Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 7 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پی ٹی آئی کےایم این ایز کے پاس کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے صرف ایک دن رہ گیا

    پی ٹی آئی کےایم این ایز کے پاس کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے صرف ایک دن رہ گیا

    پشاور: الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے نامزد کامیاب آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے صرف ایک دن رہ گیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق آزاد امیدواروں کو آرٹیکل 106 کے تحت تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوگا۔

    قومی اسمبلی کے ارکان کا گزٹ نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا ہے اور نومنتخب ایم این ایز کو پیر کے روز تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیا ر کرنی ہوگی۔
    ارکان صوبائی اسمبلی کا اعلامیہ اتوار کو جاری کیا گیا ہے اس لیے ارکان صوبائی اسمبلی کو منگل تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا۔

    تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے دو روز میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف چوبیس گھنٹے کا وقت ہے۔

  • ن لیگ غلطیوں کی نشاندہی کرکے اپنی اصلاح کرے، خواجہ سعد رفیق

    ن لیگ غلطیوں کی نشاندہی کرکے اپنی اصلاح کرے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ غلطیوں کی نشاندہی کرکے اپنی اصلاح کرے، اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے۔

    لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں، لیکن اس حلقے سے ناانصافی کی گئی، انتخابات میں میرے حلقے کے ٹکڑے کئے گئے، عدالتوں میں اور الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ہماری شکایت نہیں سنی گئی، اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے، امیروں نے اپنے ملازمین کو گاڑیوں میں ڈالا اور ووٹ ڈلوائے۔

    انہوں نے زور دیا کہ ہماری جماعت غلطیوں کو تلاش کرے اور اپنی اصلاح کرے، عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کو استعمال کیا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2010 میں عمران پراجیکٹ تیار کیا گیا، اور نفرت کے بیج بوئے گئے، نفرت کے بیج کس نے بوئے یہ بات اب واضح ہونا چاہیے، پاکستان کو بیرون ملک سے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نفرت اور تلخی کے ماحول میں انتخابات کو سب کیسے تسلیم کریں گے ؟۔

    انہوں نے سوال کیا کہ اگر پنجاب میں ن لیگ جیتی تو کیا کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ میاں نواز شریف کا اثاثہ چھیننے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ برسوں بعد ایک چیف جسٹس آیا جو نظریہ ضرورت پر یقین نہیں رکھتا، عمران خان پاکٹ چیف جسٹس، آرمی چیف رکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کو کہتا ہوں کہ ڈھونڈیں کہ کہاں غلطیاں ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کو نفرت کی سیاست چھوڑنا ہو گی، مجھے خطرہ ہے کہ ایک دوسرے کو راستہ نہ دیا گیا تو نازک جمہوریت کو آخری موقع ہو گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی انتقام، بدلہ نہیں، مل کر آگے بڑھنا چاہیے، لوگوں کے تن پر کپڑا، پیٹ میں روٹی نہیں، چھت نہیں، چوک چوراہوں میں مانگنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، لوگوں کا مینڈیٹ چھیننے والے کہاں گئے۔

  • لگ رہا ہے حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    لگ رہا ہے حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد: لاپتہ بلوچ طلباء کی بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم کی کل 19 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلبی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

    تحریری حکمنامے کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ، وزیر برائے انسانی حقوق اور وزیر دفاع کل 19 فروری کو دن 10 بجے پیش ہوں جبکہ متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کے باوجود بلوچ طلبہ کو بازیاب نہیں کرایا گیا، ایسا لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی جبکہ وزیراعظم، وزیرِ داخلہ و دفاع اور سیکریٹری داخلہ و دفاع نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا، عدالت نے پاس وزیراعظم، وزراء اور سیکریٹریز کو طلب کر کے وضاحت طلب کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔

    حکم نامے کے مطابق وزیراعظم، وزیرِ داخلہ و دفاع اور سیکریٹری داخلہ و دفاع ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ اعلیٰ ترین عہدوں پر بیٹھ کر بلوچ طلبہ کو بازیاب نہ کروانے پر اُنکے خلاف ایکشن کیوں نہ لیا جائے، یہ پہلو وزیراعظم، وزیر داخلہ و دفاع اور دونوں سیکریٹریز کو مس کنڈکٹ کا مرتکب بناتا ہے۔

