Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 5 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہیں ہوا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

    سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہیں ہوا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے۔

    پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی آخری تاریخ تک کچھ دن باقی ہیں اس میں کسی قسم کا تعطل اور ڈیڈ لاک نہیں، یہ معمول کی کارروائی ہے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں، آئین پاکستان خاصا جامع اور مفصل ہے، فرض کریں کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے۔

    فنکاروں سے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مختلف طرح سے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ان کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، وہ شاعر، موسیقار، فنکار، ڈرامہ نگار جو کروڑ پتی نہیں، ان کی خدمات کا اعتراف ہونا چاہیے، اشرافیہ کے کلبز کو بھی چاہیے کہ وہ ان کی خدمات کا اعتراف کریں، کسی کو رکنیت دیتے وقت صرف پیسے کو نہ دیکھا جائے، خدمات کو بھی دیکھا جائے۔

  • حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے، بلاول بھٹو

    حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو ریفرنس کیس عدلیہ کا امتحان ہے، عدالتی قتل ہوا امید ہے بہت جلد اس عدلیہ سے انصاف ملے گا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ پرانی بات ہوگئی۔

    ذوالفقار علی بھٹو کیس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے خود کہا تھا کہ بھٹو ریفرنس کیس عدلیہ کا امتحان ہے، عدالتی قتل ہوا امید ہے بہت جلد اس عدلیہ سے انصاف ملے گا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ پرانی بات ہوگئی اب انصاف نہیں دلایا۔

    بلاول نے کہا کہ ججز انصاف کریں گے ججز اس داغ کو بھی دھوئیں گے جو عدلیہ پر ہے اور امید ہے تاریخ درست کی جائے گی، ذولفقار علی بھٹو ریفرنس نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے، جو انصاف ان کی بیٹی کو نہیں مل سکا نواسے کو ضرور ملے گا۔

    بلاول نے کہا کہ جدوجہد ایک دن پر مبنی نہیں ہوتی، ایک شخص کا عدالتی قتل ہوا ہے، بھٹو کا عدالتی قتل آمریت کے دور میں ہوا، کیا یہ ایک سیف ججمنٹ ہے نہیں تو اس کا حل کیا ہے؟ امید ہے عدلیہ ہمیں انصاف دے گی اور داغ دھوئے گی، امید ہے اس صدارتی ریفرنس کے ذریعے تاریخ درست کرنے میں مدد ہوگی، ہم ایک لکیر کھینچ سکے کہ ماضی میں غلط ہوا۔

    سیاسی سوالات پر انہوں نے کہا کہ پارلیمان سازی کاعمل جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ سیاسی عدم استحکام سے نقصان پاکستان کا ہو رہا ہے، ہم بطور جماعت اپنے موقف پر قائم ہیں اور اسی کے جواب دہ ہیں۔

  • بشریٰ بی بی دوران قید زہریلا کھانے دیے جانے کی وجہ سے شدید تکلیف میں ہیں، پی ٹی آئی

    بشریٰ بی بی دوران قید زہریلا کھانے دیے جانے کی وجہ سے شدید تکلیف میں ہیں، پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران قید مبینہ طور پر زہرآلود کھانا دیے جانے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 6 روز سے شدید تکلیف میں ہیں۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی ترجمان نے کہا کہ پارٹی کو بشریٰ بی بی کی زندگی کو دوران قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش ہے، ایک بے بنیاد مقدمے میں ناحق قید سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زہریلا کھانا دیے جانے کے باعث گزشتہ 6 روز سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ان کا آئینی حق سلب کرتے ہوئے طبی معائنے کی اجازت نہ دے کر ان کی صحت اور زندگی کو سنگین خطرات لاحق کیے جا رہے ہیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نقصان پہنچانے کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئین اور جیل قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے باوجود ان کو بنی گالا سب جیل میں قید تنہائی میں رکھنا بانی چئیرمین عمران خان کے حوصلے پست کرنے کی ایک انتہائی شرم ناک اور مذموم کوشش ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ عمران خان کو جھکانے کےتمام غیرآئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حربوں کی ناکامی کے بعد مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے والی نیک اور باپردہ خاتون کو نشانہ بنانا اس فرسودہ نظام کی بوسیدگی کو مزید عیاں کرتا ہے۔

    حکام کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری جیل حکام اور نگران حکومت پر عائد ہو گی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کا جلد سے جلد ان کے فیملی معالج سے طبی معائنہ کر وایا جائے۔

    ترجمان نے کہا کہ عدالت بشریٰ بی بی کی جیل منتقلی کی درخواست پر فوری سماعت کرتے ہوئے ان کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے اور جیل حکام سابق خاتون اول کو معیاری کھانے کی فراہمی اور ان کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں۔

  • چیف جسٹس انتخابی نتائج کالعدم قرار دیں اور فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کریں، حافظ نعیم

    چیف جسٹس انتخابی نتائج کالعدم قرار دیں اور فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کریں، حافظ نعیم

    کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے اور سوموٹو ایکشن لے کر فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حافظ نعیم نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ انتخابات کے جعلی نتائج کو کالعدم قراردے کر سوموٹو ایکشن لیں اور فارم 45کے مطابق نتائج جار ی کیے جائیں، ہم جعلی مینڈیٹ کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیٹی قائم کر کے کراچی کے ایک ایک پولنگ بوتھ کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور جو لوگ بھی ’دھاندلی‘ کے ذمہ دار ہیں انہیں کڑی سزا دی جائے، اگر صرف فارم 45 کو بنیاد بناکر جعلی فارم 47 کا موازنہ کیا جائے تو پوری قوم کے سامنے انتخابات کی حقیقت کھل جائے گی۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ چرانے کیخلاف جماعت اسلامی 24 فروی ہفتہ کے دن نمائش تا ایم اے جناح روڈ ”جعلی نتائج نامنظور“ ریلی نکالے گی جس میں غزہ کے مظلوم عوام سے بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کراچی اور سندھ کے عوام کی جانب سے ریجیکٹڈ پارٹی ہے، جن لوگوں نے انہیں کراچی کے عوام پر مسلط کیاہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    حافظ نعیم کا نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں مبینہ غفلت کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم انٹرمیڈیٹ کے گیارہویں جماعت کے نتائج پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ اوراس میں تمام نشاندہیوں کو صحیح سمجھتے ہیں، اس میں جن لوگوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اس میں سے صرف ایک کو معطل کیا گیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ انٹر کے نتائج سے واضح طور پر پتا چل گیا کہ سارا معاملہ بورڈ انتظامیہ کی ناہلی کا ہے تو پھر گریس مارکس دینے کے بجائے انٹر میڈیٹ کے نتائج کو منسوخ کرکے بارہویں جماعت کے نتیجہ پر پرکھا جائے تاکہ انٹر میڈیٹ کے طلبہ و طالبات ایم ڈی کیٹ اور انجینئرنگ میں داخلہ کے اہل ہوسکیں۔

    ’جماعت اسلامی کراچی کے سرکاری اداروں کو کرپٹ لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑسکتی، ہم کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے آئینی،قانونی اور جمہوری جدوجہدکریں گے۔‘

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ انتخابات کے موقع پر مسئلہ فلسطین پیچھے دھکیل دیا گیاہے اور اسرائیلی دہشتگردی اور جارحیت میں اب تک فلسطین میں 29ہزار ایک سو افراد کو شہید کردیا گیا ہے، ہم سلام پیش کرتے ہیں ان لوگوں کو جو پوری دنیا میں اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،ہم عالم اسلام کے بے ضمیر حکمرانوں کے رویوں اور بے حسی مذمت کرتے ہیں جو مسلمانوں کا مقدمہ نہیں لڑرہے اور اوآئی سی تماشہ بنی ہوئی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین اسرائیل کی دہشت گردی کو کھل کر سپورٹ کررہے ہیں،امریکاکی دہشت گردی بھی امریکی عوام کے سامنے کھل کر آچکی ہے،

  • ن لیگ نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دیدیا

    ن لیگ نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دیدیا

    مسلم لیگ ن کی جانب سے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دے دیا گیا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج آنے پر تحریک فتنہ فساد وہی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو وہ 2014 سے کر رہی ہے ۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھایا گیا، پری پول رگنگ کی گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ اس تحریک فتنہ و فساد کے سیاست میں آنے کے بعد سے ان کی جانب سے دہشت گردی جاری ہے ۔ کمشنر راولپنڈی کا فلاپ ڈراما تھا، اس کے بعد ایک اور پلانٹڈ اسٹوری سامنے آئی ۔ اب اردو بازار یا انارکلی میں بیلٹ پیپرز چھپوانے والی اسٹوری سامنے آ گئی ہے ۔ عجیب بات ہے کہ دروازے کھول کر بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے تھے ۔

  • تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان

    تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار قومی، پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کریں گے۔

    اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہیر، عمر ایوب، رؤف حسن نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباسی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

    ہم نے یہ قدم مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے، بیرسٹر گوہر

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے حمایت یافتہ امیدوار تمام صوبوں میں جیتے ہیں، ہمیں 3 کروڑ سے ذیادہ ووٹ پڑے ہیں، ہمارے حساب سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیت چکی ہے، ہمارے امیدوار قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے، ہم وفاق اور ان صوبوں میں اپنی حکومت بنائیں گے، ہم نے یہ قدم مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بننا چاہیے، پشاور سے ہماری سات سے آٹھ نشستوں پر ڈی سی اور دیگر نے دھاندلی کی، جتنی دھاندلی ہوئی اس کی تہہ تک جانا چاہیے کیوں کہ یہ عوامی مینڈیٹ کا معاملہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھاندلی کے خلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھ ہیں جو پاکستان تحریک انصاف چھوڑے گا وہ اکیلا ہی رہے گا، جس جس نے پی ٹی آئی چھوڑی ہے صرف قیدی نمبر 804 ان کی واپسی کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    حکومت میں آتے ہی عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت تمام اسیران کو رہا کرائیں گے، عمر ایوب

    پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ وفاق میں ہماری ہی پارٹی حکومت بنائے گی اس کے ساتھ صوبوں میں بھی حکومت ہم ہی بنائیں گے، حکومت میں آتے ہی عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی، خواتین ورکرز اور کارکنان کو جیلوں سے رہا کرائیں گے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے ہم ملک میں امن وامان چاہتے ہیں، لیاقت علی چٹھہ کے بیان سے پتا چلا کہ کس طرف الیکشن سے پہلے پری پول پلانگ ہوتی رہی ہے، کراچی سندھ میں ہماری سیٹوں پر حملہ کیا گیا ہے، پشاور کی آٹھ سیٹیوں پر قبضہ کیا گیا۔

    عمران خان کے غلامی سے آزادی کے نعرے کے ساتھ ہیں، راجہ ناصر عباس

    ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس اتحاد کے فیصلے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے غلامی سے آزادی کے نعرے کے ساتھ ہیں، پاکستان کے عوام ںے جنہیں مسترد کیا انہیں مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی باہر تھے ہم تب بھی ان کے ساتھ تھے اب ہم بانی پی ٹی آئی کو باوقار طریقے سے بایر نکالیں گے۔

    تمام مسالک اور اقلیتیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، حامد رضا

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارا اتحاد نیا نہیں یہ اتحاد گزشتہ آٹھ سال سے ہے، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوا ہے، ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں اپنا مسلک چھوڑو نہیں کسی کو چھیڑو نہیں پر عمل پیرا ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ تمام مسالک ہیں اور ساتھ اقلیتیں بھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں اسی لیے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں کیوں کہ اس ملک میں سب سے زیادہ فرقہ واریت کو پھیلانے میں ملوث جماعت مسلم لیگ (ن) ہے اور ان کا رہنما رانا ثنا اللہ ہے۔

  • عام انتخابات: سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو مثالی سزا دی جائے گی، وزیر اعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر الیکشن میں ڈیوٹیز دینے والے سرکاری ملازمین کی تصاویر اور ڈیٹا شیئر کرنے پر سختی سے ردعمل دیا اور انہیں سخت سزائیں دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔

    اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا، تاہم کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اپنی وفاداریاں ریاست سے بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز سمیت ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ’پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا یقینی بنائے گی، ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔‘

  • افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدر مملکت

    افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ’’قابل افراد کو سیاست سے نکالنے پر افسوس‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ، سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔

    ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں اور کروڑوں نوجوان ووٹرز کی جانب سے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے۔

    صدر مملکت نے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کیلئے فکری صلاحیت کی کمی ہے۔ افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے ملک میں سست فیصلہ سازی اور قیادت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، عوام کی فکری ترقی ، استعداد کار میں اضافے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ، پاکستان 2 کروڑ 60 لاکھ اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آبادی کے بڑے حصے کو تعلیم دینے کیلئے ہزاروں نئے اسکولوں اور اضافی وسائل درکار ہوں گے، اگر معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان خام افرادی قوت بغیر ویلیو ایڈیشن کے ہی برآمد کرے گا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین نے تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری سے اپنے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا، سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کیلئے ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا سکتا تھا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی۔ افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جا سکی۔

    انہوں نے ترجیحات کا تعین کرنے، اچھے فیصلے کرنے اور انسانی وسائل کو موثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا کم تناسب پاکستان کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے مسئلے پر قابو پا کر پاکستان غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر سکتا ہے، بینک خواتین کو آسان شرائط و ضوابط پر کاروباری قرضے فراہم کر رہے ہیں ، خواتین کے لیے مائیکرو کریڈٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔

  • عمرایوب کے علاوہ کوئی وزیراعظم بنا تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا، اسد قیصر

    عمرایوب کے علاوہ کوئی وزیراعظم بنا تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا، اسد قیصر

    لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا عمرایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اگر کوئی اور وزیراعظم بنتا ہے تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد واضح ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں، اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا گل نصیب ہماری درخواست پر الیکشن سے دستبردار ہوئے، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔

    اس موقع پر عمرایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی، ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری نشستوں پر پر ڈاکا ڈالا ہے، ہم مزید 80 نشستیں حاصل کریں گے، ایسا وزیر اعظم ہونا چاہیے جو مضبوط ہو کیونکہ پاکستان کو مضبوط حکومت چاہیے۔

    علاوہ ازیں مولانا گل نصیب نے کہا ملک میں اقتصادی اور معاشی مسائل ہیں، مقتدر شخصیات اور سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اتفاق پیدا کریں، اگے سفر کے لیے اتفاق و اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کیونکہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں اس نظام پر اعتماد پیدا کیا جائے۔

  • پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے اور ان کی اسکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے، پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے اور مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہیں، امیدواروں نے بیان حلفی دیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتا اور صرف سپریم کورٹ کو ہی یہ اختیار حاصل ہے۔
    پی ٹی آئی نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کردی۔