نہیں ہو گی، پی ٹی آئی میں 2010 کے بعد کوئی صیح الیکشن نہیں ہوا، بعد میں جو بھی الیکشن کیا گیا اس میں سلیکشن کی گئی جعلی کاغذ تیار کئے گئے۔

  • پشاور کے نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

    پشاور کے نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

    پشاور: حکیم اللہ جان روڈ پر واقع نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں عمارت کو سرچ اور کلیئر کررہی ہیں۔

    حکیم اللہ جان روڈ پر ڈھکی نال باندی موڑ پر واقع شیریں شاہ اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز اور ایمبولنسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق 7 سے 8 منزلہ عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر آگ لگی ہوئی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی 5 فائر وہیکلز، 2 واٹر براوزرز اور 2 ایمبولینسیں فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
    ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں پھنسے ہوئے تین مریضوں کو متاثرہ فلور سے ریسکیو کرکے بالائی منزل پر پہنچا دیا گیا ہے۔ عمارت میں بڑے پیمانے پر دھواں موجود ہے، جسے ختم کرنے کے لیے اسموک ایجکٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔

    ریسکی اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں عمارت کو سرچ اور کلیئر کررہی ہیں، اس دوران 110 فٹ لمبی اسنارکل کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان میں لیول پلیئنگ فیلڈ صرف اشرافیہ کے پاس ہوتی ہے، نگران وزیراطلاعات

    پاکستان میں لیول پلیئنگ فیلڈ صرف اشرافیہ کے پاس ہوتی ہے، نگران وزیراطلاعات

    لاہور: وفاقی نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملک میں 8 فروری کو عام انتخاباتے کے انعقاد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں لیول پلیئنگ فیلڈ اشرافیہ کے پاس ہر وقت ہوتی ہے۔

    لاہور میں الحمرا آرٹ کونسل میں دو روزہ افکار تازہ تھنک فیسٹ کا 7 واں ایڈیشن منعقدہ ہوا جہاں سیاست دانوں، تجزیہ کاروں، ادیبوب ، دانشوروں اور ادیبوں نے علمی مباحثہ کیا اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے تھنک فیسٹ کے آخری روز شرکت کی اور کہا کہ 8 فروری کو انتخابات کے دن لوگوں کی قطاریں لگی ہوں گی، 17 اگست 2023 کو جب سے نگران حکومت آئی ہے، مستقل مزاجی سے کہا ہے کہ آئین میں تحریر ہے ریاستی امور ملک کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ تمام تر سیاسی قوتیں اور متعلقہ فریق کے مفاد میں ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہوں، اس لیے انتخابات ہونے کا یقین ہے، پاکستان میں انتخابات ہوں یا نہ ہوں اگر کسی کے پاس لیول پلینگ فیلڈ ہے تو وہ اشرافیہ ہے، جس کے نام مختلف ہیں، ورکنگ کلاس کے پاس لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف ایک قد آور شخصیت ہیں، ان کے آنے سے سیاست میں تہلکہ مچ جاتا ہے، حریف سیاسی جماعتوں کا نام لیے بغیر کہا کہ جنھوں نے قانون کو بے پناہ پامال کیا ہے ان کے ساتھ جزا اور سزا ہونی چاہیے۔

    سابق سینیٹر افرا سیاب نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کی بات غیر یقینی ہے، پاکستان میں جرنیل شاہی ہے وہ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں، کے پی میں دو انتخابات قریب سے دیکھے ہیں وہ کہتے ہیں طالبان خطرہ نہیں ہیں اصل دہشت گرد بلوچ نیشنلسٹ ہیں، بلوچستان جو جمہوری مرکز رہا وہاں اب باپ پر بٹھا دیا گیا۔

    افراسیاب خٹک نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے لیکن اس کو ہائوس آف کانسپریسی بنا دیا گیا ہے، سنجرانی فارمولے کے لیے مسلم لیگ(ن) کو ہٹا کر اپنے لوگ لائے گئے، سیاسی انجیئرنگ ختم نہیں ہوگی اور صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوں گے، نوازشریف نے پرویز مشرف پر مقدمہ کرکے درست فیصلہ کیا اور ان کو ملنے والی سزا ٹھیک فیصلہ ہے۔

  • امریکا نے یمنی حوثیوں سے متعلق خفیہ پیغام ایران کو پہنچا دیا

    امریکا نے یمنی حوثیوں سے متعلق خفیہ پیغام ایران کو پہنچا دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔

    یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
    ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔

  • سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کی نمائندگی لازمی قرار

    سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کی نمائندگی لازمی قرار

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنانا لازمی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتیں جنھیں عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں، ان کو الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنانا لازمی ہے۔

    سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس اعلامیے کے اجرا کے 5 دنوں کے اندر جنرل نشستوں کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام مرد اور خواتین امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرادیں۔
    خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر ہے اور گزشتہ روز (ہفتہ) انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی آخری تاریخ تھی اور الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سمیت دیگر متعدد سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم کردیا ہے۔

  • پاکستانیوں کو ہر جگہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، عائشہ عمر

    پاکستانیوں کو ہر جگہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، عائشہ عمر

    کراچی: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو ہر جگہ پر منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

    ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی نئی فلم ’ڈھائی چال‘ کے کردار، شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی ہے۔

    عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اور سینما انڈسٹری میں پاکستان کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور ہمیں اس پر سچ کو سامنے لانا چاہئے۔
    انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کو سچائی بتائیں، دنیا کو نہ صرف ہمارا بیانیہ غلط بتایا جاتا ہے بلکہ وہ مسلمانوں کو بھی غلط پیش کرتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا ہمیں میڈیا اور سینما میں ایک متبادل بیانیہ پیش کرنا چاہئے اور پھر لوگوں پر یہ فیصلہ چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کسی کے متعلق کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

    فلم ’ڈھائی چال‘ میں ایک صحافی کا کردار ادا کرنے پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں خود بھی صحافت کا پیشہ کرچکی ہیں اس لئے انہوں نے اس کردار کو بہت انجوائے کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے ووٹرز تک پہنچنے کیلیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    پی ٹی آئی نے ووٹرز تک پہنچنے کیلیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

    پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بلے کا نشان نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جس پر تحریک انصاف نے ووٹرز تک پارٹی امیدواروں کی تفصیلات پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ویب سائٹ پر پورٹل بنا دیا گیا جہاں تمام امیدواروں کی حلقوں کے لحاظ سے تفصیلات اپلوڈ کردی گئی ہیں۔

    کارکنان کسی بھی حلقے سے پارٹی امیدوار کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ پورٹل بنانے کا فیصلہ گزشتہ رات سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

  • لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے تاجر کو لوٹ لیا

    کراچی: نیپیئرکےعلاقے جمیلہ اسٹریٹ لیاری ایکسپریس کے قریب پولیس وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تاجر کو لوٹ لیا۔

    نیپئرپولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق لیاری ایکسپریس کے قریب موٹرسائیکل سوار باوردی پولیس اہلکاروں نے تاجر سے دولاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹی، جس کا مقدمہ تاجرکی مدعیت میں نیپیئر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے تاجر محمد حسن نفیس سے لوٹ مار کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 24/12 بجرم دفعات 392،397،342،170،34/171 کے تحت درج کرلیا، تاجر نے بیان میں بتایا کہ وہ لکڑی کا کاروبار کرتا ہے 11 جنوری کو لیاقت آباد سے موٹرسائیکل پر لکڑی خریدنے ٹمبر مارکیٹ آرہا تھا کہ گارڈن جمیلہ اسٹریٹ پر باوردی دو اہلکاروں نے روکا۔
    تاجر نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل کے کاغذات طلب کیے تو میں نے بتایا کہ گاڑی کے کاغذات بھول کر آگئے ہیں جس کے بعد مبینہ پولیس اہلکار مجھے اور میرے ملازم کو گارڈن چوک سے ہوتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سنسنان جگہ لے آئے اور ہماری تلاشی شروع کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری جیب سے ایک لاکھ 70ہزار اور ملازم کی جیب سے 63 ہزار روپے نکال لیے، مقدمے کے متن کے مطابق تاجر نے پیسے واپس مانگے تو پولیس اہلکاروں نے اسلحہ دکھایا اور کہا کہ چلے جاؤ ورنہ ڈاکو بناکر مار دیں گے اور اس کے بعد دونوں اہلکار فرارہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کررہے ہیں لیکن ابھی تک ملوث اہلکاروں کی نشان دہی نہیں ہوسکی ہے۔

  • کراچی ؛ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پرپی ٹی آئی امیدوارآزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

    کراچی ؛ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پرپی ٹی آئی امیدوارآزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

    کراچی: کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر آزاد حیثیت میں اور مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے ریکٹ، ٹینس بال، بوتل، بینگن، ڈھول اور دیگر انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

    این اے 229 پر ولی محمد مغیری کو مور اور این اے 230 پر مسرور سیال کو ریکٹ الاٹ کیا گیا ہے۔ این اے 231 پر خالد محمود کو ٹیبل ٹینس بال اور این اے 232 پر علیم عادل شیخ کو ریکٹ کا نشان ملا ہے۔ این اے 233 پر ایڈووکیٹ حارث کو اسٹل کیمرہ اور این اے 234 کی نشست پر فہیم خان کو بوتل کا نشان الاٹ ہوا ہے۔
    این اے 235 پر سیف الرحمان کو ٹاور اور این اے 236 پر عالمگیرخان کو بینگن، این اے 237 پر ایڈووکیٹ ظہور محسود کو بیڈ اور این اے 238 پر حلیم عادل شیخ ٹیبل ٹینس بال کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔

    اسی طرح این اے 239 پر یاسر بلوچ، این اے 240 سے رمضان گھانچی اور این اے 241 سے خرم شیر زمان ڈھول کے انتخابی نشان پر بیلٹ پیپر پر موجود ہوں گے۔ این اے 242 پر دوا خان اور این اے 243 پر ایڈووکیٹ شجاعت علی کو ٹیبل جبکہ این اے 244 پر آفتاب جہانگیر کو کرکٹ اسٹیمپ کا نشان ملا ہے۔

    این اے 245 پر عطاءاللہ خان اور این اے 246 پر ملک عارف اعوان کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔ این اے 247 پر تابش توفیق کو گیزر جبکہ این اے 248 پر ارسلان خالد اور این اے 249 پر عزیر علی کو حرف P کا انتخابی نشان ملا ہے۔ این اے 250 پر ریاض حیدر فاختہ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