    تحریری حکم نامے کے مطابق یہ عہدیدار معاشرے کے خلاف جرم میں شریکِ کار ہیں جہاں شہریوں کو زندگی اور آزادی کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، یہ عدالت بڑی واضح ہے کہ اس معاملے پر دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں، مسنگ پرسنز اگر کسی دہشت گردی کی کارروائی یا کسی اور جرم میں ملوث ہوں تو انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

    عدالتی حکم میں لکھا ہے کہ اُن لوگوں کے خلاف مقدمات درج کر کے متعلقہ عدالت میں قانون کے مطابق فیصلے ہونے دیں، عدالت میں پیش وزارت داخلہ و دفاع کے آفیشلز سربمہر لفافے میں بھی اس متعلق کچھ پیش نہ کر سکے۔

  • حکومت اسی کو ملنی چاہیے جسے عوام نے مینڈیٹ دیا، سراج الحق

    حکومت اسی کو ملنی چاہیے جسے عوام نے مینڈیٹ دیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اسی کو ملنی چاہیے جسے عوام نے مینڈیٹ دیا۔

    سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پہلے الیکشن پھر حکومت بنتی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں پہلے حکومت بنتی ہے پھر الیکشن ہوتے ہیں، الیکشن کے بعد ملک میں پرامن ماحول ہوتا ہے لیکن یہ واحد ملک ہے جہاں الیکشن کے بعد انتشار و فساد میں اضافہ ہوتا ہے۔ 1971ء میں مینڈیٹ تسلیم نہ ہونے سے ملک ٹوٹا، 77 میں مارشل لاء آیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں پولرائزیشن میں اضافہ ہوا کیونکہ عوام کچھ فیصلہ کرتے ہیں اور نتائج کچھ اور آتے ہیں، بالجبر مسلط کردہ حکومت چلنے والی نہیں ہوگی، 2024 ء کا الیکشن آلودہ اور بدنام ترین الیکشن تھا کیونکہ مردم شماری ہی غلط کی گئی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے ضمیر کا بوجھ اتارا ہے، اسی طرح سب کے ضمیر جاگ جائیں تو دھاندلی کرنے والے کہاں چھپیں گے، راولپنڈی کا کمشنر ایک دیگ کا دانہ ہے پوری دیگ ہی ایسی ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج سے حکومت نہیں چلتی، عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے ہیں کیونکہ الیکشن اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں پر عدم اعتماد تھا۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے جس کا عام لوگ اعتراف کررہے ہیں ، کراچی میں بھی سیٹیں چھینی گئیں، چوتھے نمبر والوں کو کراچی میں جتوا دیا گیا ہے، پچاس ارب روپے الیکشن پر خرچ ہوا ہے اگر دھاندلی کرنی تھی تو کیوں پیسے خرچ کئے ، الیکشن کے بجائے لوگوں کو ان کا حصہ دے دیتے، الیکشن کے نتیجے میں پانچ سال ضائع ہوگئے جمہوریت آٹھ فروری کے الیکشن میں بہہ گئی اور زمیں بوس ہوگئی، عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا اسی کو حکومت ملنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن ہارا ہے ہمت نہیں ہاری ، الیکشن میں دھاندلی پر 23 فروری کو پشاور میں احتجاج اور 25 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس بلائیں گے۔

    سراج الحق نے مزید کہا کہ فلسطین میں اب تک 29 ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں، اسلامی دنیا اس پر خاموش ہے، اسلامی دنیا سے اپیل کررہا ہوں اگر کوئی غیرت موجود ہے تو فلسطینیوں کو بچانے اور نسل کشی بندکرنے کےلئے کردار ادا کریں ، کشمیر میں بھی نیا ظلم و ستم برپا کیاجا رہا ہے، جماعت اسلامی کی قیادت جیلوں میں ہے کیونکہ ان کا نعرہ یہی ہے پاکستان ہمارا ہے، لیکن ہماری حکومت خاموش تماشائی بنی ہے اور کچھ نہیں کر رہی۔

  • پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، عمر ایوب

    پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، عمر ایوب

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرکے اعتماد کیا، پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ اور تین کروڑ ووٹ ملے، ہماری 180 سیٹیں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ ہاؤس کے اندر اکثریت کیسے ثابت کرنی ہے۔

