Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 44 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • ن لیگ کی سابق ایم این اے عائشہ رجب کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    ن لیگ کی سابق ایم این اے عائشہ رجب کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی خان نے این اے 97 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے رجب علی خان کی بے شمار قربانیاں ہیں، رجب علی کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اورکارنر میٹنگز میں بڑے قافلوں کے ساتھ شرکت کی اور ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا لیکن مجھے پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیا گیا۔

  • فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف سماعت

    فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف سماعت

    دی ہیگ: اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی پر جنوبی افریقا کی مقدمے کی پہلی سماعت کا آغاز ہوگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا نے 84 صفحات پر مشتمل پٹیشن دائر کی تھی جس میں اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

    جس پر آج پہلی سماعت کا آغاز ہوگیا جس کی سنوائی 15 ججز کا پینل کر رہا ہے جب کہ درخواست گزار جنوبی افریقا اور دفاع کرنے والے اسرائیل کے نمائندے بھی بطور جج حصہ بنیں گے۔

  • جو پاکستان کا قانون نہیں مانتا وہ یہاں سے چلا جائے، نگراں وزیراعظم

    جو پاکستان کا قانون نہیں مانتا وہ یہاں سے چلا جائے، نگراں وزیراعظم

    پشاور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جو پاکستان کا قانون نہیں مانتا وہ یہاں سے چلا جائے۔

    گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختون خوا پولیس دربار کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کے پی پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کے پی پولیس کے شہدا کے ورثا کوئی معمولی نہیں بہت بڑے لوگ ہیں۔ میں ایک مقروض کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں۔ آپ لوگوں کا مجھ پر بہت بڑا قرض ہے،بعض اوقات ہم آپ کو وہ مالی امداد نہیں دے پاتے جو دینی چاہیے۔

    نگراں وزیراعظم نے دہشت گردوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرے ہوئے لوگ ہیں جنہوں نے اس شہر میں بچوں کو قتل کیا۔ میں نے بیماری یا خودکش حملے میں مر جانا ہے یہ فیصلہ اللہ کا ہو گا۔ یہ دین اور اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔ اللہ نے زندگی اور موت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے۔ ہم پر 10حملے کریں گے ان کو ایک ہزار بار جواب دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شر کا ساتھ دینے والے گرے ہوئے لوگ ہیں۔ اے پی ایس میں معصوم بچوں کو شہید کیا گیا،ان بےغیرتوں کو حیا آنی چاہیے۔ ہم ان دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے۔ ہم سب اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ یہ دہشت گرد ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ، ہم ان کے خلاف کامیاب ہو چکے ہیں اور ہمیں اپنے اس سفر پر گامزن رہنا چاہیے۔

  • خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش، بیان ریکارڈ کروا دیا

    خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش، بیان ریکارڈ کروا دیا

    اسلام آباد: سابق وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بطور سابق وزیر دفاع پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کروایا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف تا حال کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ شہباز شریف وکیل کے ذریعے بیان جمع کروائیں گے۔

    خواجہ آصف نے ” ایکس” (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ آج فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ہوا ۔ بیان نامکمل رھا انشاءاللہ جلد مکمل ہوجائے گا۔۔ میری ناچیز رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی کی میڈیا کوریج ہو۔ عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے ساتھ 75 سال میں کیا کھلواڑ ہوا ہے۔ وطن عزیز میں جتنے کمیشن بنے ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔

  • جسٹس مظاہر کا معاملہ ہوا میں نہیں چھوڑ سکتے ہماری ساکھ بھی خطرے میں پڑی، جوڈیشل کونسل

    جسٹس مظاہر کا معاملہ ہوا میں نہیں چھوڑ سکتے ہماری ساکھ بھی خطرے میں پڑی، جوڈیشل کونسل

    اسلام آباد: صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کرلیا تاہم سپریم جوڈیشل کونسل نے انہیں صفائی کا ایک اور موقع دے دیا اور کہا ہے کہ معاملے کو ہوا میں نہیں چھوڑ سکتے استعفی سے سپریم کورٹ کی ساکھ خطرے میں پڑی۔

    صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت منظور کیا۔ سپریم کورٹ میں اب دو ججز کی آسامیاں خالی ہوگئی ہیں۔

  • سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی انتخابی نشان بلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی انتخابی نشان بلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی بلے کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن کی بلے کے انتخابی نشان کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست کل بروز جمعہ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

    قبل ازیں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست اعتراضات کے واپس کردی تھی۔ الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر 657 الاٹ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

    سپریم کورٹ رجسڑار آفس نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر اعتراضات عائد کیا کہ مختلف صفحات پڑھنے کے قابل نہیں۔ رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کی اپیل اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر سماعت میں دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل گیا۔

    مختصر فیصلے میں پشاور ہائی کورٹس نے تین اہم پوائنٹس بتائے تھے جن میں عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے اور پی ٹی آئی بلے کے انتخابی نشان کی حقدار ہے، انتخابی نشان دیا جائے۔

  • اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بڑی تبدیلی

    اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بڑی تبدیلی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بڑی تبدیلی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔

  • کاغذات نامزدگی مسترد، فواد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

    کاغذات نامزدگی مسترد، فواد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

    لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے ٹریبونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔

    فواد چوہدری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 60 اور 61 سے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسر کے حقائق کے منافی فیصلے کو برقرار رکھا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو صول کرنے کے بعد اسے سماعت کیلیے مقرر کرنے کا روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں فل بینج جمعے کو سماعت کرے گا۔
    فواد چوہدری کی جانب سے ایڈوکیٹ ظفر اقبال مانگٹ نے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ ’ٹریبونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا، بیرون ملک دوروں اور بیان حلفی کے مصدقہ نہ ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے‘،

    فواد چوہدری نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر کہ الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

  • ڈالر کے اوپن ریٹ 282 روپے سے نیچے آگئے

    ڈالر کے اوپن ریٹ 282 روپے سے نیچے آگئے

    کراچی: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 700ملین ڈالر قسط کی یقینی منظوری اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ طویل وقفے کے بعد 282روپے سے نیچے آگئے۔

    دسمبر میں ترسیلاتِ زر کی قانونی چینلز سے آمد 5.4 فیصد بڑھ کر 2ارب 40کروڑ تک پہنچنے، ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کی ممکنہ سرمایہ کاری اور ایکسپورٹرز کی فارورڈ پر ڈالر کی فروخت بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں سپلائی میں بہتری کا باعث رہے۔

    سپلائی میں بہتری کے سبب کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17 پیسے کم ہوکر 280 روپے 95 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی ادائیگیوں کی ڈیمانڈ اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 1پیسے کمی سے 281 روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
    اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین بیرونی ملک پڑھنے والے طالبعلموں کی فیسوں اور طبی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور طلب کی نسبت رسد بہتر ہونے سے ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 281روپے 94پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی اشاریوں اور آئی ایم ایف سے قسط کے اجرا کے بعد اگرچہ ڈالر کی نسبت روپیہ 281کے گرد مستحکم نظر آرہا ہے لیکن اب عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرل انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے مزید انفلوز کی صورت میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے حوالے سے سمت کا تعین ہوسکے گا۔ ممکنہ نئے انفلوز سے ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے امکانات ہیں۔

  • بلے کا نشان: پشاور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کی، رانا ثنا اللہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا نشان واپس ملنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    رانا ثنا اللہ خان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دیا جائے، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہوگیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کے اندر الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں رہی، فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے او ثابت ہوا لاڈلا عزیز ہے، “کیس” نہیں “فیس” اور ثاقب نثار دور کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے، فیصلہ الیکشن کمیشن کو تالا لگانے کے مترادف ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کرنے والوں کے سہولت کاروں کو سلام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل کیا لیکن فیصلہ لاڈلے کے حق میں آیا۔