    عمرایوب نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف ہے بانی پی ٹی آئی سمیت جتنے ہمارے کارکن و رہنما جیل میں ہیں انکے لئے اقدامات کریں گے، معیشت کا حجم کم ہوا ہے، افراط زر 45 فیصد سے بھی زیادہ ہے اسی وجہ سے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، جن نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ان کے فارم 47جاری کئے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مدَر آف آل رگننگ کی گئی، لیاقت چٹھہ نے ٹھیک کہاکہ انہوں نے غلط کام کیا، ہم چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی کی صاف شفاف انکوائری ہو، دھاندلی میں ملوث جو نام کمشنر راولپنڈی نے دیے ان میں سے کسی کو انکوائری میں شامل نہ کریں۔

    اس موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے استعفی کامطالبہ نہیں کرتے ، ہم صرف اس پرفوکس کرنا چاہتے ہیں کہ صاف شفاف انکوائری ہو۔

  • کمشنر راولپنڈی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کی کمیٹی کل سے تحقیقات کا آغاز کرے گی

    کمشنر راولپنڈی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کی کمیٹی کل سے تحقیقات کا آغاز کرے گی

    اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی کل بروز پیر سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم کیے جائیں گے۔

  • بیوروکریسی کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، مریم نواز

    مسلم لیگ ( ن ) کی سینیئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

    مریم نواز نے بیوروکریسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افسران گھبرانیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

  • کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان، خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ

    کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان، خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ

    راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 فروری کی شب راولپنڈی سے 13 لوگوں کو جتوایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کیا، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے، پریشر کی وجہ سے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا حرام کی موت کیوں مروں، کیوں نا سب کچھ عوام کے سامنے رکھوں۔

    لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا گیا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں اور مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

    کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ ہم نے راولپنڈی ڈویژن کی تیرہ قومی اسمبلی کی سیٹوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا، اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رُو رہے تھے، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔

    لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کے اس جرم میں شریک ہیں،70 ہزار لیڈ والے آزاد امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر ہرایا، معاملے کی ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں مجھے پھانسی دی جائے،پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا۔

  • کمشنر راولپنڈی کے 8 دن کا ریکارڈ نکلوالیں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ن)

    کمشنر راولپنڈی کے 8 دن کا ریکارڈ نکلوالیں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ن)

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے الزامات پر پارٹی کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کے پچھلے 8 روز کا ریکارڈ نکلوالیں اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

    ماڈل ٹاؤن لاہور میں نومنتخب رکن قومی اسمبلی عطا اللہ تارڈ اور ترجمان مسلم لیگ(ن) پنجاب عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ کا بازار خاصا گرم ہے، کمشنر راولپنڈی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دم سے آٹھ دن بعد کمشنر راولپنڈی کو بیان داغنے کا خیال آیا، کمشنر راولپنڈی کہتے ہیں صرف ایک حلقے کے علاوہ باقی سب حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے، ایک حلقہ جہاں پی ٹی آئی جیتی ہے صرف وہاں دھاندلی نہیں ہوئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موصوف کہتے ہیں 50 پچاس ہزار کی لیڈ سے امیدواروں کو جتوایا گیا ہے، درحقیقت ایک حلقے میں بھی کوئی امیدوار 50 ہزار کی لیڈ سے نہیں جیتا۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر پر براہ راست الزام لگایا، 2013 میں بھی افضل نامی شخص نے الزام لگایا اور الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا مگر بعد میں معافی مانگ لی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات کے پیچھے کوئی نا کوئی میسج یا حکم نامہ تو گا، کبھی امریکا تو کبھی یورپ کو دہائی دی جاتی ہے لیکن فارم 45 کی اصل کاپی نہیں دی جاتی، انٹرنیشنل میڈیا کے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں فارم 45 کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا 8 دن کا ریکارڈ نکلوا لیں اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، الزام لگا کر ہیجان پیدا کرکے جانے کا موسم ختم ہوگیا، ایسے شخص کو جھوٹ ثابت ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر روز مداری کھڑے ہوتے ہیں اور الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں، اس گروہ سے حساب مانگیں تو ریاست پر چڑھ دوڑتے ہیں۔

  • مجھ پر الزامات عائد کرنے والے ثبوت بھی تو پیش کریں، چیف جسٹس

    مجھ پر الزامات عائد کرنے والے ثبوت بھی تو پیش کریں، چیف جسٹس

    اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی میں چیف جسٹس کے ملوث ہونے کے الزام پر قاضی فائز عیسیٰ کے زیر صدارت مشاورت اجلاس جاری ہے جس میں از خود نوٹس لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں مشاورت اجلاس ان کے چیمبر میں جاری ہے جس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ موجود ہیں